بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جون

تازہ ترین خبریں

معاشی ترقی کی شرح ہدف سے نیچے ،زرعی پیداوار بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی ، اقتصادی جائزہ ،تین سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو میں ہر سال ایک فیصد کا اضافہ کرکے2017 میں سات فیصد تک لے جائینگے ، جولائی تا مارچ مالیاتی خسارہ 2.3 فیصد ، صنعتی ترقی 5.8 فیصد رہی ،مہنگائی کو دوہرے ہندسے میں نہیں جانے دیا ،شرح 8.69 فیصد رہی، شرح خواندگی شہری علاقوں میں زیادہ رہی ،وفاقی حکومت تعلیمی اخراجات خام قومی پیداوار کے دو فیصد سے چار فیصد تک بڑھانے کیلئے مکمل طورپر سنجیدہ ہے ،راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس منصوبے کا آغاز 44.21ارب روپے کی لاگت سے کیا گیا ، منصوبہ دس ماہ میں مکمل ہوجائیگا ،2013-14میں توانائی کے شعبے میں 9.4ارب ڈالر کی سرمایہ کی گئی ،بڑی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا جن میں گندم ، چاول اور گنا شامل ہیں ،گنا کی پیداوار بھی 63ملین ٹن کے مقابلے میں 66ملین ٹن اور کپاس کی پیداوار 12769ہزار گانٹھ رہی حکومت مالیاتی خسارہ بتدریج کم کرنے کیلئے کوشاں ہے ، جون 2016 ء تک خسارہ کم کر کے 4 فیصد تک لائیں گے ، وفاقی وزیر خزانہ کی اکنامک سروے 2013-14کے اجراء پر بریفنگ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کی شرح ہدف سے کچھ کم رہنے کے باوجود گزشتہ چھ سال میں پہلی بار 4 فیصد رہی ،آئندہ تین سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو میں ہر سال ایک فیصد کا اضافہ کرکے اسے2017 میں سات فیصد تک لے جائینگے ،جولائی تا مارچ مالیاتی خسارہ 2.3 فیصد ، صنعتی ترقی 5.8 فیصد رہی ،روپے کی قیمت مستحکم ہونے سے مہنگائی کی شرح کو 8.69 فیصد رہی، مہنگائی کی شرح کو دہرے ہندسے میں نہیں جانے دینگے ،شرح خواندگی شہری علاقوں میں دیہی آبادی کی نسبت زیادہ رہی ،وفاقی حکومت تعلیمی اخراجات خام قومی پیداوار کے دو فیصد سے چار فیصد تک بڑھانے کیلئے مکمل طورپر سنجیدہ ہے ،راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس منصوبے کا آغاز 44.21ارب روپے کی لاگت سے 23مارچ 2014سے کیا گیا ، منصوبہ دس ماہ میں مکمل ہوجائیگا ،2013-14میں توانائی کے شعبے میں 9.4ارب ڈالر کی سرمایہ کی گئی ، بڑی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا جن میں گندم ، چاول اور گنا شامل ہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لئے پولیو سرٹیفیکیٹ کی شرط پر عمل درآمد شروع ہوگیا،وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز نے صوبوں کو 10 لاکھ ہیلتھ سرٹیفیکیٹس جاری کردیئے ،کراچی ایئرپورٹ پر پولیو ویکسین اور سرٹیفکیٹس کی شدید کمی

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کے باعث وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز نے صوبوں کو 10 لاکھ ہیلتھ سرٹیفیکیٹس جاری کردیئے ہیں جو سرکاری اسپتالوں اور ای پی آئی سے بلامعاوضہ حاصل کئے جاسکتے ہیں

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لاکھوں پرچون فروش تاجروں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ ،ڈاکٹروں، وکیلوں، انجینئروں، ڈینٹسٹ، انٹیریر ڈیکورٹیز اورآرکٹیکٹس سمیت دیگر سروسز فراہم کرنے والوں پر10فیصد قابل ایڈجسٹ ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،بجٹ میں کلب ، بزنس کلاس کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر عائد قابل ایڈجسٹ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھا کر10 فیصدکرنے کا فیصلہ،غیر قانونی درآمد اور اسمگلنگ روکنے کے لئے سونے کی درآمد پر عائد پانچ فیصد ٹیکس صفر اعشاریہ صفر پانچ فیصد کی شرح تک لانے کی تجویز

وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ،صوبے میں ترقیاتی منصوبوں،آئندہ بجٹ اورفرزانہ قتل کیس کے حوالے سے تبادلہ خیال

چارسدہ میں خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگنے سے 2 بچے جاں بحق،خسرہ سے ہلاکتوں کے بعد ایک بار پھر مرکز و صوبائی حکومت میں الزامات کا سلسلہ شروع

ترقی کے سفر کے خلاف کوئی احتجاج کامیاب نہیں ہوسکتا، شہباز شریف ،7 ماہ میں نندی پور پاور پراجیکٹ بن سکتا ہے تو4 برسوں میں اندھیرے بھی ختم ہوسکتے ہیں‘ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا منصوبہ جدیدٹیکنالوجی سے جرائم کی روک تھام میں سنگِ میل ثابت ہوگا،سندھ ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے صحافیوں ،کالم نگاروں اور دانشوروں کے وفدسے گفتگو

حکومت کسی بھی غیر ملکی ایجنٹ کو ملک برباد کرنے دے گی نہ ہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہوگی ، عابد شیر علی، بعض سیاستدان فوج اور حکومت کو آمنے سامنے لانے کا پروپیگنڈہ کرکے نامناسب رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں، ، اس طرح ترقی کا عمل رک سکتا ہے،اربوں روپے کے ترقیاتی منصو بوں کو بھی نقصان پہنچے گا ، شرجیل میمن ملک میں تعصب پھیلانا چاہتے ہیں، ایسی سیاست بند کی جا ئے ، اخبار نویسوں سے گفتگو

تحریک انصاف کی عوامی تحریک اور (ق) لیگ کے اتحاد میں شمولیت کی مشروط آمادگی ، الیکشن کمیشن کی تحلیل، دھاندلی کی روک تھام ، جمہوریت قائم ر کھنے کی ضمانت مانگ لی

نندی پور پاور پلانٹ تین سال کی تاخیر سے مکمل کرنے پر قومی خزانے کو 26 ارب کا نقصان،منصوبے پر 2011ء میں 23 ارب روپے کی سمری منظور نہ ہونے پر اس سال 59 ارب روپے کی سمری تیار ہوئی،ذرائع،نندی پور پاور پلانٹ سے ملک کے ٹوٹل شارٹ فال میں 10 فیصد کمی ہوگی،ملکی تاریخ کی مہنگی ترین بجلی جوکہ 23 سے 24 روپے فی یونٹ کے حساب سے صارفین کو ملے گی

اعلیٰ بیورو کریسی میں تبدیلیاں اور اکھاڑ پچھاڑ، نرگس سیٹھی کو سیکرٹری پانی و بجلی ، سیف اللہ چٹھہ سیکرٹری ترقی انسانی وسائل ، سلیم سیٹھی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات

آئندہ بجٹ میں کراچی اور قبائلی علاقوں کیلئے 100/100ارب روپے کا خصوصی پیکیج دیا جائے ،سراج الحق،کراچی اور قبائلی علاقوں کے عوام عرصہ دراز سے دہشت گردی کے ہاتھوں زخم خوردہ ہیں، کچھ لوگ مارشل لاء میں جمہوریت کا ورد اور جمہوری دور میں مارشل لاء کیلئے کام کرنے کے عادی ہیں ، حکومت نے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لئے بغیر آپریشن شروع کرکے عالمی طاقتوں کی پاکستان کے خلاف جاری گریٹ گیم کو کامیابی کی راہ دکھائی ہے ،قبائلی عوام حکومت اور طالبان کے درمیان سینڈوچ بن کر رہ گئے ہیں،وزیر اعظم خود شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں وہاں کے عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے، میڈیا سے گفتگو

وفاقی حکومت کا اپنے خلاف متوقع گرینڈ الائنس سے تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کو شمولیت کو روکنے کے لئے بیک ڈور رابطے کرنے کا فیصلہ ،مختلف رہنماؤں کی ذمہ داریاں لگادی گئیں

ملک میں معاشی ترقی6سال بعد 4فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، قومی اقتصادی سروے (آج) جاری ہوگا،مالیاتی خسارہ 3.2 فیصد، سرمایہ کاری بلحاظ جی ڈی پی 14 فیصد ، تجارتی خسارہ 16.1 ارب ڈالر ، ترسیلات زر 15.3 ارب ڈالر رہنے کا امکان

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تھنک ٹینک بنانے کیلئے مشاورت مکمل کرلی، عیدالفطر کے بعد تھنک ٹینک اور ان کے ارکان کا باقاعدہ اعلان متوقع

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیرون ملک سفر کیلئے این ٹی این کو لازمی قرار دیے جانے کا امکان، ٹیکس گوشواروں میں ٹریولنگ کی تفصیلات دینا ہوں گی ،حج و عمرہ کی سعادت کے لیے جانے والوں اور طلبا و بچوں کو اس سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز

گرینڈ الائنس میڈیا اختراع ،طاہرالقادری عمران خان ایک دوسرے کی لندن آمد تک سے بے خبر تھے،چوہدری برادران کی قادری سے ملاقات کئی عرصہ کے مسلسل رابطوں کا نتیجہ تھی،کینیڈا ویزا میں رکاوٹوں کے باعث (ق) لیگی رہنماؤں نے لندن کا رخ کیا،رمضان المبارک سے قبل بڑا الائنس بننے کے امکان روشن،طاہرالقادری نے دیگر جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک چوہدری شجاعت کودیدیا

آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 12 فیصد اضافے سے حجم7کھرب 25ارب روپے مختص کرنیکی تجویز ،بحریہ کیلئے چار نئے فریگیٹس،چھ آبدوزیں ، فضائیہ کیلئے جے ٹین بی یا سیکنڈ ہینڈ مگر اپ گریڈ ایف سولہ طیاروں کی ناگزیر خریداری کیلئے اضافی رقم درکار ہوگی،دفاعی ماہرین

صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کے ذمہ واپڈا کے ایک ارب 74 کروڑ 10لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا

تمام سیاسی جماعتوں کا انتخابی اصلاحات بارے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار،الیکشن کمیشن کے انتخابی اصلاحات کے مسودے کا کسی سیاسی جماعت نے جواب نہیں دیا‘ الیکشن کمیشن

بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کی بجائے مزید لٹکانے کی سازشیں کررہا ہے، سید علی گیلانی، مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی انتخابات کے بائیکاٹ پر نہتے کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح قتل کیا گیا ، عالمی دنیا کی طرح پاکستانی حکمرانوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، میاں نواز شریف کو نریندر مودی کی ماں کا احساس ہے ،67سالوں سے ہزاروں کشمیری ماؤں کے گھر اجھڑ گئے ان کا احساس نہیں آیا ، پاکستانی میڈیا سے گزارش ہے وہ کشمیر میں ہونے والے قتل عام اور مظالم کو نمایاں کوریج دیکر عالمی سطح پر اجاگر کر ے،ٹیلی فونک گفتگو ، جموں کشمیر ہیومن رائٹس موومنٹ کی طرف سے علی گیلانی کو ایشیا کا بیسٹ بابا حریت کا ایوارڈ دے دیا گیا

جمہوریت کسی نے خیرات میں نہیں دی ،سعدرفیق،عوام نے منتخب کیاہے جن کومنتخب حکومت کے خلاف مارچ کرنے کاشوق ہے وہ ضرورکریں،سیمینارسے خطاب

مسلمانوں کو دہشت گر د ی کے اڈے قرار دینے والے خود بین الاقوامی دہشت گرد ہیں،مولانا فضل الرحمان ، مغربی تہذیب کو مسلط کرنے اور مدارس کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، صوبہ بھر کے فضلاء کی دستار بندی کے موقع پر خطاب

لبریشن فرنٹ کا مقبوضہ کشمیر میں ”کشمیر چھوڑدو مہم“ شروع کر نے کا اعلان،تحریک آزادی کو کمزور یا ختم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ یاسین ملک

حکومت نے ایک سال کے دوران متعدد معاشی اہداف حاصل کئے۔ رواں مالی سال میں مارچ تک مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے کم رہی،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کے مزید 8کروڑ روپے ڈبو دئیے ،صدیق الفاروق ، عمران خان وعدے کے مطابق 10دن کے اندر شوکت خانم کے اکاؤنٹ میں 38کروڑ روپے جمع کروائیں،کوئی دوسرا ملک ہوتا تو وہ اس وقت جیل میں ہوتے، چیف جسٹس شوکت خانم ٹرسٹ کوشفاف طریقے سے چلانے کیلئے انتظامی کمیٹی مقرر کریں، مالی معاملات کی تحقیق کیلئے آڈٹ کمیٹی مقرر کریں۔،عمران سیاست میں قدم رکھنے کے ساتھ ہی شوکت خانم ہسپتال کا سیاسی استعمال کر رہے ہیں،نیوز کانفرنس سے خطاب

امریکہ،گوشت کی جگہ دال پکانے پر بیوی کو قتل کرنے والے شوہر پر فرد جرم عائدکردی گئی ، سزا کا فیصلہ سولہ جون کو سنایا جائے گا،من پسند ڈش تیار نہ کرنے پر بیوی کی سرزنش حق تھا ،میرا مرغوب کھانا تیار نہ کر اس نے مجھے تکلیف پہنچائی تھی،ملزم نور حسین

شیریں مزاری نے عابد شیر علی پر صوبائی تعصب کا الزام عائد کردیا،عابد شیر علی آئے روز دوسرے صوبوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ وہ صوبوں کے درمیان تعصب پھیلارہے ہیں۔ شیریں مزاری

خفیہ ادارے آئی بی کے سابق سربراہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر مقرر ، اجیت ڈوول سخت گیر آفیسر،تقرری پاکستان کے لیے سخت پیغام ہے، سرکاری اہلکار

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حلف برداری کو پاک بھارتی تعلقات کا ایک نیا باب قرار دیا جا رہا ہے جبکہ حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 100 سے زائد بھارتی قیدی بھی رہا کر دیئے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا نریندرا مودی کا دور حکومت پاکستان، بھارت تعلقات کیلئے اچھا ثابت ہو گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کا ردعمل قابل تعریف ہے، ہمسائیے بدلے نہیں جا سکتے، بھارت سے اچھے تعلقات بہتر مستقبل کیلئے ضروری ہیں۔
ہندو شدت پسندی کے ہوتے ہوئے بھارت کبھی بھی پاکستان کا اچھا دوست نہیں بن سکتا، پاکستان کو ہر اقدام سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔