بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مئی

تازہ ترین خبریں

احتجاج کرنے والوں کا مقصد اور ایجنڈا سمجھ نہیں آرہا، وزیراعظم نواز شریف

وزیرِ اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کا مقصد اور ایجنڈا سمجھ میں نہیں آرہا،کوئی کینیڈا سے اعلان کر رہا ہے، لندن میں اجلاس ہو رہے ہیں۔ 65 سال یہی کچھ ہوتا رہا،خدا کے واسطے پاکستان کو چلنے دو۔گوجرانوالہ میں وزیراعظم نوازشریف نے نندی پورپاورپراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ نندی پورکا منصوبہ ہماری توقعات سے پہلے مکمل ہورہا ہے۔مشینری تین سال تک کراچی بندرگاہ پر سڑتی رہی۔انھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اوران کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور کہاکہ موجودہ حکومت نے چند ماہ میں منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔پورٹ قاسم اور ساہی وال میں اس حکومت نے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھاہے۔نیلم جہلم پاورپلانٹ کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا۔منصوبوں پرکام کی رفتار پاکستان کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔ وزیراعظم کا کہناتھاکہ نندی پور منصوبے میں مجرمانہ غیرذمہ داری کا ثبوت دیا گیا۔اس منصوبے میں تاخیر سے ملک کو اربوں کھربوں روپے کا نقصان پہنچا، اس کا کہیں کوئی شمارنہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

وزیراعظم نے ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے دو پاور پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،دو منصوبوں سے 1320 میگا واٹس بجلی پیدا ہوگی ،منصوبے پر 158 ارب روپے لاگت آئیگی ، منصوبہ 2016ء میں مکمل ہوگا،بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت دن رات محنت کررہی ہے، آئندہ تین سال میں بجلی کی کمی نہیں ہوگی ،نواز شریف،آٹھ سے دس سال میں اکیس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی ، کراچی ، لاہور موٹروے کا جلد افتتاح کرینگے ، گوادر بندرگاہ کو دبئی اور سنگاپور کی طرز پر بنائینگے،چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاکستان چین دوستی پہاڑوں سے اونچی ، سمندروں سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے ۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری خطے کی صورتحال تبدیل ہوجائے گی، اقتصادی راہداری سے پاکستان اور چین سمیت خطے میں انقلاب برپا ہوگا، پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرینگے، وزیر اعظم کا ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت خنجراب سے گوادر شاہراہ تعمیر کرینگے خواہش ہے کہ گوادر پورٹ سنگاپور ، دبئی طرز پر بنے خنجراب گوادر خیبر پختونخواہ سے سے ہوتی ہوئی سرنگ کے ذریعے اسلام آباد میں داخل ہوگی

عمران فاروق قتل کیس ،پاکستان کی برطانیہ کو تمام قانونی ذمہ داریاں پوری اور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی ،پا کستان برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پہلے کی نسبت مزید مضبوط ہو رہا ہے، برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ،عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی حکومت کو مورد الزام ٹھہراناغلط ہے ،بر طانوی عدالتیں اور میٹرو پولیٹین پولیس مکمل آزاد اور خود مختار ہیں، حکومت اپنی مرضی کے مطابق کسی صورت نہیں چلا سکتی،برطانیہ پاکستان کو اندرونی سلامتی کی پالیسی کے نفاذ سمیت خطے کی سلامتی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا،فلپ بارٹن

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ، آرمی چیف کی بھی شرکت،ملکی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ، وزیر داخلہ نے ملک کی داخلی صورتحال پربریفنگ دی

پاک فوج قومی اتحادکی علامت ہے، آرمی چیف ، ہرقسم روائتی اورغیرروایتی خطرے کے خلاف بے مثال تیاری کے ساتھ ہروقت چوکس ہیں ،گذشتہ ایک دہائی کے دران دی جانے والی قربانیوں اورکامیابیوں کودنیابھرمیں سراہا گیا ، کمانڈراینڈسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب

حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس، چوہدری شجاعت حسین‘ عمران خان اور طاہر القادری لندن میں جمع ہونا شروع،مسلم لیگ ق ، پاکستان عوامی تحریک کے قائدین کی ملاقات، ملک کو سنگین صورتحال سے نکالنے پر اتفاق، طاہر القادری جون میں واپس آئیں گے ،چور نہیں چور کی ماں کو پکڑیں، انتخابی اصلاحات پر زور دیا جائے ،سابقہ حکومتوں کے ساتھ رہے لیکن غلط کو ہمیشہ غلط کہا عوام اب بھی ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دینگے: صدر پی ایم ایل ،عوام کے تحفظ کا نظام چاہئے، تھری ڈی کرپٹ سسٹم کا نام جمہوریت رکھ دیا گیا، خاندان کی بادشاہت ہے، عوام کو شریک اقتدار کیا جائے: سربراہ عوامی تحریک ،گرینڈ الائنس کیلئے عمران خان اور ایم کیو ایم سے رابطے ہیں، محب وطن جماعتیں اکٹھی نہ ہوئیں تو ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے، مسلح افواج اور دفاعی اداروں پر حملہ ہو رہا ہے: سابق نائب وزیراعظم

طالبان کی شمالی وزیرستان کے شہریوں کوعلاقہ خالی کرنے کی دھمکی ،حکومت کی جانب سے مسلسل کارروائی کے بعد امن معاہدہ توڑا گیا ،خدشہ ہے کہ علاقے میں جلد آپریشن شروع کردیا جائے گا ،حافظ گل بہادر گروپ،شہری 10جون تک اہل عیال سمیت علاقے سے نکل جائیں اور حکومت کی جانب سے قائم کیمپوں کے بجائے افغانستان جانے کو ترجیح دیں، مجلس شوریٰ

چیف جسٹس جسٹس تصدق حسین جیلانی کا لاہور میں خاتون کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس ، آئی جی پنجاب سے 48گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کرلی،وزیراعلیٰ کے سخت نوٹس پر پولیس نے چوبیس گھنٹے میں خاتون کے قتل میں ملوث اس کے والد ، ماموں ، دو کزن سمیت ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ،واقعہ کی عبوری رپورٹ عدالت عالیہ کو وصول

آئندہ بجٹ میں ڈاکٹروں ، وکیلوں کی فیسوں،دودھ سمیت کھانے پینے کی دیگر اشیاء پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس 6سے بڑھا کر 10فیصد کرنے پر غور

سی آئی اے نے پاکستان میں ڈرون حملوں کا پروگرام ختم کر دیا

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ، فیصلہ آج ہوگا

طالبان سے مذاکرات کا عمل آپریشن کا جواز پیدا کرنے کیلئے تھا ،مولانا فضل الرحمان،جب پارلیمنٹ میں کہا گیا کہ امن کوموقع دیں تو اس وقت اس کا مقصد کچھ اور سمجھا گیا،قوم صرف امن کی خواہاں ،جو مذاکرات سے ہی ممکن ہے، جبر کی بنیاد پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں ہونے دیں گے، سربراہ جے یو آئی کا جرگے سے خطاب

بھارت نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 37 پاکستانی قیدی رہا کردئیے‘ واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردئیے گئے

رینٹل پاورکیس،راجہ پرویزپر3 جون کوفرد جرم عائد کی جائیگی

بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اسلام آباد طلب ، وزیراعظم کے دورہ بھارت کے بعد مودی سرکار کے پاکستان بارے جذبات پر بریفنگ لی گئی ، عبدالباسط کی سرتاج عزیز اور طارق فاطمی سے طویل مشاورت ، اہم پیغام دیکر بھارت واپس بھیجا جائے گا ، ذرائع

ساہیوال کول پاور پراجیکٹ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگا، 7 برس میں 20 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائینگے:شہبازشریف، ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے،وہ دن دور نہیں جب اندھیرے چھٹ جائیں گے اور ہر طرف اجالوں کا راج ہوگا، چینی کمپنیوں نے منصوبہ 2 برس میں مکمل کرنے کا یقین دلایا ہے، بے پایاں تعاون پر چینی صدر، وزیراعظم ، عوام اور کمپنیوں کے مشکور ہیں،پاکستان میں مشرق وسطیٰ اور مغربی ممالک کی طرح تیل اورگیس کی معدنی دولت تو نہیں تاہم نوازشریف جیسے قائد کی قوت فیصلہ اورغیرمعمولی عزم کی دولت حاصل ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کول پاو رپلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

اعتزاز احسن نے سینٹ میں ا پوزیشن اتحادی جماعتوں کو 2جون کو ناشتے پر بلا لیا ، صدارتی خطاب کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی ، صدر کے خطاب کے دوران وزیراعظم کے سینٹ میں نہ آنے پر احتجاجاً واک آؤٹ پر غور کیا جائے گا ،پیپلز پارٹی اور اے این پی کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطہ ،صدارت خطاب پر پرامن احتجاج پر زور دیا گیا ،پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے سینٹ کے ساتھ ناروا رویئے بارے بتایا جائے گا ، ذرائع

حکومت کو طالبان دھڑوں کے اختلافات سے فائدہ اٹھانا چاہیئے، خورشید شاہ،حکومت کو عمران خان کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے 4 ن لیگ کے اور 4 تحریک انصاف کے حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروا کے معاملے کو ختم کرنا چاہیئے، معاملہ جلد حل نہ کیا گیا تو حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جائیں گے،سکھر میں میڈیا سے گفتگو

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا ملائیشیاء کی جیل میں ایک تارکین وطن پاکستانی کی ہلاکت کا نوٹس‘ سیکرٹری خارجہ پاکستان سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی

پی آئی اے کو واجبات کی عدم ادائیگی پر فیول فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ، پی ایس او پی آئی اے کو تیل کی فراہمی کی بندش پر سوچنے پر مجبور ہوگیا

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے اینٹی منی لانڈرنگ بل 2014 ء کی منظوری دیدی،کمیٹی نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2014 ء مسترد کردیا، سیکرٹری داخلہ کیخلاف تحریک استحقاق واپس

صحافیوں کی حفاظت کے بل منظور کیا جائے تاکہ ان کا تحفظ کو یقینی بنایا جائے، حامد میر

حکومت پی او ایف کی ترقی کیلئے ہرممکنہ اقدام بروئے کار لائے گی، چوہدری نثار، پاکستان آرڈننس فیکٹری دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ اپنی مصنوعات کو ڈھالنے کی بھرپور صلاحیت کا حامل ادارہ ہے۔۔سول آرمڈ فورسز اس قومی سطح کے ادارے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی افرادی قوت کو دفاعی صلاحیتوں سے لیس کریں،پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے دورہ کے موقع گفتگو

ڈاکٹرز نے سابق صدر پرویز مشرف کو چہل قدمی سے بھی منع کردیا

پاکستان اور ایران کا مشترکہ تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے پر اتفاق، دونوں ممالک کے مابین تجارت کا سالانہ حجم ایک ارب ڈالر ہے جبکہ اس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے،گورنر سٹیٹ بنک کی ایرانی نائب وزیر خزانہ سے ملاقات

طالبان میں اختلافات مذاکراتی حکمت عملی کے نتیجے میں ہوا‘ حکومتی ذرائع

پنجگور میں ایک بار پھر ایرانی فورسز کا پاکستانی حدود کی خلاف و رزی ،تین مارٹر گولے فائر،پاک فوجی کی جوائی کارروائی، کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

عمران خان لندن میں بچوں سے ملاقات کے لئے گئے ہیں ،کوئی ملاقات طے نہیں ،شیری مزاری

حکومت کی آئی پی پیز کو 298ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کیلئے دو ہفتوں میں حکمت عملی وضع کرنے کی یقین دہانی

حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس نادہندگان پر شکنجہ مضبوط کرنے کیلئے متعدد سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ، ٹیکس نا دہندگان کے یوٹیلٹی بلز پر ود ہولڈنگ کی شرح بڑھانے اور رئیل سٹیٹ میں خریداری پر دو فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز؛ذرائع وزارتِ خزانہ ، بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس شرح بڑھا کر5 فیصد،ٹیکسٹائل مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر17 فیصد کرنے کی تجویز بھی زیر غور،گاڑیوں کی رجسٹریشن کی فیس میں800 روپے اضافے کا امکان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حلف برداری کو پاک بھارتی تعلقات کا ایک نیا باب قرار دیا جا رہا ہے جبکہ حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 100 سے زائد بھارتی قیدی بھی رہا کر دیئے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا نریندرا مودی کا دور حکومت پاکستان، بھارت تعلقات کیلئے اچھا ثابت ہو گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کا ردعمل قابل تعریف ہے، ہمسائیے بدلے نہیں جا سکتے، بھارت سے اچھے تعلقات بہتر مستقبل کیلئے ضروری ہیں۔
ہندو شدت پسندی کے ہوتے ہوئے بھارت کبھی بھی پاکستان کا اچھا دوست نہیں بن سکتا، پاکستان کو ہر اقدام سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔