بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مئی

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نے ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے دو پاور پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،دو منصوبوں سے 1320 میگا واٹس بجلی پیدا ہوگی ،بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت دن رات محنت کررہی ہے، آئندہ تین سال میں بجلی کی کمی نہیں ہوگی ،نواز شریف،آٹھ سے دس سال میں اکیس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی ، کراچی ، لاہور موٹروے کا جلد افتتاح کرینگے ، گوادر بندرگاہ کو دبئی اور سنگاپور کی طرز پر بنائینگے،چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاکستان چین دوستی پہاڑوں سے اونچی ، سمندروں سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے ۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری خطے کی صورتحال تبدیل ہوجائے گی، اقتصادی راہداری سے پاکستان اور چین سمیت خطے میں انقلاب برپا ہوگا، پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرینگے، وزیر اعظم کا ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت دن رات محنت کررہی ہے ، آٹھ سے دس سال میں اکیس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی ، آئندہ تین سال میں بجلی کی کمی نہیں ہوگی ، کراچی ، لاہور موٹروے کا جلد افتتاح کرینگے ، گوادر بندرگاہ کو دبئی اور سنگاپور کی طرز پر بنائینگے ۔ ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں بجلی کے دو منصوبے لگانا خوش آئند ہے منصوبوں میں چین کا تعاون باعث مسرت ہے ۔ چین کی کمپنی کو ایک سال قبل پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی چینی کمپنی نے کم سے کم مدت میں ساہیوال منصوبے کا سنگ بنیاد ممکن بنایا جو ہمارے لئے باعث مسرت ہے اور آج ہم نے اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کو بھاری مینڈیٹ دیا ساہیوال کے لوگوں سے دلی لگاؤ اور ان لوگوں کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا صلہ ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا اخبار

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس،2025ء پروگرام اوردیامربھاشاڈیم سمیت پانی وبجلی کے کئی منصوبوں کیلئے فنڈز،توانائی بچت سے متعلق بل2014ء کی منظوری دیدی،صوبے بجلی کے 25فیصد واجبات کی پیشگی کٹوتی،اٹھارہویں ترمیم کے بعد ملنے والے ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے قانون سازی اور ایگزیکٹو مجسٹریسی نظام بحال کرنے پر متفق، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور نصف ارکان کی تقرری حکومت بلوچستان کرے گی،اجلاس میں فیصلہ،ملکی وغیر ملکی قرضوں کے درمیان توازن کیلئے قرضہ انتظامی حکمت عملی بنائی جارہی ہے،وزیرخزانہ کی بریفنگ

اجلاس میں صوبوں کے بجلی کے واجب الادا واجبات کی محصولات سے پیشگی کٹوتی کی منظوری دی گئی۔وزیرخزانہ نے بتایا کہ یہ طریقہ کار یکم جولائی2014ء سے فیڈرل ایڈجسٹر کے ذریعے لاگو ہوگا

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کیس ،اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم گیلانی اور امین فہیم سمیت سات ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،ایف آئی اے نے گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں، ایک ملتان دوسری اندرون سندھ جائے گی،ذرائع

حکومت کیخلاف بڑا اتحاد بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، 3بڑ وں نے اپنے سر جوڑ لئے ، شجاعت،طاہر القادری اور عمران خان لندن پہنچ گئے،دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی،حکومت گرانا بڑا ایجنڈا،ستمبر میں لانگ مارچ کی تیاریاں ہوں گی

شمالی وزیرستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں بارودی سرنگوں سے ٹکراگئیں ‘ 5 اہلکار شہید‘ 5 زخمی،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا،اورکزئی ایجنسی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے لیویزاہلکارسمیت 4افرادجاں بحق،ایک زخمی،جوابی کارروائی میں حملہ آورماراگیا،فورسزکاعلاقے کامحاصرہ،متعددافرادگرفتار،آپریشن جاری

میڈیکل بورڈ کا پرویزمشرف کو ریڑھ کی ہڈی کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا مشورہ،پرویز مشرف کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں، میڈیکل بورڈ،سابق صدر پرویز مشرف کا طبی معائنہ پی این ایس شفا میں کیا گیا

ہمارا بجٹ شفاف ہوگا اور کوئی خفیہ خانہ نہیں ہوگا،پرویز رشید ، جنگ جیو گروپ کی نہیں صحافی کی لڑائی لڑ رہے ہیں ،ٹی وی چینل بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ، فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں ،فیصلوں سے پہلے مجرم قرار دینا درست نہیں،دیگر وزراء اعلیٰ خود مختار ہیں عمران خان خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ کو بھی خود مختاری دیں،حکومت کے آخری سال میں اتنی بجلی پیدا ہوگی جتنی پچھلے ساٹھ سال میں پیدانہ ہوئی، جو کہتے ہیں بڑی عید پر ہماری قربانی لگے گی وہ بتائیں بھاشا ڈیم‘ داسو ڈیم کیوں نہیں بنایا؟،پشاورسوات میں خسرے کی غلط دوائی سے بچے مرے،عمران خان کوجانے کی توفیق نہ ہوئی،جو زبان کی بات سمجھتے ہیں ان سے مذاکرات اور جو ہتھیار کی زبان سمجھنے والوں کو اسی طرح جواب دے رہے ہیں،وزیر اطلاعات کا پری بجٹ ورکشاپ سے خطاب

بھارت (آج) 37 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے گا‘ قیدیوں میں 32 ماہی گیر‘ 5 عام شہری شامل ہیں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

حکومت کی الطاف حسین کے شناختی کارڈ کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی

استقبال رمضان ، خانہ کعبہ کو منوں عرق گلاب ، آب زم زم سے غسل دیا گیا،گورنر مکہ شہزادہ مشال بن عبد اللہ اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے کعبتہ اللہ کو غسل دینے کی سعادت حاصل کی

افغان صدر حامد کرزئی کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون،سرحد پار سے بمباری پر شدید تحفظات کا اظہار

ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جائیں گے‘ چوہدری نثار علی خان،نواز شریف کی ٹیم ملک کی ترقی کیلئے کام کرتی رہے گی اور کپڑوں کی طرح پارٹیاں بدلنے والے شور مچاتے رہیں گے‘ وفاقی وزیر داخلہ کا جلسہ سے خطاب

قومی اسمبلی کی بندرگاہ وجہازرانی کمیٹی نے وزارت سے گوادر بندرگاہ کے اردگرد قائم ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور بین الاقوامی معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں،گوادر پورٹ کی صفائی اور گہرائی بڑھانے کیلئے مقبول ایسوسی ایٹس سے معاہدہ نہ کرنے کی ہدایت، مذکورہ کمپنی بدنام وبلیک لسٹ ہے، جلد گوادر میں اجلاس بلانے کا فیصلہ، یورپی یونین نے پاکستان سے مچھلیوں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھا لی ہے،آئندہ برس سے کم آمدن افراد25 ہزار روپے فی کس کرایہ میں بحری جہاز کے ذریعے حج کرسکیں گے،کراچی سے ایرانی بندرگاہ بہار تک زائرین کے لئے آئندہ ماہ سے خصوصی کروز سروس شروع کر رہے ہیں ،کمیٹی کو بریفنگ

پنڈی بھٹیاں ضمنی انتخابات،تحریک انصاف کی امیدوار کامیاب

”دوہر ی شہریت کے حامل افسران بین الاقوامی سیکرٹ ایجنٹ بن چکے ہیں“،سینٹ کمیٹی کی اسٹیبلشمنٹ افسران کی دوہری شہریت کوروکنے اور اس خاتمے کے حوالے سے موثر قانون سازی اور افسران سے بیان حلفی لینے کی ہدایت،ملک بھر میں گریڈ 18اور اوپر افسران کی تعداد 5لاکھ سے زائدہے، ایک لاکھ دوہر ی شہریت کے حامل ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کا انکشاف

وزیر اعظم نواز شریف سے بلوچستان کے سینیٹر وزیر ثناء اللہ زہری کی ملاقات ،ترقیاتی منصوبوں سمیت صوبے میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وکلاء طرفین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ کل تک محفوظ کرلیا، پرویز مشرف بیرون ملک گئے تو حسین حقانی کی طرح ان کی بھی واپسی کے امکان بہت کم ہیں اس لئے حکومت ان کا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا رسک لینے کو تیار نہیں ہے۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان

نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں 600 ارب روپے سکینڈل کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ ،فاؤنڈیشن کے قیام اور مقاصد جاننا ضروری ہے اور اس پر کس حد تک عمل کیا گیا ہے اس کا جائزہ لیں گے، جسٹس ناصرالملک،ایک خبر کے مطابق نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف اور معین حیدر سمیت کئی افسران کو پلاٹ الاٹ کئے اور ڈبل الاٹمنٹ کی گئی ،فہرست بنانے میں عدالت سے جھوٹ بولا ہے اس کیخلاف کارروائی کریں گے‘ جسٹس اعجاز چوہدری، پلاٹوں کی بندربانٹ کو نظرانداز نہیں کرسکتے اگر کوئی دوسری فہرست نہیں ہے تو بھی عدالت کو بتایا جائے،سپریم کورٹ کی ہدایت

نیب راولپنڈی اسلام آبادمیں رینٹل پاورسمیت7میگاکرپشن مقدمات کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، گدو رینٹل منصوبے کاریفرنس بھی تیار ، رینٹل پاور کرپشن کیس میں نیب کا عدالتی حکم پر’کارکے ‘کمپنی سے رقم کی وصولی کے لئے احتساب عدالت میں نیا ریفرنس دائر

سردار ایاز صادق،اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی،فاروق ستار،شیخ رشید،حمزہ شہباز شریف سمیت 34مزیدمعروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے اور عدالتی نوٹسز کی تعمیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

ملائشیاء اور پاکستان کے کشیدہ تعلقات، پاکستانیوں کی گرفتاریاں اور امتیازی سلوک ،وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ ملائیشیاء کا اصولی فیصلہ کر لیا،ملائیشیاء میں پاکستانی سفارتخانہ کی اپنے شہر یو ں کے سا تھ عدم تعاون پر مشیر خارجہ نے ہائی کمیشن سے رپورٹ طلب کر لی

آئندہ بجٹ میں عوام کو ٹیکسوں کی مد میں کوئی ریلیف نہ ملنے ،گھی اور خوردنی تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 16 سے بڑھا کر 17 فیصدہونے کا امکان،کسٹم ڈیوٹی کی اوسط شرح 6 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد، آلو کی درآمد پر ڈیوٹی25 فیصد 45 فیصد کیے جانے کا امکان

حکومت کا گردشی قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین پر ڈالنے کا اختیار نیپرا کو دینے کا فیصلہ،نیپراسالانہ بنیادوں پرٹیرف میں اضافہ کر کے گردشی قرضوں کی ادائیگی پر آنے والے اخراجات اور 15.75 فیصد تک ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن لاسز صارفین سے وصول کرے گا

وزیر ِخزانہ کا ایف بی آر کے1743میں سے1200سے زائد افسروں کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کی خبر پر سخت نوٹس، معاملے کی چھان بین کر کے نادہندہ افسران کو دس جون تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا پابند بنایا جائے،بصورت ِ دیگر کارکردگی الاؤنس روک دیا جائے،چیئر مین ایف بی آر کو ہدایت

وزیراعظم نواز شریف ،لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کے قتل کا نوٹس لے لیا، ملزموں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت،خاتون کے سرعام قتل میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے، وزیراعلیٰ کی آئی جی کو ہدایت،برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری اور سزا دینے کا مطالبہ

اسلام آباد، آئندہ ماہ عازمین زیارات کوبحری راستہ سے ایران پہنچایا جائیگا،کروز سروس کے ذریعہ چا ہ بہار سے مقامات مقدسہ تک سہولیات کی فراہمی کیلئے وزارت خارجہ اور ایرانی حکام میں بات چیت جاری ،سفر میں 48 گھنٹے صرف ہوں گے، فی کس 120 کلو وزن لے جانے کی اجازت ہو گی، بحری سفر کے کرائے ہوائی سفر کی نسبت کم ہوں گے،وزارت خارجہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سی ڈی اے میں اربوں روپے کی کرپشن کے انکشافات پر ارکان نے کانوں کو ہاتھ لگالئے،ٹوئن ٹاور کی نیلامی کا معاملہ نیب کو بھیجنے ،سینٹورس مال سے بقایا رقم سود سمیت 30روز میں وصول اور ڈپلومیٹک شٹل سروس معاہدہ کی تحقیقات ایف آئی سے کرانے کی ہدایت،سی ڈی اے مکمل ادائیگی کئے بغیر کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری نہ کرے اور اگر ضرورت ہو تو ان کی بجلی اور نکاسی آب بند کردی جائے،کمیٹی کی ہدایت، نیب والے صر ف شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے میں لگے ہیں،کارکردگی کچھ نہیں،خورشید شاہ

کوئٹہ ،بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ،پی ایم اے پی اور وطن دوست پینل نے خواتین کی دس اور اقلیت کی دو نشستیں جیت لیں ،دو نشستوں پر آزاد ارکان کی کامیابی جبکہ مسلم لیگ ،ایچ ڈی پی ،پی ٹی آئی ،جے یو آئی نظریاتی بی این پی کی ایک ایک نشست ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور وطن دوست پینل کی 12نشستوں پر کامیابی ،آل پارٹیز ڈیمو کریٹک الائنس کی 8نشستوں پر کامیابی اور 2آزاد خواتین ممبر کامیاب

ایوان وزیراعلیٰ میں چین کے معروف گروپ اور مختلف صنعتی گروپس کے مابین مفاہمت کی 4 یادداشتوں پر دستخط کی تقریب،سیاہ رات ختم اورروشنی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے،چند برس میں اندھیر ے مکمل چھٹ جائیں گے:شہبازشریف،پاک چین دوستی مفید معاشی روابط میں تبدیل ہو چکی ہے، پنجاب سمیت ملک بھر میں 20 ہزا میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے جائیں گے، چین کے تعاون سے ساہیوال میں 1320میگاواٹ کول پاور پلانٹ منصوبے کا کل سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے جو دسمبر 2016ء میں بجلی فراہم کریگا،چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری کرکے پہل کی ہے ، اب وقت ہے کہ پاکستانی سرمایہ کار بھی آگے آئیں :وزیراعلیٰ پنجاب،شہبازشریف کے خلوص اور والہانہ محبت نے ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا ہے،چےئرمین شینگ ڈونگ رویائی گروپ

2016ء تک پاکستان میں بجلی کا بحران مکمل نہیں تو کافی حد تک حل ہوجائیگا، خرم دستگیر خان ،بجلی کی کمی کو دور کرنا اور فرنس آئل پر بننے والی مہنگی بجلی کو کوئلے پر منتقل کرنا اولین ترجیح ہے، حکومت کی خواہش ہے پاکستان کی ایکسپورٹ کو ڈبل کیا جائے ،وفاقی وزیر تجا رت کا تاجروں سے خطاب،صحافیوں سے بات چیت

ملک بھر میں (آج) سے سگریٹ بارے اشتہاری مہم پر پابندی عائد

موٹاپے سے متاثرہ ممالک میں پاکستان نویں نمبر پر آ گیا ، دنیابھر میں 2 ارب سے زائد افراد موٹاپے کاشکارہیں‘دنیا کے ہر تیسرے بالغ اور ہر چوتھے بچے کا وزن مقررہ حد سے زیادہ ہے جس سے صحت عامہ کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے،کسی ملک نے موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح پرقابوپانے کے لیے اقدامات نہیں کیے، رپورٹ

ایران اسرائیل بارے مبہم کردار خلیج تعاون کونسل کو امریکہ سے دور‘ پاکستان کے قریب کرتا جارہا ہے‘ امریکی رکن کانگریس،خلیجی ممالک ایران کے دیگر ملکوں میں اثرو رسوخ‘ شیعہ ازم کے فروغ اور امریکی خاموشی پر نالاں ہیں‘ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے حوالے سے دوہری امریکی پالیسی بھی خلیجی ممالک میں امریکہ مخالف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں‘سینیٹر الینا روز لیتھینن

حکومت کا آئندہ بجٹ میں وی آئی پیز،اشرافیہ،ملٹی نیشنل وٹاپ کارپوریٹ اداروں کے ایگزیکٹوزکے چارٹرڈفلائٹس کے ذریعے سفرکرنے پر16فیصد فیڈرل ایکسائزڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ

حکومت کاآئند وفاقی بجٹ میں اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم ختم کرنے کافیصلہ، یکم جولائی سے ذرائع آمدنی بتانے، ود ہولڈنگ اسٹیٹمنٹ وانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کو لازمی قراردیئے جانے کا امکان

پاکستان میں جو بھی مقدمہ ہو اس میں میرا نام آ جاتا ہے،یوسف رضا گیلانی،حج اسکینڈل ہو یا اوگرا،ٹی ڈی اے ہو یا این آئی سی ایل، مقدمات میرے خلاف درج ہو رہے ہیں ،میرا ایک بیٹا اغواء ہے اور دو بیٹوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں،سابق وزیر اعظم

63فیصد پاکستانیوں نے نواز مودی ملاقات کو بے سود ،23فیصد نے فائدہ مند قرار دیا،سروے رپورٹ ، 62فیصد پاکستانیوں کو مودی سرکارسے پاک بھارت تعلقات کے ضمن میں کوئی مثبت توقعات نہیں ،38فیصد کے خیال میں مودی حکومت آنے سے تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں،پیس کور کا سروے

بھارت میں نیا چینل ”زی زندگی “ پر پاکستانی ڈرامے اور شو دکھائے جائیں گے ،زی گروپ نے پاکستان سے 4 ہزار گھنٹے کا مواد خرید لیا،نیا چینل23 جون کو اپنی نشریات شرو ع کرے گی

اداکارہ میرا نے وزیراعظم سے تحفظ مانگ لیا،پاکستان اس وقت تک واپس نہیں آؤں گی جب تک فول پروف سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی‘ اداکارہ میرا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حلف برداری کو پاک بھارتی تعلقات کا ایک نیا باب قرار دیا جا رہا ہے جبکہ حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 100 سے زائد بھارتی قیدی بھی رہا کر دیئے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا نریندرا مودی کا دور حکومت پاکستان، بھارت تعلقات کیلئے اچھا ثابت ہو گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کا ردعمل قابل تعریف ہے، ہمسائیے بدلے نہیں جا سکتے، بھارت سے اچھے تعلقات بہتر مستقبل کیلئے ضروری ہیں۔
ہندو شدت پسندی کے ہوتے ہوئے بھارت کبھی بھی پاکستان کا اچھا دوست نہیں بن سکتا، پاکستان کو ہر اقدام سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔