بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

تازہ ترین خبریں

لگتا ہے شمالی وزیرستان کو ملک سے الگ کیا جا رہا ہے: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے شمالی وزیرستان کو آپریشن کرکے ملک سے الگ کیا جا رہا ہے۔ بم کی آنکھیں نہیں ہوتیں، جن کے بچے مریں گے وہ پاکستان کا کیسے سوچیں گے۔ حکومت دھاندلی کا پول کُھلنے کے ڈر سے چار حلقوں میں دوبارہ گنتی نہیں کرا رہی۔بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 11 مئی کے انتخابات سب سے بڑا فراڈ تھے۔ پنجاب میں کونسی دودھ کی نہریں بہہ رہیں ہیں جو (ن) لیگ کو اتنے ووٹ پڑ گئے؟۔شمالی وزیرستان میں بمباری سے معصوم شہری بھی مارے جارہے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان سے پیغامات آرہے ہیں کہ اسے پاکستان سے الگ کرنے کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے عوام نے کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن آج وہ الگ ملک کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -بزنس -

آج کا اخبار

نواز مودی کی باضابطہ ملاقات آج ہو گی ،پاک بھارت مزاکرات کی بحالی سمیت اہم ایشوز زیر غور آئینگے، وزیراعظم نواز شریف مودی کے بعد بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کرینگے، خطے میں دہشتگردی کا خاتمہ، پاکستان سے زیادہ کوئی سنجیدہ نہیں ہو سکتا، نواز شریف ،نرنندرا مودی اور میں آسانی کے ساتھ ملکر کام کریں گے، بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے دوستی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم کی بھارتی میڈیا سے گفتگو

پاک بھارت وزرائے اعظم کی باضابطہ ملاقات آج منگل کو سوا بارہ بجے ہو گی جس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ وزیراعظم کے مشیر برائے نیشنل سیکیورٹی سرتاج عزیز، طارق فاطمی، حسین نواز اور سیکرٹری ٹو پی ایم جاوید اسلم شریک ہونگے

82ارب سے زائد کے اوگرا کرپشن سکینڈل میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق،عقیل کریم ڈھیڈی،اور سکندر حیات میکن سمیت گیارہ ملزمان پر فرد جرم عائد، پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی سمیت چھ ملزمان فرد جرم کے لئے چار جون کو طلب

پیمرا کے تین پرائیویٹ ارکان کو حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے شو کاز نوٹس معطل ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ایگزیکٹو ممبر کمال ٹیپو کی تقرری کے فیصلہ اور پیمرا کے 27 مئی کو طلب کئے گئے اجلاس کے حکم نامے کو بھی معطل کردیا، اسرار عباسی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو قانون کی فتح قرار دیدیا،حکومت نے فیصلہ پر عملدرآمد روکا،28مئی کو جیو معاملہ کا پھرجائزہ لیں گے،اسرار عباسی،چیئرمین پیمرا کی تقرری کیلئے کمیٹی بنا دیں گے اور اس سے فیصلوں پر عملدرآمد میں آسانی ہوگی،میڈیا سے بات چیت

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 44رکنی کابینہ سمیت حلف اٹھا لیا،راج ناتھ سنگھ بھارت نئے وزیرداخلہ،ارون جیتلی وزیر خزانہ، سشما سوراج وزیرخارجہ، نجمہ ہیبت اللہ اقلیتی امور ،مانیکا گاندھی ترقی خواتین کی وزیر مقرر

طالبان سے مذاکرات یا آپریشن فیصلہ آ ئند ہ دو ہفتو ں میں متوقع ،حکمت عملی عسکری قیادت کی مشاورت سے طے ہوگی۔ وزیراعظم رواں ہفتے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں طالبان سے مستقبل میں مذاکرات کے حوالے سے حتمی پالیسی کاتعین کیاجائے گا،وفاقی سطح پرطالبان سے ہونے والے مذاکرات پرمشاورت کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع، مذاکرات میں تعطل کی وجہ حکومت ہے،کالعدم تحریک طالبان ،حکومت مذاکرات بھی ہم سے کر رہی ہے اور جنگ بھی ہمارے ہی خلاف جاری رکھے ہوئے ہے، فوجی رروائیاں محض شمالی وزیرستان میں نہیں بلکہ باجوڑ سے لے کر جنوبی وزیرستان تک میں جاری ہیں، ترجمان شاہد اللہ شاہد

سپریم کورٹ نے جیو نیوز کی جانب سے پیمرا کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی، 2012ء میں دیئے گئے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت،ایک جج کے خلاف بینرز لگانے کے معاملہ پر سیکرٹری داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو سے24گھنٹوں میں جواب طلب ،67 سال گزر گئے انگریزوں کے یہاں سے گئے مگر انگریزی زبان آج بھی ہم پرمسلط ہے، خود کو ماہر سمجھنے والے وکلاء ،جج اور اینکر پرسن بھی انگریزی کا ادراک نہیں رکھتے،عدالتیں اور ذرائع ابلاغ آئین کے آرٹیکل 251 اور28 کے تحت لوگوں تک عدالتی فیصلے اُردو عام فہم زبان میں پہنچانے کے پابند ہیں،اسلام آباد کے ریڈ زون میں آ کر گھس کر بینرز اور پوسٹرز آویزاں کئے جا سکتے ہیں تو کل کو ملک کو خطرناک نقصان سے بھی دو چار کیا جا سکتا ہے،عدالت کا فیصلہ،اس کی ذات پر پورا یقین ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ساڈا سائیں سب توں ڈھاڈا،جسٹس جواد ایس خواجہ،کچھ لوگ خود کو خدا سے بڑا سمجھتے ہیں یہ ان کی خام خیالی ہے،ریمارکس

2013کے انتخابات کے احتساب کے بغیر نہ تو ملک خوشحال ہو سکتا ہے اور نہ ہی جمہوریت بحال ہو سکتی ہے،عمران خان،جمہوریت کی بحالی کیلئے صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات کا ہونا بہت ضروری ہے،پاکستان تحریک انصاف نے ملک سے مُک مُکا اور باریوں کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے ،ہم نے پاکستان کو بچانے کیلئے تحریک شروع کی ہے جب تک ہماری جان میں جان ہے ہم یہ تحریک جاری رکھیں گے، پنڈی بھٹیاں میں بڑے جلسہ عام سے خطاب

’جنگ ،جیو گروپ‘ نے آئی ایس آئی کے خلاف نشریاتی مہم پر معافی مانگ لی،حامد میر پر حملے کے بعد نشریات ”متجاوز، پریشان کن اور جذباتی“ تھیں،گروپ کا اعتراف

او آئی سی امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے، صدر مملکت ،پاکستان بانی رکن ہونے کی حثیت سے اس تنظیم کو دوبارہ مظبوط و فعال بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا، ممنوں حسین ، اسلامی ملکوں کے ساتھ پاکستان کا ایک نظریاتی اور باہمی تعاون پر مبنی تعلق قائم ہے، اسلامی ممالک ک سفیروں سے گفتگو

151بھارتی ماہی گیرواہگہ پربھارتی حکام کے حوالے کردئیے گئے

شہدادکوٹ، مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم،پتھراؤ اور فائرنگ، ایس ایچ او اور ایک راہگیر جاں بحق ،10افراد زخمی

آرمی چیف سے کمانڈررائل کالج آف ڈیفنس برطانیہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر گفتگو

وفاقی وزیرخزانہ کی نئے بجٹ میں ٹریڈ ایسوسی ایشنز کی تجاویز شامل کرنے کی یقین دہانی،پری بجٹ اجلاس میں پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز سمیت دیگر ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی شرکت،ایس آراو کلچر کا خاتمہ اور 3 سالہ ویژن پالیسی کا اعلان کیاجائے گا، اسحاق ڈار

ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھ رہا ہے، احتجاجی عناصر ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سفر دیکھ کر گھبراگئے ہیں : میاں شہبازشریف،بعض عناصرتوانائی منصوبوں پر ہمارے تیزرفتار اقدامات اورمخلصانہ کوششوں سے پریشان ہیں، قومی وسائل عوام کی فلاح پرامانت سمجھ کر خرچ کیے جارہے ہیں ، عوام جانتے ہیں، بے لوث خدمت کون کررہا ہے اورتخریبی سیاست کون؟بدترین مخالف بھی ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں لگاسکتے،وزیراعلیٰ کی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو

لاہور ہائیکورٹ بار کے اجلاس میں عدلیہ کی حمائت اور مخالفت میں وکلاء ایک دوسرے سے الجھ گئے،ہاتھا پائی اور ایک دوسرے کیخلاف زبردست نعرے بازی کرتے رہے،لاہور ہائیکورٹ بار نے عدلیہ کی خود مختاری اور بالادستی کے حق میں قرار داد منظور کر لی

حکومت نے عملی طور پر جنگ شروع کر دی،یوسف شاہ،ہمیں معلوم نہیں کہ وہ کس سے مذاکرات کر رہی ہے اور ان کے عزائم کیا ہیں، غیر ملکی میڈیا سے گفتگو

مولانا فضل الرحمن کی سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات ،امیرجماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد، نوازشریف پاک بھارت تنازعات کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں ، ان سے اچھی توقعات رکھنی چاہئیں، ہمیں بھارت کی نئی حکومت سے کسی خوش فہمی کاشکار نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کو عملاً مغربی ایجنڈے اور تہذیب کے تابع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، دینی قوتوں کو مشترکہ لائحہ عمل بنا کر آگے بڑھناچاہیے، سراج الحق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو، وزیراعظم پاکستانی قوم کے ترجمان بنیں،مسئلہ کشمیر اور بھارت کی آبی جارحیت پر بھارتی سرکار سے بات ہونی چاہیے،حریت رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں،سراج الحق

نوازشریف،چوہدری شجاعت حسین،مولانا فضل الرحمن،عمران خان سمیت 24سیاست دانوں کی بیرون ملک موجود رقم وطن واپس لانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 16جون تک ملتوی

نوازشریف نے مجھ سے کچھ جذباتی باتیں کیں ، نریندرمودی، میری والدہ نے مجھے مٹھائی کھلائی تو ٹی وی پر یہ مناظر دیکھ کر نوازشریف اور ان کی والد ہ جذباتی ہوگئے،ٹویٹر پر پیغام

عدلیہ ایک آزادادارہ ہے جوپاکستان میں بغیرکسی مداخلت کے کام کررہا ہے ،پرویزرشید،میڈیا،قانونی برادری ،سول سوسائٹی اورسیاسی طاقتوں نے عدلیہ کی آزادی اورجمہوریت کی بحالی کیلئے گراں قدرخدمات سرانجام دی ہیں ،وزیرقانون کی نیپالی عدالتی وفدسے ملاقات میں گفتگو

وزارت تجارت پاک چین بارڈر پر ہفتہ کے ساتوں دن تجارت جاری رکھنے کی حامی ہے،خرم دستگیر خان

مودی کی حلف برداری،سارے سارک سربراہ آئے مگر نوا زشریف توجہ کا مرکز بنے رہے، وائس آف امریکہ

وزیراعظم نوازشریف اور نریندرمودی کے درمیان ملاقات کی تیاریاں مکمل ہوگئیں،وزیراعظم جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی وزیراعظم کوتحائف پیش کریں گے

نوازشریف کا راشٹریہ بھون آنے پر شاندار خیرمقدم،من موہن سنگھ، ایل کے ایڈوانی اور عبدالکلام سے مصافحہ ،خیریت دریافت کی

اورکزئی فریڈم موومنٹ حافظ سعیدگروپ اورتحریک طالبان اورکزئی کے درمیان جھڑپیں ، کمانڈرپیرسیفورسمیت 3افرادہلاک، متعددزخمی ہوگئے

بھارتی فنکار نے وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کا ریت کا مجسمہ بنا ڈالا

”زبانِ خلق“، سپریم کورٹ کے اردو میں کئے گئے اردو میں جاری فیصلوں کی پہلی کتاب منظر عام پر آگئی،کتاب سکندر جاوید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے تحریر کی ہے،عدالتی فیصلے انگریزی میں ہونے کی وجہ سے عوام الناس کو محض تجزیہ نگاروں اور قانونی پنڈتوں اور ماہرین کے محتاج ہوکر رہ جاتے ہیں،جسٹس جوادایس خواجہ کا پیش لفظ

تمام نجی ٹی وی چینلز کے لائسنس عارضی معطل کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر، تمام نجی چینلز عدلیہ اور فوج کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ اور شر انگیزی پھیلا رہے ہیں، درخواست میں موقف

سپریم کورٹ میں اسلامی ماحول، قرآنی آیات اور احادیث کے حوالے دیئے جاتے رہے، پنجابی اور فارسی اشعار پڑھنے میں جج بھی شریک ،اٹارنی جنرل پاکستان مسلسل ڈائس پر کھڑے ہوکر تلاوت سماعت کرتے رہے

پاک بھارت تاریخ کا نیا باب،67سال بعد حریف ممالک کے وزراء اعظم اکٹھے ہوگئے

پناہ گزینوں کو کینسر کے علاج میں مدد کی تلاش ہے ،ماہرین، تارکین وطن کی بڑی تعداد کی وجہ سے میزبان ممالک پر بہت بار آگیا ہے، 21 وی صدی میں پناہ گزین آبادی زیادہ دنوں تک رہتی ہے اور متوسط آمدنی والے ممالک اس کی زد میں ہیں جہاں کینسر جیسے پرانے امراض زیادہ ہیں،ڈاکٹر سپیگل

آپ آرام کریں، چھٹیوں کا ہوم ورک ہم کریں گے، نیا کاروبار سامنے آگیا، پاکستان اور بھارت میں سخت گرمی کے موسم میں طلبا و طالبات کو اسکولوں اور کالجوں سے چھٹیاں دے دی جاتی ہیں،اسکولوں میں چھٹیاں طویل ہونے کی وجہ سے اسٹوڈنٹس کو ہوم ورک بھی دیا جاتا ہے تاکہ وہ کسی نہ کسی صورت میں اپنے کتابی نصاب سے منسلک رہیں، اس کے برعکس اب بھارتی مارکیٹ میں ایسے ادارے کھل گئے ہیں، جو ’چھٹیوں میں ملنے والا ہوم ورک‘ کرنے کی خدمات کی پیشکش کرتے ہیں،رپورٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

اسلام‌آباد، اسلام آباد ہائی وے پر ایک سی این جی سٹیشن پر گاڑیوں‌کی لمبی لائن لگی ہوئی ہے۔

اسلام‌آباد، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ملک میں امن و امان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

چکوٹھی، میجر جنرل عظیم آصف ڈپٹی چئیرمین ایرا، سردار رحیم خان سیکرٹری ایرا کو لائن آف کنٹرول پر فوجی حکام سرینگر ..

کوئٹہ، مغربی بائی پاس پر پولیو ورکر سخت حفاظتی انتظامات میں ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا رہا ہے۔

نئی‌دہلی،وزیراعظم نواز شریف صدارتی محل میں نومنتخب بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

نئی‌دہلی،‌ وزیراعظم نواز شریف نئی دہلی پہنچنے کے بعد عوام کے نعروں کا جواب ہاتھ لہرا کر دے رہے ہیں۔

پوری، بھارتی ریاست اڈیسہ کے شہر پوری کے ساحلی کنارے پر پاک، بھارت دوستی کے‌حوالے سے بنایا گیا ریت کا آرٹ۔

لاہور، جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا ہونے والے بھارتی قیدی واہگہ بارڈر پر اپنے دستاویزات میڈیا کو دکھا رہے ہیں۔

آج کا سوال

آج کا سوال
وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حلف برداری کو پاک بھارتی تعلقات کا ایک نیا باب قرار دیا جا رہا ہے جبکہ حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 100 سے زائد بھارتی قیدی بھی رہا کر دیئے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا نریندرا مودی کا دور حکومت پاکستان، بھارت تعلقات کیلئے اچھا ثابت ہو گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کا ردعمل قابل تعریف ہے، ہمسائیے بدلے نہیں جا سکتے، بھارت سے اچھے تعلقات بہتر مستقبل کیلئے ضروری ہیں۔
ہندو شدت پسندی کے ہوتے ہوئے بھارت کبھی بھی پاکستان کا اچھا دوست نہیں بن سکتا، پاکستان کو ہر اقدام سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔