بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مئی

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نواز شریف نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے

وزیراعظم نواز شریف بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے نئی دلی جائیں گے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت کو باضابطہ طور پر قبول کرلیا ہے۔ وزیراعظم خصوصی دعوت پر پیر کو نئی دلی جائیں گے، اس موقع پران کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکریٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ سیاسی شخصیات اور سرکاری حکام بھی موجود ہوں گے۔وزیراعظم نواز شریف تقریب حلف برداری میں شرکت کے علاوہ نومنتخب بھارتی ہم منصب نریندر مودی اور صدر مملکت پرناب مکھرجی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ امور، خطے کی صرت حال اور باہمی مسائل کے حل کے لئے جامع مذاکراتی عمل دوبارہ بحال کرنے پربھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

آج کا اخبار

میرانشاہ،شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر ایک بار پھر گولہ باری، چھ دہشت گرد ہلاک، 3 زخمی،سیکیورٹی فورسز ماچس کیمپ میں داخل، کئی علاقوں میں کرفیو میں نرمی،بنوں میں وزیر ستان کے طلباء کا جاری آپریشن اور مسلسل کرفیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، روڈ بلاک کردی ، پولیس کا مظاہرین منتشرکرنے کیلئے لاٹھی چارج ، آپریشن فوری ختم اور کرفیو اٹھانے کا مطالبہ

شمالی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو کرفیو نافذ میں نوگھنٹے کی نرمی دی گئی جس کے دوران لوگوں نے اپنی روزمرہ کی اشیاء خریدیں کرفیو کے باعث گھروں میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہوگئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

جسٹس جواد ایس خواجہ کا اپنے خلاف وفاقی دارالحکومت میں لگائے گئے بینرز پر نوٹس لینے سے انکار ، از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرنے والے جیو کے نئے وکیل توفیق آصف کو بھی ڈانٹ پلا دی،عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، کسی سے خوفزدہ نہیں، کوئی چاہے 3 دن تو کیا 30 دن بھی مخالفانہ بینرز لگواتا رہے ، ذرا سا بھی خوف اور پرواہ نہیں ہے مخالفانہ بینرز لگان والوں کے خلاف کارروائی ہر گز نہیں کر وں گا،جسٹس جواد ایس خواجہ ،جیو کی درخواست کی سماعت 26 مئی تک ملتوی

اسلام آباد میں سراپا احتجاج سکھ برداری کی اچانک انٹری،شدیداحتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاوٴس کے احاطے میں داخل، حکومت اور سکھ سنگت کے درمیان مذاکرات کامیاب ، حکومت نے سکھ سنگت کے سات مطالبات مان لئے ،وفاقی حکومت سندھ حکومت کیساتھ یہ معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھائے گی، راجہ ظفر الحق ، وزیر داخلہ چوہدری نثار کا پارلیمنٹ ہاؤس کے واقعہ کا سخت نوٹس ،سکیورٹی میں کوتاہی کے ذمہ دار ایس پی‘ 3 ڈی ایس پیز اور 3 ایس ایچ اوز کو فوری معطل کرکے چارج شیٹ پیش کر نے کی ہدایت

وزارت مذہبی امور نے 53 ہزار 814امیدواروں کو سرکاری حج کا اہل قراردیدیا،کامیاب عازمین کی دوڑ میں بھی پنجاب سب سے آگے، 73 ہزار سے زائد درخواستیں 10 بجکر 9 منٹ کے بعد جمع ہونے کے باعث ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئیں،پہلی حج پرواز 27اگست کو اسلام آباد سے حجاز مقدس روانہ ہوگی، سعودی عرب نے شرط برقرار رکھی تو سرکاری عازمین کو حکومت کھانا فراہم کرے گی،سردار یوسف،کامیاب امیدوار 10جون تک مشین ریڈایبل پاسپورٹ جمع کرادیں ، ناکام امیدوار اپنی رقوم بنکوں سے واپس لے لیں ہدایات جاری ، سردار یوسف اکثر سوالوں کے جواب ہی ”گول“ کرگئے

اسلام آباد میں ایک گھنٹے میں 2 دھماکے، 1شخص ہلاک، 1زخمی

حکومت نے ملک کو خوشحالی کی نئی راہ پر ڈال دیا ،ہم ترقی کی شاہراہ پر چل پڑے ہیں،وزیراعظم ، ہماری حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے منصوبوں سے ملک میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا ، روز گار کے لاکھوں مواقع پید ا اور لوگوں کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا،پی ایس ڈی پی کے اجلاس کی صدارت ،وزیر اعظم نے سال 2014-15 ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی

جیو ٹی وی بندش فیصلوں پر پیمرا اتھارٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب،وزارت قانون کی رائے ‘ کراچی کونسل اور کمپلینٹس کی سفارشات اور تین ممبران کو بھجوائے گئے نوٹس کا جائزہ لیا جائے گا‘ ترجمان پیمرا

وزارت خارجہ کا وزیراعظم کو نریندر امودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے مشورہ،تقریب حلف برداری جانا خطے میں بھارت کی بالادستی کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے، سمری ارسال ،مودی کی حلف برداری،کنفرم نہیں پاکستان سے کون شریک ہوگا،بھارتی ہائی کمشنر،حلف برداری میں وزیراعظم کی شرکت سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا، سرتاج عزیز

اوڑی میں پاکستانی فوج نے سڑک کی تعمیر روک دی ،بھارتی فوج کا دعوی ،سرخ جھنڈے لہرا کر لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے اعتراض جتلایا گیا،رپورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے 15 ہزار افراد کا سرکاری حج کوٹہ نجی ٹورز آپریٹرز کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناعی میں 29 مئی تک توسیع کر دی ،وزارت مذہبی امور سے تحریری طور پر جواب طلب کر لیا، حکومت دو لاکھ72 ہزار روپے جبکہ نجی ٹی ٹورز آپریٹرز چار سے 6 لاکھ روپے میں حج کرا ر ہے ہیں۔حکومت کو عوام کا خون نچوڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے،جسٹس خالد محمود

میڈیا میں ایک طبقہ نہیں چاہتا تھا کہ مسلم لیگ (ن) جیتے، جیوبند کرنا درست نہیں ہوگا،سینیٹر مشاہد اللہ،حامد میر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اس کے ساتھ بڑے ادارے کے سربراہ کی تصویر لگا کر تذلیل کرنے کے عمل کی بھی مذمت کرتے ہیں،سینیٹر روبینہ عرفان ، آج کی صورت حال کی مکمل ذمہ داری حکومت پر پڑتی ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ حکومت پانچ سال پورے کرے، سینیٹر سردار علی ودیگر کا سینیٹ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بحث میں اظہار خیال

وفاقی حکومت کا سندھ کی جیلوں سے ماہی گیروں سمیت 150 بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

سستی اور مسلسل بجلی کی فراہمی ، پیداوار کے لئے کوئلے اور دیگر وسائل کو استعمال میں لانا ہوگا،ڈاکٹر انصر پرویز ،درآمدی تیل پر انحصار کو ختم اور جوہری توانائی سے بجلی کی پیداوار سب سے بہتر حل ہے ، ملک میں 1972ء سے جوہری توانائی سے بجلی پیدا کی جارہی ہے،چیرمین پاکستان ایٹامک انرجی کمیشن

رینٹل پاور کیس ضمنی ریفرنس، احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت تمام افراد کو فرد جرم کیلئے 30مئی طلب کو کرلیا ،نوڈھیرو پاورپراجیکٹ کا ریکارڈ مکمل نہ ہونے پر عدالت نے پیش ہونے والے دو گواہان پر جرح نہ ہوسکی، مقدمہ کی سماعت چار جون تک ملتوی ، نیب کو ریکارڈ مکمل کرکے پیش کرنے کی ہدایت

حکومت یا سول ایسوسی ایشن کا ادارہ نہیں چلا سکتے،کیا یہ ضروری ہے کہ پاکستانی مسافروں کو ضروری فارم فرنچ،انگریزی ،عربی یا چینی زبان میں بھی دیا جائے ،اردو زبان میں یہ چیزیں کیوں نہیں دی جاتیں،جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریمارکس،رجسٹرڈ تارکین وطن اپنے لوگوں سے دو دو سال بعد ملاقات کر پاتے ہیں ، غیر رجسٹرڈ لوگ یا تو کنٹینروں میں مر جاتے ہیں یا پھر ان کی کشتیاں ڈوب جاتی ہیں ،ائیر پورٹس بناتے وقت مستقل کو مد نظر کیوں نہیں رکھا جاتا ،نئے ائیر پورٹ کی تعمیر بھی ایک سکینڈل ہے، سپریم کورٹ میں تارکین وطن مشکلات از خود نوٹس کیس کی سماعت

حکومت نے کمزور معیشت کو ایک سال میں بحالی کے راستے پر ڈال دیا،ستمبر تک زرِ مبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 135ارب روپے کے اخراجات کی بچت کی ،بجٹ سازی میں تاجر برادری کی تجاویز کو زیرِ غور لایا جائیگا،تاجروں و صنعتکار وں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب،وفاقی حکومت فاٹااورخیبرپختونخواہ حکومت کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں روارکھے گی ،اسحاق ڈار،صوبائی حکومت اورقبائلی علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حصے کے مطابق فنڈزجاری کئے جارہے ہیں ،وزیرخزانہ کی گورنرخیبرپختونخواہ سے ملاقات

پنجاب پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ اور وزراء سے لنگر کیلئے رشوت طلب کی ،عمران خان کا الزام

جاپانی حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے کی فنڈنگ سے ہاتھ کھینچ لیا

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن میں سول آبادی متاثر ہورہی ہے،مولانا فضل الرحمان،مسائل کے حل کیلئے طاقت کا استعمال کبھی بھی سود مند ثابت نہیں ہوا ،حکومتی مذاکرات کے نتائج سے پہلے ہی واقف تھے میڈیا کی آزادی کے حق میں ہیں آوارگی کے حق میں نہیں،کوئٹہ ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

پاکستان خطے میں عدم مداخلت ، ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا حامی ہے ، خواجہ محمد آصف ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے باوجود پاکستان امن کیلئے پرعزم ہے،خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے تمام ملکوں کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے، کانفرنس سے خطاب

پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کا 61فیصد نشانہ رہائشی گھر رہے ہیں ، سی آئی اے ، حملوں میں 132 رہائشی گھر تباہ اور 1500سے زائد افراد ہلاک ہوئے ، رپورٹ

آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت کیلئے پاکستان کی جانب سے تجویز کے منتظر ہیں ، ایران

نیب ہیڈکوارٹرز میں ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، علاقائی دفاتر کے لیے چار ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

وزیر اعظم کی نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا فیصلہ پیر تک کرلیا جائے گا، پرویز رشید ،کراچی میں امن و امان کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، کراچی کی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وقاقی حکومت آپریشن کی نگرانی جاری رکھے گی،پولیس آفیسر شاہد حیات کوہٹا کرغیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا ، بیا ن

امریکی کانگریس نے دفاعی اخراجات کے بل میں ترمیم منظور کرلی، 325 ارکان نے ترمیم کے حق میں اور 98 نے مخالفت میں ووٹ ڈالے، ڈاکٹر شکیل آفریدی کی قید پاک امریکا تعلقات میں شدید رکاوٹ ہے، حکومت پاکستان انہیں فوری طور پر رہا کرے،ترمیمی بل میں مطالبہ،ترمیمی بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا

ججز نظر بندی کیس، سابق صدر پرویز مشرف کی ایک دن کی حاضری سے متعلق استثنیٰ کی درخواست منظور ،عدالت کاپرویز مشرف کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار، وفاق کو نوٹس جاری، سماعت 13 جون تک ملتوی ،پولیس کا پراسیکوٹرتابش گوہر کوسکیورٹی فراہم سے انکار، کمرہ عدالت میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، غدار ی کیس میں استغاثہ کے وکلاء کی جانب سے مشرف کے وکلاء کو تحقیقاتی رپورٹ کی مکمل کاپی اور دستاویزات کی فراہمی کیلئے مہلت کی استدعا منظور، اٹھائیس مئی تک ملزم کے وکلاء کو تمام دستاویزات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،سماعت تین جون تک ملتوی

حکومت صحافت پرکوئی قدغن لگاناچاہتی ہے نہ ہی کوئی ایساکام کریگی کہ صحافت دوبارہ زنجیروں میں جکڑی جائے ،عرفان صدیقی ، وزیراعظم کاسردست بھارت جانے کاکوئی پروگرام نہیں ہے ، وزارت خارجہ نے پالیسی کے مطابق اپنی رائے دی تووہ بھارت جائیں گے، میٹ دی پریس سے خطاب

نریندر مودی پاکستان نہیں بلکہ انڈیاکیلئے خطرہ ہے، اسلام اور پاکستان کے دفاع کیلئے ہم متحد ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہو گا،مذہبی و سیاسی قائدین و علماء کرام ،امریکہ، بھارت یا اسرائیل نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ان کے ہاتھ توڑ دیئے جائیں گے،بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں نئے پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ،نواز شریف انڈیا سے امن کی آشاکے تحت پینگیں نہ بڑھائیں ،کشمیری مسلمانوں اور دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کریں، جماعةالدعوة کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب

پرویز رشیدکو سندھ صوبے کے معاملے میں ہمیں ڈکٹیشن دینے کی کوئی ضرورت نہیں ، شرجیل میمن ،ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کو عدالت کے او پی ایس کے احکامات پر ہٹایا گیا ہے،بیان

وزیراعظم نواز شریف کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 26 کروڑ روپے کے بیرونی دورے کئے،رپورٹ

ایک کروڑ نمازی نکلیں گے تو گیدڑ بھاگ جائیں گے، انقلاب چند دنوں میں آئیگا، طاہر القادری

انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ قدر کو برقرار کھنے میں کامیاب،پاکستانی روپے نے یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر کر مزید کم کر دیا

مسابقتی کمیشن پاکستان کی میسرز جوٹن پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کو مسابقتی ایکٹ 2010 کے سیکشن 10کی بظاہر خلاف ورزی پر اظہار وجوہ نوٹس پر سماعت، کمپنی کو پاکستان کا نمبر 1پینٹ کی تشہیر سے فوری روک دیا گیا ، دو ہفتوں کے وقت کے اندرایسے تمام اشتہاری مواد میں ہر پاکستان کا نمبر 1پینٹ لکھا ہو اس کو مارکیٹ سے اٹھا لیا جائے،حکم

ممبئی : نواز شریف کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو کرنے کیخلاف شیو سینا کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ ، پتلا بھی نذر آتش کیا

لندن میں ٹیپو سلطان کی انگوٹھی کی نیلامی،یہ نادر انگوٹھی دو لاکھ چالیس ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی، سونے کی یہ قدیم انگوٹھی لندن کے نیلام گھر کرسٹیز میں فروخت کی گئی نیلامی میں انگوٹھی کے تعارف میں لکھا گیا تھا کہ یہ بات حیران کن ہے کہ ایک مسلمان جنگجو بادشاہ ہندو مذہب کے خدا کے نام والی انگوٹھی پہنتے تھے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈی چوک میں 11 مئی کے انتخابات کو ایک سال پورا ہونے پر دھاندلی کیخلاف جلسہ میں نیا الیکشن کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ ہے۔ملک کو ابھی بہت سے مسائل درپیش ہیں آپ کے خیال میں کیا عمران خان کا مطالبہ جائز ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان دھاندلی کا رونا ختم کر کے خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت پر توجہ دیں۔
عمران خان کا مطالبہ درست ہے جمہوریت کی بنیاد ہی غلط ہے، شفاف انتخابات ہی اصل جمہوریت ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔