بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مئی

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا دھاندلی کیخلاف احتجاج، مظاہرین کی پولیس سے ہاتھا پائی

وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جب کہ ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔   پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے نادرا آفس تک ریلی نکالی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ریڈ زون میں داخل ہونے پر پولیس اہلکاروں نے انھیں روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہو گئی اور پھر مظاہرین نادرا آفس کے باہر ہی اپنا احتجاج ریکارڈ کرا کے منتشر ہو گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پلے کارڈ اور بینراٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے 4 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے اورالیکشن کمیشن کا تمام عملہ مستعفی ہو جائے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -کھیل -

بچپن سے ہی جانتا تھا مجھ میں اچھا گلوکار بننے کی صلاحیت ہے ، استاد غلام علی خان ،ابتداء میں معاشی مسائل کا سامنا رہا ، کئی کئی ماہ بھوکا رہنے کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا ،20ہزار کے قریب غزلیں اور گیت گا چکا ،ہمیشہ منفرد کام کو ترجیح دی ،پاکستان نے میوزک میں بہت بڑے بڑے نام پیدا کئے ، یہ مٹی بہت زرخیز ہے ، انٹرویو
معروف مزاحیہ اداکار رنگیلا کی 9ویں برسی کل منائی جائے گی ،فلمی حلقوں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں رنگیلا کی فنی خدما ت کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ،سعید خان المعروف رنگیلا1937ء کو افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں پیدا ہوئے تھے ، تعلیم حاصل نہ کر سکے، اپنی خداداد تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت فلمی دنیا میں بہت جلد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ،رنگیلا نے ساڑھے چھ سو سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں اردو ،پنجابی،پشتو اور دیگر زبانوں کی فلمیں شامل ہیں
شوبز انڈسٹری میں بہت آفرز ہیں لیکن توجہ صرف اصلاحی اور معیاری کام پر ہے ، حمیرا قریشی، بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کیلئے فلموں کو سائنس فکشن ،کمپیوٹرائزڈ اور جدید طرز پر بنانا ہوگا ، میڈیا سے گفتگو
کانز فلم فیسٹیول: سیاستدانوں کے کارٹونوں سے سجی فلم نے مسکراہٹیں بکھیر دیں

آج کا اخبار

سپریم کورٹ میں جیو کی درخواست کی سماعت،جسٹس جواد ایس خواجہ نے نجی ٹی وی چینل کے خود پر اعتراضات مسترد کردیئے ، پیمراعدلیہ ، فوج اور اسلامی تعلیمات کیخلاف تمام چینلز پر چلنے والے ہر قسم کے پروگرام بند کرائے ، فحاشی و عریانی کے حوالے سے الگ سماعت کی جائے گی،عدالتی حکم،حالات چاہے کچھ بھی ہوں عدلیہ کی توقیر پر حرف نہیں آنے دیں گے،جسٹس جواد، ججز بھی مقدس گائے نہیں ان پر بھی مثبت تنقید ہوسکتی ہے مگر ایسے پروگرام پیش ہورہے ہیں جن کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ، پیمرا والے چار بجے ہی دفاتر بند کرکے روانہ ہوجاتے ہیں اور ساری رات میڈیا پر قابل اعتراض مواد چلایا جاتا ہے،ریمارکس

جسٹس جواد نے کہا کہ آج کل آپ کے چینل کی دھوم مچی ہوئی ہے ہماری کچھ اقدار اور روایات ہیں ان سے ہم پوری طرح سے آشنا ،ہیں میں ٹی وی نہیں دیکھتا اس لئے پوچھ رہا تھا مجھے سب سے آخر میں پتہ چلتا ہے کہ کیا ہورہا ہے

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ،جڑواں شہروں کی سیکورٹی پاک فوج کے ٹین کور کے حوالے کئے جانے کا امکان ، آئندہ چند گھنٹوں میں فیصلہ کیاجائیگا، وزارت داخلہ کو رینجرز کی تعیناتی کیلئے باضابطہ درخواست دی گئی ،حساس مقامات کی سیکورٹی بھی سخت، پنجاب ، کراچی میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

پاکستان میں پہلی میٹرو ٹرین چلے گی، چین کے ساتھ تاریخ ساز معاہدہ طے پا گیا،وزیراعلیٰ شہباز شریف اور نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن چائنہ کے چیئرمین نے میٹرو ٹرین کے منصوبے پر دستخط کئے،شنگھائی تقریب میں پاکستان اور چین کے صدور بھی موجود تھے، 27.1کلو میٹر طویل ٹریک کا25.4 کلومیٹر حصہ معلق (ایلیویٹڈ) ہوگا،پاکستانی عوام کے لئے آج بہت بڑی خوشی کا دن ہے، میٹرو ٹرین کا منصوبہ ملک کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ،شہبارز شریف، میٹرو ٹرین منصوبہ آمد و رفت کے نظام میں انقلاب لائے گا، حکومت چین منصوبے کے لئے سرمایہ کاری فراہم کرے گی،پاکستانی قوم میٹروٹرین کے آغاز پر چینی قیادت کی شکر گزار ہے، وزیراعلیٰ کا چین کے صدر کی صدارت میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب

چارسال بعد قوم کو مضبوط ،توانا اور مستحکم پاکستان دیں گے،کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،نواز شریف، ملکی ترقی کے لئے نئی ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے، نئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں ،آج کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے مختلف ہے،بجلی بحران کے خاتمے کے لئے کئی منصوبے شروع کئے ،جلد بجلی کے بحران پر بھی قابو پالیا جائے گا۔ وزیر اعظم کا تھری جی اور فورجی کی لائسنس دینے کی تقریب سے خطاب

پاک افغان سرحد کے قریب قائم عسکریت پسندوں کے اڈوں پر فضائی آپریشن کا فیصلہ

سپریم کورٹ کے احکامات پر سندھ پولیس کے او پی ایس افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ، ،ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات خان کے بھی فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے،غلام قادر تھیبو نیا ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات

پاکستان اور چین کا تجارتی راہداری کے منصوبوں کی جلد تکمیل پر اتفاق، بڑا منصوبہ پورے خطے کو ایک فعال تجارتی ، توانائی اور اقتصادی راہداری بنا دے گا؛صدر ممنون حسین ، پاکستان اور چین کے درمیان کثیر الجہتی تذویراتی شراکت داری سے خطے میں سماجی واقتصادی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا؛ چوتھے سیکاسربراہ اجلاس کے موقع پر چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے ملاقات میں گفتگو،صدر کی چینی ہم منصب کو دورہ پاکستا ن کی دعوت

چینی کمپنیاں پہلے ہی کئی توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہی ہیں ، وزیراعظم ،تحقیق کے شعبہ میں ماہرین کا تبادلہ پر دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے،چینی وفد سے ملاقات

دفتر خارجہ نے وزیراعظم کو نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت کو معمول کی کارروائی قرار دیدیا،بھارت میں نئی حکومت کے آنے کے بعد توقع ہے کہ مذاکراتی عمل بحال ہوجائے گا اور یہ مذاکرات بلاتعطل ہونگے،ترجمان ،مذاکرات شروع ہوئے تو مسئلہ کشمیر ، پانی ،سیاچن سمیت تجارت کے اضافے پر بھی بات چیت کی جائے گی ،دفتر خارجہ میں ہفتہ وارپریس بریفنگ

غداری کیس،خصوصی عدالت کو مشرف کے وکلاء کو مکمل دستاویزات فراہم کرنے کا حکم،تحقیقاتی رپورٹ کی نامکمل کاپی فراہم کرنے کے باعث سیکرٹری داخلہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا، مشرف کے وکلاء کی تین نومبر کے کابینہ اجلاس کی تفصیلات‘ قرارداد‘ منٹس اور نومبر 2007ء کے بعد نگران حکومت کے تمام عہدیداران کی تفصیلات فراہم کرنیکی استدعا

پیمرا فیصلے کرنے میں آزاد ہے ، مجھ سمیت کوئی اسے ڈکٹیشن نہیں دے سکتا ، پرویز رشید، ایک دوسرے کے گریبان پکڑنے والے جلد بھائی بھائی بن جائینگے ،معاملہ نجی ٹی وی چینل کی بندش کا نہیں جمہوری معاشرے میں اظہاررائے کی آزادی کا ہے کسی بھی چینل کو بند کرنے کے حق میں نہیں ہوں ،حامد میر کی عیادت کے بعد میڈیا گفتگو

حکومت نے 3پیمرااراکین کو میڈیامیں مہم چلانے پرشوکازنوٹس جاری کردیا

سپریم کورٹ کا مسعود جنجوعہ لاپتہ کیس میں اہم گواہ ڈاکٹر عمران کا تصدیق شدہ بیان حلفی طلب، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفی رمدے کی مقدمہ لاپتہ افراد کمیشن کو بھجوانے کی بار بار کی استدعا مسترد کر دی

پی پی 136 نارروال کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ، شجاعت خان 42374ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے،غیر سرکاری غیرحتمی نتائج

وزارت مذہبی امور نے ایک لاکھ ستائیس ہزار حج امیدواروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرلیا،وفاقی وزیر مذہبی امور سر (آج) 54 ہزار سے زائد خوش نصیب عازمین کو حج مبارک کی نوید سنائیں گے

دیر میں قیام پاکستان سے قبل 1916ء سے شروع ہونے والے اراضی کے تاریخی مقدمے کا 98 سال بعد فیصلہ ، معاملہ سیکرٹری داخلہ کے پی کے کو ارسال ، سپریم کورٹ کی تیس روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت، اکبر شاہ کے حق میں دیا گیا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ایک بار پھر کالعدم قرار دے دیا گیا،تنازعے کی انکوائری رپورٹ کا فیصلہ کرتے وقت بادی النظر میں ڈپٹی کمشنر نے اپنا ذہن اپلائی نہیں کیا، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کا عہدہ محض ڈاکخانہ نہیں بلکہ یہ بھی عدالت ہے‘ لمبے عرصے سے چلنے والی مقدمہ بازی کو اب ختم کرنا چاہتے ہیں دوبارہ سے شہادتیں دینے کی ضرورت نہیں‘ دستیاب شہادتوں پر فیصلہ کردیا جائے ،عدالت کا فیصلہ،اعلی عدلیہ میں اسی مقدمے کو سماعت کرتے ہوئے چالیس سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ، ممکن ہے کہ اب فیصلہ پڑپوتے ہی سن پائیں، جسٹس جواد ایس خواجہ

جسٹس جواد ایس خواجہ نے حلقہ این اے 118 سے متعلق انتخابی عذرداری کا کیس سننے سے معذرت کرلی ، کیس نئے بنچ کے قیام کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کردیا گیا

اوگرا نے پانچ سالوں میں پابندی کے باوجود دس مہنگی گاڑیاں خریدیں،پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے معاملہ دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دیدیا

منشیات کا استعمال ہر معاشرے کی قوت کو متاثر کرتا ہے،چوہدری نثار،اس لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں،وفاقی وزیر کی ڈی جی اے این ایف میجر جنرل خاور حنیف سے ملاقات میں گفتگو

تحریک انصاف کے فیصل آبادکے جلسے میں دہشتگردی کاخطرہ ،پنجاب حکومت نے پارٹی کی قیادت کوسیکورٹی خدشات سے آگاہ کردیا

خورشید شا ہ کا بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کا مطالبہ،نوازشریف کی نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کا حامی ہوں، حالات ایسے نہیں کہ تیسرے قوت مداخلت کرے گی،ایسا ہوا تو نقصان ملک کو ہوگا اور ذمہ دار مداخلت کرنے والے ہوں گے،خورشید شاہ،طالبان سے مذاکرات پر حکومت نے بروقت فیصلے نہ کئے تو خود ذمہ دار ہوگی،میٹرو کی بجائے حکومت 12 اچھی بسیں چلا لیتی تو ریلیف دیا جا سکتا تھا اور 20 کروڑ میں کام ہوجاتا،جیو کا معاملہ پیمرا پرایسے ہی ڈالا گیا جیسے مشرف کا معاملہ عدالتوں پر ڈالا گیا،میڈیاگفتگو

تحفظ پاکستان بل پر حکومت اپوزیشن اہم مذاکرات آج ہوں گے ،حکومت نے رابطہ کرکے اس بل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی پیشکش کی ،ذرائع،اپوزیشن جماعتوں نے ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا،مذاکرات میں پیش ہو گا،اپوزیشن رہنما

ملک میں اسلامی نظام چاہتے ہیں، حکومت شریعت نافذ کر ے ساتھ دینگے ،سراج الحق ، کارکنان ہاتھ مضبوط کریں اپنی منزل جلد پالینگے، ایک دن ارض وطن پر جماعت اسلامی کے اقتدار کا سورج ضرور طلوع ہوکر رہے گا، قاضی حسین احمد مرحوم کی سوانح عمری پر کتاب ”عزیزجاں“ کی تقریب رونمائی سے خطاب ، ملک کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کیلئے محنت کی ضرورت ہے، قاضی حسین جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں،راجا ظفر الحق

جنوبی ایشیا دنیا کا کرپٹ ترین خطہ قرار حصہ ہے،خطے کے ممالک کی حکومتیں بدعنوانی کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں؛ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ،پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، مالدیپ، اور سری لنکا میں انسداد بدعنوانی کی کوششیں بدترین مسائل کا شکار ہیں،حکومتیں تعیناتیوں، تبادلوں میں شفافیت کو یقینی بنائیں؛رپورٹ

مالی سال 2014-15ء کے دفاعی بجٹ میں 65ارب روپے بی آئی ایس پی اور پنشن کی مد میں اضافے کی تجویز سبسڈی کی مد میں مختص

حکومت طالبان مذاکراتی عمل پر سوال اٹھادیئے،مولانافضل الرحمن،بیوروکریٹس کیسے مذاکرات کامیاب کراسکتے تھے ، بات چیت کیلئے کمزور میکنزم استعمال کیاگیا،زیرستان جھڑپیں حکومت کی ناکام حکمت عملی کا منہ بولتاثبوت ہے، بتایا جائے مذاکراتی کمیٹیاں کہاں گئیں ،پارلیمنٹ اور اتحادیوں کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا جارہا، عوام کو کیوں اندھیرے میں رکھا جارہاہے، کامیابی کیلئے ایک مضبوط میکنزم کی ضرورت ہے ، بیان

شمالی وزیرستان‘ دوسرے دن بھی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کارروائی ،تمام علاقوں میں کرفیو برقرار

پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے ،مولانا سمیع الحق ، 18کروڑ غیورعوام کسی بھی صورت اس سرزمین پاک کوامریکہ اور مغرب کے ایما پر اپنے مسلمان بھائیوں کو استعمال نہ ہونے دیں گے، پاکستان کے تمام مسائل اور بحرانوں کا حل شریعت محمدی کا نفاذ ہے اورپاکستان کے18کروڑ عوام بندوق اٹھائے بغیر پرامن جمہوری اور آئینی جدوجہد کے ذریعہ اس ملک میں اسلامی نافذ کراکے رہیں گے،دارالعلوم جامعہ حقانیہ کی تقریب دستار بندی اور تقریب ختم بخاری سے خطاب

پاکستان ، یو اے ای کا دو طرفہ روابط کی مضبوطی پر اتفاق

بحیرہ کیسپئن میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش،ترکمانستان کی کمپنی نے وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کی جانب سے پیشکش قبول کر لی ، ترکمان حکام کی وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کو باقاعدہ طور پر سرکاری سطح پر پیشکش کرنے کی درخواست

حکومت ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون فراہم کررہی ہے،انجینئر خرم دستگیر ، تجارت میں رکاوٹیں ہماری طرف سے نہیں بلکہ ایران کی جانب سے ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے ہم ایرانی تاجروں کو پاکستان میں تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں، تاجروں سے خطاب

پاک بھارت بہترتعلقات کے خواہاں لیکن یہ بتاناہماراکام نہیں کہ پاکستانی حکومت کوکیاکرناہے اورنہ ہی ہم ثالث کاکرداراداکرسکتے ہیں ،فلپ بارٹن ،نریندرمودی کوبرطانوی وزیراعظم نے دورے کی دعوت دی ہے کیونکہ وہ اب بھارت کے وزیراعظم ہیں ،پاکستان میں جمہوریت کوپروان چڑھتے دیکھناچاہتے ہیں سیاسی وعسکری قیادت کے معاملات سے ہماراکوئی تعلق نہیں ،ہمارامقصدپاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون ہے ،برطانوی پولیس آزادانہ فیصلے کرتی ہے الطاف حسین بارے حکومتی مداخلت کی باتیں درست نہیں،برطانوی ہائی کمشنرکا نجی ٹی وی کوانٹرویو

پیمرا کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے خودمختار مشینری ناگزیر ہے جو حکومت کے کنٹرول میں نہ ہو،پرویزرشید ،میڈیا خود ضابطہ اخلاق پر عمل کرے،اسے اپنا احتساب خود کرنا ہوگا،کچھ متعلقہ لوگوں سے ملاقات کیلئے سب کے سامنے دبئی گیا تھا یہ کوئی خفیہ دورہ نہیں تھا، سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال

مودی کی تقریب حلف برداری، امریکا کی نمائندہ بھیجنے سے معذرت ، ایسی تقاریب میں شرکت کے لیے ہمار ا اپنا ضابطہ کار ہے،نواز شریف کی جانب سے مودی کو پاکستان آنے کی دعوت کا خیرمقدم کر تے ہیں ، تر جما ن محکمہ خارجہ

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کی قدر گرادی، روپے کی نسبت یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈی چوک میں 11 مئی کے انتخابات کو ایک سال پورا ہونے پر دھاندلی کیخلاف جلسہ میں نیا الیکشن کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ ہے۔ملک کو ابھی بہت سے مسائل درپیش ہیں آپ کے خیال میں کیا عمران خان کا مطالبہ جائز ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان دھاندلی کا رونا ختم کر کے خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت پر توجہ دیں۔
عمران خان کا مطالبہ درست ہے جمہوریت کی بنیاد ہی غلط ہے، شفاف انتخابات ہی اصل جمہوریت ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔