بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

تازہ ترین خبریں

پیمرا ممبرز کی جیو نیوز، جیو تیز اور جیو انٹرٹینمنٹ کا لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش، حتمی فیصلہ 28 مئی کو ہو گا

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ممبرز  نے گستاخانہ پروگرام نشر کرنے پر جیو نیوز، جیو تیز اور جیو انٹرٹینمنٹ کا لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کر دی ہے جبکہ حتمی فیصلے کے لئے پیمرا کا دوبارہ اجلاس 28 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیو پر گستاخانہ پروگرام نشر کرنے کے معاملے پر پیمرا کا اجلاس ہوا جس میں پانچ پرائیویٹ اراکین اسرار عباسی، میاں شمس الرحمان، مس شمسہ، مس زیبا اور فریحہ افتخار نے شرکت کی لیکن حکومت کی جانب سے کوئی بھی رکن اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔ اجلاس میں جیو کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شریک ہونے والے اراکین کا کہنا تھا کہ اگر اجلاس میں حکومتی اراکین نہ آئے تو کمیٹی خود ہی فیصلہ سنا دے گی۔ قبل ازیں پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کراچی نے جیو انٹرٹینمنٹ کا لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی

آج کا اخبار

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عام انتخابات میں ایک سے زائد ووٹ ڈالنے والوں کیخلاف فوجداری قانون کے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ، الیکشن ٹربیونلز سے الیکشن پٹیشنز کی تمام تفصیلات طلب کرلیں، جماعت اسلامی کیخلاف عائد پابندی کے حوالے سے درخواست مسترد کردی گئی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گیارہ نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کرلیا ، انہیں انتخابی نشانات بھی الاٹ کردیئے گئے ہیں، شیر افگن، ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 281 ہوگئی

الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے الیکشن ٹربیونلز سے ایک سے زیادہ ووٹ ڈالنے سمیت دیگر نمٹائے گئے اور التواء کا شکار الیکشن پٹیشنز کی تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں ایک سے زائد ووٹ ڈالنے والوں کیخلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے گی اور وہ سزا سے نہیں بچ سکیں گے

پنجاب اسمبلی نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد اپوزیشن کی عدم موجودگی میں منظور کر لی ،چوہدری مونس الٰہی نے ترامیم کرنے پر قرارداد کی کاپی پھاڑ کر ایوان میں پھینک دی

کابل، وزارت دفاع میں فور سٹار جنرلز کی سطح کے سہ فریقی ا جلاس کا انعقاد ، اجلاس میں افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا، افغان فوجی حکام کی پاکستانی وفد کو افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال خصوصاً افغان صدارتی الیکشن کے حوالے سے بریفنگ ،چیف آف آرمی سٹاف کی قائم مقام صدر یونس قانونی اور وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

ایف بی آئی ایجنٹ کیخلاف آرمز ایکٹ کے تحت درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم ،جوئیل کاکس خصوصی مشن پر ہے ، اسلحہ رکھنے کا غلط استعمال ثابت نہیں ہو ا ،بیرسٹر زاہد ، ایف بی آئی ایجنٹ دبئی روانہ

سینئر صحافی حامد میر سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل کمیشن پیش، دو گھنٹے تک بیان ریکارڈ کرایا، بھائی عامر میر بھی ساتھ تھے،اظہار یکجہتی کیلئے صحافتی تنظیموں کی قیادت سمیت سینکڑوں صحافی موجود رہے،سینئر اینکر نے نعروں کے جواب میں ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا،حامد میر حملہ کیس اور میڈیا کے موجودہ بحران کے حوالے سے سینئر صحافیوں کا مشاورتی اجلاس، میڈیا تقسیم کی وجہ سے نہ صرف آزادی اظہار رائے بلکہ صحافیوں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ،صحافیوں کا اظہار تشویش، جلد ہی پاکستان فیڈرل یو نین آف جرنلسٹس سینئرصحافیوں اور ایڈیٹرز کی میٹنگ کال کی جائے گی ، اجلاس میں فیصلہ

عمران خا ن جیسے مُٹھی بھر برسا تی مینڈک پا کستا نی معیشت کے خلا ف انتہا پسندی کی فضا ء قائم کرکے پا کستان کی ترقی میں رکا وٹ بن رہے ہیں،عا بد شیر علی، عوام ان کی سا زشوں کو بے نقاب کر کے انہیں زمین بوس کر دے گی ، گستا خی کا مر تکب چینل معا فی کے قابل نہیں ہے ۔جس نے مسلما نوں کے دلوں کو مجروع کیا ہے ۔عدالت کمیشن بنا کر اس کے خلاف کا روا ئی کی جا نی چا ہیے، عوامی اجتما ع سے خطا ب

ایٹمی پروگرام سمیت ملکی سلامتی کے اہم فیصلے سول قیادت نے کیے،سول ملٹری تعلقات میں مشکلات پر قابو پانے کے لئے ایک فل ٹائم وزیردفاع کی تعیناتی ناگزیر ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید،پاکستان کی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر صنعتی اور تجارتی نیٹ ورک موجود ہے ،پارلیمنٹ کے اراکین فوج کی تجارتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے علم اور مہارت پیدا کریں،سینیٹرفرحت اللہ بابر،سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے زیراہتمام ملکی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار دفاعی بجٹ پر پریس بریفنگ

جمہوری نظام کو تبدیل کرکے ایمرجنسی ،ٹیکنو کریٹ یا آمرانہ نظام میں بدلنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کرینگے، رضا ربانی ، سازش کے تحت الیکشن کمیشن اور عدلیہ کو متنازعہ بنایا جارہا ہے ، ڈکٹیٹر شپ کی راہ ہموار کی جارہی ہے ، وفاق کی سالمیت کو خطرات لاحق ہیں انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے مسئلہ پر پاکستان کو غیر مستحکم کیا جارہا ہے ، میڈیا گروپس کو تقسیم کرکے مفادات حاصل کئے جارہے ہیں ،سینٹ میں سیاسی صورتحال پر پیش کی جانے والی تحریک پر بحث میں اظہار خیال

پاکستان پر سفری پابندی عائد ، ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کااجلاس 22مئی کو جنیوا میں طلب ، قومی ادارہ صحت اور وزیراعظم پولیو سیل کی ترجمان عائشہ رضا پاکستان کی نمائندگی کرینگی

اسحا ق ڈار کی تقریروں اور اشاروں سے نہیں لگتا آنے والے بجٹ میں کو ئی بہتری ہو گی، خورشید شاہ ،تنخواہوں میں اضا فہ ہو گا نہ بجلی کی لو ڈ شیڈنگ اور قیمتوں میں کمی ہو گی نہ مہنگا ئی پرکنٹرول ہوگا اور نہ ہی قرضے کم ہو نگے تا ہم دعا گو ہوں کہ معیشت کی بہتری کے لیے جو با تیں اسحا ق ڈار کرر ہے ہیں وہ سچ ثا بت ہوں مگر مجھے لگتا ہے کہ ہم جہاں کھڑے تھے وہیں کھڑے ہو نگے ،سکھر میں خسرہ کی با رہ رو زہ مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

سپریم کورٹ نے یو ایس ایف اور تھری جی‘ فور جی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی کھربوں روپے کی رقم حکومتی فنڈز میں جانے کی اجازت دے دی ،درخواست نمٹادی، عدالت نے 29 جون 2013ء کو پی ٹی اے رولز میں ہونے والی ترامیم کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کی اطہر من اللہ کی استدعاء بھی منظور کرلی‘ ، فی الحال یو ایس ایف کے پاس کافی رقم موجود ہے وہ جب چاہیں اپنی ضرورت کے مطابق حکومت سے رقم حاصل کرسکتے ہیں۔ عدالت کا فیصلہ، عوامی پیسہ آئین و قانون کے مطابق عوامی مفاد میں استعمال ہونا چاہئے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریمارکس

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں ،وزیراعظم ، غیر ملکی سرمایہ کار صنعت، بنیادی ڈھانچے ، مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں ، حکومت ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کرے گی ، پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے پارلیمانی رابطوں میں اضافے کی ضرورت ہے، میاں نواز شریف کی سویڈن پارلیمانی وفد اور سنگاپورین سرمایہ کار کمپنی کے گروپ چیئرمیں سے گفتگو

ٹارگیٹڈآپریشن کے باوجودشہرقائد میں قتل وغارت کا سلسلہ جاری فائرنگ اور پرتشددواقعات میں ایک خاتون سمیت7افراد جاں بحق

”مسعود جنجوعہ لاپتہ کیس“،سپریم کورٹ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عینی شاہد ڈاکٹر عمران منیر کے بھجوائے گئے شواہد اور ڈی وی ڈی کا جائزہ لے کر 22 مئی تک جو ب عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیدیا ،حساس اداروں کے افسران اور سابق صدر مشرف کے بیان حلفی سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مسعود جنجوعہ کے زندہ ہونے کے حوالے سے کوئی شہادت موجود نہیں ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، انصاف کی فراہمی کیلئے عینی شا ہد کا وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں، آ منہ مسعود کی عدالت سے استدعاء ، ہمیں بنیادی حقوق کے حوالے سے اس مقدمے کو جلد نمٹانے میں درخواست گزار سے زیادہ دلچسپی ہے‘جسٹس انور ظہیر جمالی کے ریمارکس

تاسف ملک لاپتہ کیس ،سپریم کورٹ نے کیس میں سول حکام کی مدد کیلئے مسلح افواج کو بلانے بارے ریگولیشنز کو چیلنج کرنے کی ہدایت کردی ، تاسف ملک کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ان کو فاٹا اور پاٹا ریگولیشنز کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے ، وفاقی وزارت دفا ع کا اعترا ف ،کوئی شخص عدالتی فیصلے کو غلط قرار دینے کا حق نہیں رکھتا ۔جسٹس ناصر الملک

کوئٹہ ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ،پرویزمشرف کی مقدمہ میں ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ اور صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی نے مقدمہ میں بریت کے حوالے سے درخواستیں جمع کرادیں

دہشتگردی نے دیگر شعبوں کی طرح سپورٹس کو بھی شدید متاثر کیا ہے،ریاض حسین پیرزادہ، جلد اسلام آباد میں سپورٹس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لائینگے ، ہر صورت سپورٹس پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائینگے ، جنرل ریٹائرڈ عارف حسین پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہتے ہیں کسی بھی شخص کو سپورٹس پالیسی کو یرغمال نہیں بنانے دینگے ، وفاقی وزیر سپورٹس و بین الصوبائی رابطہ کی فرحت اللہ بابر کی قرارداد پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

اگر سیاسی رہنماؤں نے عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کا احترام نہ کیا تو ملک سے نہ تو جمہوریت ختم ہو گی اور نہ ہی مارشل لاء آئیگا،لوگ گھروں سے ڈنڈے لے کر باہر نکل آئینگے اور جن لوگوں نے انہیں ووٹ دیئے ہیں ان کو چھوڑ یں گے نہیں ہم نے بھی اگر کچھ ڈلیور نہ کیا تو لوگ ہمارا بھی گریبان پکڑیں گے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

بیرو نی ڈکٹیشن سے آزادی کے بغیر ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن نہیں کیا جا سکتا ،مو لا نا فضل الرحمن ، وقت کی اہم ضرورت ہے کہ آزادخار جہ پالیسی کو اپنا یا جا ئے، دینی مدارس کے کردار کو ختم کر نے کے لیئے بھی سازشیں جا ری ہیں ماضی میں بھی ایسی سازشیں ہوئی ہیں اور یہ سازشیں اب بھی ہورہی ہیں ، ایسی سازشوں کا ہم ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں دینی مدارس کی سر پرستی کر نے کے بجائے حکومت منفی پرو پیگنڈہ کر نے میں مصروف ہے ،عمران خان دھرنوں کی سیاست چھوڑ کر خیبر پختونخواہ کی حکومت پر توجہ دیں جے یو آئی مڈ ٹرم انتخابات کے حق میں نہیں ہے، جامعہ کوثر بٹگرام اور جامعہ امدادیہ مانسہرہ میں سالا نہ دستار فضیلت کے بڑے اجتماعات سے خطاب،میڈیا سے گفتگو

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ اسمبلی کے اراکین کے مرکزی قیادت سے اختلافات شدت اختیار کرگئے ،جلاوطنی کے باوجود نواز شریف نے حکمرانی کا تجربہ نہیں سیکھا، عرفان اللہ مروت، وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں امن و امان اور سندھ کے دیگر ترقیاتی امور پر سندھ کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا ، وزیراعظم دورہ کراچی کے دوران ملاقات کا وقت بھی نہیں دیتے،پارلیمانی لیڈر(ن) لیگ سند ھ اسمبلی

این آئی سی ایل سکینڈل کیس،سپریم کورٹ نے چوہدری مونس الٰہی کی نظر ثانی کی درخواست خارج کردی،عدالت کا اجازت کے بغیر وکیل تبدیل کرنے پر برہمی کا اظہار،مونس الٰہی نے بغیر کوئی قانونی جواز بتائے وکیل تبدیل کرلئے جو غیر قانونی ہے،جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریمارکس،سابق ایم ڈی ایاز خان نیازی کی نظر ثانی کی درخواست کی سماعت اگلے ہفتے تک موخر، وکیل کو درخواست کے صفحات کی درست نمبرنگ کی ہدایت

خیبر پختونخوا حکومت کا ایم اے تک بیروز گار نوجوانوں کو ماہانہ دو ہزار الاؤنس دینے کا فیصلہ، بیروز گار نوجوانوں کو دو ہزار روپے بیروز گار الاؤنس کی ادائیگی آئندہ مہینے سے شروع کی جائیگی

پاکستان کی حکومت اور عوام تاریخی اقتصادی پیکج دینے پر چین کے شکر گزار ہیں،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف،پاکستان کے لئے 32 ارب ڈالر کے چینی پیکج پر عملدرآمد کے لئے دونوں ممالک تیزرفتاری کے ساتھ مصروف کار ہیں،چین کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر میٹروبس سروس اور نندی پور پراجیکٹ کی طرح تیزرفتاری سے عمل کیا جائے گا،معیشت کی بحالی اور توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پاکستانی قیادت دوست ممالک سے رابطوں کی تجدید کر رہی ہے،عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لئے جہاں بھی جانا پڑا جاؤں گا‘ وزیراعلیٰ کی شنگھائی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

بی جے پی پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے میں سنجیدہ ہے، ٹی سی راگھون،پاکستان تعلقات کی بہتری کیلئے ممبئی حملوں کے ملزمان کو کٹہرے میں لانے سمیت دیگر امور پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،میڈیا سے گفتگو

بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کامنصوبہ ناکام، فرنٹیئر کور اور پولیس کی خفیہ اداروں کی اطلاع پر ملکر مشترکہ کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن اور دیگر بارودی سامان قبضے میں لیکر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،افغان حکام علیحدگی پسندوں کی سرپرستی، تربیت اور مالی معاونت سے باز رہیں ،میر سرفراز بگٹی،بلوچستان اور پاکستان کو کمزور کرنے کی ان سازشوں کو ناکام بنا دینگے، افغانستان کے علاقے میں علیحدگی پسندوں کے 34 تربیتی کیمپس بھی موجود ہیں ،صوبائی وزیر داخلہ

اگلے الیکشن کیلئے4حلقوں کی تحقیقات کرانا ہوں گی،عمران خان،نیا پاکستان تب ہی بنے گا جب دھاندلی کرنے والوں کو سزا ملے گی،ظلم کرنیوالوں کیخلاف کھڑا ہوا،افتخار چوہدری نے قوم کو دھاندلی زدہ الیکشن دیا،میر شکیل الرحمان کیخلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

چین سے منگوائے گئے ریلوے کے 2انجن ایک ہی روز میں فیل

کیا شاہ رخ، سلمان، عامر بھارت چھوڑ کر جا رہے ہیں؟

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈی چوک میں 11 مئی کے انتخابات کو ایک سال پورا ہونے پر دھاندلی کیخلاف جلسہ میں نیا الیکشن کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ ہے۔ملک کو ابھی بہت سے مسائل درپیش ہیں آپ کے خیال میں کیا عمران خان کا مطالبہ جائز ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان دھاندلی کا رونا ختم کر کے خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت پر توجہ دیں۔
عمران خان کا مطالبہ درست ہے جمہوریت کی بنیاد ہی غلط ہے، شفاف انتخابات ہی اصل جمہوریت ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔