بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مئی

تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کا زائد ووٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ایک سے زائد ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ہوا جس میں عام انتخابات میں ایک سے زیادہ ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں جو ٹربیونل انتخابی عذرداریاں نمٹا رہے ہیں ان سے نادرا کی رپورٹ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نادرا کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ ایک سے زائد ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے ؟

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

ڈیرہ اسماعیل خان میں چینی سیاح کو اغوا کرلیاگیا
بی جے پی کے نومنتخب رکن لوک سبھا جنرل وی کے سنگھ بھارت کے نئے متوقع وزیردفاع ،62سال بعدسب سے زیادہ خواتین ارکان نئی لوک سبھا میں آئی ہیں،آدھی قومی اسمبلی ارکان کی تعدادبوڑھوں پر مشتمل ہے،رپورٹ
وزیراعلیٰ اسلام آباد سے شنگھائی طویل سفر کے بعد ایئرپورٹ سے سیدھے اجلاس میں پہنچ گئے،چین کے سرکاری مالیاتی ادارے کے حکام نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کاوشوں کو سراہا
پاکستان کی حکومت اور عوام تاریخی اقتصادی پیکیج دینے پر چین کے شکر گزار ہیں‘ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف،پاکستان کے لئے 32 ارب ڈالر کے چینی پیکیج پر عملدرآمد کے لئے دونوں ممالک تیزرفتاری کے ساتھ مصروف کار ہیں،چین کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر میٹروبس سروس اور نندی پور پراجیکٹ کی طرح تیزرفتاری سے عمل کیا جائے گا،معیشت کی بحالی اور توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پاکستانی قیادت دوست ممالک سے رابطوں کی تجدید کر رہی ہے،عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے جہاں بھی جانا پڑا جاؤں گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی شنگھائی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

آج کا اخبار

طالبان کی طرح حکومت اور فوج کو بھی اللہ کے نظام اور عملداری کو تسلیم کرنا پڑے گا،ملا فضل اللہ،تمام فدائین طاغوتی طاقتوں کے ٹینکوں اور توپوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں، دیگرساتھیوں کو بھی میراپیغام پہنچادیاجائے جو کسی وجہ سے رابطے میں نہیں،شریعت کا نفاذ مشن ،جدوجہد جاری رہے گی،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملافضل اللہ کا تقریباً ساڑھے سات منٹ پر مشتمل تازہ ویڈیو پیغام، حکومت اور شدت پسندوں کے مابین خفیہ طور پر رابطے بحال ہیں تاہم باقاعدہ مذاکرات کا سلسلہ ابھی شروع نہیں ہوسکا،ذرائع

،تقریباً ساڑھے سات منٹ پر مشتمل اس ویڈیو میں طالبان کے سربراہ کو ایک پہاڑی علاقے میں آتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں بھاری ہتھیاروں سے لیس جنگجو ان کا استقبال کرتے ہیں

جیو کیخلاف مقدمہ، وفاقی پولیس نے انکوائری کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی درخواست دے دی،آج ٹیم بنائے جانے کا امکان، ٹیم میں آئی بی اور ایم آئی کا بھی ایک ایک افسر ہوگا،پولیس ذرائع،ملک بھر میں جیو کیخلاف احتجاج جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی وافر اورسستے نرخوں پرفراہمی کیلئے 5 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا ،رمضان پیکیج کے تحت 360رمضان بازار لگائے جائینگے،رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں عوام کو آٹے کا تھیلا سستے داموں دستیاب ہوگا،رمضان بازاروں میں 334فیئر پرائس شاپس قائم کی جائینگی ،اشیائے ضروریہ تھوک پر دستیاب ہوں گی، یوٹیلٹی سٹورز کے بھی سٹالز لگائے جائینگے ،صوبائی وزراء ،منتخب نمائندے ، سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی سی اوز معیاری اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فرائض سر انجام دینگے،عوام کومفت سحری اور افطاری کی سہولت کیلئے 2ہزار مدنی دستر خوان لگائے جائیں،رمضان بازاروں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے،محمد شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکیج سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے تفصیلی جائزہ لیا گیا

نجی ٹی وی میں قابل اعتراض پروگرام‘ نامزد افراد کی بیرون ملک فرار کی تیاریاں ، عدالتوں سے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے بھی وکلاء سے رابطے شروع کر دیئے

وفاق نے صوبوں کو پولیو ویکسین دینے سے معذرت کرلی، ملک سے ستائیس ہزار مسافر روزانہ بیرون ملک سفر کرتے ہیں،ویکسین دیناہماری ذمہ داری نہیں، اٹھارھویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل ، پولیوویکسین کا انتظام صوبے خود ہی کریں،وفاق کا صوبوں کی درخواستوں پر جواب

حکومت سے مذاکرات کیلئے جنوبی وزیرستان کے طالبان رہنماوٴں کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ، طالبان کی سیاسی شوریٰ میں مزید افراد شامل کرنے کا فیصلہ

جیوکامعاملہ پیمرامیں زیرغورہے میں تبصرہ کروں گاتومداخلت ہوگی،پرویزرشید،کیبل آپریٹرزقانون کو ہاتھ میں نہ لیں،انہیں کوئی اختیارنہیں وہ کسی بھی چینل کو بند کریں،آزادی صحافت کا مکمل تحفظ کیاجائیگا،آزادی کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنا وقت کی ضرورت ہے ،بندرکے استرے کی طرح استعمال نہ کیاجائے، پاکستان میں سوال پوچھنے کی آزادی جاری رہے گی،جس شاخ پر ہم بیٹھے ہیں اس کو نقصان نہیں پہنچناچاہیے،قانون نافذکرنے والے اداارے غیرجانبدارہونے چاہئیں،انصاف کے لیے قانونی اداروں کو دیکھا جاتاہے،بعض متنازعہ معاملات کوبنیاد بنا کرقوم کو کسی طورپر تقسیم نہ ہونے دیاجائے،بحیثیت وزیراپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے رہاہوں،میڈیاسے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنائی ہے،خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کی کارکرگی مایوس کن ،منہ چھپاتے پھررہے ہیں،عمران خان نے اسلام آباد اورلاہور میں جلسے کرکے اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کی ،ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیاہے ہمیں اپنا کام کرنے دیاجائے،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی میڈیاسے گفتگو

اسحاق ڈار کا بابر غوری کو فون‘ الطاف حسین کا شناختی کارڈ کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی

اداروں میں ٹکراوٴخطرناک ہوگا،خورشیدشاہ،امن وامان کیلئے وفاق سندھ حکومت کوفنڈزجاری کرے،میڈیا سے گفتگو

فوج مخالف ایجنڈا حکومت کا ہو یا کسی اور کا ڈٹ کر مخالفت کرینگے، پرویزالٰہی ،پاکستان مسلم لیگ کی کامیاب ریلیوں نے ثابت کر دیا کہ عوام مسلح افواج کے ساتھ ہیں، آج پنجاب اسمبلی میں فوج کے حق میں قرارداد پیش کرینگے، ریلی کے موقع پر گفتگو

عمران خان کا مطالبہ منظور، جیو ، جنگ گروپ نے قوم سے معافی مانگ لی

راجن پور کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا گیا ، بلوچ ری پبلکن آرمی نے ریلوے ٹریک اڑانے کی ذمہ داری قبول کرلی

طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے مسئلے پر حکومت اور فوج ایک پیج پر نہیں ،23 اپریل کے بعد سے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل میں خودساختہ ڈیٹ لاک پیدا کیا گیا؛رکن طالبان مذاکراتی کمیٹی پروفیسر ابراہیم،امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے حکومت اور طالبان دونوں نے بہت کوشش کی مگر نہ سمجھ آنے والی صورت حال پیدا کرکے ہماری تمام تر کوششوں کو سبوتاس کیا گیا؛ مدرسہ احیاء العلوم اسلامیہ میں فارغ الحصیل طلبہ کی دستاربندی کی تقریب سے خطاب

پاکستان‘ افغانستان اور ایساف کے درمیان سہ فریقی مذاکرات (آج) شروع ہوں گے،پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کریں گے

مہمند ایجنسی ، بارودی سرنگیں پھٹنے سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید ،5 افراد زخمی ،باجوڑایجنسی میں لیویزکی گاڑی پربم حملہ، 4 لیویزاہل کارزخمی

نواز شریف اور زرداری آپس میں ملے ہیں، سراج الحق ،مک مکا والے ایک دوسرے کا احتساب نہیں کرسکتے،ملک میں سیاسی آزادی نہیں،آقا اور غلام کا نظام ہے،،دنیا کے مسائل کا حل قرآن میں ہے،چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن پاک ہو،ملک کو کرپشن کا ڈینگی لگ گیا ہے،امیر جماعت اسلامی

مانسہرہ طالبہ زیادتی کیس کے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع،تینوں ملزمان کو آ ج ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزمان نے گاڑی میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

بھارت میں پاکستانی طالبعلم پر حملہ، دنیا بھر سے پاکستانی طلباء کا ریکارڈ طلب،وزیراعظم کی تمام پاکستانیوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت

جسٹس افتخار نے عمران خان سے دھاندلی کرانے کے الزامات کے ثبوت طلب کر لئے

متعدد اپوزیشن جماعتوں کا انتخابی اصلاحات کے حوالے سے گرینڈ الائنس بنانے پر اتفاق

وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹریز نے نیامنصوبہ شروع کرنے کیلئے اڑھائی ارب روپے مانگ لئے

سینیٹر نسرین جلیل کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط ، YouTubeکی بندش سے عوا م کی تشویش سے متعلق آگا ہ کیا

پاکستان ریلوے کو 14 نئے لوکوموٹوز وصول ہو چکے ہیں جو ہر لحاظ سے بہتر کارکردگی کے حامل ہیں،خواجہ سعد رفیق،پاکستان ریلویز نے جون 2013ء سے اپریل 2014ء تک گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے 15ارب 52 کروڑ کی بجائے 21 ارب 32 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا جو پچھلے سال کی آمدنی سے 5ارب 27 کروڑ روپے زائد ہونے کے ساتھ ساتھ موجودہ مالی سال کی اسی مدت کے لیے متعین کردہ بجٹ سے 2ارب 12کروڑ روپے زیادہ ہے، ریلویز ہیڈ کوارٹرز میں کارکردگی کے 323 روزمکمل ہونے پر اظہارخیال

صدر،وزراء ،مسلح افواج کے سربراہان اورکورکمانڈرزکی آمدن پرٹیکس لاگوہے،ایف بی آر ، اہم سینئر عہدوں پر فائز شخصیات کی مراعات اور الاؤنسز قوانین کے تحت ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں،ادارے کی وضاحت

الطاف حسین اور گورنر سندھ کے درمیان پیداہونیوالی دوریاں ختم ، ذرائع

برطانوی قانون میں شرعی قانون کی کوئی جگہ نہیں‘ ساجد جاوید، اگر آپ کو برطانیہ میں سکونت اختیار کرنی ہے، یہاں اپنا گھر بنانا ہے تو آپ کو اس ملک کی زبان سیکھنی ہوگی اور یہاں کے قانون اور تہذیب کا احترام کرنا ہوگا،میں ذاتی طور پر ایسے لوگوں کو جانتا ہوں اور ایسے لوگوں سے ملا ہوں جو 50 سال سے بھی زیادہ عرصے سے برطانیہ میں رہ رہے ہیں اور وہ انگریزی نہیں بول سکتے،انٹرویو

نیا وفاقی بجٹ مہنگائی ،بے روز گاری توانائی بحران سمیت کیا عوامی توقعات کو پورا کیا کر سکے گا؟ یا عوام کو پھر لفظوں کے گور کھ دھندے میں الجھایا جائیگا،عوامی خدشات،نئے وفاقی بجٹ کا حجم37 کھرب40 ارب روپے ہوگا،ذرائع

بلڈ بینک زندگی کی بجائے موت بانٹنے لگے‘ نشے کے عادی افراد کا خون استعمال ہونیکا انکشاف، بلڈ بیگ کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے کوئی ادارہ موجود نہیں ، رپورٹ

دنیا بھر میں جعلی کرنسی کا دھندہ بڑھ گیا‘ ترقی یافتہ ممالک لامحدود وسائل کے باوجود جعلسازوں کے سامنے بے بس ہوگئے،رپورٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈی چوک میں 11 مئی کے انتخابات کو ایک سال پورا ہونے پر دھاندلی کیخلاف جلسہ میں نیا الیکشن کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ ہے۔ملک کو ابھی بہت سے مسائل درپیش ہیں آپ کے خیال میں کیا عمران خان کا مطالبہ جائز ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان دھاندلی کا رونا ختم کر کے خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت پر توجہ دیں۔
عمران خان کا مطالبہ درست ہے جمہوریت کی بنیاد ہی غلط ہے، شفاف انتخابات ہی اصل جمہوریت ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔