بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مئی

تازہ ترین خبریں

طالبان کی طرح حکومت اور فوج کو بھی اللہ کے نظام اور عملداری کو تسلیم کرنا پڑے گا،ملا فضل اللہ،تمام فدائین طاغوتی طاقتوں کے ٹینکوں اور توپوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں، دیگرساتھیوں کو بھی میراپیغام پہنچادیاجائے جو کسی وجہ سے رابطے میں نہیں،شریعت کا نفاذ مشن ،جدوجہد جاری رہے گی،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملافضل اللہ کا تقریباً ساڑھے سات منٹ پر مشتمل تازہ ویڈیو پیغام، حکومت اور شدت پسندوں کے مابین خفیہ طور پر رابطے بحال ہیں تاہم باقاعدہ مذاکرات کا سلسلہ ابھی شروع نہیں ہوسکا،ذرائع

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ نے کہا ہے کہ طالبان کی طرح حکومت پاکستان اور فوج کو بھی اللہ کے نظام اور عملداری کو تسلیم کرنا پڑے گا،خودکش حملہ آور طاغوتی طاقتوں کے ٹینکوں اور توپوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں، شریعت کا نفاذ ان کا مشن ہے جس کے لیے ان کی جدوجہد جاری رہے گی،ادھرذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت اور شدت پسندوں کے مابین خفیہ طور پر رابطے بحال ہیں تاہم باقاعدہ مذاکرات کا سلسلہ ابھی شروع نہیں ہوسکا ،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اتوارکوجاری ایک مختصرویڈیوپیغام میں فضل اللہ اپنے جنگجوؤں سے مختصر خطاب میں کہتے ہیں کہ جس طرح طالبان نے اللہ تعالی کی عملداری کو تسلیم کیا ہوا ہے ایسے ہی حکومت پاکستان، فوج اور خفیہ اداروں کو بھی خدا کی رٹ کو تسلیم کرنا ہوگا،تاہم اس ویڈیو میں حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ،انھوں نے یہ بات تحریک طالبان درہ آدم خیل کی طرف سے جاری کی گئی ایک مختصر ویڈیو میں کہی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

اسلام آباد،عمران خان نے جنگ جیو کے حوالے سے پانچ مطالبات پیش کر دیئے ،توہین آمیز مارننگ شو چلانے پر قوم سے معافی ، میری اور میری فیملی کی کردار کشی پر مجھ سے معافی ،میر شکیل الرحمن کے بنک اکاوٴنٹس اور اثاثوں کو آزاد کمیشن سے آڈٹ کرانا،میر شکیل الرحمن کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا،میر خلیل الرحمن فاوٴنڈیشن کو ملنے والی امداد کا آڈٹ ،مالی بے ضابطگیوں کے باوجود جیو کو پانچویں ٹی وی کیلئے ملنے والے لائسنس کے معاملے کی بھی تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان کے پریس کانفرنس میں مطالبات،تحریک انصاف کے سربراہ جیو کیخلاف الزامات کو عدالت میں ثابت کردیں ہم خود اپنا چینل بند کر دینگے ، جیو انتظامیہ ،عمران خان کو کئی دنوں سے مناظرے اور اپنے الزامات عدالت میں لے جانے کا چیلنج کیا ہے ،اب تک جواب نہیں دیا ،انتظامیہ کا موقف

دوسری جانب جیو ٹی وی انتظامیہ نے ایک بار پھر عمران خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اپنا موقف دہرایا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ ان کیخلاف الزامات کو عدالت میں ثابت کردیں تو وہ خود اپنا چینل بند کر دینگے۔ عمران خان نے فنڈز کے حوالے سے جو الزامات عائد کئے ہیں ان کا جواب جیو کی ویب سائٹ پر پہلے دیا جاچکا ہے

کراچی ، اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 10 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ ،چند ماہ میں مہنگائی کی شرح تو کم ہوئی تھی لیکن اپریل میں دوبارہ بڑھ کر9فیصد سے تجاوز کر گئی ہے ،مہنگائی 8 فیصد کے ہدف سے بلند ہے، مہنگائی سمیت دیگر کئی اہم عوامل کے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا ،گورنر سٹیٹ بنک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان

ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث کشکول توڑنا مشکل ہے،بجٹ میں تعلیم کیلئے ماضی سے زیادہ فنڈز رکھے جائیں گے،کرپٹ عناصر کو گالی بنا دیں،صدرمملکت ، عوام حکومت کو غیر مستحکم کرنے والوں کو مسترد کر چکے ہیں، اقتصادی ترقی کے مثبت اشارے ملنے شروع ہوگئے ہیں، تین ساڑھے تین سال بعد یہاں سے لوڈشیڈنگ ناپید ہوجائے گی،صدر مملکت ممنون حسین کافاطمہ جناح یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

توہین آمیز پروگرام، ملک بھر کی مختلف عدالتوں میں جیو انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم،سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر ، پنجاب بھر کی بار کونسلز میں جیو کی نشریات پر پابندی لگادی گئی ،

کسی نے طالع آزما کی تو اسے عدلیہ بحالی تحریک کو نہیں بھولنا چاہیے ،افتخار محمد چوہدری ، مارشل لاء کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کیا جاچکا ہے اب کسی طالع آزما نے مارشل لاء لگانے کی کوشش کی تو زبردست مزاحمت ہوگی اب پیچھے کی طرف نہیں آگے کی طرف جانب دیکھنا چاہیے ۔ سیاست شجر ممنوعہ نہیں ہے تاہم تھینک ٹینک بنانے پر سنجیدگی سے کام کررہا ہوں ،نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب ومیڈیا کے ساتھ گفتگو، سابق چیف جسٹس نے الیکشن دھاندلی میں اپنے ملوث ہونے اور ایک میڈیا گروپ کے ساتھ تعلق کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا

وفاقی وزیر خزانہ نے تاجروں ا ور صنعتکاروں کے احتجاج پر ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ ایس آر او 351پر عملدرآمد معطل کردیا، ایس آر او ان کی منظوری کے بغیر جاری کیا گیا یہ غیر منصفانہ ہے ، تین سال میں تمام امتیازی ایس آر اوز ختم کردیئے جائینگے، اسحاق ڈار، اقتصادی بحالی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گزشتہ دس ماہ کے دوران بہت سی اصلاحات کی گئی ہیں، معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے،روپے کی مضبوطی سے ملک کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا، وزیر خزانہ کا ٹیکس ایڈوائزری کونسل سے خطاب، تاجروں اور صنعتکاروں سے آئندہ مالی سال 2014-15ء کے بجٹ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال

بینظیر بھٹو قتل کیس، ڈائریکٹر ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں طلبی ، کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھنے پر ملزمان کے وکلاء کا احتجاج، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر پیش نہ ہو سکے، سماعت ،24 مئی تک ملتوی

طالبان شوری نے براہ راست ملاقات کیلئے رضامندی ظاہر کردی،ملاقات سے48 گھنٹے قبل طالبان شوریٰ کواگاہ کیاجائے، رابطہ کارکمیٹی

عمران خان کردار کشی کی بجائے بتائیں الیکشن مہم میں اربوں روپے کہاں سے آئے، مولانافضل الرحمن، چار حلقوں میں دھاندلی نہیں پورے انتخابات کی بات ہونی چاہیے، حکومت نے ایک سال میں کئی محاذ کھول لئے، حکومتیں اکثریت نہیں حکمت عملی سے چلتی ہیں، میڈیا آزادی سے آگے آوارگی کی حدو ں تک پہنچ گیا، شکایات کی اصلاح ہونی چاہیے، احتجاج اگر حد میں ہوں توشکایات کا ازالہ ہوسکتاہے،میڈیا سے گفتگو

بجلی کی پیداوار میں اضافہ کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی واقع ہوئی ہے، عابد شیر علی،شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے سات جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ سے نو گھنٹے تک ہو گیا ہے، جو لوگ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ان علاقوں میں بجلی کی چوری بہت زیادہ ہو رہی ہے، جو بل دیں گے وہی بجلی استعمال کریں گے، ہم اپنے تمام قومی اوردفاعی اداروں کا احترام کرتے ہیں ان کے خلاف کوئی بھی جاری مہم کا ساتھ نہیں دیں گے،کسی نجی ٹی وی چینل کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوں،میڈیاسے گفتگو

جماعت اسلامی کبھی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت اور جمہوری اداروں کا وجود خطرے میں پڑھنے کا اندیشہ ہو ،سراج الحق،ملک میں صاف و شفاف انتخابات اور آزاد الیکشن کمیشن کیلئے انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے پر پی ٹی آئی سے تعاون کیا جائے، مشورے کے بعد انتخابی اصلاحات کیلئے نمائندوں کا تقرر کریں گے ،امیر جماعت اسلامی کا پریس کانفرنس سے خطاب

وزیراعلیٰ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، توانائی سمیت مختلف سماجی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق، توانائی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے،سمال ہائیڈل پراجیکٹس لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے: شہباز شریف، سمال ہائیڈل پراجیکٹس کے حوالے سے عالمی بینک کے تعاون سے جامع میکانزم تیار کیاجائے گا، 100 میگاواٹ کاسولر منصوبہ دسمبر تک مکمل کرلیں گے، داسو ڈیم کی تعمیر کیلئے جلد کام کا آغاز کیا جا رہا ہے جس پر 4 ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی، نندی پور پاور پراجیکٹ کا رواں ماہ افتتاح کیا جائے گا، پنجاب میں شفافیت ، میرٹ اور اچھی طرز حکمرانی کو فروغ دیا ہے، کفایت شعاری کرکے بچائے وسائل عوامی فلاح پر خرچ کر رہے ہیں:وزیراعلیٰ، پنجاب میں زراعت اور آبپاشی کے شعبوں میں جاری مختلف پروگرامز پر کام کی رفتار انتہائی اطمینان بخش ہے : کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک

پیپلز پا رٹی جمہو ریت کے خلاف کسی الائنس کا حصہ نہیں بنے گی،خورشید شاہ،ہم کرسی کے پیچھے جمہوریت کو قربان نہیں کرسکتے، جمہوریت کو اس وقت کو ئی خطرہ نہیں اسے خطرہ تب ہو گا جب تمام سیا سی جما عتیں ڈی ریل ہو جا ئیں گی ،سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسم میں بہتری کے باوجود بجلی کی طلب اور رسد ایک مرتبہ پھر 2ہزار 100 میگا واٹ سے تجاوز کرگیا ، کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا

آج کا دن پاکستان ریلوے کی تاریخ میں یادگار ہے ، مسافر ٹرینیں نئے انجنوں کی مدد سے چلنا شروع ہوگئی ہیں، ٹرینوں کے اوقات کار بہتر ہوں گے، عمران خان نے ہمارا بہت وقت ضائع کیا اب صرف ریلوے کا کام کریں گے،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی جعفر ایکسپریس کے افتتاح کے بعد گفتگو

متحدہ قومی موومنٹ کا الطاف حسین کو شناختی کارڈ نہ ملنے کے خلاف سندھ اسمبلی کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ ، وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ،متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو فوری شناختی کارڈ جاری کیا جائے،نادرا کے معطل عملے کو بحال کیا جائے،فیصل سبزواری،کروڑوں لوگوں کے محبوب قائد سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے لئے اس طرح رویہ ہے تو عام آدمی سے کیا ہوگا،احتجاجی شرکاء سے خطاب

رمضان پیکج مبارک مہینہ شروع ہونے سے ایک ہفتے پہلے ہی شروع کردیا جائے گا،خاقان مرتضیٰ، کسی کو مقدار پر شبہ ہو تو وہ تول کر دینے کا مطالبہ بھی کرسکتا ہے ، معیار کی شکایت ہمارے یونیورسل نمبر پر کی جاسکتی ہے ۔حکومت نے رمضان پیکج کے تحت دو ارب روپے کی سبسڈی دی ہے جس کے تحت پورا رمضان رعایتی نرخوں پر ضروری اشیاء فراہم کی جائینگی، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا انٹرویو

طاہر القادری کا انقلاب کے لئے10نکاتی پروگرام کا اعلان ،تبدیلی کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا،بڑی انقلاب پالیسی کے لئے دہشتگردی کو ختم کرنا ہو گا،طاہر القادری

مقبوضہ کشمیر میں حکمران اتحاد نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو عبرت ناک شکست، اپوزیش نے حکمران اتحاد کو بھارتی پارلیمنٹ کی تمام (چھ) نشستوں پر تاریخی شکست سے دوچار کردیا ،قتدار پر چاہے کسی کا بھی قبضہ ہو، کشمیر میں حالات تب تک بہتر نہیں ہوں گے جب تک حکومتِ ہند کشمیریوں کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل نہِیں کرتی۔حریت کانفرنس

الیکشن میں بی جے پی کی کامیابی ،مسلمان کبھی ڈرا ہے نہ ڈرے گا‘ مسلم تنظیمیں

ارجنٹائن میں قدیم حیوانات کے باقیات کے ماہرین کا بڑے ڈائناسور کی دریافت کا دعوی

ٹماٹر کی پہلی دوغلی قسم سالار ایف 1 ٹنل کاشت کے لیے تیار

مودی کے وزیراعظم بننے پر بھارتی اداکارکمال رشید نے بھارت چھوڑنے کی شرط پوری کردی،کمال رشید نے مودی کے وزیراعظم بننے پر ملک چھوڑنے کا وعدہ کیاتھا،دبئی میں مستقل سکونت اختیارکرلی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈی چوک میں 11 مئی کے انتخابات کو ایک سال پورا ہونے پر دھاندلی کیخلاف جلسہ میں نیا الیکشن کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ ہے۔ملک کو ابھی بہت سے مسائل درپیش ہیں آپ کے خیال میں کیا عمران خان کا مطالبہ جائز ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان دھاندلی کا رونا ختم کر کے خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت پر توجہ دیں۔
عمران خان کا مطالبہ درست ہے جمہوریت کی بنیاد ہی غلط ہے، شفاف انتخابات ہی اصل جمہوریت ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔