بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مئی

تازہ ترین خبریں

الطاف حسین جب کہیں گے ان کا شناختی کارڈ بنا کردے دیا جائے گا، چوہدری نثار، الطاف حسین کے شناختی کارڈ سے مجھے یا ہماری حکومت کوئی مسئلہ نہیں، طالبان سے مذاکرات میں مزید پیش رفت نہیں ہوئی لیکن ان سے رابطے میں ہیں،طالبان سے مذاکرات براہ راست ہوں گے، وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے شناختی کارڈ سے مجھے یا ہماری حکومت کوئی مسئلہ نہیں ایم کیو ایم وقت کا تعین کردے نادرا کی ٹیم ان کے گھر بھجوا دی جائے گی ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت کو کیا اعتراض کہ پاکستانی شہری کے پاس شناختی کارڈ یا پاسپورٹ آئے اسی طرح الطاف حسین کے شناختی کارڈ سے مجھے یا ہماری حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ہے یہ جب کہیں گے ہم شناختی کارڈ بنا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نادرا کے کام میں مداخلت نہیں کرتی لیکن ایم کیو ایم وقت کا تعین کردے نادراکی ٹیم ان کے گھر بھجوا دی جائے جبکہ الطاف حسین کے گھر ٹیم بھیجنے کی اجازت وزارت داخلہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ واجد شمس الحسن الطاف حسین کے گھر کھانے پر مدعو تھے اور نادرا کے عملے کو فون کرکے وہاں بلایا گیا جبکہ نادراموبائل کاعملہ کسی ایک کےگھرنہیں بلکہ کمیونٹی کےپاس جاتاہے لیکن اگرنادراموبائل سروس کسی کے پاس جاتی ہے تو ایک ہفتے پہلے اس کی درخواست دی جاتی ہے اور یہ بھی قانون کا حصہ ہے کہ دفتری اوقات کے علاوہ نادرا اسٹاف کہیں نہیں جاتا مگر نادرا کا عملہ الطاف حسین کے گھر 6 بجے کے بعد گیا اور ہمیں اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

وزیراعظم کاپولیو مکاؤ مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کا اعلان،حکومت ملک سے پولیوکے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پرکام کررہی ہے،پاکستان کومستقبل قریب میں پولیو سے پاک بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کریں گے،نوازشریف،جہاں ضروری فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں،وزیراعظم کی ہدایت،حکومت کے امیدافزااقتصادی اقدامات کے نتیجے میں ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدربڑھی اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، آئندہ سالوں میں ترقی اوراقتصادی بہتری کی رفتارکوبرقراررکھنے کی ہدایت،2016-17ء تک جی ڈی پی ترقی کی شرح 7.2فیصدتک لے جاناچاہتے ہیں ،اسحاق ڈار،غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر13مئی کو12.92ارب ڈالرتک پہنچ چکے ہیں،کابینہ کو بریفنگ

کابینہ کوبتایاگیاکہ پاکستان نوے فیصدپولیوسے پاک ہوچکاہے اوراب یہ وائرس صرف فاٹاکے کچھ علاقوں اورکراچی میں پایاجاتاہے ۔یہ بھی بتایاگیاکہ اس سال پولیوکیسزصرف ان علاقوں میں سامنے آئے ہیں

سپریم کورٹ میں مالاکنڈ سے لاپتہ 35افراد کے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی ، بتایا جائے ڈپٹی کمشنر کس بنیاد پر آرمی حکام کی مقدمے کی منتقلی کی درخواست کا فیصلہ کرسکتا ہے؟ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے جواب طلب، شہریوں کی آزادی کا تحفظ صوبائی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے،جسٹس جواد ایس خواجہ، حاضر سروس اہلکاروں کیخلاف مقدمے کے اندراج میں کوئی شک نہیں فیصلہ یہ کرنا ہے کہ ٹرائل عام عدالت کرے گی یا فوجی عدالت ؟ریمارکس،آئین اور آرمی ریگولیشن کے مطابق فوجی اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج ہوسکتی ہے، اٹارنی جنرل

جیو ٹی وی کے مارننگ شو اٹھو جاگو پاکستان میں متنازع موادچلانے کیخلاف پیمرا کا شوکازنوٹس ، وضاحت طلب ،مارننگ شو اٹھو جاگو پاکستان معطل کر دیا ،معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے ، جیو ٹی وی انتظامیہ ،نادانستہ غلطی ہوئی، ناظرین کی دل آزاری اورجذبات مجروح ہونے پرشرمندہ اور اللہ تعالیٰ کے حضور معافی کے طلبگار ہیں ،شائستہ لودھی،مذہبی حلقوں کا جیو ٹی وی کی اہل بیت کی شان میں جسارت پر شدید برہمی کا اظہار، سنی اتحاد کونسل نے جیو چینل دیکھنا حرام قرار دے دیا

وزیر اعظم نواز شریف سے پولیو مانیٹرنگ سیل کی فوکل پرسن عائشہ رضاکی ملا قا ت ، فاٹا میں پولیو ویکسین کے دوران پولیو ٹیمو ں کی سکیورٹی کے لئے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ، فوکل پرسن نے پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز اور وفاقی وصوبائی سطح پر انسداد پولیو کے لئے کئے گئے اقدامات با رے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا ،قبائلی اور بندوبستی علاقوں میں پولیو ویکسین پلانے کے لئے سرحدوں پر فوج کو تعینات کیا جائے گا ،ذرائع ، خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں فوج کی نگرانی میں پولیو کے قطرے پلائے گئے

پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ایک یا دو سال میں ممکن نہیں۔لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں پانچ سے دس سال لگیں گے،آئی ایم ایف نے حکومتی دعوی بے نقاب کردیا، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی حالت بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔پچاس یونٹ سے زیادہ بجلی کے استعمال پر سبسڈی ختم کرنا ہوگی ۔سربراہ آئی ایم ایف مشن

پاکستان اب دیوالیہ نہیں ہو گا، اسحاق ڈار نے قوم کو خوشخبری سنا دی

کراچی،ایم کیوایم کی پاکستان اورلندن کی رابطہ کمیٹیوں کااجلاس،اجلاس میں الطاف حسین کوفوری طورپرشناختی کارڈجاری کرنے کامطالبہ

وفاقی کابینہ نے نائیجیریا،سعودی عرب،روسی فیڈریشن،عراق ،کویت اور ناروے سے ثقافتی تعاون کے سمجھوتوں،اردن کے ساتھ ثقافتی و سائنسی تعاون پر مذاکرات شروع کرنے اورکوریاکے ساتھ سزایافتہ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کی منظوری دیدی

آسٹریلیا کی پاکستان میں شعبہ تعلیم بالخصوص ووکیشنل تعلیم کی بہتری کیلئے بھرپورتعاون کی پیشکش، پاکستان کی موجودہ حکومت کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ،یہاں معیارتعلیم اورشعبہ تعلیم میں بہتری لانے کے خواہاں ہیں،آسٹریلیا کے سیکرٹری تجارت وامورخارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات

سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر مرحلہ وار عملدرآمد شروع کر دیا ،اوپی ایس افسران ہٹانے کے لئے پہلے مرحلے میں سندھ کی 5جیلوں اور 11ضلعی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ تبدیل

لائن آف کنٹرول پر بٹل پو نچھ سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فا ئرنگ،پا ک فوج کی جوابی کارووائی، دشمن کی گنوں کو خاموش کردیا ، بھارتی افواج کی بلااشتعال سے سول آبادی میں شدید خوف و ہراس،عالمی برادری بلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لے، سیاسی ،سماجی رہنماؤں کا مطالبہ

اتنی بڑی تعداد میں ویکسین کا بندوست نہیں کر سکتے، وزارت صحت نے مسلح افواج کو60 ہزار پولیو ویکسین دینے سے معذرت کرلی

امریکا پاکستانی مصنوعات کواپنی منڈیوں تک رسائی دے، امداد کے بجائے تجارت پر انحصارسے پاکستانی معیشت کی حوصلہ افزائی ہوگی؛وزیر تجارت خرم دستگیر،پاکستان معاشی سفارت کاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کوفروغ دینا چاہتا ہے؛عالمی اقتصادی امورکیلئے قومی سلامتی کی نائب مشیر ملاقات ،ٹیکسٹائل مصنوعات کی گول میز کانفرنس سے خطاب

جمہوریت کا راگ الاپنے والے ملک بھارت کا مکروہ چہرہ پھر سامنے آگیا ،بھارت کے تعلیمی اداروں میں پاکستانی طالبعلموں کا تعلیم کا حصول دشوار ہوگیا ،تامل ناڈو کی یونیورسٹی میں بھارتی غنڈوں نے 24سالہ پاکستانی طالبعلم پر لوہے کے راڈ سے حملہ کردیا ،علی حسن رضا کو زخمی حالت میں دہلی کے ہسپتال میں شفٹ کردیا گیا،پاکستان کا اپنے طالبعلم تشدد کے واقعہ پر بھارت سے احتجاج، بھارت کو اپنے رویے پر غور رنا ہوگا ، طالبعلم پر تشدد افسوسناک ہے، ترجمان دفتر خارجہ ، طالبعلم پر تشدد افسوسناک ہے، بھارت اپنی ذمہ داری پوری کر کے طلبا کی سکیورٹی کا مناسب بندوبست کرے ،تسنیم اسلم

نجی ٹی وی چینل کے معاملے پر آج ہونیوالا پیمراجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ، اجلاس وزارت قانون کی جانب سے رائے نہ ملنے پر ملتوی کیا گیا،اجلاس پیمرا اتھارٹی نے بلایا تھا کوئی فرد واحد اجلاس منسوخ نہیں کرسکتا ۔ اجلاس معمول کے مطابق آج جمعہ کو ہوگا ، اسرار عباسی

جی تھری اور جی فور کے کامیاب بولی دہندگان کمپنی کاود ہولڈنگ ٹیکس نہ جمع کرانے پر 22مئی کے بعد لائسنس منسوخ کر دیا جائیگا ، چیئرمین پی ٹی اے ،31 جولائی کے بعد ملک بھر میں موبائل سم بائیو میٹر ک سسٹم کے بغیر نہیں ملے گی، افغان سمز کو بند کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے،غیر قانونی کالز سے بارہ ملین ڈالر ماہانہ نقصان ہو رہا ہے،اسماعیل شاہ کا اجلاس میں انکشاف

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے نیول چیف آصف سندھیلہ کی ملاقات،دوطرفہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور نیوی کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کرنے کو تیار ہیں،چین،جوہری جنگ روکنے کیلئے کنٹرول لائن پر خاموشی ناگزیر ہے،ترجمان وزارت خارجہ

کالا باغ ڈیم بن جاتا تو آج ملک کو بجلی کے بحران کا سامنا نہ کرنا پڑتا، عابد شیر علی،نیلم جہلم پراجیکٹ کیلئے 20 ارب روپے جاری کئے ہیں ، دسمبر میں 233 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔گڈو پاور پراجیکٹس پر 60 ارب روپے کی بچت کی پہلا فیز 2015ء میں کام شروع کردے گا، بھاشا ڈیم کی تکمیل کیلئے 25 ارب روپے جاری کردئیے ہیں اس کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی، بلوچستان کے لئے نئے گرڈ سٹیشن بنائے جارہے ہیں صوبے کو 600 میگاواٹ بجلی اضافی دی جائے گی،بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ایکٹ کو قانون سازی کیلئے بھیج دیا ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت نے بجلی کے خراب میٹر خریدے تھے۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی،گوادر کی ترقی کیلئے ایک ارب 70 کروڑ روپے جاری کردئیے ہیں‘ جلد ہی ترقیاتی کام مکمل ہوجائے گا۔ وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالا ت کے دورا ن اظہا ر خیا ل

ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے اور آتشزدگی سے ہلاکتوں پراظہار افسوس،ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا، پاکستانی پرچم سرنگوں رہا، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہے،متاثرین کی کسی بھی قسم کی مددکیلئے تیار ہیں، ترک ہم منصب کے نام تعزیتی خط

حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کو ادا کیے جانے والے 480 ارب روپے کی آئندہ بجٹ میں فنانس بل کا حصہ بناکر قانونی طور پر منظور ی لی جائے، آئندہ قانون پر عملدر آمد کیا جائے،پی اسے سی کی وزارت خزانہ کو ہدایت،حکومت ایمر جنسی میں ادائیگی کر سکتی ہے ، وزارت قانون کی رائے، آڈیٹر جنرل نے مخالفت کر دی

رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 4 گھنٹے ہو گا۔سیف اللہ چٹھہ ،سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ مئی میں شہری علاقوں میں4 سے 5گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 7 سے 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی۔ سی این جی اورفر ٹیلائزرز کے حصے کی گیس پاور سیکٹر کو دے رہے ہیں ، فر ٹیلائزر کی کمی ہونے کی صورت میں برآمد کر کے ضرورت پو ری کی جائے گی ،سیکریٹری پانی و بجلی کی بریفنگ

ملالہ یوسفزئی کی تصویر 82 ہزار ڈالر میں فروخت

پاک افغان سرحد پر فائرنگ ایک اہلکار ہلاک ہوگیا، افغانستان کا دعوی ،قلعہ سیف اللہ کے قریب پاکستانی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، پاک فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،آئی ایس پی آر

اسلام آباد،الیکشن کمیشن کا الیکشن اصلاحات اور سیاسی جماعتوں کی رائے اور بااختیار بنانے سمیت دیگر امور کا جائزہ،الیکشن اصلاحات کے حوالے سے 160نکات تیار کرلئے ہیں، الیکشن کمیشن

انٹرنیٹ پر بننے والی دوست کو ملنے کیلئے غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والا بھارتی نوجوان غائب

سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا استعمال ہر ملک کا حق ہے، عالمی اجازت کے تحت سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے،چین کا اعلان، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں، دنیا بھی انہیں تسلیم کرے ،کاشغر سے گوادر تک معاشی راہداری بنائی جارہی ہے،چین پورٹ قاسم اور بہاولپور میں بجلی کے منصوبے لگارہا ہے،چینی سفیر ، اگر چین کردار ادا کرے تو پاک بھارت کشیدگی کم ہوسکتی ہے،محمود خان اچکزئی،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورکے اجلاس میں اظہار خیال

حکومت غیر ملکی کمپنیوں کو ملک میں معدنیات کی تلاش و پراسیسنگ کے ٹھیکے دینے کی بجائے وہی ٹھیکے مقامی کمپنیوں کو دے،قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کی ہدایت،کمیٹی نے ریکوڈک سینڈک اور ڈڈرکے کے منصوبوں پر ان کیمرہ اجلاس منعقد کرنے کی سفارش کردی ، وزارت صحت اور وزارت ماحولیات کو جعلی کیمیکل کے استعمال اور آبی آلودگی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

پا کستان کے ایف 16 لڑاکا طیا روں کی اپ گریڈیشن کیلئے7.2ملین ڈالر کا ٹھیکہ امریکی کمپنی کو دے دیا گیا ، انٹرآپریبلٹی ریڈار کا کام کمپنی 30اپریل2016تک مکمل کرے گی‘ پنٹا گو ن

جھنگ میں 68 وکلا کے خلاف توہینِ مذہب کی ایف آئی آر درج ہونا اتنی بڑی بات نہیں ، رانا ثنا اللہ

سندھ حکومت کی کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کو موثر بنانے کے لئے حکمت عملی تیار ،سیاسی جماعتوں کے پیرول پر رہا ہونے کے بعد بیرون ملک فرار کارکنوں کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی وفاقی حکومت سے درخواست ، امن و امان کی خاطر ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا‘ حکومت کی قومی اسمبلی میں یقین دہانی،لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کریں گے،قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب کا جواب

جب تک اسٹیبلشمنٹ کا موڈ نہ بنے کسی بھی قسم کے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے ،مولانا فضل الرحمن،دھاندلی کا شور مچانے والوں کو دیکھنا ہوگا کہ اس کے اصل ذمہ داران کون ہیں ، معیشت کی بہتری کے مختلف اشارات مل رہے ہیں مگر اصل بہتری جب پتہ چلے گی جب اس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے ، پریس کانفرنس

طالبان مذاکرات پر آمادہ ہیں ،پروفیسر ابراہیم ، شمالی وزیرستان میں ایک ہفتے سے کرفیو کی وجہ سے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا اور عملاًمذاکرات معطل ہیں،گورنر کرفیو کو ختم کرائیں،بیان

پیپلز پارٹی نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک نہ چلا کر فوج کا مارشل لاء لگانے سے راستہ روکا ہے، اعتزاز احسن،پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کررہی بلکہ انتخابات میں دھاندلی کو روک کر ضابطہ اخلاق کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کرے گی، ورکروں میں پائی جانے والی مایوسی کو ختم کرنے کیلئے پارٹی کو مزید فعال بنایا جائیگا ، آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے اور جیالے ووٹروں کی مدد سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر آئندہ الیکشن میں کامیاب ہونگے، پارٹی ورکروں سے خطاب

جیوگروپ کے خلاف حکومت آئینی کارروائی کرے ، گروپ کے مالکان قوم کوبے وقوف بنارہے ہیں ، عمران خان،خیبرپختونخواہ کی حکومت کی کارکردگی دوسرے صوبوں سے نمایاں ہے،نجی ٹی وی کوانٹرویو

نواز شریف ایک سال میں 14 غیر ملکی دورے کرنیوالے پہلے وزیراعظم

قدرت کا انتقام : ایک سال قبل ماں اور بہن سے مل کر باپ کو قتل کرنے والے بیٹے نے ماں اور بہن کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا،ملزم فرار

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی 9سالہ پاکستانی کو ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد،رائے حارث منظور کی درخواست پر ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارنے کی اجازت بھی دے دی گئی

دریا خان، آٹھویں جماعت کی طالبہ سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی ،مقدمہ درج ،ملزمان فرار

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈی چوک میں 11 مئی کے انتخابات کو ایک سال پورا ہونے پر دھاندلی کیخلاف جلسہ میں نیا الیکشن کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ ہے۔ملک کو ابھی بہت سے مسائل درپیش ہیں آپ کے خیال میں کیا عمران خان کا مطالبہ جائز ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان دھاندلی کا رونا ختم کر کے خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت پر توجہ دیں۔
عمران خان کا مطالبہ درست ہے جمہوریت کی بنیاد ہی غلط ہے، شفاف انتخابات ہی اصل جمہوریت ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔