بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مئی

تازہ ترین خبریں

کراچی میں امن کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کیا جائےگا، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہر قائد میں امن و امان کے قیام کےلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس سندھ میں کراچی میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس ہوا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس اقبال محمود کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، کور کمانڈر کراچی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان  اور ڈی جی آئی بی سمیت سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈی جی رینجرز، ڈی جی آئی بی، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ وزیراعظم کو شہر میں امن و امان کی صورت حال، دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نےمتعلقہ حکام سے استفسار کیاکہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کےتحت مقدمات کیوں درج نہیں ہوئے؟ انسداد دہشت گردی کی عدالتیں اب تک ملیرکےمحفوظ علاقےمیں منتقل کیوں نہیں کی گئیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

وزیراعظم نواز شریف نے 3.5 ارب روپے سے سود سے پاک یوتھ لون سکیم کی منظوری دے دی،دس لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا‘ سکیم کا پچاس فیصد کوٹہ خواتین کیلئے مختص ہوگا‘ سکیم جون کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوگی،سکیم کی منظوری وزیراعظم نے سود سے پاک لون سکیم پر غور کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی،وزیراعظم کی زیر صدارت کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلبہ کے تعلیمی اخراجات واپسی سکیم کا اجلاس ،59 اضلاع کے 33 ہزار طلباء اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں گے

وزیراعظم کو بتایا کہ وزیراعظم سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی جس کا آغاز 12 مئی 2012 ء سے کردیا گیاہے اس پروگرام کے ذریعے 100 کورسز میں کم ترقی ی یافتہ علاقوں کے پچیس ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی

بیرون ملک سفر کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار ،پاکستان الاقوامی صحت ریگولیشنزکوسنجیدگی سے لیتاہے اوران ریگولیشنزپرعمل حوالے سے تمام ترذمہ داریاں پوری کررہاہے ،وزارت قومی صحت نے اس سلسلے میں پہلے ہی اقدامات کئے ہیں،یکم جون 2014ء سے پاکستان سے بیرون ملک سفرکرنے والے تمام مسافروں پرلازم ہوگاکہ وہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ پولیو ہیلتھ سرٹیفکیٹ مستند افسران سے تصدیق شدہ ہوگا، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ وفاق صوبائی حکومتوں کو جاری کرے گا، ہیلتھ سروسز، پولیو کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی کی قراردادقومی اسمبلی میں متفقہ منظور،ارکان کا پولیو ویکسین کے قطرے نہ پلانے والے والدین اور جہاں کیس سامنے آئے وہاں کی انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ

وزیراعظم کے دورے میں ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بارے کافی بہتری سامنے آئی ہے،سرتاج عزیز ، ایرانی حکام سے گیس پائپ لائن منصوبے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے،دونوں ممالک نے منصوبے کو دوبارہ زندہ کرنے پر اتفاق کیا ہے، اعلیٰ سطحی ایرانی وفد جلد پاکستان کا دورہ کریگا ، ستمبر کے اوائل میں پاکستان ایران کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس بلایا جائے گا،اجلاس سے قبل ہی گیس پائپ لائن معاملات طے کرلئے جائینگے ، پاکستان ایران سرحد پر افواج پاکستان کی تعیناتی نہیں کی جائے گی بلکہ حفاظت کی ذمہ دار سرحد سکیورٹی فورسز ہوگی ان کا آپس میں رابطہ رہے گا ،کسی ایجنٹ کا آنا نئی بات نہیں، اس پر امریکی حکام سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، پاکستان بھارت کیساتھ امن کا خواہش مند اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، امریکی نائب وزیر خارجہ کے ڈومور کے بیان کو غلط زاویہ دیا گیا ہے ،پریس کانفرنس سے خطاب

ہرخطرہ سے نمٹنے کیلئے فوج کی آپریشنل صلاحیت کو برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا،آرمی چیف،جہلم کے قریب ٹلہ رینج کا دورہ،مشقوں کا معائنہ کیا

اقلیتوں اوران کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت،منیر اے ملک، خواجہ حارث اور حسن اورنگزیب عدالتی معاون مقرر ، آئی جی سندھ سے مارچ سے 7 مئی تک سندھ میں مندروں کی بیحرمتی سے متعلق رپورٹ اور چرچ اسکول ایم اے جناح کالونی کراچی سے متعلق رپورٹ 20 مارچ کو طلب،چرچ ہو یا مندر، ان کا تحفظ چاہتے ہیں، اقلیتی رہنما تحریری سفارشات دے سکتے ہیں، دیکھیں گے کہ عبادت گاہوں کیلئے خصوصی فورس کی گنجائش ہے یا نہیں،چیف جسٹس، آرٹیکل 2 اے ، 20 اور 22 میں اقلیتوں کو حقوق دیئے گئے ہیں، یہ آئینی وعدے ہیں جن پر درست عمل درآمد نہیں ہوا،عبادت گاہوں کے تحفظ سے متعلق لیاقت نہرو سمجھوتہ اچھا تھا، بدقسمتی سے کشیدگی کے باعث دونوں طرف اس پر عمل نہیں ہوا، ریمارکس

وزیراعظم نواز شریف سے صدر مملکت ممنون حسین کی ملاقات، ملکی صورتحال اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ،وزیراعظم نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ دورہ برطانیہ اور ایران پر اعتماد میں لیا ، امریکی چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جوناتھن ولیم کی وزیر اعظم سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

خارجہ پالیسی کی بنیاد معیشت کی بہتری ہے، گیارہ ماہ میں بعض بنیادی تبدیلیاں کی ہیں جن کے نتائج مثبت ہونگے ۔، سرتاج عزیز ،ہم نے امداد کی بجائے تجارت اور دوسرے ممالک میں عدم مداخلت پر پالیسی بنائی ہے، بڑے ممالک کے ساتھ فوکس اقتصادی پالیسی پر ہے،چین کی امداد کے حوالے سے اعدادوشمار درست نہیں رہا، دہشتگردی بارے اقدامات کے بہتر نتائج حاصل ہونگے،خارجہ پالیسی پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

الیکشن کمیشن کی ٹریبونلز کو تاخیرکا شکار پٹیشنز کو فوری نمٹانے کی ہدایت ،تاخیر کی کی وجوہات بارے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے، ٹریبونلز کو خط

متحدہ کا الطاف حسین کو پاسپورٹ دینے کے حوالے سے تا خیری حر بو ں کیخلا ف قومی اسمبلی سے واک آ ؤٹ، الطاف حسین کو پاسپورٹ دینے کے حوالے سے حکومت مسلسل تاخیر کررہی ہے، عبدالرشید گوڈیل، متحدہ کے تحفظا ت دور کئے جا ئیں گے،ریا ض پیرزادہ،حکومت الطاف حسین کو پاسپورٹ دینے کے حوالے سے کوئی روڑے نہیں اٹکارہی انہیں قانونی ضابطہ مکمل کرنا ہوگا،بلیغ الرحمن، الطاف حسین کونیکوپ کارڈاور پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنا ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں و عوام کا استحقا ق مجروح کرنے کے مترادف ہے، رابطہ کمیٹی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، پاک فضائی کے سربراہ سے امریکی چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جوناتھن ولیم کی ملاقات ،خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

لیفٹیننٹ جنرل دلبیر سنگھ کو بھارت کا نیا آرمی چیف بنانے کا فیصلہ

کراچی، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں جناح اسپتال کے ایم ایل او، ڈرائیور، پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان، تحصیل شوال میں طالبان کے دو گروپوں کے درمیان جھڑپ، چھ افراد مارے گئے، تین زخمی،سرکاری ذرائع

ٹیکس وصولی ہدف سے 200ارب ڈالر کم رہے گی،سینٹ خزانہ کمیٹی، 70ارب کا فرق آئے گا، ایف بی آر، کمیٹی کی زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی سفارش،ٹیکس نیٹ میں توسیع کا طریق کار اور وزیراعظم پیکج کی تفصیلات طلب، کوئی بھی ایس او آر جاری کرنے سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کو اعتماد میں لیاجائے،کمیٹی کی ہدایت، اگلے سال مزید ایک لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لایا جائے گا،چیئرمین ایف بی آر،نادرا کے ساتھ مل کر بنک اکاؤنٹس ، بیرون ممالک سفر کرنے والے ، شہر میں جائیداد رکھنے والے ،دو لاکھ سے زائد ٹیوشن فیس ادا کرنیوالے ، بڑی گاڑیاں اور بڑے گھروں کے مالکان کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں،کمیٹی کو بریفنگ

آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیس، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے عام لوگوں تک مناسب نرخوں پر آٹے اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی بارے منصوبہ طلب، وفاق اور صوبائی حکومتیں آرٹیکل 9 ،14 اور38 پر عملدرآمد یقینی نہ بنائیں تو آئینی و قانونی طور پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹس جنرل سے جواب طلب، کیا حکومتوں نے یہ طے کر رکھا ہے کہ چاہے عوام بھوکوں مر جائے یا بھلے گندم چوہے کھاجائیں مگر غریب عوام کو سستے داموں آٹا نہیں دینا،جسٹس جواد ایس خواجہ،ہم پانی ”کچھ“ رہے ہیں اور ہمارے ہاتھ کچھ نہیں آرہا ہے ،حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتی اور جب ہم کوئی احکامات جاری کرتے ہیں تو کہا جاتاہے کہ عدالت اپنے اختیارات سے تجاوز کررہی ہے،ریمارکس، شہریوں کی زندگی کا تحفظ اور بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، جسٹس گلزار

بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی تاریخ نہیں دے سکتا، تاہم آئندہ الیکشن سے قبل بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردینگے، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے جلد بجلی واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کروا دی ، عابد شیر علی

آزادی صحافت کے بغیر جمہوریت کا قائم رہنا ممکن نہیں ، خواجہ سعد رفیق،ملک اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے ہماری فوجی جوان دہشتگردوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں ہمیں فوجی افسران اور فوج کے جوانوں کا احترام کرنا چاہیے،عمران خان دھرنوں کی سیات چھوڑ کر عملی طور پر سیاسی میدان میں آئیں۔یہ کرکٹ کا میدان نہیں ہے جہاں منہ میں چیونگم اور ہاتھ میں بیٹ پکڑکر آگئے اور کارکردگی دکھاکر چلے گئے ،یہ سیاست ہے اور یہاں ہر لمحہ جواب دہ ہوناپڑتاہے۔سیمینار سے خطاب

بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ تیسرے روز بھی جاری،علاقہ میں خوف و ہراس، کنٹرول لائن پر کشیدگی برقرار،عالمی برادری کنٹرول لائن پربلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لے ،شہریوں کی اپیل

لیاری گینگ وارکااہم رکن بابالاڈلہ پاک ایران سرحدعبورکرتے ہوئے ایرانی فورسزکی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،سرکی قیمت 30لاکھ مقررتھی

شہبازشریف سے اسلام آباد میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات،حکومت توانائی بحران حل کرنے میں پرعزم ہے، مختلف شعبوں کی ترقی میں عالمی بینک کا تعاون لائق تحسین ہے،شہبازشریف ، پاکستان اقتصادی بحالی ، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود

مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور رہیں گے‘ سلمان خورشید،جنرل راحیل کا کشمیر بارے حالیہ بیان غیر ذمہ دارانہ تھا انہیں اپنے ملک پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے‘ انٹرویو

کابل ،دھماکے سے 6 پاکستانیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے

سینیٹ خزانہ کمیٹی کاغیر آئینی و ایف بی آر کے اپنے جاری شدہ ایس آر اوز پر شدید تحفظات کا اظہار، آیندہ پارلیمنٹ ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر کوئی بھی ایس او آر جاری کرنے سے روک دیا، وزیر اعظم کے پیکج کی تفصیلات بھی طلب

امریکی کانگریس وفد کی سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک سے ملاقات ، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ،پاکستان نے خطے کے استحکام کیلئے مثبت کردار اداکیا ، دفاعی شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے ، سربراہ امریکی وفد ،پاکستان پڑوسی ملک افغانستان میں استحکام کیلئے کی جانے والی عالمی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے ، سیکرٹری دفاع

اے این پی کے سینیٹر عبدالنبی بنگش کی جانب وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن کے سوا تمام حکومتی وزراء کو بدمعاشی قرار دیئے جانے کے ریمارکس پر سینیٹ میں ہنگامہ ‘ ایوان مچلی منڈی بن گیا، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل ایوان میں مشتعل ہوگئے اپوزیشن کی پانچ سالہ کارکردگی کے خلاف ریمارکس پر اپوزیشن میں ہنگامہ برپا ہوگیا ، قائد ایوان راجہ ظفر الحق کو وفاقی وزیر کے بیان پر وضاحتی بیان دینا پڑا، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ کی رولنگ کو مسترد کردیا

سرتاج عزیزنے جوتقریرکی ہے اس کوگوگلوں سے مٹی جھاڑناکہتے ہیں ،سینیٹر رضا ربانی،دوممالک میں انتخابات ہورہے ہیں ،امریکی نائب وزیرخارجہ کادورہ پاکستان اورڈومور، دہشتگردوں کی خفیہ پناہ گاہوں کادعویٰ، مذاکرات پرسب خارجہ پالیسی کوگھیرے ہوئے ہیں، سینیٹ میں نکتہ اعتراض سے خطاب، پالیسی بیان کب دیاہے؟ میٹھی گولی دی ہے اورچارفقروں میں سب بتادیاہے ،ہمیں مایوسی اوردکھ ہواہے یہ اس ایوان کی تذلیل ہے ،اعتزازاحسن

طالبان کے ساتھ مذاکرات قوم کے ساتھ مذاق ہے ،مولانا فضل الرحمن ،کمیٹیوں میں شامل افراد کی اہلیت اتنی نہیں ہے کہ وہ حکومت اور طالبان کے مابین معاہدہ کر سکیں ،بے مقصد مذاکرات کا مقصد وزیرستان میں جاری آپریشن کیلئے راہیں ہموار کرنا ہے ، عمران خان کو میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ میں بعض حلقے اہمیت دے رہے ہیں ، اس کو اہمیت دینا ملک و قوم کے ساتھ زیادتی ہوگی ،کے پی کے حکومت خود دھاندلی کی پیداوار ہے،صحافیوں سے بات چیت

چوہدری نثار خود کو اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں اور پھر انا کا مسئلہ بنا لیا،سینیٹر عبدالنبی بنگش، حکومتی وزیروں کی زبان درست نہیں ہے،وزیر بننے کے بعد گردن میں سریا لگنا درست نہیں ہے، اراکین کے سوال کا جواب ٹھیک نہیں دیا جاتا،رہنما پی پی پی کا سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

حکومت ، طالبان مذاکرات میں بہت سی رکاوٹیں حائل ہیں ،تاہم ان رکاوٹوں کو دور کرلیا جائے گا، عرفان صدیقی،خون خرابہ مسائل کا حل نہیں ،ڈائیلاگ ہی مسائل کا حل ہے ،عمران خان کس کے کہنے پر احتجاج کررہے ہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہ سکتا ،وہ اپنے مطالبات پارلیمنٹ میں پیش کریں ،صحافیوں سے گفتگو

شیفیلڈ میں کیانی ہاوٴس کو آگ لگنے سے 5افراد کی موت کا ممکنہ سبب فون اور ٹیبلٹس کا خراب چارجر تھا

مانسہرہ: بااثر ملزمان نے چلتی گاڑی میں سیکنڈ ائر کی طلبہ سے زیادتی کرڈالی ،واقعہ میں ملوث ساتھی لڑکی سمیت تین ملزامان گرفتار ،پہلے بھی زیادتی کے وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ، ڈی پی او

بنگلہ دیش سے 2لاکھ 87 ہزار بہاریوں کی وطن واپسی بارے درخواست سماعت کیلئے منظور، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

کس قانون کے تحت تاسف ملک کو حراست میں رکھا گیا ہے؟،سپریم کورٹ نے وزارت دفاع سے وضاحت طلب کرلی،عدالت علیحدگی میں ملاقات بارے خود تومانیٹرنگ کیلئے نہیں جاسکتی،جسٹس ناصر الملک ، تاسف ملک کے جرم بارے دستاویزات ان کی بیوی کو دی جائیں،جسٹس اعجاز چوہدری

الیکشن کمیشن کے تمام ارکان مستعفی ہوجائیں، خورشید شاہ،فخرالدین جی ابراہیم کی نیت پر کوئی شک نہیں ،حقیقت یہ ہے کہ وہ اچھا الیکشن نہیں کراسکے ،عمران خان کبھی نہیں چاہیں گے کہ ملک میں آمریت آئے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر معاملات ٹھیک کرنے چا ہئیں، انتخابی اصلاحات کا مطالبہ صرف تحریک انصاف کا نہیں پوری قوم کا ہے، ،قائد حزب اختلاف کی گفتگو

کے ای ایس سی 2009-10 ء سے 50 ارب روپے جبکہ سٹیل ملز 22 ارب روپے کی نادہندہ ہے،ایم ڈی سوئی سدرن کی پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کو بریفنگ

پاکستان میں آلو کی قلت دور کرنے کیلئے بھارت سے آلو کی بڑے پیمانے پر درآمد شروع ، لاہور کی منڈی میں آلو 38روپے فی کلوتک آگیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈی چوک میں 11 مئی کے انتخابات کو ایک سال پورا ہونے پر دھاندلی کیخلاف جلسہ میں نیا الیکشن کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ ہے۔ملک کو ابھی بہت سے مسائل درپیش ہیں آپ کے خیال میں کیا عمران خان کا مطالبہ جائز ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان دھاندلی کا رونا ختم کر کے خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت پر توجہ دیں۔
عمران خان کا مطالبہ درست ہے جمہوریت کی بنیاد ہی غلط ہے، شفاف انتخابات ہی اصل جمہوریت ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔