بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مئی

تازہ ترین خبریں

الطاف حسین کے پاسپورٹ کا معاملہ ، متحدہ قومی موومنٹ کا سینیٹ اجلاس سے بائیکاٹ ، پاسپورٹ نہ دینے پر کراچی ایک سال تک بند رکھنے کی دھمکی ، ہمیں پتہ ہے الطاف حسین کو پاکستان کی یاد کیوں آ رہی ہے ، مسلم لیگ ن

مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں پتا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو وطن کی یاد کیوں آرہی کیوں کہ ان کا لندن میں رہنا تنگ کردیا گیا ہے۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیرمین صابر بلوچ کی صدارت میں ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ الطاف حسین نے 4 اپریل کو پاسپورٹ کے لئے دستاویزات اور فیس لندن میں جمع کرائی، جس کے بعد انہیں ٹریکنگ نمبر بھی جاری کیا گیا۔ اب وزارت داخلہ کے حکام ان کی جانب سے درخواست ملنے سے ہی انکاری ہیں۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری نہ کیے جانے کے خلاف متحدہ نے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کیا جس پرمسلم لیگ(ن) کے سینیٹرمشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ 12 مئی کے دن ایم کیوایم والوں کو پاسپورٹ کیسے یاد آگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے الطاف حسین کو وطن کی یاد کیوں آرہی ہے کیونکہ ان کا لندن میں رہنا تنگ کردیا گیا ہےطاہر مشہدی نے کہا کہ الطاف حسین کو پاکستانی پاسپورٹ نہیں دیاجا رہا اور اس بارے میں جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ اگر الطاف حسین کو پاسپورٹ جاری نہ کیا گیا تو ایک سال کے لئے کراچی کو بند کردیں گے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

عمران خان نے نیا اور مضبوط الیکشن کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کردیا ،گیارہ مئی 2013کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی میں ملوث افراد کو سزا ، مینڈیٹ چرانے کی مکمل انکوائری،سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے، حکومت کی مدت پوری ہونے پر نگران حکومت کے لئے مکمل غیر جانبدار افراد کے انتخاب کے بھی مطالبات حکومت کو پیش ،جعلی مینڈیٹ سے حکومت نے عوام کے دکھوں کا مداواکرنے کی بجائے انہیں نئے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے ،نواز شریف کو ایمپائروں کو ساتھ ملا کر کھیلنے کی عادت ہے مگر کرکٹ کی طرح یہاں بھی نیوٹرل ایمپائر لائیں گے،میٹرو بس منصوبے میں قوم کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا ہے ،کرپشن کو کنٹرول کرنا، بیرون ملک پڑا ہوا قوم کا پیسہ واپس لانا، حکمرانوں و امیروں سے ٹیکس لینا اور صاف و شفاف انتخابات کروانے سے نیا پاکستان قائم ہو سکے گا مگر میاں صاحب ایسا کوئی بھی کام نہیں کر سکتے کیونکہ ان کا سارا پیسہ ملک سے باہر ہے اور دھاندلی کے بغیر وہ الیکشن میں کامیاب بھی نہیں ہوسکتے، ڈی چوک پر جلسے سے خطاب

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو ایمپائروں کو ساتھ ملا کر کھیلنے کی عادت ہے مگر کرکٹ کی طرح یہاں بھی نیوٹرل ایمپائر لائیں گے،میٹرو بس منصوبے میں قوم کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا ہے

آئین کی روح سے حکومت کاخاتمہ واجب ہوچکا،طاہرالقادری،75فیصدپارلیمنٹ قرض ،ٹیکس چوروں سے بھری پڑی ہے ،ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیزنہیں ،انقلاب کی حتمی کال جلددی جائے گی ،انقلابی حکومت قائم،نظام تبدیل کریں گے ،ریلی سے خطاب

پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے اور سرحد پر سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے پر متفق ، باہمی تجارت بڑھانے کا عزم ، ایران سے تجارت کو 5ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں ،شرپسندوں کو دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیجائے گی ان سے سختی سے نمٹیں گے،نوازشریف ،ایرانی حکومت خطے میں امن کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت اور تعاون جاری رکھے گی،حسن روحانی ، وزیراعظم کا مہرآباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ آمد پر پرجوش خیرمقدم، ایرانی نائب صدر اول اسحاق جہانگیری سے بھی ملاقات کی

پشاور، فٹ بال اسٹیڈیم کی مسجد میں خودکش دھماکے سے5 افراد جاں بحق، 10 زخمی ،میر علی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ‘ 4 اہلکار زخمی،خیبرایجنسی میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے مرکز میں دھماکہ،3مبینہ عسکریت پسند ہلاک ، 2شدید زخمی

احتجاج کے نام پر ترقی کاراستہ روکنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں،شہباز شریف ،خان صاحب! یہ کرکٹ نہیں سیاست ہے ،یہاں بال ٹیمپرنگ نہیں چلے گی، قوم کے حال پر رحم کریں،11ماہ کے دوران ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے تو عمر بھر کیلئے سیاست چھوڑ دوں گا ،آپ کا ہاتھ ہوگا اور میرا گریبان حامد میر پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ایک ادارے کے سربراہ کی تصویر دکھا کرملک دشمنوں کو جگ ہنسائی کا موقع دیا گیا،پا کستان کی تمام اکائیوں کے اتفاق کے بغیر کالا باغ ڈیم کی تعمیر پاکستان کے مفادات سے کھیلنے کے مترادف ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کاالحمراء ہال میں سیمینار سے خطاب

پاکستان کئی برسوں بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے مگر کچھ لوگوں کو پاکستان کا استحکام اور ترقی قبول نہیں،خواجہ سعد رفیق ، نو آموز لیڈر عمران خان مدفون سیاسی ممیوں اور ڈمیوں کی سیاست کررہے ہیں، طاہر القادری، پرویز الٰہی اور شیخ رشید جیسے لیڈر جن کے ساتھ ملے ان کا ہی بیڑا غرق ہوا ہے، عمران خان کو صرف میچ فکسنگ اور دھاندلی کی سیاست آتی ہے، صحافیوں سے گفتگو

پاکستان کا ایران سے گیس پائپ لائن سمجھوتہ کے حوالہ سے جرمانہ کی شق میں نرمی اور منصوبہ کیلئے سرمایہ فراہم کرنے کے بارے میں سابقہ یقین دہانی پر برقرار رہنے کا مطالبہ، ان امور کو باہمی گفت و شنید کے ذریعے طے کیا جائے گا،اعلیٰ قیادت کا اتفاق، باہمی رضا مندی سے معاہدے کی بعض دفعات میں تبدیلی یا ترمیم کی کوشش کی جائے گی ،اس حوالہ سے امورطے کرنے کے لئے جلد ایک ایرانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا، ذرائع

اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 38کروڑ ڈالرز 16مئی اورآئی ایم ایف سے 55کروڑ ڈالرز کی چوتھی قسط جون میں ملنے کی توقع

عمران خان اعلان کر دیں تو حکومت 10 منٹ میں ختم ہو جائے،شیخ رشید ، ایک حلقے میں بھی جعلی ووٹ نکلے تو حکومت کو رہنے کا حق نہیں ہے،حکومت کا انجن دھواں دے رہا ہے، پسٹم ختم ہو چکے ،جس دن شیخ رشید اور نواز شریف کافی پئیں گے، قیامت کی نشانی ہو گی، تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب

نظام بدلنے کیلئے طاہر القادری اور دھاندلی کیخلاف مشن میں عمران خان کے ساتھ ہیں: چودھری شجاعت

طالبان اب بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں،پروفیسر ابراہیم ، مذاکراتی کمیٹیوں میں رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں لیکن اندرونی مشکلات کا شکا رہیں،آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں اور نہ آپریشن سے ا من قائم ہوسکتا ہے،میڈیا سے گفتگو

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی ایرانی ہم منصب سے ملاقات،دوطرفہ اقٹسادی وتجارتی تعلقات کے فروغ پراتفاق

عمران خان شو فلاپ‘ عوام نے مسترد کر کے اپنے سیاسی شعور کا ثبوت دیا،رانا ثناء اللہ،صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ اور کارکنوں کو ریلی میں شرکت کی آزادی کے باوجود تعداد مایوس کن رہی،عوام نے احتجاج اور دھرنے کی جعلی سیاست کو مسترد کر دیا‘اپوزیشن مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے،عمران خان کو کارکنوں کو پریشان کرنے اور مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا‘ عوام انتشار پھیلانے والوں سے آگاہ ہیں،بیان

تحریک انصاف کا انتخابی دھاندلیوں کے خلاف دھرنا آخری وقت میں جلسے میں تبدیل ہوگیا

پی آئی اے کا حج آپریشن، 39 ارب 21 کروڑ60 لاکھ کی آمدن،39 ارب84 کروڑ30 لاکھ روپے اخراجات

تحریک انصاف کے جلسے کے موقع پر پولیس ، ایف سی اور رینجرز میں بہترین کوآرڈنیشن دیکھنے کو ملا

جمہوریت کو خطرہ نہیں‘ رانا ثناء الله اور خواجہ سعد رفیق صبر کا مظاہرہ کریں‘ شاہ محمود قریشی ،آئندہ روز میں لوڈ شیڈنگ ہوئی تو حکومت کی دوغلی پالیسی قوم کے سامنے واضح ہوجائے گی‘ پی ٹی آئی کے دباؤ سے لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے والا ہے‘دھاندلی کے خلاف قوم نے فیصلہ سنا دیا ہے‘پرویز الہیٰ ، دھاندلی کے مرتکب لوگوں کو بے نقاب کرکے آئین کے مطابق سزا دی جائے گی‘ دھاندلی کے ماسٹر مائنڈ کو حکومت بے نقاب کرے‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

بھارت ،من موہن حکومت جاتے جاتے بھی پا کستانی وزیراعظم سے ہاتھ کر گئی، بھارتی حکومت کے 14 مئی کے الوداعی عشائیے میں اہم رہنماوں کو شرکت کی دعوت ،نواز شریف کو مدعو نہ کیا گیا

ملائیشیاء ، پاکستانی ہائی کمیشن میں متحدہ کا جیالاکمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات، فارن سروس گروپ کے افسروں کا احتجاج، وفاقی وزارت خارجہ کا ہٹانے سے اِنکار

ڈالر سستا،دودھ مہنگا، مارگئی مہنگائی ،بجٹ 2014-15 ء میں عام آدمی کو کیا ریلیف مل پائے گا؟ عوام کا تازہ سوال،قیام پاکستان کے وقت بجٹ18سے20 کروڑ کے درمیان تھا اب حجم 3591 ارب تک پہنچ چکا ہے،رپورٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
عام انتخابات 2013 کو 1 سال مکمل ہونے پر عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے دوسری جانب حکومت نے احتجاج سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا انتخابات کے ایک سال بعد دھاندلی کا احتجاج اپوزیشن کا درست طریقہ ہے اور کیا نواز شریف حکومت کو اس احتجاج سے کوئی فرق پڑے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
تحریک انصاف نے دھاندلی کیخلاف عدالتوں سمیت ہر ادارے کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ انصاف نہ ملنے پر احتجاج کا راستہ درست عمل ہے۔
اپوزیشن جماعتوں‌کے احتجاج سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا نہ ہی عوام احتجاج کیلئے باہر نکلے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔