بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مئی

تازہ ترین خبریں

عمران خان کا شریف برادران کی کرپشن کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان، دھاندلی کیخلاف ہمارے ثبوت تسلیم نہیں کئے گئے ، زرداری کو علی بابا چالیس چور کہنے والے خود چور بن گئے ، میر شکیل الرحمن اپنا گروپ پاک فوج اور تحریک انصاف کے خلاف استعمال کر رہا ہے ، تحریک انصاف کے چیئرمین کا ڈی چوک میں جلسہ عام سے خطاب ۔ اپ ڈیٹ

حریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شریف برادران کی کرپشن کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا اعلان کیا ہے ۔ ڈی چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہزرداری کو علی بابا چالیس چور کہنے والے خود چور بن گئے ۔ شریف برادران کی کرپشن کی تفصیلات جلد جاری کریں گے۔ ایک سال میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا گیا ۔ ہم 11مئی کے الیکشن کو تسلیم کیا لیکن دھاندلی کو تسلیم نہیں کیا ۔اس سلسلے میں ہم عدالتوں کا رُخ کیا لیکن تمام ایمپائر میچ فکس کر چکے تھے اور ہمارے ثبوتوں کو نظر انداز کر دیا لیکن دو نمبری سے آئے ہوئے کیسے شریف ہو سکتے ہیں ۔ ہم میڈیا کی آزادی کے علمبردار ہیں ۔ لیکن میر شکیل الرحمن اپنے گروپ کو پاک فوج اور تحریک انصاف کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ خود کو بڑا محب وطن کہنے والے کیسے محب وطن ہیں کہ دوسرے ملکوں سے لاکھوں ڈالر لے کر پاکستانی فوج کیخلاف استعمال ہو رہے ہیں ۔ ہم امن چاہتے ہیں اسی لئے مذاکرات کے حامی ہیں ۔ لیکن جیو نے مجھے طالبان خان ثابت کرنے کیلئے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے ۔ حق کے خلاف آواز اُٹھانا اگر جُرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

دلہا کی باراتیوں کے ہمراہ عوامی تحریک کی ریلی میں شرکت ،ساتھیوں نے کندھوں پر اٹھا لیا ، نوٹوں کی بارش کر دی گئی
تحریک انصاف کے قافلے کی اسلام آبادروانگی کے دوران جی ٹی روڈپر ایمبولینس میں بچے کی پیدائش
افغانستان میں کام کرنیوالے پاکستانی انجینئروں اور کارکنوں کے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ، نیسپاک کے افغانستان میں سربرا ہ فرمان اللہ 47 دن یرغمال رہے، لوگر سے اغوانیسپاک کے محمد اعظم کو17ہزار ڈالر تاوان دے کر رہا کرایا گیا، انجینئر عمر فاروق کو قتل کردیا گیا، افغان پٹرولیم کمپنی میں ملازم پاکستانی امجد علی سات مئی سے لاپتہ ہیں، پاکستانی عبدالستار کو مئی کے پہلے ہفتے میں اغواء کیا گیا ، پاکستانی نجی ٹی وی کے صحافی فیض اللہ خان کو مشرقی صوبے کنڑ میں اغواء کیا گیا ،پاکستانی شہریوں کے اغواء اور لاپتہ ہونے میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کا کردار ہے، سفارتی ذرائع
عمران خان آٹھ ارب میں میٹرومنصوبہ مکمل کرکے دکھادیں،پرویز رشید،،عمران خان پہلے صوبہ خیبرپختونخوامیں اپنی کارکردگی دکھائیں اورتعمیراتی کام کرائیں پھر لوگ ان پر یقین کریں گے ،وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید کا بیان

آج کا اخبار

اسلام آباد،راولپنڈی تحریک انصاف اور طاہرالقادری کے بھرپور احتجاج کا سامنا کرنے کو تیار،اسلام آباد میں ریڈزون بلاک کئے جانے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد راولپنڈی آنے والے راستوں پر بھی سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے، احتجاج کے خواہشمندرہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا خدشہ،نوازشریف آج تک ایمپائروں کو ساتھ ملاکر کھیلتے رہے اب نیوٹرل ایمپائرز کی موجودگی میں کھیلنا اور ن لیگ والے سچ بولنا سیکھیں ،عمران خان،ہمارے کارکنوں کو نہیں روکا جا سکتا یہ ن لیگ کے کارکن نہیں جو صرف پیسے پر چلتے ہیں ،ہمارے کارکن جنون پر چلتے ہیں اور وہ ہر حال ڈی چوک پہنچ کر رہیں گے،روکا گیا تو انتشار کی ذمہ دار حکومت ہوگی،مظاہرہ میں چارٹر آف ڈیمانڈ اور لائحہ عمل دیں گے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ،ملک کے 60شہروں میں عوامی تحریک کی احتجاجی ریلیاں آج ہوں گی،ڈاکٹر طاہرالقادری ریلیوں میں وڈیو لنک کے ذریعے براہ راست خطاب کریں گے

اسلام آباد میں ریڈزون بلاک کئے جانے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد راولپنڈی آنے والے راستوں پر بھی سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں ،پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی ونیم طبی عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں

ملکی وقار اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،وزیر اعظم،عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے‘ تقریب سے خطاب ، وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور سکیورٹی معاملات پر گفتگو، 11 مئی کے تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، احتجاج اور جلسہ کرنا سب کا جمہوری حق ہے ، احتجاج کی آڑ میں قومی املاک کو نقصان نہ پہنچے، شہباز شریف

آئی ایم ایف جون میں 550ملین ڈالر کی قسط ادا کردیگا ، اسحاق ڈار ، گزشتہ حکومت کے نا ہموار اقدامات کو ٹھیک کرنے کیلئے حکومت کو کافی سخت اقدامات، کئی غیرمقبول فیصلے کرنا پڑے،کہا جارہا تھا کہ جون تک پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہوجائے لیکن حکومت کی مثبت حکمت عملی نے معیشت کو مضبوط کی کر دیا ، ٹیکس اہداف حاصل کرنے، ریونیو بہتر بنانے کیلئے ہفتہ کی چھٹی ختم کی گئی ، آئندہ بجٹ میں 200یونٹ تک کے صارفین کیلئے ٹیرف نہیں ،وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس ، پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان مگر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،آئی ایم ایف،پاکستان میں رواں مالی سال ترقی کی شرح 3ء3فیصد رہے گی،آئندہ سال چار فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے،زرمبادلہ کے ذخائر مناسب حد تک بڑھے ہیں، نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر مقرر کرنے کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا، اسٹیٹ بینک زری پالیسی کے فیصلوں میں گرانی کے حالیہ دباؤ پر چوکس رہے،ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور نفاذ کے موزوں طریقہ کار کاموثر تر اور مساویانہ ٹیکس سسٹم کیلئے فیصلہ کن کوششیں ضروری ہیں،مشن کا بیان

پی ٹی آئی،عوامی تحریک کی ریلیوں پرحملوں کاخطرہ ہے،راناثناء اللہ ، پی ٹی آئی الزامات کا ثبوت بھی نہیں دیتی اور باتیں بھی کرتی ہے، عمران خان منفی خان کا کردار پیش کر رہے ہیں،لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب

شیخ رشید کی جان کو شدید خطرہ ہے،وزارت داخلہ کا انتباہ،آگاہ کردیا،مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار وفاق اور پنجاب حکومت ہوگی، شیخ رشید ، لوگوں سے سیاسی مخالفت ضرورہے مگرکسی سے کوئی دشمنی نہیں، حکومت کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ ان کے اپنے پروردہ ہیں،میڈیا سے گفتگو

مذاکرات میں حکومت کی جانب سے خاموشی مایوس کن ہے،مو لانا یوسف شاہ ،طالبان کمیٹی اور طالبان شوریٰ مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر متفق ہیں، ملکی ترقی کیلئے مذاکرات جاری رہنے چاہیئں، مذاکرات کو سبوتاژ کرنے والی قوتیں سرگرم عمل ہیں، میڈیا سے گفتگو

عمران خان کہیں تو ہم ان کے جلسے کو مشروبات پلانے کیلئے بھی تیار ہیں، پرویز رشید،وہ اب بڑے ہو چکے ہیں سیاست میں پختگی کا مظاہرہ کریں،سیاسی یتیموں کا کندھا لینے پر مجھے ان سے ہمدردی ہے ان سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں، میڈیا سے بات چیت

وزیراعظم نواز شریف ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر ایران روانہ ہونگے، وزیراعظم کے ہمراہ اس دورے میں ایک اعلیٰ سطحی وزارتی وفد بھی جائیگا، وزیراعظم ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کرینگے، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر علاقائی اور عالمی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کرینگے، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے ایم او یوز پر دستخط بھی کئے جائینگے

ایسے احتجاج کاحصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کونقصان پہنچے، سراج الحق،اب سیاست کا وقت نہیں، خدمت کرنے کا وقت ہے،جمہوریت کو چلنے دیا جائے، جمہوریت بہترین طریقہ احتساب ہے،جماعت اسلامی کا وفد اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت ضرور کرے گا، مقصد انتخابی عمل کی اصلاح کرنا ہے ،، حکومت قوم سے کیے ہوئے وعدے پورے کرے،ایسا نظام بنانے کے خواہش مند ہیں جس میں دھندلی نہ ہو، میرٹ اور قانون کی عملدری یقینی بنائی جائے،میڈیا سے گفتگو

کراچی ،اسلحہ کیس میں پولیس کوایف بی آئی ایجنٹ کیخلاف مقد مہ کا چالان 19 مئی کو پیش کرنے کا حکم،جوئیل کاکس کو اس کے سامان سے 9 ایم ایم پستول کا میگزین اور گولیاں ملنے پر گرفتار کیا گیا تھا

کراچی، عوام ایکسپریس سے تین کروڑ روپے کے پرائز بانڈز چوری ہوگئے،ریلوے پولیس کے سولہ اہلکار معطل ،پولیس نے غائب ہونے والے پرائز بانڈز کی چوری کا مقدمہ کینٹ تھانے میں درج کرلیا

چاغی،پاک ایران سر حد پر ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی زخمی

احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے‘ مولانا سمیع الحق،یہ احتجاج کا موقع ہے اور نہ ہی حالات ہیں‘ طالبان کے آپس میں پرانے مسائل ہیں‘ میڈیا سے گفتگو

تحفظ پاکستان آرڈیننس ناقابل قبول ہے،انسانی حقوق کے منافی ہے ،مولانا فضل الرحمن ، آرڈیننس سے پولیس اور دیگر اداروں کو عام عوام پر بلا لائسنس تشدد اور بربریت کرنے کا لائسنس مل جائے گا ، پریس کانفرنس

حکومت وطالبان کے مابین مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوسکی، پروفیسرابراہیم، دونوں کمیٹیوں کے درمیان ملاقات کے بعد ہی معاملات آگے بڑھ سکیں گے، مذاکراتی عمل ختم نہیں کیا گیا۔دونوں جانب سے اعتماد کی کمی کے باعث کچھ مشکلات حائل ہیں، مایوس نہیں،کسی بھی چینل کو بند نہیں کرنا چاہیے۔ پیمرا سوچ بچار سے کام لے،میڈیا سے گفتگو

جان کا خطرہ، شکیل آفریدی کے وکیل مقدمے سے دستبردار،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا، کالعدم تنظیموں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعدمزید یہ مقدمہ لڑنا ممکن نہیں ہے، سمیع اللہ آفریدی ، امریکی رویے سے بھی دلبردشتہ ہو چکا ہوں، وہ حکومت ِپاکستان پر شکیل آفریدی کے لیے تو دباوٴ ڈال رہا ہے لیکن فاٹا کے ایک کروڑ عوام کے بنیادی حقوق کی بات نہیں کر رہا، غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو

برساتی مینڈک برسات سے پہلے ہی اپنے بلوں سے نکلنا شروع ہوگئے ، عابد شیر علی ، عمران ، طاہر القادری اور پرویز الٰہی کی سیاست لنڈا بازار کی سیاست ہے ، میڈیا سے گفتگو

شمالی وزیرستان میں افغانستان سے ماٹر گولے فائر ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ، 2مجاہدین شہید ، 1 فوجی زخمی

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سونامی سے قبل تیز آندھی اور کالی گھٹاؤں نے جلسہ کی تیاریوں کو متاثر کردیا،محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ دو روز میں مزید بارش کی پیشن گوئی کردی

امریکہ کی دہشتگردی کیخلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی ، نائب وزیر خارجہ ولیم برنز دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

پاکستان نے دو بھارتی صحافیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

وزیر خزانہ پریس کانفرنس میں ملنے والے وقفہ میں درود شریف پڑھ کر خود پر پھونکتے رہے

بجٹ میں 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت میں کوئی اضافہ نہ ہوگا‘ وزیر خزانہ کی یقین دہانی

” اپنے دماغ کا علاج کرائیں “ صحافی کو وزیر خزانہ کا مشورہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
عام انتخابات 2013 کو 1 سال مکمل ہونے پر عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے دوسری جانب حکومت نے احتجاج سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا انتخابات کے ایک سال بعد دھاندلی کا احتجاج اپوزیشن کا درست طریقہ ہے اور کیا نواز شریف حکومت کو اس احتجاج سے کوئی فرق پڑے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
تحریک انصاف نے دھاندلی کیخلاف عدالتوں سمیت ہر ادارے کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ انصاف نہ ملنے پر احتجاج کا راستہ درست عمل ہے۔
اپوزیشن جماعتوں‌کے احتجاج سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا نہ ہی عوام احتجاج کیلئے باہر نکلے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔