بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مئی

تازہ ترین خبریں

ایف بی آئی ایجنٹ کو حکومت اور امریکی سفارتخانے کے دباؤ پر رہا کردیا گیا

سیشن عدالت ملیر نے گر فتار ایف بی آئی کے ایجنٹ جوئیل کاکس کی ضمانت 10 لاکھ روپے میں منظور کر لی گئی ہے۔  سیشن عدالت ملیر نے 3 روز قبل کراچی ایئر پورٹ سے حراست میں لئے گئے ایف بی آئی کے ایجنٹ جوئیل کاکس کی درخواست پر اس کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے عوض منظور کر لی ہے، جس کے بعد اسے کسی بھی وقت رہا کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوئیل کاکس کی رہائی حکومت اور امریکی سفارت خانے کے دباؤ پر عمل میں آئی ہے، امریکی سفارت خانے کے کہنے پر ہی ایف بی آئی ایجنٹ کو تھانہ ایئرپورٹ کے بجائے آرٹلری میدان پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا، جوئیل کاکس کی رہائی کے لئے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکر ٹری خود  تھانے گئے اور پولیس حکام کو کیس ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جس پر پولیس نے سیشن کورٹ ملیر میں ریکارڈ پیش کیا کہ جوئیل کاکس کسی بھی مقدمے میں پولیس کو مطلوب نہیں ہے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ شہروں میں 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 7گھنٹے تک کیا جائے ‘ بجلی کے منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل مکمل کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ‘ وزیراعظم کے ہدایت،وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت بجلی بحران کے حوالے سے ساڑھے چار گھنٹے تک اجلاس جاری رہا ، وزارت پانی و بجلی ، وزارت پٹرولیم اور وزارت ریلوے کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی ،فیول سٹوریج مسئلے کو تین دن میں حل کیا جائے،مظفر گڑھ جام شورو سے اضافی 630 میگا واٹ بجلی گریڈ سسٹم میں شامل کی جائے،نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تین پاور سٹیشنوں کو فوری طورپر بحال کیاجائے جبکہ تیل کی سپلائی جو پاور کمپنی کو جاتا ہے اس میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوتی ہے اس کو ختم کرنے اور محفوظ ترسیل کیلئے ریلوے کے ذریعے یقینی بنایا جائے

حکومت کا ملک پر پولیو کے مرض کے باعث لگنے والی پابندیوں کا سخت نوٹس، تمام ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں سمیت تمام خارجی راستوں پر پولیو کے قطرے پلانے کیلئے کاؤنٹرز قائم کرنے اور تمام مسافروں کو مفت پولیو کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ، پابندیوں کا اطلاق کب سے ہونا ہے، ڈبلیو ایچ او سے معلومات طلب، دفتر خارجہ کے حکام کو عالمی سطح پر لابنگ کی ہدایت بھی کی گئی ، پاکستان پر اچانک پابندیاں لگائی گئی ہیں ، بھارت کو دو ماہ کا وقت دیا گیا تھا ہمیں فوری پابندیوں کی توقع نہیں تھی تاہم ہنگامی بنیادوں پر صورتحال سے نمٹنے کیلئے سالانہ کروڑروں روپے کی ویکسین کی ضرورت ہوگی،سائرہ افضل تارڑ

لاہورہائی کورٹ نے این اے 122 میں ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ جانچ پڑتال کیس کی سماعت،تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کے شوروغل اور دھکم پیل پر چیف جسٹس عدالت سے اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے، واقعہ پر عمران خان سے تحریری وضاحت طلب کر لی ،کیس کی مزید سماعت بارہ مئی تک ملتوی ،چار حلقوں میں دھاندلی سے متعلق شکایات پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،عمران خان ، اگر کسی کو خیبر پختون خوا کے کسی بھی حلقے میں شکایت ہے تو وہاں دوبارہ ووٹنگ کرانے کیلئے تیار ہیں‘ نواز حکومت چار حلقوں میں دوبارہ گنتی سے ڈرتی ہے ‘ہماری تحریک روکنے کی کوشش کی گئی تو نواز حکومت نہیں بچے گی ‘ پریس کانفرنس سے خطاب

حاجیوں کوہرممکن سہولت فراہم کریں گے ،کھانے کی مدمیں کوئی اضافی چارجزوصول نہیں کئے جائیں گے،سردارمحمدیوسف،سعودی ائیرلائن نے سب سے کم ریٹ دیا،پی آئی اے سمیت دیگرفضائی کمپنیاں بھی اسی ریٹ کی پابندہونگی،نئی ائیرلائن بھی حج آپریشن میں شامل کرسکتے ہیں ،حج ٹریننگ کے دوران عازمین کوانسدادپولیو ویکسین پلائی جائے گی ،گردن توڑبخارکی ویکسینیشن ترکی نے فراہم کردی ہے ،زائرین کوتحفظ فراہم کرنابھارتی حکو مت کی ذمہ داری ہے ،صحافیوں کودیئے گئے عشائیہ کے موقع پرگفتگو

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ترک کمپنی کارکے کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ، بی آئی ایس پی وغیرہ کے افسران و حکام، بلوچستان کے دو سابق وز راء سمیت دیگر کیخلاف پانچ انکوائریوں اور ا مین فہیم کیخلاف معلوم ذرائع سے زائد آمدن پر تحقیقات کا فیصلہ، انکوائریاں اور تفتیش تیزی سے مکمل اور متعلقہ عدالتوں میں کیسوں کی بھرپور پیروی کی جائے،چیئرمین نیب کی ہدایت

پاکستانی ہائی کمشنرکودھمکی آمیزخط،بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی،تشویش سے آگاہ کیاگیا

کراچی، سابق صدر پرویزمشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی سماعت 13مئی تک ملتوی،پرویزمشرف خودرضاکارانہ طورپرعدالت میں پیش ہوئے، خصوصی عدالت نے مشرف کے بیرون ملک جانے پرپابندی عائدنہیں کی، بیرسٹر فروغ نسیم

موجودہ حالات میں ٹیکنالوجی عوام کی حفاظت یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے، چوہدری نثار علی خان ، برطانیہ اور پاکستان کے مابین بہترین تعلقات ہیں ، موجودہ حکومت میں یہ تعلقات نئی افہام و تفہیم کی سطح تک پہنچ گئے ہیں ، وفاقی وزیر کی برطانوی وزیر کیرن براڈلے سے ملاقات میں گفتگو

حکومت بجٹ میں سیلز ٹیکس نہیں بڑھانا چاہتی،ایف بی آر ،سیلز ٹیکس میں اضافہ کرنے کے بجائے ٹیکس وصولیوں کے طریقہ کار کو بہتر بنا یا جائے گا، رکن شاہد حسین اسد

موجودہ حکومت انسانی وسائل کی ترقی اور تعلیم کے فروغ کا پختہ عزم رکھتی ہے،صدر ممنون حسین، پاکستان وژن 2025ء ایک طویل المعیاد اور پائیدار ترقی کے لیے ایک عملی خاکہ ہے ، کاوربار شروع کرنے کے خواہشمند گریجویٹس حکومت کی مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،حکومت سائنس اور ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے، جدید ٹیکنالوجیز کی ترقی اور ان کے کاروباری مقاصد کے لیے استعمال سے جی ڈی پی میں اضافہ ممکن ہوگا، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے کانووکیشن سے خطاب

پاکستان،بحرین میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر خیالات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے، وزیر اعظم ،توانائی، سمیت مختلف شعبہ جات کے منصوبوں میں بحرین کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرینگے، بحرین کی نمائندگان کی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات

ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے‘ فضل الرحمن،سیکیورٹی کی ابتر صورتحال کے باعث معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے‘ میدیا سے گفتگو

ملک میں عدالتیں موجود ہیں جہاں بھی شہریوں کے بنیادی حقوق غصب ہوں گے ان پر ایکشن لیا جائے گا‘ جسٹس جواد ایس خواجہ ، آئین و قانون کی پاسداری اور عوام کی آزادی کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ تمام لاپتہ افراد کے مقدمات میں سچائی تک پہنچنا چاہتے ہیں‘ اگر سیاب سمیت کوئی بھی شخص دہشت گردی کے مقدمے میں ملوث ہے تو پھر قانون کے مطابق کارروائی اور عدالتوں میں چالان پیش ہونا چاہئے‘ پولیس اپنی تحقیقات میں آزاد ہے‘ صحافی برادری اپنی خبروں کے ذرائع نہیں بتاتے،جہاں ضرورت ہو وہاں وہ عدالتوں کی معاونت کرسکتے ہیں‘ سپریم کورٹ میں سیاب لاپتہ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس، عدالت کا پولیس کو لاپتہ سیاب کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا حکم، 3 دسمبر 2008ء کو شائع ہونے والی خبر کی بنیاد پر تفتیش کو آگے بڑھا نے اور دس روز میں رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت

قراقرم ایکسپریس خوفناک حادثے کا شکار‘ خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق‘ 17 سے زائد زخمی، ڈاؤن ریلوے ٹریک بلاک‘ 300 فٹ مین ریلوے لائن تباہ، کانٹے تبدیل کرنے کے دوران قراقرم ایکسپریس کا انجن زمین میں دھنس گیا‘ 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، 2 بوگیاں الٹ گئیں، قراقرم ایکسپریس کا حادثہ تخریب کاری نہیں، کانٹا بدلتے ہوئے ٹرین حادثے کا شکار ہوئی‘ خواجہ سعد رفیق، وزیر ریلو ے کاہلاک شدگان کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 3‘ 3 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

پیپلز پا ر ٹی جمہور ی عمل کے خلا ف کسی قسم کی سا ز ش کا حصہ نہیں بنے گی ،آصف ز ردا ر ی،انتخا بی نتا یج کے ایک سا ل بعد سٹر کو ں پر آنے اورا حتجاج سے ہما ر ا کو ئی تعلق نہیں،شہید ظا ہر شا ہ بھا ئی جا ن کی پہلی بر سی کے مو قع پر پیغام

قومی اسمبلی اجلاس، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی سالانہ آمدنی 80 ارب روپے سے زائد ہے ‘پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار ،یوٹیلٹی سٹورز نیٹ ورک کی مزید توسیع کیلئے ایک ہزار سٹور کھولنے کی منظوری دینے اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 30 ارب 32 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کے 35 منصوبے شروع کئے ہیں اس کا مقصد صنعت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے‘ حکومت ڈیوٹی فری گاڑیاں بنانے کا ارادہ نہیں رکھتی ‘سستی گاڑیوں کی درآمد پر غور کررہے ہیں‘ راؤ محمد اجمل،گوادر پورٹ کی رابطہ سڑکیں ایک ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوں گی،کامران مائیکل و دیگر کاوقفہ سوالات میں اظہار خیال

وفاقی شراعی عدالت کیلئے جسٹس سردار محمد رضا خان کا نام تجویز کیا گیا

قلم اور بندوق کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنا ہوگا ،جاوید ہاشمی، جمہوریت کبھی بندوق سے نہیں آئی قلم کے ذریعے معاشرے کو تقسیم نہیں کرنے دینگے ، اس وقت جمہوریت نہیں ایک حصار قائم ہے جس کو توڑنے کی ضرورت ہے ، آئی ایس آئی سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے لیکن اس پر تنقید ملک دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے،جمہوریت پر کڑا وقت آیا تو نواز شریف کی محبت کے دعویدار بیرون ملک چلے گئے میں نے تنہا سات سال جمہوریت کی آبیاری کیلئے جیل کاٹی ،اسمبلی میں اظہار خیال،مخدوم جاوید ہاشمی پارٹی قیادت کو بھی جمہوریت کا سبق یاد کرائیں،پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا ، رانا تنویرحسین

قومی اسمبلی میں جمعیت کے رکن کا انوکھا احتجاج ،نماز کا وقفہ نہ کرنے پر اذانیں دینا شروع کر دیں،سپیکر ڈائس کے سامنے نماز پڑھنے کی دھمکی پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا

مدارس میں اصلاحات کے منصوبے پر کام جاری ہے: بلیغ الرحمٰن، سب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ وہ عصری مضامین بھی مدارس میں پڑھانا چاہتے ہیں۔ حکومت کے لیے ایک بڑا چینلج اڑھائی کروڑ بچوں کو دوبارہ اسکولوں میں لانا ہے۔ طالبان سے ’مذاکرات میں بالکل پیش رفت ہو رہی ہے، اس کا بہتر نتیجہ آئے گا،مزاکرات سے بغیر جنگ و جدل اور دونوں اطراف کا خون بہائے ہم مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم اور اْمور داخلہ کی گفتگو

خیبر ایجنسی ‘ نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی اپنے علاقوں کو واپسی کا سلسلہ شروع

اسلام آباد‘ حامد میر پر حملے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کا اجلاس 14 مئی کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگا،جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اقبال حمید الرحمن پر مشتمل تین رکنی کمیشن معاملے کی سماعت کرے گا

مقبوضہ کشمیر : انتخابی ڈھونگ کا آخری مرحلہ بھی ناکام ، انتخابی ٹرن آؤٹ نہ ہونے کے برابر رہا، کشمیریوں نے لداخ اور بارہمولہ میں ہونیوالے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا ، شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ، انتخابی سخت سکیورٹی کے باوجود وادی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں متعدد مظاہرین زخمی ، کپواڑہ میں ٹرن آؤٹ 41فیصد تھا ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

سزائے موت کے قیدیوں کی چھ ہزار سے زائد اپیلیں زیرالتواء، سپریم کورٹ نے اس حوالہ سے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ،صرف پنجاب کی 23 جیلوں کے 893 قیدیوں کی سزاؤں اور بریت کے لئے دائر اپیلیں 1998ء اور 2001ء سے زیر التواء ہیں،ذرائع

ملائیشیاء ، اعزازی پاسپورٹ نہ ملنے پر پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے خود سوزی کرنے والا پاکستانی جوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

پاکستان کی وجہ سے فائیٹر طیاروں کی برآمد میں دنیا میں چین تیسرے نمبر پر آگیا ،پاکستان نے چین سے 2.52ارب ڈالر کے ایک سو جے ایف تھنڈر( FC-1 Xiaolong) طیارے حاصل کرنے کے معاہدے کیے جن میں870 ملین ڈالر کے45لڑاکا طیارے پاکستان کو فراہم کردیئے ، 1.65ارب ڈالر کے55جے ایف تھنڈر آئندہ چار برسوں میں فراہم کیے جائیں گے،چینی اخبار کی رپورٹ

17 فیصدپاکستانی فرصت کے اوقات کو کافی اہمیت دیتے ہیں، سروے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
عام انتخابات 2013 کو 1 سال مکمل ہونے پر عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے دوسری جانب حکومت نے احتجاج سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا انتخابات کے ایک سال بعد دھاندلی کا احتجاج اپوزیشن کا درست طریقہ ہے اور کیا نواز شریف حکومت کو اس احتجاج سے کوئی فرق پڑے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
تحریک انصاف نے دھاندلی کیخلاف عدالتوں سمیت ہر ادارے کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ انصاف نہ ملنے پر احتجاج کا راستہ درست عمل ہے۔
اپوزیشن جماعتوں‌کے احتجاج سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا نہ ہی عوام احتجاج کیلئے باہر نکلے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔