بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نواز شریف کا پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کا عزم

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی کیلئے ایک اور توانائی منصوبے کا افتتاح کر دیا، پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سے پہلے مرحلے میں 660 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ نواز شریف کہتے ہیں توانائی بحران پر قابو پائے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم محمد نواز شریف کا پورٹ قاسم بجلی گھر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ منصوبہ حکومت کی کوششوں کا ثمر ہے جس کی منصوبہ بندی 8 ماہ میں کی گئی۔ 1320 میگا واٹ کا منصوبہ 2017ء میں مکمل ہوگا۔ پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سے پہلے مرحلے میں 660 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ ہم وافر اور سستی بجلی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت کم ہو جائے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بجلی کی پیداوار میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ اندھیروں کو روشنی میں بدلنے کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ جب اقتدار سنبھالا تو ہمیں اندھیروں میں گھرا پاکستان، بجلی اور گیس کے بحران کیساتھ ساتھ خزانہ بھی خالی ملا۔ اس کے باوجود حکومت نے 11 ماہ میں ایک بھی دن ضائع نہیں کیا۔ موجودہ حکومت 21 ہزار میگ واٹ کے منصوبے لگا رہی ہے۔ گڈانی میں بجلی کی پیداوار کیلئے 10 منصوبے لگائے جائیں گے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

نئے پولیوکیسز سامنے آنے پرعالمی ادرہ صحت نے پاکستان سمیت دنیاکے دس ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں، پولیوکا خاتمہ نہ کیاگیاتو پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آجائیگی،پاکستان میں افغانستان اورنائیجریاسے زیادہ پولیو کیسزسامنے آئے،پاکستانی شہریوں کو سفرکے لیے پولیوسرٹیفکیٹ ضروری قراردیدیاگیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹرجنرل عالمی دارہ صحت ڈاکٹربروس ایلورڈ،پابندیاں لگانے کی سفارش انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنزکمیٹی نے کی،پاکستان کے علاوہ شام اورکیمرون پر بھی پابندیاں لگانے کی سفارش کی گئی ہے ،شام اورعراق میں بھی رواں سال ایک ایک کیس سامنے آیا،بھارت میں پولیوکا مکمل خاتمہ ہوچکاہے،حکام عالمی ادارہ صحت ،عالمی پابندیوں کے بعد وزارت قومی صحت نے ہوائی اڈوں پر پولیو ویکسین کی دستیابی اور پولیو قطرے پلانے کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب

صوبہ خیبر پختونخوا کادارالحکومت پشاور دنیا بھر میں پولیو وائرس کا ڈپو ہے ،پاکستان میں رواں سال 2014 کے دوران ملک بھر میں پولیو کے کل 33کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 26کیسز قبائلی علاقے شمالی وزیرستان ایجنسی میں رپورٹ ہوئے ہیں

کچھ عناصر طالبان کے ساتھ جنگ بندی سے خوش نہیں،وزیراعظم ، سکیورٹی کا مسئلہ نائن الیون سے چل رہا ہے،اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے حکومت، افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں قدم بڑھا رہی ہیں،اگرچہ پاکستان میں حملوں میں کمی آئی ہے لیکن یہ پوری طرح بند نہیں ہوئے، آئین سپریم ہے اور ہر ایک کو اس کی تکریم کرنا چاہیے،حکومت تعلیم، توانائی، معیشت اور شدت پسندی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ملک کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے، ہم تعلیم پر بجٹ دو فیصد سے بڑھا کر چار فیصد تک لے جائیں گے،برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو

پاکستان نے1600 سے زائد امریکی گاڑیاں افغانستان لے جانے کی اجازت دیدی،ایف بی آر نے کسٹمز آرڈر جاری کر دیا،پاکستان نے افغانستان کونیٹوترسیل کیلئے فضائی راستے کی اجازت دیدی،پہلی پرواز پندرہ فوجی گاڑیاں لیکر بگرام روانہ ہو گئی،ترسیل کی اجازت حکومت نے خیر سگالی کے اقدام کے طور پر دی ہے،وزارت دفاع،ترسیل بنیادی طور پر جولائی 2012ء میں امریکہ پاکستان مفاہمتی یاداشت کا حصہ ہے،سرکاری بیان

وفاقی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے انکار کردیا‘ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا

بھارت کا مکروہ چہرہ‘ اترپردیش میں پاکستان مخالف نعرے نہ لگانے پر کشمیری طلباء پر تشدد، واقعے پر احتجاج ، ایک سو طلبا سامان سمیت ہاسٹل سے باہر نکل آئے، انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی،ہاسٹل میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتے، پاکستان ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اسکے خلاف نعرے با زی نہیں کر ینگے ، کشمیر ی طلبا ء

وزیراعظم کی ہدایت پر لوڈ شیڈنگ کم سے کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ‘ عابد شیر علی،پنجاب میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں‘ میڈیا سے گفتگو

خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ ،2 افراد جاں بحق ، دو زخمی،فائرنگ کے بعد ملزمان ایک کنٹینر کو آگ لگا کر فرار‘ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

طالبان کو ملک میں مستقل امن میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیئے، پروفیسر ابراہیم،فائربندی اولین ترجیح ہے،کامیابی کیلئے کوشاں ہیں، اگر حکومت طالبان سے براہ راست مذاکرات کے دوران مستقل امن کا مطالبہ کرتی ہے تو وہ حکومت کا ساتھ دینگے،نجی ٹی وی سے گفتگو

سوات، سیکورٹی فورسز او ر شدت پسندوں کے مابین جھڑپ دوسرے روز بھی جاری،سات شدت پسند ہلاک ،تین گرفتار ،ایک سیکورٹی اہلکار شہید

شاہین ائیرلائنزکے ذمہ 1ارب12کروڑ روپے کے بقایا جات واجب الادا ہیں،پی اے سی میں انکشاف ،کمیٹی نے واجبات کی وصولی تک ائیرلائن کی پروازیں روکنے کی ہدایت کردی،غریبوں کو دو وقت کی روٹی اور اسپرین بھی میسر نہیں اور ائیرپورٹ کو آئندہ تیس برس کو سامنے رکھ کر اربوں روپے سے بنایا جارہا ہے،قوم پر رحم کرنا چاہئے،خورشید شاہ،سڑکیں اور پانی دستیاب نہ ہونے پر بھی ائیرپورٹ مکمل کرلیا گیا،سارا چکر زمینوں کی خریداری میں تھا جس میں مال بنایا گیا، زمینوں کی خریداری ومالکان کی تفصیلات طلب

نیٹو سپلائی 28فروری 2014ء سے بحال ہے، زمینی راستوں سے نیٹو ، ایساف سمیت 51ممالک کو راہداری فراہم کی گئی ہے جس سے ملک کو خطیر ریونیو حاصل ہورہا ہے،سندھ سمیت ملک بھر میں آئندہ چار سالوں میں موٹروے کا جال بچھا دینگے، سندھ میں 8 ، بلوچستان 6 ، پنجاب 2 اور کے پی کے 6 اضلاع سے کوئلہ کے ذخائر دریافت، ڈرون حملوں میں مرنے والوں کی تعداد نہ دینے پر شیخ رشید، انجینئر طارق اللہ اور آصف حسنین کا احتجاج

آئین مستقل اور ایڈیشنل ججز میں تفریق نہیں رکھتا،سپریم کورٹ،ایڈیشنل جج کا تقرر صدر کرتا ہے مگر وہ اسے نکال نہیں سکتا ،نکالنے کا طریقہ 209ہی ہے،اٹارنی جنرل، مستقل جج ہی دراصل جج ہوتا ہے ورنہ جو مثال چل رہی ہے اسے چلنے دیں کیونکہ یہ عدالت قرار دے چکی ہے کہ مسلمہ روایت آئین کا حصہ ہی شمار ہوتی ہے،چیف جسٹس، آئین میں کوئی آرٹیکل آجائے تو روایت کی کوئی اہمیت نہیں رہتی،جسٹس آصف کھوسہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جنگ و جیو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا ماتحت عدالت کا حکم نامہ معطل کردیا

11مئی کوتحریک کے آغازپرچارٹردیں گے ،انصاف کے حصول تک تحریک جاری رہے گی ،عمران خان،ایسے انتخابات سے بہترہے کہ ملک میں بادشاہت قائم کرلیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، امید ہے ایم کیو ایم کارکنان کی بازیابی کے حوالے سے دھرنے نہیں دے گی، رحمان ملک، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو لڑوانے والی تیسری قوت اب ایم کیو ایم کو فورسز سے لڑوانے کی سازش کررہی ہے، جسے ہم جلد بے نقاب کریں گے، وزیر اعظم بیرون ملک دورے پر اپنے چھوٹے بھائی کو لیکر جاتے ہیں میڈیا انہیں کہے کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی دورے پر ساتھ لیں جائیں،نارتھ وزیرستان میں دہشتگردی کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے ، فوج کارروائی کرے پوری قوم ان کے ساتھ ہے، میڈیا سے بات چیت

قومی اسمبلی ،حکومتی و اپوزیشن ارکان کا قومی سلامتی ادارے کی کردارکشی پرتشویش کااظہار، انٹیلی جنس ادارے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ضامن ہیں ،ان کی کارکردگی کومارک نہ کریں اوران قربانیوں کوزیروسے ضرب نہ دیں ،حکومت اورفوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے ،پوری قوم جمہوریت کے ساتھ ہے ،چوردروازے سے اقتدارمیں آنے والوں کومایوسی ہوگی،وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ کا امن وامان کی صورتحال پربحث کے دوران اظہارخیال ،گیارہ ماہ میں کوئی تحریک التواء نہیں لی گئی جوکہ غیرپارلیمانی ہے ،جیوٹی وی چینل نے ایک قومی سلامتی ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی کی ،اس کے خلاف بولنے کی اجازت دی جائے،شیخ رشید ، اجازت نہیں دی جائے گی،سپیکر ، کراچی آپریشن سیاسی جماعت کے خلاف ہے ،جرائم پیشہ افرادکوہاتھ نہیں لگایاجاتا،الطاف حسین کے چاہنے والوں کونشانہ بنایاجارہاہے ،رشیدگوڈیل

سندھ حکومت کی کارکردگی بہترین ہے ،یہ بات میں اعتماد سے کہتا ہوں،قائم علی شاہ، ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے حوالے سے ہماری کارکردگی دیگر صوبوں سے بہتر ہے،وزیر اعلیٰ سندھ کا اسمبلی اجلاس میں رواں مالی سال کے بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے اختتامی خطاب

کراچی ائیر پورٹ پر اسلام آباد جاتے ہوئے امریکی شہر کے سامان سے نائن ایم ایم پستول کی 15گولیاں اور میگزین برآمد،پولیس کے حوالے کردیا گیا

پاکستان خود ملک سے پولیو کا خاتمہ چاہتا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او سے رابطے میں ہیں پابندیوں کا معاملہ اٹھایا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

سعودی عرب کے پاس 120بیلسٹک میزائل ہو سکتے ہیں، ’وال اسٹریٹ جرنل،سعودی عرب کواب اپنی سلامتی کے لئے امریکا کی سیکورٹی ضمانت پراعتماد نہیں،اگر خلیجی ریاستوں نے اپنے ڈیٹرنس کے لئے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو سعودی عرب پاکستان سے وار ہیڈز حاصل کرنے کے قابل ہوجائے گا، امریکی اخبار کا دعوی

آمنہ مسعود جنجوعہ نے لاپتہ افراد کے مقدمات میں پیش رفت نہ ہونے پر اپنی درخواستوں کی پیروی چھوڑ دی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے بعد جیو نیوز کی جانب سے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، وزارت دفاع نے جیو نیوز کی بندش کیلئے پیمرا کو درخواست جمع کروا دی ہے، آپ کے خیال میں کیا جیو نیوز کا آئی ایس آئی سربراہ کو موردالزام ٹھہرانا درست اقدام تھا؟ جیو نیوز کی بندش سے دفاعی اداروں پر الزامات روکے جا سکیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آئی ایس آئی سربراہ کو حامد میر پر حملہ کے بعد مورد الزام ٹھہرانا غلط تھا، خفیہ اداروں‌پر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہئے۔
حامد میر کا آئی ایس آئی سربراہ کو مورد الزام ٹھہرانا ذاتی موقف ہے۔ جیو نیوز کی بندش سے خفیہ اداروں پر الزامات میں کمی نہیں آئے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔