بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مئی

تازہ ترین خبریں

باجوڑ میں افغان علاقے سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا اہلکار شہید،شمالی وزیرستان میں دوالگ الگ بم دھماکے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا،میران شاہ میں دس کلووزنی بم برآمد،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا،عسکری ذرائع

باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں سرحد پار سے کی گئی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوپہر 11 بج کر 45 منٹ پر باجوڑ ایجنسی سے ملحقہ افغان علاقے سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پاکستانی علاقے میں سیکیورٹی پر تعینات پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا،عسکری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کے مقام پراتوارکو علی الصبح وقفے وقفے سے دو دھماکے ہوئے، پہلا دھماکا میران شاہ کے علاقے غلام خان روڈ پر ہوا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دوسرا دھماکا میران شاہ کی حدود سیدگی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہوا، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

برطانوی اسکولوں میں اسلامی انتہاپسندی پروان چڑھ رہی ہے،ڈیوڈکیمرون،اطلاعات ہیں مبینہ طورپر برطانوی اسکولوں میں اسلامی انتہاپسندی کو فروغ مل رہاہے اگرایساہے تویہ ناقابل قبول ہے،گفتگو
دیکھنا ہے طاہر القادری کو ٹوپی کون پہنائیگا ،نیا کنٹینر دیا جائیگا یا پرانے سے ہی کام چلائینگے، سینیٹر عبدالرحمن ملک ،ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے، حامد میر واقعہ پر تبصرہ نہیں کروں گا، معاملہ عدالت میں ہے، کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو
پاکستان عوامی تحریک مڈ ٹرم الیکشن کیلئے نہیں انقلاب کیلئے جدوجہد کر رہی ہے‘ڈاکٹر طاہر القادری، جمہوریت کے نام پر عوام کا مینڈیٹ چرانے والے آئین اور حقیقی جمہوریت کے دشمن ہیں‘قائد عوامی تحریک
کوٹ ادو،زمین کے تنازعہ پردوگروپوں میں تصادم،ایک شخص جاں بحق،کھر غربی میں مرتضیٰ کھر اور دلدا ر نامی شخص میں زمین کا تنازعہ تھا،فصل کاٹنے پر تلخ کلامی اورفائرنگ ہوگئی،امجد نامی شخص جاں بحق ،لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج،جمشید دستی بھی شامل ہوگئے ،جی ٹی روڈ بلاک کردی،ورثاکا مصطفی کھر کے بیٹے بلال کھر پر فائرنگ کا الزام،تلخ کلامی ضرور ہوئی ، مرتضیٰ کھر اور بلال کھر نے فائرنگ بھی کی مگر مخالف پارٹی نے ان سے ہتھیار چھین لیے جس پر وہ واپس آگئے ،میرے بیٹے یا بھائی نے کسی کو قتل نہیں کیا،سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر کا موقف

آج کا اخبار

فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف الزام تراشی، ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد میں عامر میر وغیر ہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا،مقدمہ درج کرنے کے احکامات پر رات گئے تک وفاقی پولیس کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیاگیا

ہفتہ کو سماعت کے دوران درخواست گزار نے الزام لگایا کہ جنگ گروپ نے وفاقی حکومت اور خاص طور پر مسلح افواج اور ملک کے انٹیلی جنس اداروں کیخلاف الزام تراشی کی ہے جو انسداد دہشت گردی قانون کے تحت آتی ہے لیکن پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے ہچکچا رہی ہے

میران شاہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے طالبان گروپ کے نائب امیرجاں بحق،شہریار گروپ کے نائب امیر مفتی علاؤ الدین پر کار سواروں نے بازار سے گزرنے کے دوران فائرنگ کی، مقامی قبائل نے لاش لواحقین کے سپرد کردی

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا‘ بجلی کی پیداوار 10 ہزار 700 اور طلب 13 ہزار 700 میگاواٹ ہوگئی، ملک بھر میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا جینا دشوار ،شہروں میں 12سے 14 گھنٹوں تک لوگ بجلی سے محروم ۔دیہی علاقوں میں بجلی بند ہنے کا دورانیہ 16سے 18 گھنٹوں تک پہنچ گیا ، بجلی کے ساتھ پانی کا بحران بھی سنگین ،مختلف مقامات پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ،خیبرپختونخوا ہ حکومت نے بجلی کی طویل غیراعلانیہ بندش کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے کا اعلان کردیا

پانچ دن میں 3.3 ارب کی وصولیاں کیں،جتنا کام دس ماہ میں ہماری حکومت نے کیا گذشتہ بارہ برسوں میں بھی نہیں ہوا،عابد شیرعلی، قانون سازی کی جارہی ہے، بجلی چوروں کیخلاف کیس بھی بنیں گے اور وہ جیل بھی جائیں گے،بجلی چوروں میں اگر کوئی وزارت پانی و بجلی کا افسر بھی ملوث ہوا تو اسے بھی نہیں چھوڑیں گے،تحریک انصاف والے اور کینیڈا میں بیٹھے طاہرالقادری برساتی مینڈک ہیں جو موسم سے پہلے ہی باہر نکل آئے ہیں‘ صحافیوں سے بات چیت

غازی عبدالرشید قتل کیس ،عدالت نے مشرف کو 22 مئی کو طلب کرلیا ،سابق صدر کی بریت اور مستقل حاضری سے استثنا کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری

وفاقی حکومت مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کرے گی،اٹارنی جنرل کو ہدایات جاری، وفاقی حکومت سندھ ہائی کورٹ میں سابق فوجی حکمران کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرے گی

کراچی ،بے نام قاتلوں نے ایم کیو ایم کے ہمدرد وکیل سمیت 6افراد کو موت کی وادی میں پہنچادیا ،وکلاء کا ٹارگٹ کلنگ کیخلاف عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ،سی آئی ڈی پولیس نے شارع فیصل پر کارروائی کرکے اسلحہ اور 20لاکھ روپے برآمد کرلئے

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 3 سے 6فیصدتک کمی‘ نوٹیفکیشن جاری،حکومت پنجاب نے ڈیزل کے نرخ میں کمی پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے کرائے کم کر دیئے‘ فوری عملدرآمد کا حکم،انٹرسٹی نان اے سی ڈیزل بسوں کا پختہ سڑک پر کرایہ 1.06 ‘ کچی سڑک پر 1.11 ‘ پہاڑی علاقے میں1.16 روپے فی کلومیٹر مقرر ،اندرون شہر 4کلومیٹر تک کرایہ 16 روپے‘8کلومیٹر تک 21 روپے‘ 14کلومیٹر تک 25 روپے‘ 22 کلومیٹر تک 31 روپے‘ 30کلومیٹر تک37 روپے ہو گا

طالبان موجودہ حالات میں بھی مذاکرات جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں، پروفیسر ابراہیم، مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے،لیکن طالبان رابطہ کار کمیٹی مذاکرات میں سنجیدہ ہے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اختیار حکومت کے پاس ہے، گفتگو،حکومت طالبان سے مذاکرات میں مخلص ہے، سمیع الحق،جنگ بندی میں توسیع نہ ہونا مذاکراتی کمیٹیوں کی غفلت ہے،مولانا یوسف شاہ ،طالبان کو دوبارہ جنگ بندی پر آمادہ کر لیں گے،ناراض بلوچوں کو باغی کہنا غلط ہے ،حکومت سے کہیں گے وہ ناراض بلوچوں کے ساتھ مذاکرات کرے ،میڈیا سے گفتگو

سراج الحق نے گیارہ مئی کے دھرنے میں شرکت کی عمران خان کو یقین دہانی کرادی

فوج اور آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی،مسلم لیگ ق کا (آج)ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

پاکستانی زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ویزہ منسوخ کئے ، بھارت ،بڑی تعداد میں زائرین کا بھارت آنا سکیورٹی رسک ، ہمارے لئے مشکلات کا باعث ہوگا ،سید اکبر الدین

کارکنوں کا مبینہ ماورائے عدالت قتل،ایم کیوایم کے الزامات پررینجرز کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل،رینجرز حکام کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، رابطہ کمیٹی،ایم کیو ایم کارکنان کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کا اجلاس، لاشوں کی تحقیقات کا جائزہ ،اجلاس کل پھر ہوگا

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 400ملین امریکی ڈالرز قرضہ کی رقم وصول ،رقم کا بنیادی مقصد ملک میں توانائی بحران کے خاتمے میں حکومتی اصلاحات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

پاک فوج و آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈہ مہم ناقابل قبول ہے ،پاکستان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن، کشمیر کے حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف کا بیان قوم کی امنگوں کی ترجمانی اور جو موقف اختیار کیاہے وہ پوری قوم کے دل کی آواز ہے،یوم شہداء کے موقع پر صدر اور وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز،پاکستانیوں کی پاک فوج کے حق میں محبت لائق تحسین،حامد میر پر حملہ قابل مذمت ہے ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کے اجلاس سے مقررین کا خطاب

اسلام آباد لانگ مارچ انقلاب کی اذان تھا ، 11 مئی کو نماز کی اقامت ہو گی۔ ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کھڑی ہونے میں اب زیادہ وقت نہیں ۔ عوام ریاست بچانے اور ملک کو چند پیشہ ور سیاسی و کاروباری خاندانوں کے ہاتھوں یرغمالی سے نجات دلانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ۔ڈاکٹر طاہر القادری کا تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران سے ٹیلیفونک خطاب

عابد شیر علی تنقید کی بجائے عوام کو بجلی فراہمی پر توجہ دیں ، شیریں مزاری ، حکمران دھاندلی کیخلاف احتجاج سے خوفزدہ ہوکر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ،(ن) لیگ نے اپنے وزراء کو عمران خان کیخلاف بولنے کا ٹاسک دیدیا ،مگر عوام سب جانتی ہے کون جھوٹا ہے اور کون سچا ، عابد شیر علی کے بیان پر ردعمل

وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں تعینات تمام سفیروں کو اسلام آباد طلب کرلیا،5مئی کو ہونے والے سفیروں کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ خصوصاً شام کی صورتحال پر غور کیا جائے گا

جماعت اسلامی کی سابقہ قیادت کے علاوہ نیلسن منڈیلا کی جدوجہد اور ذوالفقار علی بھٹو کا عوامی انداز بہت پسند تھا،سراج الحق ،افغانستان کو پانچواں صوبہ سمجھ کر نہیں ایک پڑوسی اور آزاد وخودمختار ملک کی حیثیت سے ڈیل کرنا ہوگا،کشمیر پر بھارتی ظلم کے خلاف کشمیری خودلڑ رہے ہیں،ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتے ہیں،کشمیریوں کی آزادی کے لئے ان کا ساتھ دینا ہماری قومی پالیسی ہے،پاکستان کے آئین پر عمل ہو تو یہ فلاحی اسلامی ریاست ہے،وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اور نظام کی تبدیلی کی خواہش رکھتا ہوں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

شہبازشریف کی صلاحیتوں اور انتھک محنت کابرطانیہ میں بھی چرچا ،دورہ برطانیہ کے دوران زبردست پذیرائی ،پنجاب حکومت کے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام ، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی کی تعریف

ایرانی وزیر داخلہ کل پاکستان کے دورہ پر آئیں گے،پاکستانی حکام سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور سکیورٹی تعاون سے متعلق گفتگو کریں گے

تاوان اور بھتہ وصولی نے کالعدم طالبان کو دو دھڑوں میں تقسیم کردیا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر، یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی کا رجحان

تربوز کے بیج دل کے امراض وذیابطیس کے علاج کیلئے بھی مفید ہیں ،امریکی تحقیق

آم کی برآمدات پر پابندی ،بھارت نے یورپی یونین کو عالمی تجارتی تنظیم میں گھسیٹنے کی دھمکی دیدی،یورپی یونین کی الفانسو آم کی درآمد پر پابندی کے دوطرفہ تجارتی روابط پر بہت منفی اثرات ہو سکتے ہیں،بھارتی وزیر تجارت آنند شرما

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے بعد جیو نیوز کی جانب سے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، وزارت دفاع نے جیو نیوز کی بندش کیلئے پیمرا کو درخواست جمع کروا دی ہے، آپ کے خیال میں کیا جیو نیوز کا آئی ایس آئی سربراہ کو موردالزام ٹھہرانا درست اقدام تھا؟ جیو نیوز کی بندش سے دفاعی اداروں پر الزامات روکے جا سکیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آئی ایس آئی سربراہ کو حامد میر پر حملہ کے بعد مورد الزام ٹھہرانا غلط تھا، خفیہ اداروں‌پر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہئے۔
حامد میر کا آئی ایس آئی سربراہ کو مورد الزام ٹھہرانا ذاتی موقف ہے۔ جیو نیوز کی بندش سے خفیہ اداروں پر الزامات میں کمی نہیں آئے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔