بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اپریل

تازہ ترین خبریں

پاکستان پر حملے کے خواب سے پہلے طے کریں داؤد ابراہیم کہاں ہے: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ دنوں بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی)کے رہنما نریندر مودی کی جانب سے پاکستان میں کارروائی کرکے داؤد ابراہیم کو بھارت لانے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کے بیان کی اہمیت دیوانے کے خواب سے زیادہ نہیں اور مودی پاکستان کومرعوب کرنے کا خواب ذہن سے نکال دیں کیونکہ پاکستان دھمکیوں سے خوف زدہ ہونے والا نہیں۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ مودی پاکستان پرحملے کا خواب دیکھنے سے پہلے داؤد ابراہیم کے ٹھکانے کا طے کرلیں، انہوں نے بطور وزیراعلیٰ گجرات بھی کئی گل کھلائے اور اپنی اس بدنامی سے بھی سبق نہیں سیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندرمودی کا اشتعال انگیز بیان نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ پاکستان دشمنی کی آخری حدوں کو چھو رہا ہےاور وہ   پاکستان خصوصاً مسلمان دشمنی میں بہت آگے نکل گئے ہیں

آج کا اخبار

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی بارے اہم اجلاس میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر اظہار تشویش،دہشت گردی کے ذمہ دار عناصر کیخلاف موثر کارروائی ہو گی، اعلی قیادت کا اتفاق،ملکی سلامتی اور دفاع کے حوالے سے آئی ایس آئی کا کردار قابل تحسین ہے۔ نواز شریف، وزیر داخلہ کی اجلا س میں طا لبا ن سے ہونیوالی حالیہ ملاقات با رے بریفنگ،رابطہ کمیٹی پر واضح کیا ہے امن مذاکرات کے مکمل ایجنڈے پر بات ہونی چاہئے۔چودھری نثار ، دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون و عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا، ڈی جی آئی ایس آئی

اجلاس کے شرکاء نے ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف موثر کارروائی کرنے پر اتفاق کیا۔ ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے حالیہ دھماکوں اور دہشتگردی کے واقعات کے بعد ہونیوالی پیشرفت سے اجلاس کو آگاہ کیا

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ڈی چوک پر مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر پولیس کا بہیمانہ تشدد، آمنہ مسعود جنجوعہ 12افراد گرفتار ، کوریج کرنے والے صحافیوں پر بھی پولیس تشدد ، صحافتی تنظیموں، سیاسی راہنماوٴں،انسانی حقوق کی تنظیموں اورسول سوسائٹی کی واقعہ کی مذمت، ریڈزون میں کسی بھی قسم کے جلسے، مظاہرے یا تقریبات پر پابندی ہے ، لاپتہ افراد کے لواحقین نے ضلعی انتظامیہ سے مظاہرے کے لئے این او سی بھی جاری نہیں کیا تھا ،اعظم تیموری کا موقف ،وزیر اعظم کی ہدایات آمنہ مسعود جنجوعہ سمیت تمام مظاہرین رہا ، اے ایس پی سیکرٹریٹ، اے ایس پی سٹی واقعے کے ذمہ دار قرار ، عہدوں سے برطرف

بجلی چوری کو قطعی برداشت نہ کیا جائے، واجبات کی وصولی کا عمل تیز کیا جائے، وزیراعظم،بہترین انتظامی اقدامات سمیت تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں تاکہ صارفین کو رواں سیزن کے دوران کم سے کم تکلیف کا سامنا کرنا پڑے، بجلی سے متعلق مسائل بارے اجلاس سے خطاب ،اجلاس میں بچلی بچانے کیلئے جامع توانائی بچتی منصوبہ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ

کراچی میں مدرسے پر دستی بم حملے کے نتیجے میں چاربچے جاں بحق، 11 زخمی، دھماکے سے مدرسے کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا ، کئی قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،کراچی میں رینجرز نے مزید 86 انتہائی مطلوب افراد کی فہرست بنا کر وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی، فہرست میں سیاسی،لسانی اور کالعدم تنظیموں کے ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور بھی شامل

حامد میر پر حملے کی تحقیقات، عدالتی کمیشن نے پہلے دن کی تحقیقات مکمل کر لی ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ نے حامد میر پر حملے کے حوالے سے اپنی رپورٹ کمیشن کو پیش کی۔ آئی جی سندھ نے جیو فینسگ، سی سی ٹی وی کیمرے اور ابتک کی تحقیقات کے بارے میں آگاہ کیا، وزارت داخلہ نے عدالتی کمیشن کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے ٹیلی فون نمبرز بھی جاری کردیئے

پا کستان اور ایران خطے میں امن واستحکام،ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے حوالے سے ملکر کام کریں،سرتاج عزیز ، وزیراعظم نواز شریف کے آئندہ دورہ ایران کے منتظر ہیں، دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے علاوہ تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،ایرانی صدر

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال،پٹرول 34پیسے فی لیٹر، ڈیزل 4روپے51پیسے سستا کرنے کی سفارش

حکومت اور طالبان مذاکراتی عمل کو ایک اور دھچکا،میجر (ر) عامر مذاکراتی عمل سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا، نیک کام کو کچھ عناصر سیاسی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنا رہے ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو،میجر (ر) عامر کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش کریں گے، مولانا یوسف شاہ

وزیراعظم نے اشرف وتھراکوگورنراسٹیٹ بینک مقررکردیا

ائیر چیف مارشل کا طالبا ن کے خلاف آپریشن کا اعلان انتہائی افسوسناک ہے ،پروفسر ابراہیم ،میں سوال کرتا ہوں سلالہ چیک پوسٹ پرحملہ کے وقت ائیر چیف اور ان کی پاک فضائیہ کہاں تھی؟ ہماری خواہش ہے ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف سے ہماری ملاقات ہو تاکہ مذاکرات کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے عمل کو تیز کیا جاسکے ، فوج کا مذاکراتی عمل میں شریک ہونا مفید ہوگا، طالبان رہنماوٴں سے رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے مشاورت کے لئے دو دن کا وقت مانگا ہے،امید ہے ایک دو روز میں حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کی طالبان شوریٰ کی کمیٹی سے ملاقات ہوگی، کراچی میں مدرسے کے پر دستی بم حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے،اخوان المسلمون کے مرشد عام اور کارکنوں کو سزائے موت دئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں،میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب

ملک میں سی این جی انڈسٹری بغیر کسی قانون اور ضابطہ اخلاق کے لگائی گئی ،یہ انڈسٹری نہیں لگنی چاہیے تھی،شاہد خاقان عباسی ،ماضی حکومتوں کے غلط فیصلوں کے سے آج پاکستان انرجی کرائسسز کا شکار ہے۔قطر کی حکومت کے ساتھ ایل این جی کا معاہدہ رشتہ داریوں کی بنیاد پر نہیں ہوگا۔ شجاعت عظیم کا اس معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ، امریکی اور بین الاقوامی پابندیوں کے باعث پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھنا مشکل ہے ،وفاقی وزیر پٹرولیم کی صحافیوں سے گفتگو

غداری کیس ، وکیل صفائی کی مقدمہ سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ فراہم کرنے کیلئے درخواست پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ، فیصلہ محفوظ ،سماعت 8مئی تک محفوظ، آئندہ سماعت پر عدالت محفوظ فیصلہ سنائے گی،مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے خصوصی عدالت کے ایکٹ 1976کی دفعہ 6اے سے متعلق اپنی دونوں درخواستیں واپس لے لیں

سپریم کورٹ کا قانون کی تعلیم کے حوالے سے قواعد وضوابط کی پابندی نہ کرنے والی 9 سرکاری یونیورسٹیوں کو نوٹس جاری ،5 مئی تک جواب طلب،عدالت نے جسٹس (ر) زاہد اسلم ناصر کی طبیعت کی سازی اور مصروفیت کے باعث لاء کالجز کے قواعد وضوابط اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لئے کسی اور ریٹائرڈ جج کی خدمات حاصل کرنے کا عندیہ دے دیا

ٹڈاپ اسکینڈل کا اہم کردار، یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کیخلاف کا وعدہ معاف گواہ بن گیا،ٹڈاپ میں کرپشن کامنصوبہ یوسف رضاگیلانی کے جیل کے ساتھی فیصل صدیق خان کے ساتھ مل کر تیار کیا،کرپشن کی 65فیصدرقم سابق وزیراعظم اوروفاقی وزیرکے گروپوں میں تقسیم کی جاتی تھی جبکہ35فیصدٹڈاپ کے افسران کے حصے میں آتی تھی،وزیراعظم ہاؤس میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری محمدزبیر ٹڈاپ کے اعلی افسران کووزیراعظم کی جانب سے احکامات جاری کرتے تھے،اعترافی بیان

کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت جاری، بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی دوبارہ خلاف ورزی ، کوٹیرا سب سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری، پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیا،بھارتی بندوقوں کو خاموش کرا دیا،عسکر ی ذرائع

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی تعلیم وتربیت کا اجلاس، اساتذہ کی تنخواہوں میں کمی پر شدید برہمی کا اظہار،معاملہ پر ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس لانے کا فیصلہ ،گزشتہ4,5برس سے وزارت خزانہ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کردہ فنڈز جاری نہیں کئے، اب بھی 22ارب سے زائد کی خطیر رقم زیر التواء ہے، ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں،چیئرمین ایچ ای سی، بدقسمتی سے ماضی میں حکومتوں نے تعلیم پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ملک میں کروڑوں کی تعداد میں بچے سکول جانے سے محروم ہیں، سیکرٹری وزارت،ملک بھر میں12ہزار204 غیر رسمی سکولوں کے ذریعے5لاکھ75ہزار بچوں کو تعلیم فراہم کی جارہی ہے ، غیر رسمی سکولوں میں پڑھانے والے ٹیچرز کو گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں،وزارت تعلیم کے حکام کی کمیٹی کو بریفنگ

پاکستان کو ایڈ اور ٹریڈ دونوں کی ضرورت ہے: رابن رافیل، پاکستانی معیشت کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے لیے امریکی امداد اور امریکہ سے تجارت ، دونوں کی ہی ضرورت ہے،امریکہ عالمی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی اور غیر ملکی تجارت میں اضافے میں تعاون فراہم کررہاہے، پاکستان ایک انتہائی خوبصورت ملک ہے۔ یہاں کے لوگ ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں۔ وہ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ان میں بہت توانائی ہے۔پاکستان کے لیے امریکہ کے غیر فوجی ترقیاتی پروگراموں کی رابطہ کار کی گفتگو

مذاکرات میں رکاوٹیں اورشکوک وشبہات ہیں لیکن حکومت اورطالبان سنجیدہ ہیں ،رستم شاہ مہمند،ہمیں کامیابی کی امیدہے ،طالبان کے ان قیدیوں کورہاکیاجائیگا،جن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اورطالبان سے بھی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کیاجائیگا،امن ہماراایجنڈاہے ،جوخلاف مذاکرات سے ہی ممکن ہے ،پروفیسرابراہیم،حکومت اورطالبان کی شکایات کی تحقیقات کیلئے سب کمیٹی بنائی جائے گی،سرکاری ٹی وی سے گفتگو

غداری کیس،ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ دینے سے متعلق فیصلہ8 مئی تک ملتوی،عدالتی فیصلے کی روشنی میں آیندہ کی حکمت عملی طے کروں گا، فروغ نسیم

جمرود میں نیٹو کنٹینرز پر مسلح افراد کا حملہ‘ ایک شخص جاں بحق‘ پانچ افراد زخمی‘ کنٹینرز کو بھی شدید نقصان پہنچا

اسلام آباد،اے ڈی بی توانائی بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان کو400ملین ڈالردیگا،فیصلہ اے ڈی بی اورحکومت پاکستان کے مابین قرض کی فراہمی کے ایک معاہدے میں کیاگیا

اسلام آباد، سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف 5 ریفرنسز کی سماعت 12 مئی تک ملتوی،نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر چوہدری ریاض نے اپنے دلائل مکمل کرلئے، آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جوابی دلائل کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی

تمام ادارے آئینی حدود میں رہیں، تصادم سے جمہوریت کو نقصان ہوگا، رضا ربانی،تمام سیاسی جماعتوں سے ملکر جمہوری نظام کو بچائیں گے، کسی طالع آزما نے مہم جوئی کی تو پاکستان کی جغرافیائی حدود کو خطرات لاحق ہوں گے۔وزیر اعظم کو کسی کا ساتھ دینے کی بجائے لیگل طریقہ کار کے تحت ایکشن لینا چاہیے ،صحافیوں سے گفتگو

فاروق ستار کی جگہ رشید گوڈیل قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر مقرر،رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں رشید گوڈیل کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرمقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا

آمنہ خودسوزی کیس، ضمانت منسوخ ہونے پر معطل ڈی ایس پی کمرہ عدالت سے فرار،مظفر گڑھ کی رہائشی 18 سالہ آمنہ بی بی کو 5جنوری کو 5 ملزمان نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

سوڈان نے پاکستان کورواں برس کے آخرمیں ہونیو الے مشترکہ بین الوزارتی اجلاس کی میزبانی وانتظامات پاکستانی حکومت کوسونپنے کی پیشکش کردی

وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کا ایران جانے والے زائرین کیلئے خصوصی بحری سروس شروع کرنے کا اعلان

حریت رہنما سید علی گیلانی کی رہائش گاہ اور صدر دفتر سب جیل قرار ،موبائل فون پر پابندی عائد ، حریت رہنما فریدہ بہن جی اپنی پارٹی کی پوری قیادت کے ہمراہ بدستور زیر حراست،نامعلوم جگہ منتقل کر دیا گیا

بھارتی سپریم کورٹ نے لال قلعہ حملے میں ملوث پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا

2014 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا

برطانیہ ، مکان میں آگ لگنے سے 5پاکستانی جاں بحق ،20فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے بعد جیو نیوز کی جانب سے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، وزارت دفاع نے جیو نیوز کی بندش کیلئے پیمرا کو درخواست جمع کروا دی ہے، آپ کے خیال میں کیا جیو نیوز کا آئی ایس آئی سربراہ کو موردالزام ٹھہرانا درست اقدام تھا؟ جیو نیوز کی بندش سے دفاعی اداروں پر الزامات روکے جا سکیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آئی ایس آئی سربراہ کو حامد میر پر حملہ کے بعد مورد الزام ٹھہرانا غلط تھا، خفیہ اداروں‌پر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہئے۔
حامد میر کا آئی ایس آئی سربراہ کو مورد الزام ٹھہرانا ذاتی موقف ہے۔ جیو نیوز کی بندش سے خفیہ اداروں پر الزامات میں کمی نہیں آئے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔