بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

تازہ ترین خبریں

طالبان سے مذاکرات جاری ہیں ،پوری کوشش ہے کہ معاملات کو ڈائیلاگ سے حل کریں ،وزیر اعظم نواز شریف ،سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم ہوگیا ہے ،تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے گا ، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے ،اچھے اور مثبت نتائج آرہے ہیں ،نجی ہسپتال میں حامد میر کی عیادت کے بعد صحافیوں سے بات چیت

وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ۔مذاکرات میں اتار چڑھاوٴ آتا رہتا ہے ۔ہم اپنی جانب سے پوری کوشش کررہے ہیں کہ معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کریں ۔حتمی فیصلے پر پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا ۔سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم ہوگیا ہے ۔جب یہ کمیشن تحقیقات مکمل کرلے گا تو اس کی تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نجی اسپتال میں سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم نے حامد میر کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا کہ دہشت گردی اور امن و امان کا مسئلہ صرف کراچی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے ۔حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ملک میں امن قائم ہوگا اور جلد ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حامد میر پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور تحقیقات کررہے ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

حامد میر پر حملہ شرپسند عناصر نے کیا،ڈی جی آئی ایس آئی پر الزامات بے بنیاد اور افسوسناک اور گمراہ کن ہیں، عاصم سلیم باجوہ ،پاک فوج اور آئی ایس آئی پر الزامات ناقابل برداشت ہیں،حکومت کے قائم کردہ کمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں،مکمل تعاون کریں گے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تصاویر چلانے اور الزامات لگانے پر قانونی چارہ کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، آئین و قانون کے مطابق قانونی چارہ جوئی کریں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حامد میر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ان کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں،آئی ایس آئی ایک وقار اورمعتبر ادارہ ہے،اس پر الزامات سے پوری دنیا میں بدنامی ہوئی،ایک چینل نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تصاویر کو بار بار دکھایا ہے،ڈی جی آئی ایس آئی پرالزامات افسوسناک اور بے بنیاد ہیں

پنوعاقل،مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم،ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت 42 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کا ٹیکس ادائیگیوں کے بارے میں معلومات کے تبادلہ پر اتفاق، سوئٹزر لینڈ میں موجود اہم شخصیات سوئس اکاؤنٹس کی تفصیلات تک پاکستانی ٹیکس حکام کی رسائی ممکن ہوجائے گی جس سے ٹیکس وصولیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،ذرائع

طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں، طالبان کی جانب سے مستقل جنگ بندی کے خواہاں ہیں ،سراج الحق،حکومت امن کے ہتھیار سے دہشت اور وہشت کا مقابلہ کرے، دلیل کا جواب دلیل سے دینا چاہیے گولی سے نہیں،امیر جماعت اسلامی کا لیاقت باغ راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے اجتماع سے خطاب

ملک مزید آمریت کا متحمل نہیں ہوسکتا‘ اگرہوا تو موجودہ شکل میں نہیں رہے گا‘ خورشید شاہ،تحفظ پاکستان بل ٹھیک نہیں‘ وزیراعظم کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے‘ فوج اور حکومت کو حامد میر پر حملے پر الزامات کی تحقیقات کرنی چاہئے‘ قائد حزب اختلاف کی لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

پاکستان کی طرف سے بھارت سے زیادہ جبکہ بھارت کی طرف سے بہت کم اشیاء پاکستان سے منگوانے کا انکشاف،تجارت کا توازن بھارت کے حق میں ہے جو اسے ایم ایف این کا درجہ دینے کی راہ میں رکاوٹ ہے،ذرائع

پاکستان،بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دینے پر غور نہیں کررہا،خرم دستگیر،دونوں ملکوں نے بھارت سے بجلی خریدنے کے معاملے پر پیشرفت کی ہے، پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے اس کی تقریباً بیس فیصد برآمدات کو زیرو ٹیرف پر یورپی منڈیوں تک رسائی ملے گی،انٹرویو

عمران خان کا خیبر پختونخوا میں 300چھوٹے ڈیم بنانے کا اعلان،یہ منصوبے پورے ہونے کے بعد صوبے میں بجلی انتہائی سستی ہو گی، لوڈشیڈنگ نام کی کوئی چیز نہیں ہو گی،صوبے میں آزاد اور خودمختار احتساب کمیشن کے قیام کے بعد ہر کسی کا احتساب ہو گا،کوئی وزیر،ایم پی اے ، ایم این اے یا کرپٹ افسر احتساب سے بچ نہیں سکے گا ،میں خود ایماندار ہوں کسی کو بے ایمانی نہیں کرنے دونگا،جلسہ عام سے خطاب

حکومتی کمیٹی سے آئندہ چند روز میں ملاقات ہوسکتی ہے، پروفیسر ابراہیم ،مذاکراتی عمل آگے بڑھانے اور امن کیلئے کوشش جاری رکھیں گے، طالبان سے ابھی براہ راست رابطہ نہیں ہوا،نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت

حامد میر کی حالت میں بتدریج بہتری، 6گولیاں لگیں، 3نکال لی گئیں، وزیراعظم کا حملے کی تحقیقات کیلئے 3رکنی عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ ، ملوث افراد بارے اطلاع دینے پر ایک کروڑ روپیہ انعام کا بھی اعلان ، حامد میر پر حملے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، حامدمیرپرحملہ میڈیاکی آوازکوخاموش کرنے کی کوشش ہے ،خواجہ آصف، صوبائی حکومت حامد میر کے ہوش میں آنے کے بعد انکے اہلخانہ سے مشاورت کرکے ایف آئی آر کاٹے گی،شرجیل میمن

حکومت سندھ کامشرف کے کراچی میں سکیورٹی اخراجات وفاقی حکومت سے مانگنے کا فیصلہ،محکمہ داخلہ نے سمری تیار کرنا شروع کردی

حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع،تمام بنکوں کو خصوصی کاؤنٹر بنانے کی ہدایت، حج 2014 کے تحت سرکاری حج ایک کیٹیگری کے تحت لاہور، اسلام آباداورپشاور سے 2لاکھ 72 ہزار 731 روپے جبکہ کراچی اور سکھر سے 2 لاکھ 62 ہزار 731 روپے حج پیکج کی کیش رقم جمع کرانا ہوگی

آئی جی پنجاب کا بلاول بھٹو زرداری کے چیف سکیورٹی آفیسر سے رابطہ‘ فول پروف سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی

بھارتی فورسز کی ایجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، چناب رینجرز نے بروقت کارروائی، دشمنوں کی توپوں کو خاموش کردیا

ملک کے اہم قانون دانوں اور آئینی ماہرین کا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی طرف سے ازخود نوٹس کے اختیارات کو بے محابا استعمال کرنے پر سخت شکوک و شبہات کا اظہار،سپریم کورٹ کے رولز میں ترامیم کا مطالبہ

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی آپ بیتی انگریزی زبان میں تیار کرلی گئی ، کتاب میں کئی سینئر ججز ‘ وکلاء سمیت 29 افراد کے خیالات بھی قلمبند

وزیراعظم آج گڈو کا دورہ اور 243 میگا واٹ کے 2 منصوبوں کا افتتاح کرینگے

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی خاص ایلیٹ فورس کی تربیت کے لئے ترک ماہرین کی خدمات حاصل کرلیں ،شہباز شریف جرنیلوں کے حوالے سے بھی ترکی کی پالیسیوں پر عمل کر سکتے ہیں ۔ ذرائع

سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے مقدمات میں تیزی سے پیش رفت،زیادہ تر مقدمات نمٹادیئے گئے،نئے مقدمات کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندر جوابات بھی طلب

رواں سال موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پچھلے سال کی نسبت کم ہوگا،وزارت پانی و بجلی کا دعویٰ،لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے میں تین سے چار سال کا عرصہ لگ سکتا ہے، ذرائع

موسم گرما کے آتے ہی عوامی تحریک نے سیاسی ماحول کو بھی گرم کرنے کا فیصلہ کرلیا، 11مئی سے کرپٹ نظام کیخلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کیلئے تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اور مجلس وحدت مسلمین سے رابطے شروع،مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائیگا، سیاسی ومذہبی جماعتوں کا جواب، عمران خان، شیخ رشید اور راجا ناصر نے احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کیا تو طاہرالقادری وطن واپس پہنچ جائینگے،جماعتی ذرائع

پی آئی اے کو تین برس میں حج آپریشن کی 617پروازوں میں ایک ارب سے زائد کے نقصان کا انکشاف،2011ء میں 765ملین جبکہ 2012 ء میں 401ملین روپے کا نقصا ن ہو ا،ذرائع

ملک بھر میں9500سے زائد مریض ایڈز کی بیماری میں مبتلاء ہونے کا انکشاف،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس مہلک مرض کو کنٹرول کرنے میں ناکام

حکومت کی شاہ خرچیاں اپنی جگہ ، ہر پاکستانی کیلئے سالانہ صرف 95 روپے کا صحت بجٹ رکھا جاتا ہے،انکشاف

فوج اورنوازشریف کے تعلقات نے امریکہ کے سامنے مشکل صورتحال پیداکردی،اوبامہ انتظامیہ چاہتی ہے فوج قبائلی علاقوں میں کارروائی کرے ،امریکی اخبار

پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں راولپنڈی میں شروع ہوگئیں

پا ک یواے ای مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

بریڈ فورڈ کی لاء فرم نے پاکستانی خاتون کو ادارے کے فنڈز میں خورد برد کرنے کے الزام میں برطرف کر دیا،فنڈز اپنے خیراتی ادارے اوربچوں کو منتقل کرنے کے الزامات ثابت، موصوفہ نے اپنی شہرت اور خیراتی ادارہ کے لئے شاہد آفریدی اور وسیم اکرم جیسے بڑے کھلاڑیوں کو استعمال کرنا شروع کر دیا

برطانیہ، استاد کی بیمار طالبہ کے لیے عظیم قربانی، اپنا ایک گردہ عطیہ کر کے 13 سالہ عالیہ احمد کی جان بچا لی ،عالیہ احمد کے گْردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور hydrocephalus نامی بیماری (دماغ میں پانی بھر جانا) کی وجہ سے عالیہ کی سیکھنے اور سمجھنے میں صلاحیتیں شدید متاثر ہو رہی تھیں، ان حالات میں عالیہ کو ایک گردے کے عطیہ کی اشد ضرورت تھی

ڈاکٹر اقبال چوہدری ملک کے سب سے زیادہ ثمرآور محقق قرار دیدئیے گئے ،فیصلہ 1700متحرک سائنسدانوں کے درمیان ہوا ہے، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا بیان

ملک بھرمیں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی شرح میں ہر گزرتے سال اضافہ،2013 میں 3002 بچوں کے ساتھ زیادتی،رواں سال یہ شرح 7.67 فی صد بڑھ گئی،رپورٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
حکومت نے طالبان کمانڈروں‌سمیت درجن سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بہت جلد طالبان کمیٹی اور طالبان شوری کی ملاقات متوقع ہے ۔ حکومت نے طالبان سے بھی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ آپ کے مطابق کیا حکومت ، طالبان مذاکرات میں کسی پیشرفت کی توقع ہے ؟ طالبان کو بھی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت نے پیشرفت کر دی اب طالبان کو بھی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے۔
حکومت طالبان مذاکرات درست سمت جا رہے ہیں، مذاکرات سے ہی ملک میں امن قائم ہو گا۔
طالبان قیدیوں کو رہا نہیں‌کریں‌گے ، حکومت کو آخر میں آپریشن کر کے دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج