بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اپریل

تازہ ترین خبریں

غیرعسکری طالبان قیدی فوج کی مشاورت سے رہا کیے، چوہدری نثار، طالبان نے عسکری قیدیوں کو رہا کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، اسلام آباد کے ارد گرد غیر رجسٹرڈ 2 لاکھ افراد آباد ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ طالبان نے عسکری قیدیوں کو رہا کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تاہم جو غیرعسکری قیدی رہا کئے گئے اس میں فوج کی مشاورت شامل بھی تھی۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت نے اب تک صرف غیرعسکری طالبان قیدیوں کو رہا کیا  جب کہ فوج سے مشاورت کے بغیر قیدیوں کی رہائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، حکومت اور فوج ملکر مذاکرات کو آگے بڑھا رہے ہیں اور مذاکرات کسی ڈیڈ لاک کا شکار نہیں ہوئے تاہم اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوئی تو قوم کو خود آگاہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے جس کیلئے پہلے مرحلے میں پنجاب سے ایلیٹ پولیس اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ رینجرز اہکار بھی اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے تعینات کئے جائیں گے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

حکومت ایک مرتبہ پھر 12 اکتوبر کی طرف جا رہی ہے،2014ء حکومت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، شیخ رشید ،نواز شریف فوج کو نشانہ بنانے والے وزرا ء کا نوٹس لیں،عمران خان سے ملکر 11 مئی کو انتخابی دھاندلیوں کیخلاف احتجاج کرینگے
مقبوضہ کشمیر،نامعلوم افرادکی فائرنگ سے دوبھارتی پولیس اہلکارہلاک،جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آوربھی مارے گئے،ہلاک ہونے والے اہلکارسیاستدان کے گھر سیکورٹی پر مامورتھے،حملہ آورں سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا،آئی جی نالن بھت کی میڈیاسے بات چیت
عراق،دوبم دھماکوں کے نتیجے میں 22افرادہلاک،37زخمی،موصل میں فورسزکے قافلے کو نشانہ بنایاگیا، ڈیبس میں پولیس چوکی پربمبارنے خودکو دھماکے سے اڑادیا،حکام
پورٹ محمد بن قاسم کی متعصب انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر سیاسی اقرباء پروری کر تے ہوئے 19گریڈ کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ،انتظامیہ نے لسانی بنیادوں پر من پسند بد عنوان آفیسران کو چھوڑ کر تجربہ کار اور تعلیم یافتہ آفیسران کو ادارے سے نکالنے کا منصوبہ تیار کرلیا

آج کا اخبار

خیبرایجنسی،وادی تیراہ میں حیدرکونڈوں میلے سے طالبان نے منگل باغ گروپ کے 100سے زائد افراد اغواء کر لئے، 20افراد تاوان کی ادائیگی پر رہا ،جنوبی وزیرستان میں طالبان کی طالبان سے ’جنگ بندی‘ کی سعی،مذاکراتی عمل میں اہم پیشرفت ہونے کا امکان ہے‘ مولانا یوسف ،طالبان کے ناراض گروپوں میں تنازعات ختم‘ صلح ہوگئی ہے‘ اعظم طارق، امید ہے کہ مذاکرات میں تعطل آئندہ چند دنوں میں ختم ہوجائے گا،پروفیسر محمد ابراہیم

نمائندہ اُردو پوائنٹ کے مطابق وادی تیراہ سے100سے زائد قبائلیوں کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا ہے اور انہیں کالعدم تحریک طالبان نے اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں، لشکر اسلام منگل باغ گروپ کے ترجمان محبوب کے مطابق تمام اغواء ہونے والے افراد کا تعلق ان کی تنظیم سے ہے ۔ طالبان ذرائع کے مطابق ان افراد کو کمانڈر فاضل نے اغواء کیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے 20افراد کی رہائی کی تصدیق کی ہے

صوبائی حکومتوں کی کارکردگی میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف پھر سب سے آگے،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کارکردگی کو 49 فیصد عوام نے گیلیپ سروے میں بہترین قرار دے دیا،نوازشریف عوامی مقبولیت میں سرفہرست‘ عمران خان‘ زرداری‘ الطاف حسین اور اسفند یار کی مقبولیت میں کمی،55فیصد شہریوں کا حکومتی کارکردگی پر اظہار اطمینان‘ مایوسی میں کمی‘ امن و امان بہترہوا‘ گیلپ سروے رپورٹ جاری

پاکستانی پاسپورٹ کیلئے درخواست دیدی کسی بھی دن وطن واپس آسکتا ہوں، الطاف حسین،پاکستان میرا وطن تھا، ہے اور زندگی بھر رہے گا میرے دل سے وطن کی محبت کوئی کم نہیں کرسکتا، آرٹیکل 6 کے تحت صرف پرویز مشرف پر مقدمہ چلانے والے خود آرٹیکل 6 کے مجرم ہیں،پرویز مشرف کا جہاز لینڈ ہونے سے پہلے نواز شریف کو گرفتار کرنے والوں کوبھی سزا دی جائے،ٹیلی فونک خطاب

حکمران ریاست کے نمائندے نہیں دہشت گردوں کا سیاسی چہرہ ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری، حکمران سیاسی اقتدار کے دائمی خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں ، سوائے انقلاب کے کوئی راستہ نہیں ،اب بات نہیں عوامی ٹیک اوور ہو گا، عوام بھوک سے مر رہے ہیں اور حکمران جہنم کی آگ سے اپنی بھوک مٹا رہے ہیں، 11مئی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے اس دن انقلاب کا لائحہ عمل دونگا، ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب

آرٹیکل 6 کا واویلا کرنیوالے 63 جی پڑھ لیں، فوج کیخلاف باتیں کرنے والے پارلیمنٹرین نااہل ہونگے: چودھری شجاعت حسین ،ملک و قانون کے محافظ طبقہ کااتنا بڑا اِجتماع ہماری جماعت کے قائم و دائم رہنے کا ثبوت ہے، ووٹوں سے نہیں ہارے ریٹرننگ افسروں نے ہرایا ،تحفظ پاکستان بل اس شکل میں منظور نہیں ہونے دینگے، مسلم لیگ ہاؤس میں فری لیگل سیل قائم کر دیا، وکلا کنونشن سے خطاب

خطے میں اقتصادی ‘ علاقائی روابط اور سکیورٹی مضبوطی کے حوالے سے چین کا کردار قابل ستائش ہے‘ اسحاق ڈار،تعلیم‘ معیشت ‘ توانائی کے شعبے ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہیں‘ چینی نائب وزیر خزانہ اور ورلڈ بینک کے نائب صدر سے ملاقات

حکومت امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے،ممنون حسین ،توانائی بحران کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔آئندہ پانچ سال میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو20 فیصد تک بڑھائیں گے، وزیر اعظم اور ان کی اقتصادی ٹیم نے ملک معیشت کو درست سمت پر گامزن کردیا ہے۔ہر شخص اپنی ذمہ داری پوری کرے گا تو ملک ترقی کریگا۔اسلامی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔تین روزہ او آئی سی کانفرنس سے خطاب

مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں گلے شکوے دور کر لیں گے،پرویز رشید ،ادارے آئین کے اند ر رہتے ہوئے اپناکام کر رہے ہیں ،حکومت کی مثبت پالیسیوں کے اثرات عوام تک پہنچناشروع ہوگئے ہیں ،تحفظ پاکستان بل کے امن کے حوالے سے دور رس نتائج برآمد ہونگے،میڈیا سے گفتگو

وزیراعظم غیر ملکی دوروں میں صرف شہباز شریف کوہی کیوں لے جاتے ہیں،عمران، پاکستان میں سیاسی قیادت نے کبھی میرٹ کو ترجیح نہیں دی، ہماری سیاسی قیادت بادشاہت کی طرح ہے، بیان

مشرف مقدمے کا فوج سے کوئی تعلق نہیں،ان کے وکلاء بحران پید اکرنا چاہتے ہیں،احسن اقبال،آرمی چیف جیسے بیانات سپیکر اور چیف جسٹس روزانہ دیتے ہیں،تحفظ پاکستان آرڈیننس 2 سال کیلئے نافذ ہوگا،آپریشن کرنا مشکل نہیں ،کسی وقت بھی کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو

پرویز مشرف کے چک شہزاد فارم ہاوٴس میں واقع مکان کے گرد بم حملے سے محفوظ رکھنے والی دیوار کی تعمیر شروع ، بم پروف کنکریٹ کے خاص بلاک اور بھاری مشینری کو ان کے فارم ہاوٴس پہنچادیا گیا

تحفظ پاکستان آرڈیننس بل منظور ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرینگے ، سید خورشید شاہ کا اعلان ،طالبان سے مذاکرات پر فوج اور حکومت کے درمیان ٹکراؤ نہیں اختلاف ہیں ، جمہوریت اور نواز حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، سسٹم کو کوئی خطرہ ہوا تو نواز شریف حکومت کی مکمل حمایت کرینگے ، چوہدری شجاغت حسین مشرف کے ساتھ لفظوں کی حد تک ساتھ نبھا رہے ہیں ، مارشل لاء کے نفاذ میں عدلیہ بھی اتنی ملوث ہے جتنی فوج تھی ، پرویز مشرف کا احتساب 12اکتوبر 1999سے ہونا چاہیے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی زیرصدارت اجلاس،ایران کے ساتھ تجارت میں درپیش مشکلات اور تجارتی مواقع سے متعلق بریفنگ دی گئی، ایران سے تجارت کی راہ میں حائل مشکلات دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،خرم دستگیر

لاہور‘ مقامی عدالت نے 9 ماہ کے بچے کیخلاف کیس ختم کردیا‘ تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری،پولیس نے مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ پیش کردی‘ ورثاء نے عبوری درخواست ضمانت واپس لے لی‘موسیٰ کو پولیس پر حملے کے الزام میں گرفتاری کیا گیا تھا

موجودہ حکومت، وفاقی وزیرخزانہ ، اسٹیٹ بینک اور ایکس چینج کمپنیز کی مشترکہ حکمت عملی، سعودی امداد اور یورو بانڈز کی کامیابی کے مثبت اثرات نمایاں، آئندہ ہفتہ 2ارب ڈالرز اور جون کے آخر تک امریکہ وعالمی بینک سے 245 کروڑ ڈالرز کی آمد متوقع، معیثت میں استحکام اور روپے کے مقابلے میں ڈالرز کی شرح میں مزیدکمی کا امکان

پاکستانی حکام قرض لیتے ہیں پھر وعدے بھول جاتے ہیں،آئی ایم ایف ، وعدہ خلافیوں کے باعث ماضی میں پاکستان کے ساتھ مختلف پروگرام کامیاب نہیں ہوسکے، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے ، لگتا ہے نئی حکومت نے اصلاحات کے جو وعدے کیے ہیں انہیں پورا کرے گی، خاص طور پر توانائی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات بہت ضروری ہیں

وزیر اعظم جنوبی کوریا (آج) چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے،پیر کو وزیراعظم سے ملاقات ہوگی‘ اہم سمجھوتوں پر دستخط متوقع

عمر اکمل اور سابق ٹیسٹ کرکٹ عبد القادر کی صاحبزادی نور آمنہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، عمر اکمل کا نکاح سادگی سے مسجد میں ادا کیا گیا ، قریبی عزیزوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی،رخصتی کی تقریب آئندہ بدھ ، ولیمہ جمعرات کو ہوگا،رخصتی کے بعد ہنی مون کے بجائے اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کروں گا، عمر اکمل

اسلام آباد،بھارت کا راحت فتح علی خان کی گرفتاری اور بھاری کرنسی برآمدگی پر معلومات دینے سے انکار ،پڑوسی ملک کے ساتھ دوہرے ٹیکسوں‘ ٹیکس ریٹرن معلومات اور ٹیکس معلومات کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کے باعث انکار کیا گیا

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے والا بھارت سماجی ویب سائیٹس پر قدغن لگانے میں سب سے آگے، جولائی سے دسمبر 2013 کے دوران دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے ویب سائیٹ پر پوسٹ کئے گئے مواد کو مقامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے کر اسے ہٹوایا یا محدود کیا گیا،مقامی قوانین کو جواز بنا کر ویب سائیٹ کے حکام کو سائیٹ پر پوسٹ کئے گئے مذہبی یا ریاست مخالف مواد پر پابندی لگانے یا ہٹانے کے لئے 4 ہزار 765 مرتبہ کہا، دوسرے نمبر پر ترکی نے 2ہزار 14 مرتبہ مواد ہٹانے کے لئے کہا۔ تیسرے نمبر پر پاکستان ہے جس نے 162 مرتبہ فیس بْک پر مواد کو ہٹانے یا محدود کرنے کے لئے کہا،سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’‘فیس بک“ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف

ہیپاٹائٹس سی کا علاج ممکن!،ہیپاٹائٹس سی کے ایک طریقہ علاج سے 90 فیصد مریضوں کو بارہ ہفتوں میں صحت یاب کیا جا سکتا ہے،رواں سال کے آخر تک یہ علاج برطانیہ میں دستیاب ہو گا، نئی تحقیق ، یہ تحقیق ہیپاٹائٹس کے علاج میں ایک بڑی پیش رفت ہے، ماہرین

پودوں میں سبز مادہ بنانے میں نائٹروجن کا کردار انتہائی اہم ہے، ماہرین

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
حکومت نے طالبان کمانڈروں‌سمیت درجن سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بہت جلد طالبان کمیٹی اور طالبان شوری کی ملاقات متوقع ہے ۔ حکومت نے طالبان سے بھی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ آپ کے مطابق کیا حکومت ، طالبان مذاکرات میں کسی پیشرفت کی توقع ہے ؟ طالبان کو بھی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت نے پیشرفت کر دی اب طالبان کو بھی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے۔
حکومت طالبان مذاکرات درست سمت جا رہے ہیں، مذاکرات سے ہی ملک میں امن قائم ہو گا۔
طالبان قیدیوں کو رہا نہیں‌کریں‌گے ، حکومت کو آخر میں آپریشن کر کے دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج