بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

تازہ ترین خبریں

پاکستانی پاسپورٹ کیلئے درخواست دیدی کسی بھی دن وطن واپس آسکتا ہوں، الطاف حسین ، آرٹیکل 6 کے تحت صرف پرویز مشرف پر مقدمہ چلانے والے خود آرٹیکل 6 کے مجرم ہیں،کچھ اینکرز پرسن کہتے ہیں پاکستان کے خراب حالات کی ذمہ دار فوج ہے، متحدہ قومی موومنٹ‌کے قائد کا ٹیلیفونک خطاب

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں نے پاسپورٹ بنوانے کےلئے درخواست دے دی ہے اور کسی بھی دن پاکستان آسکتا ہوں اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ پاسپورٹ کے لئے درخواستیں دے چکا ہوں اگر  پاسپورٹ نہیں بنا تو پھر عوام اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔لندن سے کراچی میں نذیر حسین یونی ورسٹی کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میرا وطن تھا، ہے اور زندگی بھر رہے گا،میرے دل سے وطن کی محبت کوئی کم نہیں کرسکتا۔الطاف حسین کا کہنا تھاکہ آرٹیکل 6 کے تحت صرف پرویز مشرف پر مقدمہ چلانے والے خود آرٹیکل 6 کے مجرم ہیں، آرٹیکل 6 میں صرف پرویز مشرف کے علاوہ کسی اورکو کیوں نہیں پکڑا گیا حالانکہ پرویز مشرف کا جہاز لینڈ کرنے سے پہلے حکومت چھیننے والے بڑے مجرم ہیں، پرویز مشرف کا جہاز لینڈ ہونے سے پہلے نواز شریف کو گرفتار کرنے والوں کوبھی سزا دی جائے.انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاک فوج پر کیچڑ اچھال رہے ہیں وہ نہ تو  فوج اور نہ ہی پاکستان کے دوست ہیں

اہم خبریں -

آج کا اخبار

سکیورٹی کے نام پر انسانی آزادی سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،چیف جسٹس ،تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،جمہوریت کا تحفظ سب کا فریضہ ہے،تصدق حسین جیلانی کا فل کورٹس ریفرنس سے خطاب

جسٹس خلجی عارف حسین کے اعزاز میں فل کورٹس ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت جیسی جنگیں لڑرہے ہیں ان کے ساتھ نسل کشی ،اقلیتوں سے ناانصافی ،خواتین اور بچوں پر مظالم جیسی جنگیں بھی لڑ رہے ہیں ۔ہمارا فرض ہے کہ ہم ملک کے لئے ایک ستون بن جائیں

چینی کنسورشیم ساہیوال بجلی گھر منصوبے میں سرمایہ کاری کریگا:وزیراعظم نواز شریف، جلد مکمل ہونے والے منصوبے پاکستان کیلئے اہم ہیں اور ان کی بروقت تکمیل سے ہماری معیشت میں تیزی آئے گی ،چینی سرمایہ کاری پاکستان کے لئے اہم ہے اور اس سے پاکستان کی معیشت کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی ، چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ ناشتے پر ملاقات میں گفتگو

تحریک طالبان کی جنگ بندی کی مدت ختم ، مزیدبڑھانے پر معاملہ ابہام کا شکار ،مولانا سمیع الحق کے طالبان قیادت سے رابطے، آپسی جھگڑوں پر شدید تشویش کا اظہار،جنگ بندی میں توسیع کامتفقہ اعلان کیا جائے، قیدیوں کی رہائی کیلئے حکومت سے بات چیت کرونگا، طالبان کمیٹی کے سربراہ کی یقین دہانی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ سونمیانی ، ایئر ڈیفنس کی مشقوں کا معائنہ کیا، جوانوں کی کارکردگی کی تعریف ، ایئر ڈیفنس کی مشقوں سے مطمئن ہیں ،ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے ، جنرل راحیل شریف

شمالی وزیرستان، بم دھماکوں، فائرنگ میں23طالبان ہلاک، حکو مت کے سا تھ سیزفائر کی مدت ختم ، طالبان نے اہم اجلاس بلا لیا،تحریک طالبان کے بعض رہنماوٴں کا حکومتی رویئے پر تحفظات کا اظہار ، مذاکرات کے حوالے سے حکومتی رویہ غیر سنجیدہ ہے‘ طا لبا ن رہنما ،جنگ بندی میں توسیع کو بھی حکومتی رویئے سے مشروط کرنے کی تجویز دی گئی

حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات پھیلانے والے مایوس ہو گئے،پرویز رشید ،،ہماری فوج آئین پاکستان کے مطابق اپنا کردار ادا کررہی ہے ، ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی قائم، معیشت بہتری کی جانب چل پڑی ،پاکستان پرامن ملک ، دہشتگردی کے واقعات کم ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات کا لوک ورثہ میں ثقافتی میلے کے افتتاح کے موقع پر خطاب

مسلم لیگ (ن ) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) میں دوریاں بڑھ گئیں، متحدہ دینی محاذ قربت اختیار کرگئی،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفاقی وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا،اقتدار کے طلب گار کبھی نہیں رہے، 4ماہ سے وفاقی حکومت سے مختلف قومی ایشوز پر اختلافات تھے، قومی داخلی سلامتی پالیسی، تحفظ پاکستان بل، حکومت طالبان مذاکرات سمیت کئی قومی امور پر اعتماد میں نہیں لیاگیا، اب گیند ن لیگ کے کورٹ میں ہے، مذاکرات کیلئے جے یو آئی (ف) کے دروازے کھلے ہیں،ترجمان جان اچکزئی ، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان نے استعفوں کی تردید کردی،اختلافات ضرورہیں فیصلہ مجلس شوریٰ میں کیا جائیگا،مولانا امجد خان ،جمعیت علمائے اسلام (ف) اہم اتحادی ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،اتحادی جماعت کے تحفظات دور کرینگے،ملک رفیق رجوانہ

پاکستان اورامریکہ کے درمیان فوجی سازوسامان کے معاملے پرمعاہدہ طے پاگیا،وزارت دفاع،امریکہ افغانستان میں موجودفوجی سازوسامان پاکستان کودیگا،فہرستیں بھی بھجوادی گئی

پاکستان کے بڑے اقتصادی اشاریئے ملک کی معاشی بحالی کو ظاہر کررہے ہیں،مالیاتی خسارہ مقرر کردہ ہدف سے کم ، مہنگائی ایک ہندسے تک محدود ہو گئی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ملکی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، حکومت نے گردشی قرضہ ادا کردیا جسکے باعث 1700 میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہو ئی ،بجلی کی دستیابی میں بہتری سے لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے شعبہ نے اچھی کارکردگی دکھانا شروع کر دی ہے، امریکی ڈپٹی سیکرٹری ٹریژی ، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ و ایرانی وزیر خزانہ سے ملاقاتیں

آرمی چیف کا بیان درست ہے،نواز شریف اپنے پہلوانوں کو قابو میں رکھیں،خورشید شاہ،فوج ہمارا ادارہ ہے،بلا جواز تنقید درست نہیں،وزیر داخلہ سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے،سکھر میں میڈیا سے گفتگو

ختم ہونے والی ڈیڈ لائن میں اب تک کوئی توسیع نہیں ہوئی ، پروفیسر ابراہیم ،ہماری خواہش ہے کہ جب تک مذاکرات ہورہے ہیں اس وقت تک جنگ بندی میں توسیع ہوجائے ، اسلام آباد سبزی منڈی اور ریلوے سٹیشن سمیت دیگر حملوں کی طالبان مذمت کرتے رہے ہیں ، پاکستان طالبان آئین پاکستان کے بارے میں کچھ تحفظات رکھتے ہیں ، ملا عمر اس وقت افغانستان میں ہیں وہ جاری مذاکرات میں کچھ خاص کردار ادا نہیں کرسکتے ،سراج الحق کے بعد اجلاس طلب کرلیا ہے غور کیا جائے گا کہ وہ سینئر وزیر کا عہدہ رکھتے ہیں یا نہیں، نواز شریف کی طرف سے بغیر خون بہائے مذاکرات کا عمل خوش آئند ہے،صحافیوں اور خبر رساں ادارے سے بات چیت

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی زیرصدارت اجلاس،ایران کے ساتھ تجارت میں درپیش مشکلات اور تجارتی مواقع سے متعلق بریفنگ دی گئی، ایران سے تجارت کی راہ میں حائل مشکلات دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،خرم دستگیر

مارشل لا ء لگا تو پاکستان کی تباہی ہوگی‘ عمران خان ، مارشل لا کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی کینسر کا علاج ڈسپنسری سے کروائے‘ ڈکٹیٹر آ کر ڈیموکریٹ بنتا ہے اور ادارے تباہ کرتا ہے، اصل لیڈر وہی ہے جو ہمیشہ سچ بولے اور بزدل اور بڑا فیصلہ نہ کرنے والا کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، انٹرویو

داسو ہائیڈرو پاور منصوبہ، عالمی بینک 4 ارب 80 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیگا، خواجہ آصف

فوج فیصلہ کرے کہ ایمرجنسی مشرف کا انفرادی اقدام تھا یا ادارے کا ،فروغ نسیم

اسلام آباد، سانحہ سبزی منڈی سے متعلق پولیس کی تمام ابتدائی رپورٹس مسترد ،تین روز گزرنے کے باوجود وفاقی پولیس کو سبزی منڈی کی تحقیقات میں پسپائی کا سامنا ،وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی طے شدہ پریس کانفرنس عین موقع پر ملتوی

(ن) لیگ نے بیرون ملک جلا وطنی سے سبق حاصل نہیں کیا ، شیخ رشید احمد ،حالات 12اکتوبر کی طرف جارہے ہیں ، مشرف پر بیان بازی (ن) لیگ کی اجازت سے ہورہی ہے ، پاک فوج 150فیصد مشرف کے ساتھ ہے ، بگ تھری کی حمایت کا فیصلہ نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ، اس کیلئے سپیشل ذکاء اشرف کو ہٹا کر نجم سیٹھی کو لگایا گیا ، میڈیا سے گفتگو

بھارت‘ چین اور پاکستان کے درمیان دو روزہ مشترکہ بحری مشقیں 23 اپریل سے شروع ہوں گی

پاکستانی روپیہ نے ڈالر کے چھکے چھڑا دیئے،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ روپیہ نے پاکستانی قدر کو تیزی کے ساتھ گرا تے ہوئے اپنے سامنے گھٹناٹیکنے پر مجبور کر دیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر97روپے سے کم ہو کر96روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر99روپے سے کم ہو کر98روپے کی سطح پر آگیا، ڈالر گرنے سے جہاں کروڑوں پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا، وہیں منافع کے مارے چند برآمد کنندگان نے رونا پیٹنا شروع کر دیا، برآ کنندگان نے ڈالر کو مہنگا کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا تاکہ برآمد کنندگان کے برآمدی مالیت میں اضافہ ہوسکے

خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے بے گھر افراد کے لیے امداد کا اعلان،اقوام متحدہ کے ادارے سنٹرل ایمرجنسی رسپورنس فنڈ کی طرف سے 92 کروڑ روپے بے گھر افراد کی اس سال کی ضروریات پورا کرنے میں مدد کے لیے ہیں،عالمی ادارہ

پشاور، گرفتار ہونے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی سے ان کی اہلیہ و بچوں کی چھ مہینے بعد ملاقات

اڈیالہ جیل کے خطرناک قیدیوں کا باآسانی بیرون ملک رابطے کا انکشا ف،ایک ماہ میں3 موبائل فون نمبروں سے 4 ہزارکالیں ہوئیں، ریکارڈ حاصل کرلیا گیا، رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال، موبائل فونزکے ڈیٹا کی جانچ پڑتال اور دہشتگردوں کے رابطوں کا تعین کرنے کے لئے جیو فینسنگ شرو ع

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
حکومت نے طالبان کمانڈروں‌سمیت درجن سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بہت جلد طالبان کمیٹی اور طالبان شوری کی ملاقات متوقع ہے ۔ حکومت نے طالبان سے بھی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ آپ کے مطابق کیا حکومت ، طالبان مذاکرات میں کسی پیشرفت کی توقع ہے ؟ طالبان کو بھی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت نے پیشرفت کر دی اب طالبان کو بھی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے۔
حکومت طالبان مذاکرات درست سمت جا رہے ہیں، مذاکرات سے ہی ملک میں امن قائم ہو گا۔
طالبان قیدیوں کو رہا نہیں‌کریں‌گے ، حکومت کو آخر میں آپریشن کر کے دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج