بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اپریل

تازہ ترین خبریں

سبی میں جعفر ایکسپریس کی بوگی میں دھماکہ ،16افراد جاں بحق ،30سے زائد زخمی ،یونائٹڈ بلوچ آرمی نامی تنظیم نے ذمہ داری کر لی ، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ، ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ، ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ،سبی آنے اور جانے والی تمام ٹرینوں کو دوسرے اسٹیشنوں پر ہی روک لیا گیا ، سعد رفیق نے ریلوے حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ،زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم ،ریلوے اسٹیشنوں پر 4 دہشت گرد حملے ناکام بنائے جا چکے ہیں ، دھماکے میں ممکنہ طور پر کوئی خاتون بھی ملوث ہو سکتی ہے ، وزیرریلوے ۔ تفصیلی خبر

کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والے جعفر ایکسپریس کی بوگی میں دھماکے کے نتیجے میں16افراد جاں بحق اور30سے زائد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ، ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ،سبی آنے اور جانے والی تمام ٹرینوں کو دوسرے اسٹیشنوں پر ہی روک لیا گیا جبکہ صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف ،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والے جعفر ایکسپریس کی بوگی میں دھماکے کے نتیجے میں16افراد جاں بحق اور30سے زائد زخمی ہو گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوپہر ایک بج کر دس منٹ پر ٹرین کوئٹہ سے تقریباً 150 کلومیٹر دور سبّی کے مقام پر پہنچی تو ریلوے سٹیشن پر وقتی قیام کے دوران اس کی ایک بوگی میں دھماکہ ہو گیا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ بوگی میں80سے زائد افراد سوار تھے تاہم دھماکے کے وقت جعفر ایکسپریس سبی اسٹیشن پر رکی ہو ئی تھی اور بیشتر مسافر اسٹیشن پر اترے ہو ئے تھے، دھماکے کے بعد آگ نے بوگی کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کچھ مسافر اس کی لپیٹ آکر جھلس کر جاں بحق ہو ئے دھماکے سے ایک بوگی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے ، آگ نے مزید تین سے چار بوگیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

عجیب و غریب -

آج کا اخبار

تمام اداروں کی قدرکرتے ہیں مگر فوج کے وقار کا بھی ہر حال میں تحفظ کریں گے،آرمی چیف،مادرِ وطن کے تحفظ اور سلامتی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے نہ کبھی دریغ کیا نہ کریں گے،ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز میں خطاب

ایس ایس جی کے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کے دوران چیف آف آرمی سٹاف کے کہاکہ پاک فوج نے مادرِ وطن کے تحفظ اور سلامتی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی قربانی دینے سینہ کبھی دریغ کیا اور نہ دریغ کرے گی۔پاک فوج نے قومی حمایت کے ساتھ روایتی ہم آہنگی اور عزم سے ہمیشہ قومی سلامتی اور تعمیر وترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے

تحفظ پاکستان بل قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن ارکان کا شدید احتجاج، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں،سپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ،اس قانون کوکل کوئی جابرکسی بھی شخص کے خلاف استعمال کر سکتا ہے،خورشید شاہ،بل سینٹ سے پاس نہیں ہوسکے گا،حکومت عجلت کامظاہرہ نہ کرے،شاہ محمود قریشی،،تحفظ پاکستان بل فاٹاکے ایف سی آرکے قانون سے بھی بدترہے،آفتاب شیرپاؤ،حکومت پاکستان کولبنان اورفلسطین بناناچاہتی ہے ،جے یو آئی،ماضی میں بھی کالے قانون بنائے گئے جنہیں عدالت نے کالعدم قراردیدیا،ایم کیوایم

بڑھتی ہوئی آٹے کی قیمتوں کیخلاف لیاقت بلوچ کی درخواست پر وفاق اور صوبوں سے قیمتیں مقرر کرنے کے طریق کار پر 14 اپریل تک مفصل جواب طلب ، حکمرانوں کے کتے مربے کھارہے ہیں‘غریب آدمی کوسستا آٹا نہیں دے سکتے تو چوہے مار گولیاں ہی دے دیں ‘ جسٹس جواد ایس خواجہ،جب بھی اور جہاں بھی بنیادی انسانی حقوق اور آئین و قانون کی خلاف ورزی ہوگی سپریم کورٹ مداخلت کرے گی اور کسی کو معاف نہیں کرے گی،جمہوری حکومت عام لوگوں کو آٹا بھی سستے داموں فروخت نہیں کرسکتی تو اس کے اقتدار میں رہنے کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے،فاضل جج کے ریمارکس

کوئٹہ،ایف سی بلوچستان کا قلات کے دوردرازاور دشوارگزار علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کاآغاز، 30سے40شرپسند ہلاک، ایف سی کے 10جوان زخمی،سیکورٹی فورسز نے قلات کے پاروت میں سرچ آپریشن کرکے 10فراری کیمپوں کاخاتمہ کردیا ،میر سرفراز احمد بگٹی،آپریشن میں30افراد ہلاک، 10سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ،صوبائی وزیر داخلہ

طالبان کی قید میں کون کون ہے، حکومت نے فہرست تیار کرنا شروع کردی،حکومتی فہرست میں علما اور انجینئرز سمیت بعض غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں جو طالبان کی تحویل میں ہیں،پروفیسر اجمل، شہباز تاثیر اور علی حیدر گیلانی کے نا م بھی فہر ست میں شامل ہیں ،ذرائع

حکومت کو غیر عسکری قیدیوں کی رہائی‘ فری پیس زون اور ساتھیوں کا قتل عام روکنے کی تین شرائط پیش کیں ایک پر بھی عمل نہیں ہوا۔ کالعدم تحریک طالبان، غیر عسکری قیدیوں کی رہائی کا دعویٰ غلط ہے ہمارے کسی ساتھی کو رہا نہیں کیا گیا ساتھیوں کی بوری بند لاشیں اور گرفتاریاں معمول ہے امن کا تحفظ دے رہے تھے بدلے میں ساتھیوں پر تشدد کیا جارہا ہے مطالبات نہ مانے گئے تو جنگ بندی میں توسیع ممکن نہیں،ترجمان شاہد اللہ شاہد کا بیان

طالبان قیادت اور حکومتی کمیٹی کی ملاقات فاٹا میں ہوگی، پروفیسر ابراہیم ،طالبان قیادت سے رابطے کئے جارہے ہیں۔ اصل جگہ کا تعین آئندہ دو تین روز میں کیا جائے گا،مذاکرات کامیاب ہونے سے عوام کا امن کا خواب پورا ہوجائے گا‘میڈیا سے گفتگو

سینیٹ کی پٹرولیم کمیٹی کا وزارت پٹرولیم کا گیس چوری اور واجبات کی وصولی سے متعلقہ گیس بل 2014 ء کو اس کی موجودہ شکل میں منظور کرنے سے انکار،نظرثانی کی ہدایت، ایل این جی کے حوالے سے علیحدہ اجلاس طلب کرنے کی بھی سفارش،جنوری 2012 ء سے 2014 ء تک 12.7 ارب روپے کی گیس چوری کے کیس رجسٹر کئے گئے،تین ارب کی وصولیاں کرلی گئیں‘ ایک ہزار ٹن ایل پی جی مقامی سطح پر تیار اور200 سے 300 ٹن ایل پی جی درآمد کی جارہی ہے،کمیٹی کو بریفنگ

حکومت طالبان سے مذاکرات پر اعتماد میں نہ لے مگر معلومات تو دیدے ، خورشید شاہ،طالبان نے فوج کو فریق بنایا ہوا ہے، حکومت بھی اسے اعتماد میں لے،بداعتمادی اچھی نہیں،لگتاہے حکومت مذاکرات ناکام کرکے ملبہ ہم پر ڈالنا چاہتی ہے،صرف ایک طرف سے لوگوں کی رہائی مناسب نہیں طالبان بھی غیرعسکری قیدی رہاکریں،مشرف کیس میں ریمنڈ ڈیوس والا معاملہ ہوگا،چوہدری نثار پہلے دن سے کوشش کررہے ہیں کہ معاملات بگڑ جائیں،وہ نوازشریف کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے،اپوزیشن لیڈر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو

نواب اکبر بگٹی قتل کیس، پرویز مشرف کو 21 اپریل کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم ،سابق وفاقی وزیرِ داخلہ آفتاب شیرپاوٴ اور سابق صوبائی وزیرِ داخلہ شعیب نوشیروانی کی عدالت میں پیشی، مرکزی ملزم پرویز مشرف اور ان کے ضامن کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا سخت برہمی کا اظہار

قومی اسمبلی میں حکومت نے اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود بجلی چوری کے حوالہ سے ترمیمی آرڈیننس 2013ء میں120دن کی توسیع کرالی، اٹھارہویں ترمیم کی دھجیاں نہ اڑائی جائیں ، کون سی چیز قانون سازی میں رکاوٹ ہے،خورشید شاہ،ایم کیو ایم ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا بھی شدید ا حتجاج ، آرڈیننس نا منظور کے نعرے، بجلی چور اور خفیہ اداروں کے کہنے پر پارٹیاں تبدیل کرنے والے کس منہ سے آئین کی بات کرتے ہیں ،عابدشیرعلی کی تقریر کے خلاف اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ،سندھ میں ادارے اربوں کے نادہندہ ہیں، بل ادا نہ کرنے والوں کو بجلی نہیں دینگے ،خواجہ آصف،سابق دور حکومت کی نااہلی کے باعث ملکی معیشت کو ایک ہزار ارب کا نقصان اٹھانا پڑا،بیان،وفاقی وزیر رانا تنویرحسین اپوزیشن کومنا کر ایوان میں لے آئے

پاکستان 7سال بعد بین الاقوامی بونڈ مارکیٹ میں شامل دوبارہ شامل ہورہا ہے ،اسحاق ڈار،اقتصادی ' توانائی اور سیکورٹی مسائل کے حل کے لئے حکومت کی دلیرانہ پالیسی کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں،متاثرکن بڑے اقتصادی اشاریوں سے ملک میں پائیدار ترقی اور اقتصادی استحکام دیکھنے میں آیاہے، حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، ٹورنٹو میں کینیڈا کے کاروباری افراد سے خطاب

اراکین کی تاخیر سے آمدکے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس 1 گھنٹہ 15 منٹ تاخیر کا شکار،بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے پر کوئی فیصلہ ہندوستان میں منتقلی اقتدار کے بعد کیا جائیگا، روس نے پاکستان کی زرعی اجناس کی برآمدات سے پابندی اٹھالی ‘ وزیرتجارت،وزیرستان کے علاوہ تمام ایجنسیز میں طلباء کو خوراک اور وظائف دیئے جاتے ہیں،عبدالقادر بلوچ، 17 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 135452 گھرانوں کے اعداد و شمار اکٹھے کئے گئے،آئندہ بجٹ میں ای او بی آئی کی پنشن 3600 سے بڑھا کر 6000 کر دی جائے گی،صدرالدین راشدی، قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات

”آئی ایس آئی سربراہ کے حکم پر پارٹی تبدیل کرنیوالوچپ کرجاؤ“،عابد شیر علی کے بیان پر ایوان میں شدید ہنگامہ ،اپوزیشن واک آؤٹ کر گئی

جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک، ایک زخمی، طالبان کمانڈر کشید خان چار شدت پسندوں سمیت ہلاک

پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیاں،خصوصی کمیٹی نے سفارشات کو حتمی شکل دیدی،جمشید دستی کے الزامات ثابت نہیں ہوسکے ، 23 اپریل کو سفارشات کا اعلان کرینگے، روحیل اصغر

وفاقی حکومت مذاکرات میں پروفیسر اجمل ، علی حیدر گیلانی ، شہباز تاثیر اور طالبان کی حراست میں دیگر معصوم لوگوں کی بحفاظت رہائی یقینی بنایا جائے ،سندھ اسمبلی کی متفقہ قرارداد،قرار داد پی پی پی کی خاتون رکن اور معاون خصوصی شرمیلا فاروقی نے پیش کی

پا ک ایرا ن مشترکہ بحر ی مشقیں آ ج آبنائے ہرمز میں ہو ں گی،پاکستانی بحری بیڑہ مشترکہ بحری مشقوں کیلئے بندرعباس پہنچ گیا، پاکستانی بیڑہ ایرانی حدود میں 4 روز قیام کریگا

ہسپتالوں، سکولوں کا پیسہ جنگلہ بس پر لگانا کہاں کا انصاف ہے: چودھری پرویزالٰہی ،غریب آج بچے تعلیم اور عوام دوائی کو ترس رہے ہیں، شہباز شریف ہمارے درجنوں فلاحی منصوبوں کے مقابلہ میں اپنی ایک کامیاب سکیم بتا دیں: وفد سے گفتگو

بھارتی تاریخ کے سب سے بڑے اور مہنگے ترین الیکشن کا آغاز ہو گیا،دو ریاستوں کے 6 حلقوں میں 51 امیدوار میدان میں ہیں،لوک سبھا کے انتخابات 9 مرحلوں میں مکمل ہوں گے‘ پولنگ کا آخری مرحلہ 12 مئی کو ہو گا نتائج کا اعلان 16 مئی کو ہو گا موجودہ لوک سبھا کی مدت 31 مئی کو پوری ہو جائے گی،81کروڑ 40 لاکھ بھارتی شہری انتخابات میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر یں گے ، کسی بھی نا خو شگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیو رٹی ہا ئی الر ٹ ، بنگلہ دیش سے ملحقہ بارڈر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا

پارلیمنٹ لاجز میں نازیبا سرگرمیوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیٹی بنانے کا مطالبہ،نواز شریف نے ایک بار پھر فوج کو ناراض کردیا‘ جمشید دستی،غداری کیس،مشرف کوسزا ملتی ہے تو اس کے ساتھیوں کو بھی ملنی چاہیے‘میڈیاسے گفتگو

گھیا کدو موسم گرما کی ایک اہم اور انتہائی مفید سبزی ، غذائی اعتبار سے گھیا کدو میں نشاستہ، چکنائی، کیلشیم، آئرن، فاسفورس اور حیاتین کے اجزاء پائے جاتے ہیں، زرعی ماہرین

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کرپشن، کرا چی بندرگاہ پر پڑا وی ایچ ٹی پلانٹ ناکارہ ہونے کا خدشہ، جاپان کو آم برآمد نہیں ہوسکے گا،جاپان نے 3 سال قبل 16سالہ پابندی ختم کرکے آم جاپان ایکسپورٹ کرنیکی اجازت دی تھی، محدود گنجائش کا پلانٹ بھی عطیہ کیا گیاتھا جسکی تنصیب کا تاحال کوئی امکان نہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
حکومت نے طالبان کمانڈروں‌سمیت درجن سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بہت جلد طالبان کمیٹی اور طالبان شوری کی ملاقات متوقع ہے ۔ حکومت نے طالبان سے بھی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ آپ کے مطابق کیا حکومت ، طالبان مذاکرات میں کسی پیشرفت کی توقع ہے ؟ طالبان کو بھی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت نے پیشرفت کر دی اب طالبان کو بھی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے۔
حکومت طالبان مذاکرات درست سمت جا رہے ہیں، مذاکرات سے ہی ملک میں امن قائم ہو گا۔
طالبان قیدیوں کو رہا نہیں‌کریں‌گے ، حکومت کو آخر میں آپریشن کر کے دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج