بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

تازہ ترین خبریں

فوج اپنے ادارے کے وقار کا ہر حال میں تحفظ کرے گی، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر ادارے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اپنے ادارے کے وقار کا بھی ہر حال میں تحفظ کرے گی۔ جنرل راحیل شریف نے غازی بیس تربیلا میں اسپیشل سروسز گروپ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ جہاں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ایس ایس جی دنیا کی بہترین اسپیشل فورس ہے جسے ہر مشکل میں کام کرنا آتا ہے، ایس ایس جی کے جوانوں اور افسروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں اور پاک فوج ایس ایس جی کی بہادری اور جنگی مہارت پر فخر کرتی ہے۔ سربراہ پاک فوج نے کہا کہ اس وقت ملک اندرونی او بیرونی مشکلات سے دوچار ہے، پاک فوج نے قومی سلامتی اور تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا، حالیہ دنوں بعض عناصر نے فوج کے بارے میں غیر ضروری تنقید کی لیکن ہم اپنا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -الیکشن 2008 -

آج کا اخبار

ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کے پاکستان کے ساتھ ایک سکیورٹی معاہدے کی توثیق کر دی ،دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون بارے اس معاہدے کو ایران کی پارلیمنٹ نے مشترکہ طور پر منظور کرلیا، معاہدے کے بعد دونوں ملک خطے میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ بھی کر سکیں گے، ایران کے صدر حسن روحانی کا سرحدی محافظین کی رہائی کا خیر مقدم ، ایرانی سرحدی گارڈز اپنے اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے‘ ایرانی حکام نے تصدیق کردی

معاہدے میں یہ بھی درج ہے کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی شناخت، اس کا تعاقب اور ان کے خلاف کارروائیوں میں بھی دونوں ملک تعاون کریں گے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ملکوں میں تعاون بین الاقوامی پولیس کے قوانین اور دونوں ملکوں کے متعلقہ قوانین کے تحت ہوگا

پولیو ورکرز پر حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کا انکشاف ،حکومت معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا مشورہ ، بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کو کراچی اور خیبر پختوانخوا کے مختلف علاقوں میں کئی گروپس اور تنظیموں کا تعاون حاصل ہے ،رپورٹ ، بھارت پولیو کے خلاف مہم چلاکر پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ، رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی

قیدیوں کی رہائی،مذاکراتی کمیٹیوں کاخصوصی کمیٹی بنانے اورمیکنزم طے کرنے کا فیصلہ،میکانزم کے تحت قیدیوں کی تصدیق اور رہائی کی سفارشات دی جائیں گی،ذرائع

طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد عوام کا امن کا خواب پورا ہوجائیگا‘ پروفیسر ابراہیم، چند دنوں میں طالبان شوریٰ سے ملاقات کیلئے روانہ ہوجائیں گے،میڈیا سے بات چیت

وزیراعظم نواز شریف کی کامیاب الیکشن کے انعقاد پر افغان صدر اور قوم کو مبارکباد، افغانستان میں جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنی تمام تر مدد اور حمایت جاری رکھیں گے ، انتخابات جمہوری سفر میں افغان عوام کیلئے تاریخی لمحہ ہے،نواز شریف

مشرف کی غیر ملک سفر کیلئے روانگی بارے فیصلہ رواں ماہ مشکل ، تین سو سے زائد قیدیوں نے بھی بیرون ملک علاج معالجہ کی اجازت دینے با رے درخواستیں وفاقی حکومت کو ارسال کر دیں

حکومت نے عدالتوں کی سکیورٹی با رے فورس بنانے کے لئے عملی اقدامات شروع کردیئے،صوبائی حکومتوں کے سا تھ اس حوالے سے مشاورت، وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد فورس کے لئے باقاعدہ طورپر بجٹ بھی تجویز کیا جائے گا ‘ ذرائع

کویت کا پاکستانی شہریوں پر عائد ورکنگ ویزا پابندی اٹھانے کا فیصلہ، وزارت داخلہ سے ورکنگ ویزا اور دیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے،پاکستانی سفیر،پابندی اٹھنے سے کویت میں پاکستانی ڈاکٹرز اور انجینئرز کے علاوہ درزیوں اور حجاموں کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے گا

من پسند افراد نہ مل سکے،18اہم سرکاری ادارے سربراہوں کے بغیر چلنے لگے،سٹیٹ بینک، ایف آئی اے، ایس ای سی پی، اسٹیٹ لائف کارپوریشن، پی آئی، اسٹیل مل، پرائیویٹائزیشن کمیشن، زرعی ترقیاتی بینک، پاکستان پٹرولیم شامل

ملک کے پہلے ایل این جی ٹرمینل پر اعتراضات، وزارت پٹرولیم کا کنسلٹنٹ کمپنی سے رجوع کا فیصلہ،مخالفین کی جانب سے سب سے بڑا اعتراض یہ ہے کہ ابھی تک کمپنی نے لائسنس کے حصول کی دستاویزات مکمل طور پر جمع نہیں کروائے،ذرائع

عابد شیر علی نے گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی نوید سنادی

پاک افغان تعلقات میں بہتری آئی ہے،سرتاج عزیز ،آنے والے دنوں میں ایران کے ساتھ بھی تعلقات بہتر ہونگے، پاکستان کا بھارت میں انتخابات سے کوئی تعلق ہے نہ ہی کسی ملک میں مداخلت کرناچاہتے ہیں،گفتگو

مذہبی سیاسی جماعتوں کے موثر اتحاد کیلئے مشترکہ کوششیں شروع، نومنتخب امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے مولانافضل الرحمن،علامہ ساجد نقوی، ابوالخیر زبیر و دیگر کے رابط، متحدہ مجلس عمل کو بحال اور ملی یکجہتی کونسل کو مزید فعال کرنے پر مشاورت،جلد اسلام آباد میں مرکزی قیادت کی ملاقات کا امکان، جے یو آئی (ف) کو منانے پر اتفاق کرلیاگیا، امت مسلمہ کی فلاح اتحاد میں ہے، ایم ایم اے کے حوالے سے مستقبل میں حکمت عملی اپنائی جاسکتی ہے ، لیاقت بلوچ

وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے ہنرمند پروگرام کا آغاز کردیا، ہنرمند پروگرام میں سب سے زیادہ پنجاب سے 12750 افراد جبکہ سب سے کم بلوچستان سے 2 ہزار افراد شا مل ہو ں گے

وزیراعلی سے برطانوی شہر والٹ ہام فاریسٹ کے میئر کی قیادت میں وفد کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال،راولپنڈی ،اسلام آباد میٹروبس منصوبہ 10ماہ میں مکمل ہو گا ، فیصل آباد اورملتان میں بھی میٹرو بس کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،میاں شہباز شریف ،پنجاب پولیس کی جدید خطو ط پر تربیت ، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی میں برطانیہ کاتعاون لائق تحسین ہے:وزیر اعلی کی مئیر ندیم علی سے گفتگو،وزیر اعلی شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب نے مثالی ترقی کی ہے ،میٹرو بس پراجیکٹ عوامی خدمت کی اعلی مثال ہے:مئیروالٹ ہام فاریسٹ

ہم نے کشکول توڑا موجودہ حکمرانوں نے دیگ اٹھا لی، فوج کو گھریلو ملازم نہ سمجھیں، چودھری شجاعت حسین ،شہباز شریف انتقام کی سیاست چھوڑ دیں، چودھری پرویزالٰہی کے ترقیاتی منصوبے بند اور ان کی تختیاں اتار دیں،بھارت سے زرعی تجارت میں کسانوں کا خیال رکھیں ،سینئر اور پرانے مسلم لیگی ہمارے ساتھ سلوک پر شرمندہ ہیں، ہماری پارٹی کو ووٹوں سے نہیں ریٹرننگ افسروں کی ملی بھگت سے ہرایا گیا: میڈیا سے گفتگو

دنیا کی 14 امیر ترین شخصیات کی زندگی کا آغاز انتہائی غربت میں ہوا،رپورٹ،کسی نے ٹیوشن ، کسی نے معمولی کاروبار اور کسی نے معمولی صنعت میں ہاتھ ڈال کر امیر ترین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

19 ہزار ایٹمی ہتھیار دنیا کو کسی بھی لمحے ملیاملیٹ کرسکتے ہیں‘ رپورٹ،دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد تقریباً 19 ہزار ہے‘ 97 فیصد امریکہ اور روس نے بنائے،200ہتھیاراسرائیل، 420 ایٹمی ہتھیار مسلم ممالک اور باقی ایٹمی طاقتوں کے پاس ہیں

سماجی ویب سائٹ کے باعث نوجوان نسل حقیقی رشتوں سے دور ہونے لگی،رپورٹ،کئی خواتین نہ صرف قیمتی جائیدادیں بلکہ عزت بھی گنوا بیٹھی ہیں،سماجی حلقوں کا اظہارتشویش

حکومت طالبان سے ایسے سمجھوتے نہ کرے جن پر اسے کل شرمندہ ہونا پڑے‘ خورشید شاہ،گیلانی اورسلمان تاثیر کے بیٹے بازیاب نہ ہوئے تو یہ قوم کیساتھ بہت بڑا مذاق ہوگا، قائد حزب اختلاف

دنیا بھر میں پندرہ کروڑ تیس لاکھ بچے یتیمی کی زند گی گزرنے پر مجبو ر ، پاکستان میں لاکھوں بچے مزدور جبکہ ماں باپ کے سائے سے محروم بچوں کی تعداد بیالیس لاکھ ہے یتیم بچوں کا 947 فیصد ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھتا ہے ، اسٹیٹ آف دی ورلڈ چلڈرن رپورٹ

سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے اپنی دو کتابوں کی اشاعت موخر کرنے کی استدعا رد کردی

بھارت میں لوک سبھا کی 543 نشستوں کے لیے آج سے انتخابات شروع ہونگے ، انتخابات مختلف مرحلوں میں 12 اپریل تک ہوں گے ، کانگریس، بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور سماج وادی پارٹی نے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اپنے بڑے مہرے میدان میں اتار دیئے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
حکومت نے طالبان کمانڈروں‌سمیت درجن سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بہت جلد طالبان کمیٹی اور طالبان شوری کی ملاقات متوقع ہے ۔ حکومت نے طالبان سے بھی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ آپ کے مطابق کیا حکومت ، طالبان مذاکرات میں کسی پیشرفت کی توقع ہے ؟ طالبان کو بھی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت نے پیشرفت کر دی اب طالبان کو بھی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے۔
حکومت طالبان مذاکرات درست سمت جا رہے ہیں، مذاکرات سے ہی ملک میں امن قائم ہو گا۔
طالبان قیدیوں کو رہا نہیں‌کریں‌گے ، حکومت کو آخر میں آپریشن کر کے دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج