بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اپریل

تازہ ترین خبریں

مشرف کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست مسترد، عدالتی حکم کے بغیر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتے، وزارت داخلہ

وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے بغیر ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں پرویز مشرف کی دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں خط کے ذریعے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں دالنے سے متعلق عدالتی حکم موجود ہے لہذا عدالتی حکم کے بغیر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ پرویز مشرف کا معاملہ ابھی عدالت میں زیر بحث ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

ویسٹ انڈیز کی شاندار فتح میں ثقلین مشتاق نے اہم کردار ادا کیا ،پاکستان کو اپنی ہی تیار کردہ کڑوی دوا خود ہی پینا پڑی ،مخالف ٹیم کو اسپن جال میں پھنسانے والی گرین شرٹس اپنے ہی تیار کردہ باؤلر کے شکنجے میں پھنس گئی
قومی اسمبلی میں ”گدھے“ کا تذکرہ‘ ،موبائل فون کمپنی کے اشتہار پر اپوزیشن کا اعتراض، صاف آواز کا مسئلہ تھا تو گدھے اشتہار میں آگئے‘ وزیر اطلاعات کے جواب پر ایوان میں قہقہہ
آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20میں ٹیموں اور پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی، بھارت ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کے وجہ سے 23پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ، سری لنکا 30پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، قومی کرکٹ ٹیم 43پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی، کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے آرون فنچ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے، احمد شہزاد 14 درجہ بہتری کے بعد 11 ویں پوزیشن پر آگئے، باؤلنگ میں ویسٹ انڈیز کے بدری ناتھ اور سنیل نارائن پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود
بکیوں نے بھارت کو فائنل میچ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیدیا،دوسرے نمبر پر سری لنکا جبکہ تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز رہے گی

آج کا اخبار

حکومت مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہ کر سکی،مشاورت کا عمل جاری،اہم حکومتی ارکان بھی اس معاملہ پر تقسیم ہو چکے ہیں؟، حتمی فیصلہ وزیراعظم محمد نواز شریف خود ہی کر سکتے ہیں، قانون سب کیلئے برابر ہے،قانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،نوازشریف، ملک قانون کی حکمرانی پر چل کر ہی ترقی کرسکتا ہے ،عدلیہ کے ہر فیصلہ پر عمل کریں گے،خطاب، آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات ، مشرف کی بیرن ملک روانگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا منگل کو طویل مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، خیبر پختونخواہ کے قائد حزب اختلاف سردار مہتاب، وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی اور خواجہ ظہیر نے شرکت کی

مشرف سے بیرسٹر فروغ نسیم کی اے ایف آئی سی میں ملاقات، غداری کیس اور بیرون ملک جانے کی دی گئی درخواست پر تازہ صورت حال سے آگاہ کیا،سابق صدر کا فارم ہاؤس میں منتقلی پر اصرار ، میڈیکل بورڈ نے اجا زت دینے سے انکار کر دیا

قومی اسمبلی کی امور داخلہ کمیٹی میں تحفظ پاکستان بل کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کی ترامیم مسترد،پی پی ، تحریک انصاف ، ایم کیو ایم،جے یو آئی (ف)اور جماعت اسلامی کی طرف سے مخالفت، تہمینہ دولتانہ اور ایم کیو ایم کے اراکین میں شدیدجھڑپ ، جب تک وزیراعظم مولانا فضل الرحمن کو اعتماد میں نہیں لینگے ہم مخالفت جاری رکھیں گے،ارکان جے یو آئی، تحریک انصاف کا فوج کو شہریوں کو گرفتار کرنے کا اختیار دینے ، ایک عدالت میں جاری کیس کو بند کرکے خصوصی عدالت میں منتقل کرنے سمیت دیگر شقوں پر اختلاف، بل دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے لایا جارہا ہے،ہرشہری کو آرٹیکل 10 کے تحت تحفظ حاصل ہے، بلیغ الرحمان، آئین میں خفیہ اداروں کی جانب سے کسی کو اٹھانا ہو تو طریقہ کار دیا گیا ہے کوئی قانون سازی آئین کیخلاف نہ ہوگی ، خدشات بے بنیاد ہیں،صحافیوں سے بات چیت

زر مبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالرسے تجاوزکرگئے،اسحاق ڈار،حکومت نے گردشی قرضے کی ادائیگی کے بعد غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے بڑھانے کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، بیان

جاپانی نائب وزیر برائے اُمور خارجہ کی وزیراعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں،معاشی استحکام اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد ہماری کامیابی کے لئے ناگزیر ہے ،وزیراعظم نواز شریف

سپریم کورٹ کا ایم این اے محمد اعجاز چوہدری کیخلاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری ، ٹربیونل نے انہیں جعلی ڈگری ر کھنے کی وجہ سے نااہل قرار دیدیا تھا

ایران کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستانی حکام کا ایران سے احتجاج

حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج بر آمد ہونا شرو ع ہو گئے ، نوازشریف ،متعدد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے،ہوائی اڈوں کو عا لمی معیار کے مطابق ترقی دینے کیلئے اقداما ت اٹھائے،سرمایہ کاری میں ترکی کی دلچسپی باہمی دوستی کا بہتر اظہارہے،وزیر اعظم کی ترک کمپنیوں کے وفد سے ملاقات

آٹھ ہزار مدارس میں انگریزی، سائنس اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے،سردار یوسف،ریاست مدرسہ کی تعلیم کو رجسٹرڈ کرے،تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی،نفیسہ شاہ کی قرارداد

موجودہ قومی ٹیکسٹائل پالیسی کی معیاد رواں برس ختم ہو رہی ہے،عباس آفریدی،نئی پالیسی پر کام جاری ہے جو2019ء تک کام کرے گی،آٹھ برس قبل شروع کیا جائے والا ٹیکسٹائل سٹی کا منصوبہ ابھی بھی نامکمل ہے،وفاقی وزیر کی قائمہ کمیٹی میں گفتگو

نوازشریف اور زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، مشرف کے معاملے پرمشاورت

افغانستان نے بھی اتحادی افواج کے زیر استعمال فوجی سازوسامان پاکستان کو فروخت کر نے کی مخالفت کر دی، اضافی عسکری سازوسامان اٰفغان حکومت کے حوالے کیا جائے ، افغا ن حکو مت کا امریکہ پر دباؤ‘ امریکہ نے پا کستا ن کو ساما ن دیا تو یہ افغانستان کے سٹریٹجک تعاون کی بنیادی اقدار کے خلاف ہو گا، کرزئی ترجمان

ملائیشیائی طیارے کے سرچ آپریشن میں تیزی،ایم ایچ 370 کے بلیک باکس کی بیٹری ختم ہو رہی ہے،ایک ہفتے بعد بلیک باکس سے سگنلز آنا بند ہو جائیں گے،حکام،حکومت ملائیشیاء کا طیارے کی تلاش کے حوالے سے مسافروں کے لواحقین کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

پاکستان افغانستان میں امن ومفاہمت کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا ،سرتاج عزیز ،سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں توازن لانا چاہتے ہیں، سعودی عرب سے پاکستان کو حال ہی میں ملنے والی ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم پاکستان کے لیے اشد ضروری تھی، گذشتہ نو ماہ کے دوران ان کی حکومت کا ریکارڈ بہت صاف رہا ہے،حکومت کی خارجہ پالیسی سے متعلق سوچ یہی ہے کہ ’ہم عدم مداخلت پر کابند رہیں، انٹرویو

اگرمشرف کو دنیاکے لیے مثال بنانا ہے تو اس کی ملک میں مو جو دگی ضروری ہے ،سید خو رشید شا ہ ،مشرف کے جا نے کے بعد کیس بنا کر سزا دی گئی تو وہ سزا نہیں ،قوم کو بے وقوف بنا نے والی با ت ہو گی، یو سف رضا گیلا نی اور سلمان تا ثیر کے صا حبزادے زندہ ہیں اگر مذکرات کے بعد بھی وہ رہا نہ ہو ئے اور انہیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار نوازشریف ، چو ہدری نثار اور مسلم لیگ ن کی حکو مت ہو گی ،سکھر کے سوئیٹ ہوم میں مو جود بچوں میں کپڑے تقسیم کر نے کی تقریب کے دوران میڈیا سے با ت چیت

سندھ اسمبلی میں اسلامی نظریاتی کونسل ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

ائیر چیف مارشل طاہر رفیق کا نادرن ائیرکمانڈ آپریشنل بیس کا دورہ، پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا

حکومت نے پرویز مشرف کے معاملہ پر ڈیل کا صفحہ ہی پھاڑ دیا ، عابد شیر علی ،ملک میں عدلیہ غلام نہیں مکمل طور پر آزاد ہے جو بھی فیصلہ ہوگا حکومت عمل کرے گی ، حکومت کو 18کروڑ عوام سے ہمدردی ہے ،مشرف ملزم ہیں ، ملزمان کو انسانی ہمدردی کے طور پر باہر نہیں بھیجا جاتا ، میڈیا سے گفتگو

ملا فضل اللہ افغانستان سے پاکستان میں اسلحہ بھیج رہاہے ، سینیٹر رحمن ملک ،مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پر ڈالنا درست نہیں ، پیپلز پارٹی ملک میں امن کے قیام کیلئے طالبان کی بجائے حکومت پاکستان کا ساتھ د ے رہی ہے ، حکومت طالبان کے فری زون کے مطالبے کو ہرگز قبول نہ کرے ، لشکر جھنگوی اور طالبان میں کوئی فرق نہیں ، میڈیا سے گفتگو

پرویز مشرف کیخلاف فرد جرم عائد کرنے پر کوئی پوزیشن نہیں لیں گے‘ امریکہ،معاملہ پاکستانی آئین و قانون کے تحت حل ہونا چاہئے‘ میری ہارف

وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیراعظم کے خط پر فوری ایکشن: ٹرانسپورٹ کرائے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت، ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کے نرخوں کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ہم آہنگ کیا جائے، عوام کا مفاد سب سے مقدم ہے،کسی کو ناجائز منافع خوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،معاشی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہر قدم عوام کی بہتری کیلئے اٹھ رہا ہے :شہباز شریف

سپریم کورٹ نے تارکین وطن کی سہولت کیلئے دنیا بھر میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ لگانے کا حکم دیدیا ، وزارت خارجہ سے پندرہ روز میں رپورٹ طلب،تارکین وطن کو پاسپورٹ کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے،چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی

کراچی تا لاہور موٹر وے کے دو روٹس بنائے گئے ہیں،شیخ آفتاب، گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کو بلاسود قرضہ جبکہ گریڈ 17 سے لے کر 22 تک کے ملازمین سے ہاؤس بلڈنگ پر سود لیا جاتا ہے،رانا محمد افضل،ملازمین کو 36 تنخواہیں دینے کی بجائے 100تنخواہیں دی جائیں، مسعود پروین کا مطالبہ

ٹھٹھہ میں بھوت سکول ہیں‘ سندھ حکومت اس پر توجہ دے‘ماروی میمن،ایک دوسرے پر دہشت گردی کے الزامات لگانے سے ملک دشمن عناصر کو فائدہ ہوگا ، جمشید دستی،پنجاب بچیوں سے زیادتی کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے،حکومت توجہ دے،آصف حسنین

قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان پولیو کے خلاف مہم کے معاملہ پر متحد ہوگئے،پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کرنے او رپوری قوم سے پولیو کے خلاف جہاد کا مطالبہ، پولیو ویکسین کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء کرام کو بھی شامل کیا جائے،ارکان کی رائے

فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناعی جاری

خیبر پختونخواہ کابینہ کے پانچ وزراء نے حلف اٹھا لیا

نور خان ایئربیس پر آنے والا خلیجی طیارہ واپس روانہ،طیارہ ایک معروف بزنس مین ہدایت اللہ کا تھا جو شارجہ میں رجسٹرڈ ہے‘ ذرائع سول ایوی ایشن

پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات ، جمشید دستی خود نرغے میں آگئے ، سدرا نامی خاتون یکم جنوری کو جمشید دستی کا خانسامہ نوید لے کر آیا ، مذکورہ خاتون خانسامہ کی اہلیہ نہیں ، مزید تحقیقات کے لئے چار اراکین قومی اسمبلی کو خصوصی درخواست

انتخابات کے موقع پر حملوں کا خطرہ‘ ایک ہزار مجاہدین سرحد پار تیار بیٹھے ہیں‘ بھارت کا نیا شوشہ

خیبرپختونخوا حکومت کے تبدیلی اور شفافیت پر مبنی اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہیں،لارس گنروگن مارک،وزیر اعلیٰ کے ویژن اور لیڈرشپ کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے ،اُنہوں نے انتخابات کے بعد اجتماعی کوششوں کو یکجا کرکے ٹیم ورک کے ساتھ ایک سال سے بھی قلیل مدت میں مثبت تبدیلیاں کیں جو نظر آنے لگی ہیں،یورپی یونین سفیر

حکومت طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے سست روی کا شکار ہے، پروفیسر ابراہیم ،حکومت طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردے تو خوش آئندہ ہوگا،گفتگو

یوٹیوب سے پابندی اٹھانا سردست ممکن نہیں ،شیخ آفتاب،پہلے یقینی بنانا ہوگا کہ مستقبل میں اس پر توہین آمیز مواد نہیں آئے گا،انوشہ رحمٰن کی وطن واپسی پر شازیہ مری کے ساتھ بات چیت کے بعد لائحہ عمل سامنے آسکے گا، امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت

امریکہ پاکستان میں سفارت خانے کیلئے4لاکھ ڈالر کا اونٹ کا مجسمہ خریدے گا ، امریکی آرٹسٹ جان بالڈیساری کا تخلیق کردہ حقیقی اونٹ کی جسامت کا یہ مجسمہ فائبر گلاس سے تیار کیا گیا

آئین سے غداری مقدمہ میں حکومت اور پرویز مشرف دونوں ڈرامہ رچا رہے ہیں، جمشید دستی،حکومت سنجیدہ ہے تو مقدمہ 12اکتوبر سے شروع کرتے ہوئے مشرف کے ساتھیوں کو بھی اس میں شامل کرے ، حکومت غریبوں کو بم دھماکوں میں مروا کر ڈالر وصول کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ، میڈیا سے گفتگو

مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کی آج وطن پہنچنے کی توقع ،بحری جہاز مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کو پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا گیا،انصاربرنی

خیبرپختون خواہ اسمبلی میں تحریک انصاف فارورڈ بلاک ایک کھلی حقیقت ہے،قربان علی خان،چودہ صوبائی اسمبلی ارکان موجود ہیں اور پانچ ارکان نے فارورڈ بلاک میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے،فوکل پرسن

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تھر پارکر میں قحط سالی سے اموات جاری ہیں جبکہ قریبی علاقے بھی اس آفت کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ قحط سالی کے بعد کیا آپ سندھ اور وفاقی حکومت کی امدادی کارروائیوں سے مطمئن ہیں،آپ کے خیال میں قحط سالی کی ذمہ داری سندھ حکومت کو قبول کرنی چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قحط سالی سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی، صوبائی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔
امدادی کارروائیاں‌بہتر لیکن انہیں مزید بڑھانا چاہئے، آفت بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔