بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

تازہ ترین خبریں

ورلڈ‌ ٹی ٹونٹی، پاکستان نے آسانی سے بنگلہ دیش کو شکست دے دی، عمر گل کی 3 وکٹیں، شہزاد کی سینچری، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا

بنگلہ دیش میں جاری ٹی 20 ورلڈ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے میزبان بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی، احمد شہزاد کے یادگار 111 رنز، بائولرز کی عمدہ بائولنگ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ کواٹرز فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا۔ میر پور کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے شائقین کرکٹ کو انتہائی مایوس کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے صرف شکیب الحسن نمایاں رہے جنہوں نے 38 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ناصر حسین 23، تمیم اقبال، 16، انعام الحق، 18، شمس الرحمان، 4، مشفق الرحیم، 2 رنز بنا سکے، ضیا الرحمان بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ جبکہ محمود اللہ اور مرتضیٰ نے سترہ، سترہ رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے 3، سعید اجمل نے 2 جبکہ ذوالفقار بابر اور شاہد آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے پُراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیشی باؤلنگ لائن کے چھکے چھڑا دیے تھے اور پاکستان کی جانب سے تباہی کی بنیاد احمد شہزاد نے رکھی، جنہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی

آج کا اخبار

وزیر داخلہ کی زیر صدارت حکومتی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کااجلاس  مذاکراتی عمل پر اطمینان کا اظہار ،انسانی خون کا ایک قطرہ بھی نہیں بہنا چاہیے ،اللہ کی مدد اور قوم کی دعاؤں سے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائینگے ،اجلاس میں عزم ، جو گروپ مذاکرات کا حصہ ہیں انہیں کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا جائے ، طالبان کا مطالبہ ، جنگ بندی ختم نہیں ہوگی،مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، وزیرداخلہ نے وقت مانگا ہے، 2سے 3دن میں دونوں کمیٹیوں کی دوبارہ ملاقات ہوگی ،حکومتی موقف آنے پر طالبان سے براہِ راست ملاقات کا ایجنڈا طے کیا جائیگا ،مولانا سمیع الحق ،وزیراعظم میاں نواز شریف سے وزیر داخلہ کی ملاقات، وزیر داخلہ نے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، اعتماد میں لیا، آئندہ حکومت کی حکمت عملی پر بھی مشاورت، امن و امان کی صورتحال سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا

پنجاب ہاوٴس اسلام آباد میں وزیر داخلہ کی سربراہی میں حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت اور طالبان کمیٹی کے بیشتر اراکین نے تجویز دی کہ حکومت جذبہ خیر سگالی کے تحت طالبان کے کچھ قیدیوں کو رہا کرے تاکہ براہ راست مذاکرات کے سلسلے کو بغیر کسی تعطل اور طوالت کے آگے بڑھا کر حتمی نتیجے تک پہنچا جاسکے

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی منظوری دے دی،یکم اپریل سے پٹرول1.72،ڈیزل2.90،لائٹ ڈیزل5.16روپے سستا ہوگا

پرویز مشرف کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، غداری کیس میں خصوصی عدالت کی طرف سے مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے پانچ رکنی ٹیم تشکیل ،عدالت حکم عدولی اور خصوصی عدالت میں پیشی سے انکار کی صورت میں وفاقی پولیس کی ٹیم سابق صدر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے گی ،سیکورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی

پاکستان کا آئین نہ صرف شہریوں کے درمیان مساوات کا درس دیتا ہے بلکہ خواتین و بچوں کے تحفظ کی بھی ضمانت دیتاہے،چیف جسٹس، یہ ریاست کی ذمہ د اری ہے ، اعلیٰ عدلیہ خواتین کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے اور اس نے قانون کے مطابق حقوق کے تحفظ کیلئے اہم فیصلے جاری کئے ہیں ، خواتین اور بچیوں سے امتیازی سلوک کا تعلق غلط طور سے مذہب سے جوڑا جاتا ہے ، آئین کے تحت قانون کی حکمرانی سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے ہمیں اس کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا ، کنیرڈ کالج برائے خواتین کے ساتویں کانووکیشن سے خطاب

پنجاب سے ہفتہ میں سات دن سی این جی سٹیشن کھلے رہیں گے،شاہد خاقان عباسی،پانچ سال میں گیس کی رسد طلب سے بڑھا کر بحران ختم کر دینگے،وفاقی وزیر کی سی این جی ایسوسی ایشن کے سیمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت، فیصلے نے عوام کے دل جیت لئے، عرصہ دراز بعدگیس کے شعبہ میں توازن قائم ہو گیا،غیاث پراچہ کا خیرمقدم

بلوچستان، پسنی میں ائیرپورٹ کے قریب ریڈار کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں1اہلکار جاں بحق ،ریڈار محفوظ رہا ہے،سیکورٹی حکام ،کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک بچی جاں بحق، 16 افراد زخمی،کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی نے کوئٹہ بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی

تین سال میں شرح خواندگی کا 100فیصد ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں ،نواز شریف،4سال میں تعلیم کا بجٹ دوگنا کرکے جی ڈی پی کے 4فیصد تک لانا ترجیحات میں شامل ہے ،خواتین کو تعلیم یافتہ بنا کر ہر شعبے میں آگے لائینگیسب کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومتیں مربوط کوششیں کررہی ہیں ، تعلیمی کانفرنس سے خطاب، پاکستان میں ہر لڑکے اور لڑکی کو سکول بھیجنا ہمارا مقصد ہے، کسی کو سکول جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،گورڈن براؤن،گورڈن براؤن سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات،تعلیم کے فروغ پر بات چیت

لاپتہ طیارے کی نئے علاقے میں تلاش،بحری جہاز پہلے دن ناکام لوٹ گئے، بحرِ ہند سے ٹکڑے اٹھائے مگر تعلق لاپتہ طیارے سے ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ،آسٹریلوی میری ٹائم اتھارٹی

ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر بسری مولیانی اندراوتی کی وزیراعظم نواز شریف ، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقاتیں، حکومت نے توانائی اور بنیادی ڈھانچہ کے شعبوں سمیت آئندہ پانچ سال کیلئے اپنی ترجیحات کی نشاندہی کر رکھی ہے،وزیراعظم ، ترجیحی شعبوں میں عالمی بینک کی معاونت سے پاکستان کو ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی، ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر بسری مولیانی اندرا وتی سے گفتگو، عالمی بینک نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کوسراہا

عالمی مالیاتی فنڈزآئی ایم ایف نے پاکستان پراپنی دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری کردی، وزیراعظم کی ٹیکس انویسٹمنٹ سکیم پرتحفظات کااظہار،پاکستان اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت بھارت کے ساتھ تین عرصے میں تجارتی تعلقات معمول پر لانے کیلئے پرعزم ہے ، آئی ایم ایف ، دونوں ممالک کے درمیان یہ اقدام انتہائی خوش آئند ہیں ، جیفری فرینکس

طالبان نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایک گولی بھی نہیں چلائی، پروفیسر ابراہیم،طالبان سے ملاقات کے لئے دونوں کمیٹیوں کے ارکان جلد قبائلی علاقے روانہ ہوں گے مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، دونوں فریقین کے درمیان بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے ، ڈاکٹر شکیل آفریدی کی وجہ سے ملک میں انسداد پولیو مہم کو شدید نقصان پہنچا، طالبان شوری سے آئندہ دور میں وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بات کی جائے گی ،ر یاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ میڈیا کے دفاتر اور صحافیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنا ئے ،انٹرویو

بروقت طبی سہولیات نہ دینے پر شاہ زیب باجوہ کے اہلخانہ کا امریکی ہسپتال کیخلاف ہرجانے کا دعوی،شاہ زیب کے اہل خانہ نے امریکی ریاست منی سوٹا کے کلوکیٹ کمیونٹی میموریل اسپتال اور ڈاکٹر پیٹر اولسن کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے 75 ہزار ڈالر ہرجانے کا دعوی کردیا

افغان صدر نے طالبان سے معاملات کی درستگی کیلئے پاکستان سے مدد طلب کی ہے‘ پرویز رشید،بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط حکومت کے حوالے کریں‘ میڈیا سے گفتگو

ایران نے پاکستان کو مشترکہ سرحدی کنٹرول اپنے حوالے کرنے کی پیشکش کردی

بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والے دھمکی آمیز خط نے نیا سیاسی محاذ کھول دیا ،جہانگیر بدر اور راناثناء اللہ بھی اس بیان بازی کی بس میں سوارہوگئے، حمزہ شہباز کا بیان بلاول کو پنجاب آنے سے روکنے کی سازش ہے ،جہانگیربدر، خط حوالے کریں تاکہ پتا چلایا جاسکے کہ اسے کس نے بھیجا ہے، رانا ثناء اللہ، حکومت سندھ بلاول کودھمکی آمیز خط کی تحقیقات کرا ئے ،دھمکی دینے والے عناصر کوڈھونڈنکالاجائے،لطاف حسین

بدقسمتی سے ہمارے ملک میں قانون اور آئین توڑنے والے ڈکٹیٹروں کو قوالی کرنے والے مل جاتے ہیں، خواجہ محمد آصف ، لوگ اے سی بند کریں تو ایک سے تین فیصد تک بجلی بچائی جاسکتی ہے، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں خطاب

صوبائی کابینہ میں رد وبدل خالصتا کارکردگی کی بنیاد پرہوا ہے، پرویز خٹک،میرے کسی وزیر یا مشیر کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام نہیں ،چیلنج کرتاہوں میری کابینہ کے کسی وزیر یا مشیر کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام لے آئیں تو اس کو نشان عبرت بنائیں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

”چائنا پاور کمپنی “ کی پاکستان ریلویز کے مختلف شعبوں کی ”اپ گریڈیشن“ کے لیے معاونت کی پیشکش

تھر میں یکم دسمبر 2013سے 28مارچ 2014تک 201اموات ہوئیں،51مرد،34خواتین اور 116بچے شامل ہیں ،تاج حید ر ،اموات کی وجہ بھوک نہیں بلکہ شدید سردی ،نمونیہ اور دیگر بیماریاں ہیں اور بچوں میں اموات کی بڑی وجہ قوت مدافعت کی کمی اور قبل از وقت پیدائش ہے، خواتین کی اموات زیادہ تر وجہ زچگی کے پیچیدہ مراحل کے ہیں، 13لاکھ افراد کو مفت گندم کی تقسیم کا 80فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے،اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 150ڈاکٹرز مزید بھرتی کیے جائیں گے، 70کروڑ روپے کی لاگت سے تھر میں جدید اسپتال قائم کرنے کے علاوہ 47ہزار راشن بیگز مزید تقسیم کیے جائیں گے،زیر اعلیٰ سندھ تھر کی ترقی کے لیے ایک بڑے پیکج کا اعلان جلد کریں گے، پریس کانفرنس سے خطاب

افغان نیشنل آرمی کی جانب سے پاکستانی علاقے پر گولہ باری ، شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب 6مارٹر گولے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب گرے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، عسکری ذرائع

ایران سے گیس کی درآمد پاکستان کے گیس بحران کا موزوں ترین حل ہے،ایم ڈی ایرانی گیس کمپنی علی رضا غریبی، پاکستان اپنی سرزمین پر گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دے تو ایران دسمبر تک گیس فراہم کرسکتا ہے

لاہور ہائیکورٹ ،وفاقی وزیر انوشہ رحمن کو یوٹیوب سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنے کا حکم

2014 ء افغانستان سے امریکی انخلا اور کابل اور اسلام آباد میں اسلامی حکومت کے قیام کا سال ہے، سراج الحق ، نوازشریف امریکہ کو جانے کا راستہ دیں مگر اسلحہ اور سامان جنگ مسلمانوں کے لیے مال غنیمت ہے ،تربیتی وتنظیمی کنونشن کے شرکاء سے خطاب

عسکری قیادت سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ ہے،شیخ رشید،(ن) لیگ کی قیادت نے جلا وطنی سے کوئی سبق نہیں سیکھا،مذاکرات کامیاب ہونا خواب ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

امریکی سفارتخانے میں سوشل میڈیا کانفرنس، پاکستانی صحافیوں ، بلاگرز ، سماجی کارکنوں اور ماہرین کی شرکت

ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے تعلیمی اتاشی تعینات

بحرین میں سکیورٹی خدمات سرانجام دینیوالے سابقہ پاکستانی فوجیوں کو 430بحرینی دینار سے 1140 امریکی ڈالر تک معاوضہ دیا جارہا ہے، سرکاری طور پر بحرین کے ساتھ لیبر یا ورک فورس کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کے باوجود فوجی فاؤنڈیشن ، بحریہ فاؤنڈیشن اور نجی کنٹریکٹر ہزاروں پاکستانیوں کو بحرین کے لئے بھرتی کررہے ہیں ،2011ء سے اب تک چار پاکستانی بحرین میں جانیں گنوا چکے ہیں کوئی واضح حکومتی پالیسی سامنے نہیں آسکی

ملائشیاء کی جیلوں میں بند پاکستانیوں سمیت غیر ملکی تارکین وطن کے ساتھ غیر انسانی سلوک ، انسانی حقوق کے ادارے خاموش، ملائشیاء کا میڈیا بھی آزاد نہیں تاکہ مظالم کی کہانی لکھ سکے، تارکین وطن موت کی دعا مانگنے لگے

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو آج 11برس مکمل ہوگئے،مارچ 2003ء کو کراچی سے گرفتار کرکے افغانستان اور بعد میں امریکہ منتقل کر دیا گیا تھا

پاکستان میں رعشہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 40لاکھ سے زائد ہے ،2030 تک تعداد دگنی ہوسکتی ہے،طبی ماہرین

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تھر پارکر میں قحط سالی سے اموات جاری ہیں جبکہ قریبی علاقے بھی اس آفت کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ قحط سالی کے بعد کیا آپ سندھ اور وفاقی حکومت کی امدادی کارروائیوں سے مطمئن ہیں،آپ کے خیال میں قحط سالی کی ذمہ داری سندھ حکومت کو قبول کرنی چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قحط سالی سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی، صوبائی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔
امدادی کارروائیاں‌بہتر لیکن انہیں مزید بڑھانا چاہئے، آفت بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔