بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

تازہ ترین خبریں

ملائیشین وزیراعظم نے لاپتہ طیارے کی بحرہند میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق، طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے، ان کے اہلخانہ کو آگاہ کیا جائے گا، نجیب رزاق

ملائیشا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے ملائیشین ایئرلائن کے لاپتہ مسافر طیارے کے بحر ہند میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ 17 روز کی کھوج اور تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارے کی آخری پوزیشن بحرہند کے وسط میں تھی اور وہ بحرہند کے جنوب میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے طیارے میں سوار مسافروں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ورثاء کو تمام ترصورتحال سے آگاہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے وہ جلد اپنا تفصیلی بیان بھی جاری کریں گے۔واضح رہے کہ 8 مارچ کو ملائشین ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے چینی شہر بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی جس میں 239 مسافر سوار تھے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

دہشت گردی کی لہر ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے،مارشل لاء ادوار کے نتائج بھگت رہے ہیں،نوازشریف،یقین ہے کہ اتنی خدمت کریں گے کہ عوام زیادہ قائل ہوجائیں گے،خواہش ہے کہ اسی دور میں ہمیشہ کیلئے لوڈشیڈنگ ختم کردیں ،65 سالوں میں اتنی بجلی پیدا نہیں کی جتنی چار سالوں میں پیدا کریں گے،مذاکراتی کمیٹی اور طالبان میں جلد ملاقات ہو گی ،و زیراعظم کا راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

وزیراعظم نے کہا کہ دکھ اس کا ہے کہ 65 سالوں بعد بھی ہم اتنے بڑے بڑے مسائل کا شکار ہیں۔۔ہم بہت سے ملکوں سے پیچھے چلے گئے ہیں۔20 ،30 سال پہلے جن سے آگے تھے ان سے پیچھے چلے گئے ہیں ۔جنوبی کوریا 1960 میں پیچھے تھا، آج کہیں آگے ہے ، اس ملک کی کمپنی نے ہی موٹروے بنائی تھی ۔آج ملک میں بجلی ہے نہ گیس ۔دہشت گردی اور قتل و غارت ہے

مری سے راولپنڈ ی آ نے والی ٹو یو ٹا ہا ئی ایس وین گہر ی کھا ئی میں گر گئی 11 افراد جا ں بحق ، چھ شد ید زخمی

آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں پاکستان کا 75واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ،وفاقی دارالحکومت میں 31،صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21توپوں کی سلامی دی گئی ، چاروں صوبوں میں متعدد شخصیات کو اعزازت دیئے گئے

آرمی چیف کا یوم پاکستان کے موقع حاضر سرو س و ریٹائر فوجی افسران کے اعزازمیں استقبالیہ

فرانسیسی سیٹلائٹ کی تصاویر سے ملبے کے ممکنہ شواہد، بحرِ ہند کے جنوبی حصے میں جہاز کے ملبے سے ملتی جلتی اشیا نظر آ رہی ہیں جن کا ممکنہ طور پر تعلق لاپتہ طیارے سے ہو سکتا ہے،ملائیشیاء حکام

مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے‘ جامع مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے‘ جلیل عباس جیلانی،مذاکرات کی کامیابی کیلئے بھارت کو پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کا مثبت جواب دینا ہوگا‘ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر کا ایشیا سوسائٹی سے خطاب

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ (آج)پاکستان کو 55کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے کا جائزہ لے گا،نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کا امکان

سپریم کورٹ کا حکم،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات پر صلاح مشورہ شروع کردیا،صوبوں سے رابطہ

لاپتہ مسعود جنجوعہ کیس،اہم گواہ ڈاکٹر عمران منیر سے ویڈیولنک کے ذریعے بیان اور شہادت ریکارڈ کرانے بارے انتظامات کو حتمی شکل نہ دی جا سکی

بھارت کے انتخابات،ایم ایف این درجہ کا معاملہ ملتوی کر دیاگیا، وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا تھا کہ یہ وقت درست نہیں،ذرائع

”ڈالر 98/99سے نیچے نہیں آنا چاہئے“،وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو ہدایت

تیسری نیوکلیئرسیکورٹی کا نفرنس آ ج دی ہیگ میں ہو گی،وزیراعظم پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے،نواز شریف پاکستان کی جانب سے جوہری تنصیبات اورمیٹریلزکے تحفظ اورسیکورٹی کویقینی بنانے کیلئے اٹھائے اقدامات پرروشنی ڈالیں گے ، سمٹ کے موقع پروزیراعظم کی چند عالمی رہنماوٴں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع

نوازشریف شریعت کی طر ف بڑھیں گے تو شریعت بھی ان کی طرف بڑھے گی ، منورحسن،نظریہ پاکستان اور قائداعظم کا مذاق اڑانے کی کوشش نہ کی جائے،آزادانہ خارجہ پالیسی بنائی جائے ، امریکی اثر اور مداخلت بند کی جائے طاقت اور قوت کے استعمال سے گریز کیا جائے،بھارت سے دوستی کا مطلب کشمیریوں کے دشمنی ہے نوازشریف بھارت سے دوستی کی باتیں کرکے کشمیریوں کے زخموں پر نمک نہ ڈالیں، تحفظ ِ پاکستان کنونشن سے خطاب

پاک یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کا دوسر ا دورآ ج سے برسلز میں شروع ہوگا،سرتاج عزیز پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے، مذاکرات میں پاکستان کے پانچ سالہ رابطہ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

پیپلزپارٹی اور اس کی حلیف جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہوگا،حکومت، طالبان مذاکرا ت ،سانحہ ایف ایٹ کچہری اور سعودی عرب سے1.5ارب ڈالر کی امداد پر مشترکہ غور و کیا جائے گا

شہباز شریف کی مزاراقبال پر حاضری، پھولو ں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، وزیٹرز بک میں تاثرات درج کئے، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالیں گے ، پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا:شہبازشریف،ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ایک برس بعد 1300میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی، وزیراعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو

تھر متاثرین کو امدادی گندم کی فراہمی پھر معطل،مزید 2بچے انتقال کرگئے ،کرایوں کی عدم ادائیگی پر ٹرانسپورٹرز نے گندم پہنچانے سے انکار کردیا

جنوبی پنجاب اور بڑے شہروں میں بھی میٹرو بس سروس کی سہولت فراہم کرینگے، وزیراعلیٰ پنجاب ،میٹرو بس سروس پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گی، عوام کی خدمت اور ترقی کا مشن جاری رکھیں گے:شہبازشریف،راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ 10 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے سے جڑواں شہروں کے یومیہ ڈیڑھ لاکھ مسافر استفادہ کرینگے،وقت نے میٹرو بس سروس کے ناقدین کو غلط ثابت کردیا ہے، تاجروں سے ایکوائر کی جانیوالی اراضی کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادا کی جائے گی،وزیراعظم نواز شریف کے ترقی کے وژن کو محنت اور لگن کے ساتھ تسلسل سے آگے بڑھائیں گے، میٹرو بس منصوبے کے مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

بھارت، چین ‘ ایران ‘ سری لنکا ‘ سپین‘ بھارت اور ہانگ کانگ میں قائم پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز میں یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا، سفارتخانوں پر قومی پرچم لہرایا گیا ،تقاریب میں صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے

امریکہ پاکستان کیساتھ تعلقات مضبوط کرنا چاہتا ہے‘ جان کیری، پاکستان کے ساتھ ایسے ہی مفادات ہیں جیسے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ ہیں‘ پاکستان ڈے کے موقع پر پیغام

وزارت پانی وبجلی کا داسو ڈیم کی تعمیر رواں سال شروع کرنے کا فیصلہ،منصوبے پر چارعشاریہ دو بلین ڈالر لاگت آئے گی، 2019 تک پایہ تکمیل کو پہنچے گا

اب ڈرون حملہ نہیں ہوگا،ملک میں مذاکرات کے ذریعے امن لائیں گے،عابد شیر علی،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ6سے8گھنٹے تک محدود ہوگیا،قومی کرکٹ ٹیم کو فتح پر مبارکباد ،ٹیم کو اسی طر ح جوش وجذبے کے ساتھ کھیلنا چاہئے، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی

پشاور ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دو صو با ئی وزراء اور گورنر کے عہدے کے لئے ایک شخصیت کی کلیرنس دینے سے معذرت

وزیراعظم کے9غیر ملکی دوروں پر19کروڑ10لاکھ سے زائد خرچ ہوئے،سرکاری دستاویزات،چین کے دورے پر 2کروڑ 62لاکھ،ترکی 46لاکھ ،امریکہ کے دورے پر 8کروڑ 7لاکھ ، برطانیہ کے دورے پر 2کروڑ 51لاکھ،سری لنکا پر 1کروڑ 18لاکھ روپے خرچ کئے گئے

افغان حکومت کا پاکستان سے عدم رابطہ،افغان مہاجرین کی اکثریت کے ووٹ کے حق سے محروم رہنے کا خدشہ ، 26 لاکھ افغان مہاجرین کو ووٹ کا حق دینے پر پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا،ذرائع، رابطہ کیا گیا تو درخواست پر غور کرسکتے ہیں اور ہر ممکن تعاون کریں گے،پاکستانی حکام

پاکستان میں ”انسان برائے فروخت “ کے حوالے سے واقعات میں اضافہ ،حکمرانوں سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ

سرکاری اداروں نے واپڈا کے ایک کھرب 24ارب 80 کروڑ 30لاکھ جبکہ پرائیویٹ صارفین نے 3کھرب 25ارب58کروڑ90لاکھ روپے سے زائد دبا لئے، واپڈا نے واجبات کی وصولی کیلئے سخت قانون سازی کی سفارش کر دی، کام شروع کر دیا گیا

آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی،ملک بھر میں سکیورٹی الرٹ،مہم کوکامیاب بنانے کیلئے علماء کرام اور سماجی تنظیموں سے مدد لینے کا فیصلہ

وزارت دفاع کا پی آئی اے کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے 13 نئے جہاز خریدنے کا فیصلہ

ملک بھر کی جیلوں میں توہین رسالت کے مرتکب 79 قیدی پا پند سلا سل ہیں ، قیدکاٹنے وا لو ں میں 61 مسلمان 18 عیسائی شامل ہیں

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو دریائے جہلم میں کشن گنگا کے پاور ہاؤس دریائے نیلم کے پانی کا رخ موڑنے کی اجازت دیدی،کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے پانی کی کوئی قلت نہیں ہوگی،وزارت پانی و بجلی کے حکام کا دعویٰ

ڈینگی وائرس پاکستان میں پھر اپنے شکنجے گاڑنے کیلئے تیار، وفاقی اور صوبائی حکومتیں روک تھام کیلئے تاحال کوئی انقلابی اقدامات نہ کرسکیں

F-16 آؤٹ‘ JF-17 ان،یوم پاکستان کے فضائی مارچ پاسٹ کی قیادت تھنڈر طیاروں نے کی

بے نظیر ‘ جان ایف کینیڈی‘ اندرا گاندھی‘ راجیو گاندھی‘ مارٹن لوتھر کنگ جونیئر‘ شاہ فیصل،عوامی لیڈروں اور سربراہان کی قتل کی سازشیں صدیوں بعد بھی بے نقاب نہ ہو سکیں،تجربہ کار تفتیشی افسران اور غیر ملکی سپیشل ٹیمیں بھی اصل محرکات اور ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کرکے عدالت کے کٹہرے میں نہ لاسکے

دنیا کی 6 ارب سے زائد آبادی کیلئے پانی کی طلب روز بروز بڑھنے لگی، اگلی عالمی جنگ میٹھے پانی پر ہوگی‘عالمی ماہرین،دنیا کی آبادی کا 2 تہائی حصہ انتہائی کمی کا شکار ہوجائیگا‘ رپورٹ

قومی ایئر لائن کو دھچکا ‘ چار بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے تیس ہزار کم کاحج پیکیج پیش کر دیا، سردار یوسف معاملے کو وزیراعظم کے سامنے پیش کریں گے،کابینہ نے حتمی منظوری دیدی تو سرکاری حاجی انتہائی کم نرخوں پر ہو سکتا ہے ، ذرائع

پاکستان میں 70 فیصد بچے بچیاں والد کو”بابا جان“کہنا پسند کرتے ہیں،رپورٹ،13 فیصد”پاپا“ جبکہ9 فیصد ”ڈیڈی “ کہتے ہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تھر پارکر میں قحط سالی سے اموات جاری ہیں جبکہ قریبی علاقے بھی اس آفت کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ قحط سالی کے بعد کیا آپ سندھ اور وفاقی حکومت کی امدادی کارروائیوں سے مطمئن ہیں،آپ کے خیال میں قحط سالی کی ذمہ داری سندھ حکومت کو قبول کرنی چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قحط سالی سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی، صوبائی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔
امدادی کارروائیاں‌بہتر لیکن انہیں مزید بڑھانا چاہئے، آفت بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔