بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

تازہ ترین خبریں

مشرف نے اسامہ کی حفاظت کیلئے آئی ایس آئی میں ڈیسک بنائی تھی،امریکی اخبار،اسامہ بن لادن ڈیسک کا آفیسر کسی کو جوابدہ نہیں تھا، امریکی میڈیا کی نئی درفتنی، پاکستانی انٹیلی جنس اداروں‌کی تمام الزامات کی سختی سے تردید

پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع نے امریکی میڈیا کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کا کسی کو علم نہیں تھا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے۔ خبر دینے والے امریکی صحافی کو ناپسندیدہ قرار دے کر پاکستان سے نکالا گیا تھا۔ واضع رہے کہ نیویارک ٹائمز کے نمائندے CARLOTTA GALL نے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا تھا کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے اسامہ بن لادن کے تحفظ کے لئے ڈیسک قائم کیا تھا۔ ڈیسک بنانے والا شخص کسی دوسرے کو جوابدہ نہ تھا۔ پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی بارے کسی کو علم نہیں تھا۔ نیویارک ٹائمز کی خبر میں کوئی صدات ہے اور نہ ہی ان کے دعوے حقیقت پر مبنی ہیں، ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر بے بنیاد ہے۔ الزام کا مقصد پاکستان اور آئی ایس آئی کو بدنام کرنا ہے۔واضع رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کو اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کا علم تھا۔ جنرل پاشا امریکیوں کے ساتھ مل کر طالبان کیخلاف سرگرم تھے۔ امریکی حکام آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل پاشا کے طالبان کے معاملات میں ملوث ہونے پر حیران تھے۔ جبکہ سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی طالبان کو تحفظ فراہم کیا تھا۔ القاعدہ کے سربراہ کو بچانے کیلئے پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی میں خفیہ ڈیسک قائم تھا جو پرویز مشرف نے قائم کر رکھا تھا

آج کا اخبار

وزیراعظم کا نیکٹا کے ماتحت انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ اور ریپڈ رسپانس فورس کے قیام کا حکم ، ملک کی خوشحالی امن سے جڑی ہوئی ہے،چاروں صوبائی حکومتیں اور تمام ادارے ملک میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش اور سخت محنت کریں،نوازشریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب ،اجلا س میں داخلہ سلامتی پالیسی سے متعلق مکمل ا تفاق رائے کا اظہار ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے چاروں صوبوں کو مزید وسائل کی فراہمی کا فیصلہ، ہر صوبے کو ایک ایک بم ڈسپوزل گاڑی دی جائے گی، وزیر داخلہ کی داخلی سلامتی سے متعلق مختلف اْمور پر شرکا ء کو بریفنگ، طالبان قیدیوں کی فہرست کے حوالے سے سارے معاملات کمیٹی کے پاس ہیں،وہ بہت جلد اپنی پیش رفت سے آگاہ کریں گے، میڈیا انتظار کرے،پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو، چاروں صوبوں، وفاق اور فوجی قیادت نے نئی قومی سلامتی کی داخلی پالیسی پر مکمل اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے، چوہدری نثار ،وزارت داخلہ کے تحت انٹیلی جنس اداروں کے درمیان مربوط رابطے کیلئے مشترکہ ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا،میڈیاسے گفتگو

ی۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اجلاس کے بعد سرکاری میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں داخلہ سلامتی کی پالیسی سے متعلق مکمل طور پر اتفاق رائے پایا گیا۔وزیراعظم نے چاروں صوبائی حکومتوں اور تمام اداروں سے کہا کہ وہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش اور سخت محنت کریں

حکومت کو مالا کنڈ سے لاپتہ 35افراد پیش کرنے کیلئے24گھنٹوں کی آخری مہلت ،وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر اعلی، گورنر پختونخواہ پر توہین عدالت کی تلوار لٹکنے لگی ، صبر کا دامن چھوڑ چکے ،کشتیاں بھی جلا دیں، حکومت کو لاپتہ افراد کی ذرا برابر بھی پرواہ نہیں ہے، اب مثبت جواب نہ دیا گیا تو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے، جسٹس جواد ایس خواجہ

حکومت کہے کسی ملک میں اپنے دستے بھیجو تو فوج ایسا حکم نہ مانے،الطاف حسین، جس ملک میں جاگیردارانہ،وڈیرانہ،ظالمانہ نظام ہوگاوہاں جمہوریت آہی نہیں سکتی، لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا جارہا ہے، متحدہ قومی موومنٹ کا قائد کا یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب

انتخابی اصلاحات عملدرآمد کیس،الیکشن کمیشن کو پندرہ روز میں جواب جمع کرانے کا حکم، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانیبا رے حکومت سے ایک ما ہ میں رپورٹ طلب ,خیبر پختونخواہ میں حلقہ بندیاں مکمل کرلی ہیں‘ بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں‘ ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے،ملک میں منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے تمام ادارے تعاون کرنے کے پابند ہیں،چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے ریمارکس،الیکشن کمیشن ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے‘ شیرافگن،حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے‘ ڈی جی الیکشن کمیشن

سرکاری اداروں کی قید میں مبینہ خواتین اور بچوں کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں،پرویز رشید ، طالبان سے مذاکرات پنجاب کا نہیں پاکستان کا معاملہ ہے، ہم پاکستانی ہیں اور اسی بنیاد پر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے‘ داخلی سلامتی پالیسی سے متعلق صوبوں نے اہم کردار ادا کیا اور ملک کی تمام جماعتیں طالبان سے مذاکرات کی حامی ہیں ،ملک کی سرحدیں انتہائی محفوظ ہیں ،747 طیارہ کوئی غبارہ نہیں ہے جسے اتار کر مسافروں سمیت جیب میں ڈال دیا جا ئے ، بھا رت کے ساتھ کو ئی نیا معا ہدہ نہیں کر رہے ،صحافیوں سے گفتگو

حکومت ملک پر قرضے کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، صدر ممنون حسین، ایک دوست ملک کی طرف سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد پر واویلا کیا جا رہا ہے،کسی سمگلر کی طرف سے امداد نہیں دی گئی بلکہ ایک دوست ملک نے پاکستان کی معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے امداد فراہم کی ہے جو ملک و قوم کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی،نیشنل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اراکین کے وفد سے گفتگو

مبینہ قیدی طالبان جنگجووٴں کے اہل خانہ ہیں،پروفیسر ابراہیم ، عسکریت پسندوں کی طرف سے فراہم کردہ 300 افراد کی فہرست میں ملا فضل اللہ کے سسر اور صوفی محمد شامل نہیں، مولانا صوفی محمد کی رہائی کا معاملہ مختلف ہے، شدت پسندوں کی طرف سے مذاکرات جاری رکھنا ان مبینہ قیدیوں کی رہائی سے مشروط نہیں، طالبان کے نامزد کردہ ایک مذاکرات کار کی امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو ،حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کیلئے تاحال جگہ کا تعین نہ ہو سکا،قوم مطمئن رہے ،جلد خوشخبری سننے کو ملے گی ،مولانا یوسف شاہ،براہ مذاکرات کیلئے حکومت کو تین مقامات کے نام تجویز کئے ہیں، پروفیسر ابراہیم

پاکستان اور افواج پاکستان کسی قیمت پر شام کے معاملے میں فریق نہ بنیں،ڈاکٹر طاہر القادری، حکومت ملک کی خود مختاری کو ڈالروں کے عوض بیچنے سے باز رہے ورنہ قوم کی طرف سے بہت سخت رد عمل آئے گا، کسی حکمران کو ذاتی احسانات کے بدلے کے طور پرملک کی سا لمیت بیچنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب

کچہری حملے پر وزیرداخلہ غلط بیان پر سوچ سمجھ کر اپنے بارے خود فیصلہ کریں، خورشید شاہ،وزیر اعظم کو ملنے والا ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی تک کوئی اتفاق نہیں ہوا ہے ، سارا ملک امن علاقہ ہے،طالبان اس ملک کو پیس ایریا بنائیں،سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کے معاملے پر حکومت عوام کو حقائق سے آگاہ کرے،وزیراطلاعات ہمیں مزید خوشخبریاں دیں مگر یہ خوشخبری خفیہ ڈیل کے حوالے سے نہ ہو،صحافیوں سے گفتگو

اسحاق ڈار و پرویز رشید کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ،سیاسی اور سکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، حکومتی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمن کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی ،جے یو آئی (ف) کے وزراء کو قلمدان سنبھالنے کا جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ، پرویز رشید

توقیرصادق کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم امتناعی کالعدم قرار،قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے تمام فریقین کے دلائل سننا ضروری ہیں، سپریم کورٹ

آڈیٹر جنرل کو آئی ایس آئی سمیت تمام اداروں کے اڈٹ کا اختیار ہے، سپریم کورٹ ،حکومت بتادے کہ پبلک اکاؤنٹس عوام کا پیسہ نہیں ہے تو پھر ہم کسی شفافیت پر اصرار نہیں کریں گے، جسٹس جواد ایس خواجہ،جب بھی ادارے قانون کی خلاف ورزی کریں گے عدالت اور آڈیٹر جنرل اپنا کردار ادا کرنے پر مجبور ہوں گے،یو ایس ایف فنڈز کیس سماعت میں ریمارکس

فی الفور مردم شماری کرا ئی جائے ، قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کی الیکشن کمیشن سے سفارش ،دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے انتخابات لڑنے پر کمیٹی تقسیم ،(ن) لیگ حامی،پی ٹی آئی کی مخالفت، بیلٹ پیپرز کی چھپائی ، ترسیل اور امیدواروں کی سکروٹنی کا دورانیہ بڑھایا جائے،الیکشن کمیشن کا مطالبہ، بیرون ملک مقیم پاکستانی زرمبادلہ بھیجنا چھوڑ دیں تو ملکی معیشت بیٹھ جائے گی،چیئرمین کمیٹی عبد المنان

حکومت توانائی بحران اور مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے،احسن اقبال، بہتر پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان کی طرف توجہ بڑھ رہی ہے، افغانستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں‘ وفاقی وزیر پلاننگ کا کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

امریکی ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ دوبارہ مستحکم ہوناشروع ہو گیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہو گئی تاہم یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان ر

بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، نواز شریف نے استقبال کیا

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں کی پروازوں میں اضافہ‘ میر علی‘ دتہ خیل و دیگر علاقوں میں خوف و ہراس

الطاف حسین عوام کوگمراہ کرنے کی شعوری کوشش کررہے ہیں ،پرویزرشید، بیانات سنگین نتائج کوجنم دے رہے ہیں اور ملک میں عدم اعتمادکی فضاء پیداکررہے ہیں ،کسی بھی رہنماکوقومی مفادات سے متعلق بیان دینے سے قبل سوچناچاہئے،بیان

طالبان سے مذاکرات کے معاملے پرمطمئن نہیں ،تاہم ملک میں امن کیلئے دعاگوضرورہوں ،مولانافضل الرحمن ،تمام چھوٹی بڑی شدت پسندتنظیموں سے بیک وقت بات کی جانی چاہئے تھی ،مذاکرات میں فوج کوبھی شریک کیاجاناچاہئے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

حکومت امن کیلئے جوطریقہ اپنائے اس کاساتھ دیں گے ،خورشیدشاہ، مذاکرات سے قبل طالبان کی جانب سے مطالبات سامنے آرہے ہیں ،قیدیوں کی رہائی کیلئے کٹیگریزبننی چاہئیں اوراس سے قبل مغوی بچوں کی بازیابی ہونی چاہئے،نجی ٹی وی سے گفتگو

سرحدی محافظین کااغوا،ایران نے کئی فوجی کمانڈرز کو برطرف کر دیا

تبلیغی جماعت کے امیر مولانا زبیر الحسن نئی دہلی میں انتقال کر گئے

پاکستان اس سال بھی امریکہ میں آم برآمد نہیں کر سکے گا

سٹیویا Stevia ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید اور خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرتا ہے، زرعی سائنسدان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود خودکش حملوں اور فورسز پر بم حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب مذاکراتی کمیٹیوں‌میں بھی‌ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، آپ کے خیال میں کیا حکومت اور طالبان کی جنگ بندی کے بعد مذاکراتی کمیٹیوں کسی قسم کے فیصلوں‌پر پہنچ پائیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طالبان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، پاکستان بھر میں ان کا خاتمہ ہی امن کا باعث‌بنے گا ۔
جنگ کو آخری موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہئے، اُمید ہے مذاکرات سے دونوں‌فریقین کسی نہ کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔