بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نوازشریف کو ملائیشین ہم منصب کا فون، طیارے کی تلاش میں تعاون کی درخواست

وزیراعظم نوازشریف کو ملائیشیا کے  ہم منصب نے ٹیلی فون کرکے لاپتا ملائشین طیارے کی تلاش میں تعاون کی درخواست کی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو ان کے ملائشین ہم منصب نجیب رزاق نے فون کیا اور لاپتا ہونے والے ملائشین طیارے کی تلاش میں تعاون کی درخواست کی۔ وزیراعظم نوازشریف نے ملائشین ہم منصب نجیب رزاق کو طیارے کی تلاش میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملائیشیا اس سلسلے میں بھارت سمیت کئی ممالک سے تعاون مانگ چکا ہے اور خطے کے تمام ممالک سے طیارے کی تلاش میں تعاون کی بھی اپیل کررہا ہے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

تحریک طالبان کا وزیر دفاع کے بیان پر برہمی کا اظہار ، خواجہ آصف کے بیان کا مطلب ہے حکومتی کیمپ میں کنفیوژن موجود ہے ، ہم نے اپنی کمیٹی کو بطور ثبوت کچھ غیر عسکری قیدیوں کی فہرست دیدی ہے ،تحقیق حکومتی کمیٹی کا کام ہے،اگر پیش رفت ہوئی تو دیگر قیدیوں کے نام بھی پیش کر دیں گے، ترجمان شاہد اللہ شاہد کا بیان ،طالبان کا مذاکرات کے لیے ’فری پیس زون‘ کا مطالبہ کیا ہے،مولانا سمیع الحق ،طالبان نے مذاکرات سے قبل محسود علاقہ خالی کرنے کی نہ تو شرط عائد کی ہے،نہ مطالبہ کیا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کو طالبان کی طرف کم وبیش 300 غیرعسکری افراد کی فہرست دی گئی ہے، پروفیسر ابراہیم ،مذاکرات کی جگہ کا تاحال تعین نہیں ہوا،جنوبی وزیرستان میں فی الحال مذاکرات کرانا مختلف وجوہات کی وجہ سے ممکن نہیں ،مولانا یوسف شاہ

ترجمان نے کہا کہ فاٹا،خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک کے ہر حصے میں سیکورٹی فورسز کے سینکڑوں خفیہ حراستی مراکز ایک حقیقت ہیں جس سے اب آنکھیں چرانا ممکن نہیں ہیں،تحفظ پاکستان آرڈیننس کے نام سے حکومت نے ان غیر قانونی اور غیر انسانی خفیہ مراکز اور ان کے کرداروں کو قانونی حیثیت تو دے دی ہے

ملائشین طیارہ افغانستان یا پاکستان میں ہو سکتا ہے،ملائیشیاء کا طیارہ طالبان کے زیر کنٹرول پاکستان ،افغانستان کے علاقے میں ہو سکتا ہے، برطانوی اخبار کا دعوی ، ملائیشیا نے پاکستان ، افغانستان سے تحقیقات کیلئے سفارتی سطح پر اجازت مانگ لی ، لاپتہ طیارے سے نائن الیون طرز کا حملہ نہیں ہو سکتا،بھارت نے قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

سپریم کورٹ نے تھر میں قحط سالی اور بچوں کی اموات بارے حکومت سندھ کی رپورٹ مسترد کر دی ،سیکرٹری سندھ سے 48 گھنٹوں میں تفصیلی رپورٹ طلب،حکومت سوتی رہی اور لوگ غذائی قلت سے مرتے رہے،کسی کو معاف نہیں کرسکتے‘ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، وزیراعظم کا تھر متاثرین کو نقد امدادی رقم دینے کا فیصلہ،78ہزار متاثرین مستفید ہونگے ،امداد کی تقسیم میں بدعنوانی کا انکشاف ،ڈیپلو میں موجود 50 فیصد سے زائد گندم مستحق افراد کو نہیں پہنچائی گئی

خورشید شاہ سے اسحاق ڈار کا ٹیلی فونک رابطہ، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں ر انا بھگوان داس کے نام پر حائل رکاوٹوں کے باعث نئے نام پر غور کیلئے اتفاق ،خورشید شاہ کے اسلام آباد پہنچنے پر آج حکومتی وفد کی ان سے ملاقات کا امکان ،خورشید شاہ کی رابطے کی تصدیق

وزیراعظم نے قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس آج طلب کرلیا،چاروں وزرائے اعلیٰ ، وزیرداخلہ ،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شرکت کریں گے

پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کوضروری تحفظ فراہم کریگا،وزیراعظم،حکومت سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کی حفاظت کیلئے حکومتی ضمانت فراہم کریگی،چینی وفد سے گفتگو

کچہری حملہ ریاستی ناکامی کا مظہر ،حکومت بتائے ذمہ دار کون ہے، چیف جسٹس،زندگی کا تحفظ ہر شہری کا حق، بہت ہوگیا ہے اب یہ معاملات ختم ہونے چاہئیں ،حالات انتہائی خراب ہو چکے،حکومت کب تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے تماشا دیکھتی رہے گی، بہت ہوگیا ہے اب یہ معاملات ختم ہونے چاہئیں ، کچری حملہ کرنے کا الزام قبول کرنے والی تنظیم نجانے اصلی بھی ہے یانہیں ہو سکتی ہے فرضی نام ہو،جسٹس تصدق کے کچہری حملہ کیس میں ریمارکس،اظہر ایڈووکیٹ کی نجی ہسپتال سے پلاسٹک سرجری کرانے کا حکم، سانحہ اسلام آباد کچہری کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ مکمل ، د وزارت داخلہ کو ارسال ،تحقیقاتی رپورٹ میں ایس ایس پی آپریشن سمیت وفاقی پولیس کو ناکامی کا مرتکب قرار

عمران خان خیبرپختونخوا میں اتحادی اور اپنی پارٹی کے وزراء کی ناقص کارکردگی پر ناخوش، اپنی ہی پارٹی کے2رہنماوٴں سے وزارتیں واپس لینے کا فیصلہ

موجودہ حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگئی ہے‘ اسحاق ڈار،جاپان سمیت ہمسایہ ممالک سے امداد اور قرضوں کی بجائے ملک میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں‘ جاپانی سفیر اور عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر سے بات چیت

موجودہ حکومت امریکہ کیساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے،چوہدری نثار،پاکستان امریکہ کو افغانستان سے نیٹو و دیگر افواج کے انخلاء میں بھرپور تعاون فراہم کرے گا،وزیر داخلہ کی قائم مقام امریکی سفیر سے ملاقات، نئی داخلی سلامتی پالیسی کے نفاذ سے پاکستان کو دہشتگرد پر قابو پانے میں مدد ملے گی، تھامس ویلیم

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوارنے چینی کی برآمد کیلئے سبسڈی پر وزارت کامرس کی وضاحت مسترد کر دی ، ریفرنس نیب کو بھجوانے کا فیصلہ ،چار مرتبہ کمیٹی نے استفسار کیا مگر کوئی موزوں جواب نہ دیاگیا، اب نیب اس معاملے کی تحقیقات کرائے گی، چیئرمین اسد عمر

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ‘حکومت طالبان مذاکرات کیلئے نئی مذاکراتی کمیٹی پر مشاورت ،صحت کا انصاف پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ،پروگرام کیخلاف گردش کرنیوالی خبروں کی تردید ،اسلامی نظریاتی کونسل کی حالیہ سفارشات پر بھی غور کیا گیا

بینکوں کے انتظام خطرہ فریم ورک کو تمام خطرات کا احاطہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ،اشرف محمود وتھرا،کاروبار کے شعبوں میں پھیلاؤ، مالی سرگرمیوں کی عالمگیریت، نئی مالی مصنوعات کے سامنے آنے اور مسابقت میں اضافے سے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں لیکن اس صورتحال میں ممکنہ خطرات بھی بڑھ گئے ہیں،قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کی مد میں کل70منصوبوں کیلئے 4873.472ملین روپے کا تقاضا ،آئندہ مالی سال 22نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے،جون2015ء تک18منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے،وزارت کا کل بجٹ پی ایس ڈی پی کے حجم کا0.5فیصد ہے جسے2018ء تک2فیصد تک لایا جائے گا،وفاقی دارالحکومت میں50ایکڑ پر نیشنل سائنس وٹیکنالوجی پارک قائم کیا جائے گا ، آئندہ بجٹ میں 5کروڑ50لاکھ روپے اور عمارات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے لئے25کروڑ روپے کا تقاضہ کیا گیا ہے، ذرائع

ای او بی آئی میں 238 تقرریاں کالعدم قرار، پرویز اشرف کے داماد کی تقرری کی تحقیقات کا حکم، ای او بی آئی میں کی گئی تمام تقرریاں غیر قانونی بھر تی افراد کو ملازمت سے برخواست کیا جاتا ہے۔ خالی اسامیاں قواعدوضوابط کے مطابق مشتہر کر کے قانون کے مطابق پُرکی جائیں۔ ئے۔ چیئرمین ای او بی آئی ان تمام تقرریوں کے شفاف طریقے سے کرنے کے ذمہ دارہوں گے، عدالتی فیصلہ

ججز تقرری کمیٹی کا اجلاس، جو لاہور ہائی کورٹ کے 6ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع ،8 ججز کے تقرر کی منظوری

اکبر بگٹی قتل کیس، سابق وفاقی و صوبائی وزراء داخلہ کی در خوا ست ضمانت منظور ،پرویز مشرف کے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری ،فیصلہ انصاف اور اعتماد پر کاری ضرب ہے، مشرف نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے بلوچستان میں آپریشن مسلط کیا۔ وکیل سہیل احمد راجپوت ایڈووکیٹ

13ماہی گیروں کی گرفتا ری ، بھارت کے نائب ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلبی ،سخت احتجاج ریکارڈ ، فوری ماہی گیروں کی رہائی کامطالبہ ،ا یسے اقدامات سے تعلقات کوبہتربنانے کیلئے کوششوں پرمنفی اثرات مرتب ہونگے،دفترخارجہ کا بیان

پشاور، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا پولیس فورس کو زبردست خراج تحسین پیش، تنخواہوں میں پنجاب پولیس سے بھی ز ائد اضافے کا اعلان، ہر سپاہی کی تنخواہ میں کم از کم 2600 روپے اضافہ ہوجائے گی، بم ڈسپوزل سکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے یونٹ سٹاف کے رسک الاونس میں بھی پانچ پانچ ہزار روپے اضافے کا اعلان

چودھری شجاعت حسین نے بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

پی آئی اے کے عملے نے کنفرم ٹکٹ ہونے کے باوجود مدینہ منورہ جانے والے 20عمرہ زائرین کا آف لوڈ کر دیا

حالیہ گرفتاریوں سے انکشاف ہواہے کہ بعض گروہ بلوچستان سے آپریٹ ہورہے ہیں،ڈی آئی جی ویسٹ ،پولیس کی نفری میں کمی کے باعث لیاری کی صورتحال ابترہوئی،لیاری میں گینگ وارکے کئی اہم نام مارے گئے ہیں،جاوید عالم اوڈھو

سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالرز کس مد میں دیئے؟ اے این پی کی سینٹ میں تحریک التواء

دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے بھی 3 شہر شامل،ایران کے صوبہ قوزستان کا دارلحکومت آہواز فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کاسب سے آلودہ ترین شہرہے،عالمی ادارہ صحت، لدھیانہ اور کوئٹہ میں فضا میں موجود آلودگی کی شرح برابر ، پشاور کا چھٹا،لاہور کا دسواں نمبر

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود خودکش حملوں اور فورسز پر بم حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب مذاکراتی کمیٹیوں‌میں بھی‌ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، آپ کے خیال میں کیا حکومت اور طالبان کی جنگ بندی کے بعد مذاکراتی کمیٹیوں کسی قسم کے فیصلوں‌پر پہنچ پائیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طالبان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، پاکستان بھر میں ان کا خاتمہ ہی امن کا باعث‌بنے گا ۔
جنگ کو آخری موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہئے، اُمید ہے مذاکرات سے دونوں‌فریقین کسی نہ کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔