بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

تازہ ترین خبریں

طالبان کے بعد بین الاقوامی عسکریت پسند تنظیم جنداللہ اور القاعدہ نے بھی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

طالبان رابطہ کار کمیٹی کی کوششیں رنگ لے آئیں طالبان کے بعد بین الاقوامی عسکریت پسند تنظیم جند اللہ پاکستان میں موجود القاعدہ کی ذیلی تنظیموں نے بھی پاکستان میں کارروائیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دن افغان سرحدی صوبہ نورستان میں القاعدہ کی تمام ذیلی تنظیموں جند اللہ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں جند اللہ کے سینئر کمانڈر احمد مروت اور پاکستان میں القاعدہ کے سربراہ استاد فاروق سینر کمانڈر یحییٰ عدام سمیت گروپ کمانڈروں نے شرکت کی تھی اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس خطے کی سب سے بڑی عسکریت تنظیم تحریک طالبان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات کارروائیوں کے ساتھ نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اس لئے ہمیں کارروائیاں بند کر دینا چاہئے۔ اور ان پر تمام گروپوں نے اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ دوسری طرف جند اللہ کے سینئر کمانڈر اور ترجمان احمد مروت نے نا معلوم مقام سے ٹیلی فون پر اردو پوائنٹ کو بتایا کہ ہم نے غیر معینہ مدت تک پاکستان میں کارروائیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اہم خبریں -

آج کا اخبار

امن مذاکرات۔۔۔۔۔؟ دہشت گردی جاری، کوئٹہ اور پشاور ایک ہی روز دھماکوں کی گونج سے لرز اٹھے ،19 افراد جاں بحق،70 سے زائد زخمی، کوئٹہ پرنس روڈ پر ایف سی کی گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی ،10 افراد جاں بحق،35 زخمی ہوگئے،پشاور کے تل بازار میں بکتر بند گاڑی پر خود کش حملہ،9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،صدر،وزیر اعظم ،وزیر داخلہ،عمران خان ،خورشید شاہ ،گورنر پختونخواہ سمیت دیگر سیاسی قائدین کی دھماکوں کی مذمت ، تحریک طالبان کا کوئٹہ، پشاور دھماکوں سے اظہار لاتعلقی ، احرار الہند نامی شدت پسند تنظیم نے کوئٹہ اور پشاور دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان نے کوئٹہ اور پشاور دھماکوں سے اپنے آپ کو بری الازمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک طالبان کا پشاور اور کوئٹہ دھماکوں سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔ادھراحرار الہند نامی شدت پسند تنظیم نے کوئٹہ اور پشاور دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احرار الہند کے رہنما عمر قاسمی نے جاری اپنے ایک بیان میں کوئٹہ اور پشاور دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے

بہت لاشیں گر چکی ہیں، اب کراچی آپریشن پر بلیک میل نہیں ہونگے،وزیراعظم ،کراچی آپریشن وفاقی حکومت کیلئے معمول کی کاروائی نہیں ، امن و امان کیلئے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، خود مسلسل کراچی آپریشن کی نگرانی کر وں گا، کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،محمد نواز شریف،پولیس بھرتیاں آرمی سینٹرز کے ذریعے ، انسداد دہشت گردی کی عدالتیں ملیر چھاؤنی منتقل ،لیاری میں اضافی پولیس اسٹیشنز قائم اور بیرون ملک فرار دہشت گردوں کی گر فتاری کیلئے انٹرپول سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ ،وزیراعظم نے ملک بھر میں آرمڈ فورسز میں عائد بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا ،صوبائی حکومت کی طرف سے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی یقین دھانی

غداری مقدمے میں سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری،مشرف کے وارنٹ پر عملدرآمد 31 مارچ کو کیا جائے، اگر عدالت آنے سے انکار کریں تو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ ، سیکرٹری داخلہ ملزم کی پیشی کے حوالے سے تمام سکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ را بطہ کر کے سکیورٹی کے مناسب اقدامات کو یقینی بنائیں، عدا لتی حکم ،پرویز مشرف کو سنگین خطرات لاحق ہیں تمام اہلکاروں کی اسکریننگ مکمل ہونے تک مشرف پیش نہیں ہو سکتے آرٹیکل 264 کی رو سے ترمیمی ایکٹ کے ذریعے ملزم کی طلبی کا اختیار ختم ہو گیا،مشرف کے وکیل انور منصور کے دلائل ، مشرف کی سیکورٹی پر 2500 اہلکار تعینات اور 3 روٹ متعین ہیں‘ اب تک مشرف کی سیکورٹی پر 20 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں‘ سیکورٹی پر اتنے زیادہ اخراجات کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی‘ مشرف کی داخلی سیکورٹی حکومت یا طالبان نے فراہم نہیں کی‘ پراسیکیوٹراکرم شیخ کے جوابی دلائل،کیس کی مزید سماعت20 مارچ تک ملتوی

آصف زرداری نے وزیر اعلی اور وزیر داخلہ سندھ کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کر لیا ، ذرائع

حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کے دروازے کھول دیئے ،مولاناسمیع الحق،جوبات سامنے آئے گی اس کوپارلیمنٹ کے سامنے لایاجائے گا،مذاکرات کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں ،آپریشن کی نوبت نہیں آئے گی ،کوئٹہ ،پشاوردھماکوں کی مذمت کرتے ہیں ،مذاکراتی عمل کوسبوتاژ کرنے کی سازشوں کوناکام کرناہوگا،میڈیاسے گفتگو

تھر میں خشک سالی سے مزید3بچے جاں بحق،تعداد140ہوگئی ، سیا ستدا نو ں کے دعوو ں کے با وجو د ہسپتا لو ں میں علاج کی صورت حال بہتر نہ ہوسکی

پاکستان پر معاشی مشکلات کا وقت گزر گیا، اسحاق ڈار ، آنے والا دور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا ،پاکستان کے قدرتی وسائل کو قابل استعمال بنائیں گے،23اپریل کے بعد پاکستان میں جدید ترین موبائل ٹیکنالوجی متعارف کرادی جائے گی ،کراچی چیمبر کے تحت ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب

حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، پرویز رشید، ملک کی اقتصادی صورتحال درست سمت پر گامزن ہے جس کے نتیجے میں عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی ، وزیراعظم کے ویژن اور وزیر خزانہ کی انتھک محنت کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں،حکومت نے درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور اقتصادی ترقی کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی ہیں،بیان

تما م تجا ویز کا تفصیلی جائز ہ لینے کے بعد حج پا لیسی تیار کرلی گئی ہے،سرادر محمد یو سف،با ضا بطہ منظور ی کیلئے آ ئندہ ہفتے کا بینہ میں پیش کر دیا جا ئے گا، با بو شفقت علی قر یشی کی کتا بوں کی تعارفی تقر یب سے خطا ب

شمالی وزیرستان میں ڈرون طیاروں کی پروازیں، مذاکراتی کمیٹی نے مقام تبدیل کرلیا، مذاکراتی کمیٹی کے اراکین مقام تبدیل کرکے ایک گھنٹہ سفر کرنے کے بعد دوسری جگہ منتقل ہوئے ،طالبان شوریٰ حکومتی کمیٹی سے بنوں میں براہ راست مذاکرات کیلئے تیارہو گئی

حکومت کی طا لبان سے مذاکرات کے لیے بیورو کریٹس کی کمیٹی نے ہم سب کو الجھا دیا ہے ،خورشید شاہ ، اب تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس کمیٹی کا دائرہ اختیار کیا ہو گا اوراس بات کی تفریق کون کرے گا کہ کون سے طا لبان مذکرات کرناچاہتے ہیں اور کون نہیں، مشرف کو کٹہرے میں نہ لا نا سیاستدانوں کی نہیں حکو مت کی نا کامی ہے، دعا ہے امن کے لیے نواز شریف جو کر رہے ہیں وہ اس میں کا میاب ہوں،سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

ڈاکٹر عمران فاروق قتل، ملزمان کے نیٹ ورک کا پتہ چل گیا،آ ئندہ چند روز میں اہم گرفتاریاں متوقع، بر طانیہ کی قومی سلامتی کا ادارہ اور انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ بھی تحقیقاتی عمل میں شریک

پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکرسے ملاقات ، پاک امریکہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال، پاکستانی حکام کا پیغام بھی پہنچایا، پاک امریکہ شراکت داری وقت کی اہم ضرورت ہے‘ امر یکی سپیکر

امریکہ نے پا کستان کو مذہبی آزادی کے حوالے سے انتہا ئی تشو یش والے مما لک کی فہرست میں شا مل کر لیا ،توہین مذہب قانون کو ختم یا اصلاح کیے جانے تک اس پر عملدرآمد روک دیا جائے، توہین مذہب قانون کے تحت پاکستان نے سب سے زیادہ افراد کو قید کیا،حکومت پاکستان کالعدم تنظیمیں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کر ے‘امریکی مشاورتی پینل کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی

میرٹھ یونیورسٹی سے نکالے گئے کشمیری طلبا کا واپس جانے سے انکار،بھارت میں ہماری زندگیوں کو خطرہ ہے،واپس گئے تو ہندو انتہاپسند حملے کر سکتے ہیں، طلباء کا موقف

حکومت کی شام با رے پالیسی تبدیل ،پیپلز پارٹی نے سینٹ میں تحریک جمع کروادی

افغانستان کا پاکستان سے 46 طالبان قیدیوں کی بے ترتیب رہائی پر اظہار ناراضگی،قیدیوں کو ٹولیوں کی شکل میں رہا کیا گیا‘ ابھی تک ان کی امن کونسل سے ملاقات بھی نہیں ہوسکی‘ افغان عہدیدار

اسلامی ملک نے ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستان کو دئیے ہیں کیا اس کا تعلق شام بارے پاکستان کی غیرجانبدارانہ پالیسی میں تبدیلی سے تو نہیں؟ ،پیپلز پارٹی کی سینٹ میں تحریک التواء

پا کستانی روپیہ مسلسل دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کے سامنے دباؤ کا شکار، امریکی ڈالر100روپے سے تجاوز کر گیا

حکومت بیرون ممالک سے ملنے والے ڈالرز کے حقائق قوم کو بتائے ، اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کو تیار ہوں، شیخ رشید احمد ، حکومت کے لیے شیخ رشید ایک خطرہ کی علامت بن چکاہے، قوم کے مسائل میرے مستعفی ہونے سے حل ہوتے ہیں تو اسمبلی کے اجلاس سے پہلے مستعفی ہو جاؤں گا۔ پرویز مشرف کا کیس 12 اکتوبرسے شروع کیاجائے ،آرٹیکل 6 کے لیے حاضر ہوں، حکومت اور طالبان مذاکرت کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے، مسلم لیگ ن کی حکومت انڈیا نواز پالیسان بنا رہی ہے، پریس کانفرس سے خطاب

دو روزہ مندی کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے،انڈیکس27100پوائنٹ کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ، مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک با ر پھرساڑھے65کھرب روپے سے تجاوز کر گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود خودکش حملوں اور فورسز پر بم حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب مذاکراتی کمیٹیوں‌میں بھی‌ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، آپ کے خیال میں کیا حکومت اور طالبان کی جنگ بندی کے بعد مذاکراتی کمیٹیوں کسی قسم کے فیصلوں‌پر پہنچ پائیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طالبان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، پاکستان بھر میں ان کا خاتمہ ہی امن کا باعث‌بنے گا ۔
جنگ کو آخری موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہئے، اُمید ہے مذاکرات سے دونوں‌فریقین کسی نہ کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔