بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ سندھ تھر میں اموات کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کریں، وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ تھر میں خوراک کی قلت کے باعث ہونے والی اموات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔مٹھی میں تھر کی صورتحال پر بریفنگ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئیندہ تھر میں ایسی صورتحال پیدا نہ ہو اور جن عناصر کے باعث صورتحال اس نہج تک پہنچی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیق کی جائے کہ تھر میں بھیجی گئی گندم کی تقسیم کیوں نہیں ہوئی، چولستان اورتھرپارکر کے حالات ایک جیسے ہیں تو تھرپارکر میں اموات کیوں ہوئی؟۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے تھر کے متاثرین کے لئے ایک ارب روپے امداد کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ علاج کے لیے تھرپارکر سے باہر نہیں جاسکتے انھیں یہیں علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس میں وفاقی اور پنجاب حکومت سندھ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

تھر کے مختلف علاقوں میں مزید تین بچے جاں بحق ، گیارہ ہسپتال پہنچ گئے ، کئی علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگا دیئے گئے، تھر پارکر میں خشک سالی اور بیماریوں سے پریشان حال عوام کی نقل مکانی ،حکومت کے تمام اداروں نے قحط سالی سے متاثرین کیلئے امدادی اشیاء بھجوانا شروع کر دیں ،وزیراعظم نواز شریف (آج) تھرپارکر کا دورہ کریں گے،دورے کے دوران امدادی سرگرمیوں کا جائزہ اور تھر کے متاثرین سے ملاقاتیں ہوں گی‘ وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان بھی کیا جائے گا، وزیر اعلی سندھ کا صوبائی وزرا کے ہمراہ مٹھی کے اسپتال کا دورہ ، جاں بحق بچوں کے ورثاء کو 2,2 لاکھ روپے دیئے جائینگے

تھر پارکر میں خشک سالی اور بیماریوں سے پریشان حال عوام نے نقل مکانی شروع کر دی ،حکومت کے تمام اداروں نے قحط سالی سے متاثرین کیلئے امدادی اشیاء بھجوانا شروع کر دیں اس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

کالعدم تحریک طالبان نے سیاسی دفاتر کھولنے کیلئے مشاورت شروع کر دی، اتفاق رائے ہونے پر کراچی ، پشاور میں سیاسی دفاتر کھولے جائیں گے ، طالبان دفترکھولنا چاہیں تو ہم تعاون کے لئے تیار ہیں، وزیر صحت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی

دہشت گردی پر قابو نہ پایا تو پاکستان کا مستقبل خطرے میں پڑ جائیگا،الطاف حسین ،دہشت گرد اسلام کے نام پر گردنیں اڑا رہے ہیں ،حکمران مذاکرات کرتے وقت احتیاط سے کام لیں ،ایم کیو ایم کے زیراہتمام لاہور میں صوفیائے کانفرنس سے براہ راست خطاب

طالبان کی سیاسی شوریٰ سے مذاکرات ، حکومت کے کمیٹی قائم کرنے کیلئے سیاسی رہنماوٴں سے رابطے ، وزیر داخلہ چوہدری نثار کا تحریک انصاف ، جمعیت علمائے اسلام ، قومی وطن پارٹی کی قیادت سے رابطہ ، عمران خان کی مکمل تعاون کی یقین دہانی،حکومتی کمیٹی کیلئے تحریک انصاف کے رستم شاہ مہمند کا نام تجویز، وزیرستان جانے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، پروفیسر ابراہیم ،طالبان قیادت اور شوریٰ نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کردیا ہے ،مولانا سمیع الحق

ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت منانیوالے طلبا پھر زیرعتاب ،بھارت میں مقبوضہ کشمیر کے 4 اور علی گڑھ کے 2 طلبا کو نوئیڈا یونیورسٹی کے ہاسٹل سے نکال دیا گیا ،میرٹھ کی یونیورسٹی کا نکالے گئے 67 کشمیری طلباء کو واپس لینے پر اتفاق

مشرف کا غداری مقدمہ منطقی انجام کے قریب‘ خصوصی عدالت نے سابق صدر کیخلاف فیصلہ دینے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں‘ 11 مارچ کو مشرف پر فرد جرم عائد کی جائے گی

عوام پر بجلی گرانے کی تیاریاں مکمل‘ پرچیزنگ ایجنسی نے 2 روپے فی یونٹ اضافے کی استدعاء کردی

حکومت آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کردے گی ،جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے نام پر اتفاق ، اس غرض سے قومی اسمبلی سے بل بھی منظور ہوچکا ہے، ذرائع

افغانستان میں صدارتی انتخاب کے باعث حکو مت پاکستان طالبان کے خلا ف آ پر یشن کر نے سے گر یزا ں ،حکومت طالبان کو وقت دینا چاہتی ہے اگر آپریشن ناگزیر بھی ہوا تو اپریل کے وسط میں کیا جائے گا ۔ ذرائع

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گڈانی پاور پراجیکٹ کی بہتر اور بروقت تکمیل کیلئے الٹرسوپر ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت،منصوبہ کے تفصیلی جائزہ کیلئے غیر جانبدار ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی منظو ری دیدی گئی

ٹیلی کام آپریٹرز نے تھری جی لائسنس کی نیلامی پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اعتراضات سے آگاہ کردیا،اعتراضات کی موجودگی میں نہ صرف نیلامی میں مسائل پیدا ہونگے بلکہ شفافیت اور حکومت کی شہرت بھی متاثر ہونے کا احتمال ہے،ٹیلی کام آپریٹرز

نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کو رواں ہفتے نیکٹ میں ضم کر دیا جائے گا، نیکٹا میں اس کی تکنیکی اہمیت کے پیش نظر نیا سربراہ بھی لگایا جائے گا جس کے بعد جوائنٹ انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب دی جائے گی،ذرائع

حکومتی اداروں کی کرپشن نے پورے نظام کو کھوکھلا کردیا ہے، منورحسن ،بھارت پاکستان سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے تو اسے خطے میں امن و امان کے قیام کیلئے تنازعہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا ، وفود سے گفتگو

اسلام آباد‘ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس جون میں ہوگا‘ انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کومالی وسائل میں کمی کیلئے قانون سازی نہ کرنے پر پاکستان کی پوزیشن مزید نازک ہونے کا امکان

وزیراعظم آج تھر جائیں گے‘ سیاست سے بالاتر ہوکر تھر متاثرین کی مدد کریں گے،پرویز رشید، وزیراعظم جلد سینٹ سے خطاب بھی کریں گے ، حکومتی کمیٹی اور طالبان کمیٹیوں کے فعال کردار کیوجہ سے حکومت،طالبان روابط بڑھے ہیں،وزیراعظم جلد ایک اور کمیٹی قائم کریں گے جو طالبان کیساتھ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے گی،خصوصی گفتگو،نجی ٹی وی کو انٹرویو

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے غیر ملکی سماجی تنظیموں نے روابط بڑھا دیئے، ملک بھر میں دوروں اور دیگر سماجی کاموں کیلئے بھرپور معاونت فراہم کرنے کی پیشکش،سابق چیف جسٹس کی اچانک ملک گیر دوروں کی حساس اداروں نے مانیٹرنگ شروع کردی، دوروں کے پس پردہ حقائق جاننے کی بھی کوشش

تھر کے علاقے میں قحط کی وجہ سے معصوم بچوں کی ہلاکت بہت بڑا انسانی المیہ ہے،حمزہ شہبازشریف، یہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ مصیبت زدہ لوگوں کی فوری مدد کا وقت ہے، سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچانا سندھ حکومت کا فرض ہے،میڈیاسے گفتگو

ہم نے پولیو پرتو قابوپالیا لیکن دہشتگردی ہمارے بس سے باہر ہے، صوبائی وزیر صحت شوکت یوسف زئی

انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم کافیصلہ، آئی ایم ایف شرط پوری کرنے کیلئے ترمیمی مسودے کو جلد حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے،رپورٹ

مسلح تنازعات ، ڈرون حملوں میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، پاکستان ، تعلیمی اداروں پر حملے کرنے والوں کو قانون کا احترام ہے نہ بچوں کے حقوق کی پرواہ ، پاکستان اقوام متحدہ میں بچوں کے تحفظ بارے قرارداد کی حمایت کرتا ہے ، مسعود خان

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ مارگیرٹ چان بدھ کوایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے

افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلاء بارے بھارتی فوج کے خدشات مسترد،جنگ ختم ہونے کے ریاست پر کوئی اثرات نہیں پڑیں گے‘ وزیراعلی مقبوضہ کشمیر

پاکستان کیساتھ تعلقات‘ کسی بھی قسم کی عجلت پسندی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے‘ بھارت،دراندازی جیسے واقعات کو دیکھتے ہوئے ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے‘ وزیر دفاع

وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی ملاقات کے ایجنڈے کی تیاری شروع

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود خودکش حملوں اور فورسز پر بم حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب مذاکراتی کمیٹیوں‌میں بھی‌ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، آپ کے خیال میں کیا حکومت اور طالبان کی جنگ بندی کے بعد مذاکراتی کمیٹیوں کسی قسم کے فیصلوں‌پر پہنچ پائیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طالبان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، پاکستان بھر میں ان کا خاتمہ ہی امن کا باعث‌بنے گا ۔
جنگ کو آخری موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہئے، اُمید ہے مذاکرات سے دونوں‌فریقین کسی نہ کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔