بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

تازہ ترین خبریں

حکومتی اورطالبان کمیٹی کے ارکان کل وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

)طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومتی اور طالبان کمیٹی کے ارکان کل وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے، اگر ملاقات میں مقتدرقوتیں بھی شامل ہوجائیں توکام آسان ہوجائے گا۔ انہوں نے یہ بات نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل نوشہرہ میں حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کی ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکا اعلامیہ جاری کیا گیا۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں رابطہ کاری کی، اب نیا مرحلہ فیصلہ سازی کا ہے۔نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کے گھر پر طالبان اور حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ بعد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ بارہ، تیرہ سال کی جنگ آسانی سے ختم نہیں ہوگی، سب کو حوصلہ رکھنا ہوگا ، قوم مایوس نہ ہو۔ انہوں نے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے دباوٴ کے باوجود مذاکرات کو ترجیح دی۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے کالعدم تحریک طالبان نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، انہیں آئندہ بھی ہونے والے واقعات کی پر زور مذمت کرنا ہوگی

اہم خبریں -قومی خبریں -کھیل -

اسلام آباد کچہری حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس پولیس کے حوالے کردی گئیں،حملہ آور تربیت یافتہ تھے، معلوم تھا جسم کے کسی حصے پر گولی لگنے سے موت واقع ہوسکتی ہے‘ ترجمان اور ایڈ منسٹریٹر پمز ہسپتال
مسافر ٹرینوں کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے کثیر نکاتی منصوبے پر کام شروع ،حکومت نے فوج، خفیہ ایجنسیوں اور نجی سکیورٹی کمپنیوں سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع
پاکستان میں 67لاکھ افرادنشے کے عادی ہیں،اقوام متحدہ، منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے حکمت عملی کے بجائے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے،رپورٹ،جہاں وسائل کم اور مسائل زیادہ ہوں وہاں کے لوگوں پر ذہنی دبا ؤبہت زیادہ ہوتا ہے جس کے باعث نشے کے عادی افرادمیں اضافہ ہوتاجارہاہے،جائنٹ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن ذوالقرنین عامر
مذاکرات پر حکومت نہیں دوغلی پالیسی رکھنے والی جماعتیں اور دہرے معیار اپنانے والے کنفیوژن کا شکار ہیں‘ مشاہد اللہ خان، موجودہ حالات میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی نہیں قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ

آج کا اخبار

حکومت نے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، مذاکراتی عمل جاری رہنا چاہیے،وزیراعظم ،قیام امن ہماری ضرورت ہے ، کوششوں کو مثبت انداز میں آگے بڑھایا جائے،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب ،کمیٹی کے شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں

منگل کے روز حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی شرکت کی اس موقع پر حکومتی کمیٹی کے تمام شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں اجلاس میں کہا گیا کہ اسلام آباد اور خفیہ ایجنسی جیسے واقعات مذکراتی عمل کو متاثر کر سکتے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل امن ہماری ضرورت ہے اور حکومت امن کی کوششیں جاری رکھنا چاہتی ہے

ایشیا ء کپ ،پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگالی ٹائیگرز کے جبڑے سے فتح چھین لی ،پاکستان نے 3 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،8مارچ کو سری لنکا سے مقابلہ ہوگا،بنگلہ دیش نے پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور326رنز کز پہاڑ کھڑا کر دیا ،پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی سے بدلہ چکا دیا،احمد شہزاد کی سنچری،فواد عالم کے 74اور بوم بوم آفریدی کے دھواں دار 59رنز کی بدولت پاکستان نے تین وکٹوں سے کامیابی سمیٹی ،پاکستان کی شاندارفتح پر صدر،وزیراعظم سمیت دیگر کی کرکٹ ٹیم اور قوم کومبارکباددی،ملک بھرمیں منچلوں کے بھنگڑے اورجشن

سپریم کورٹ کا ضلعی عدا لتو ں میں 48گھنٹوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے، واک تھروگیٹس بحا ل کر نے کا حکم ،جاں بحق ہونے والے افرادکے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کی جا ئے ، عدالت ، ہائی کورٹ بار ،اسلام آباد بار کے صدور اور آئی جی اسلام آباد سے تحریری جواب طلب ،ملک کی عدالتوں کا یہ حال ہے تو حکومت عام عوام کے تحفظ کیلئے کیا کرے گی ان کو کون تحفظ فراہم کرے گا ۔ چیف جسٹس کے از خود نوٹس پر ریما رکس ، سیکرٹری داخلہ نے رپورٹ عدا لت میں پیش کر دی ، حملے کے دوران 47اہلکار مختلف عدالتوں میں موجود تھے، سیکرٹری داخلہ

طاقت کا استعمال یا مذاکرات؟حکومت فیصلہ کرے ورنہ دیر ہوجائے گی،خورشیدشاہ، دہشت گردی کی کارروائیوں کی نشاندہی طالبان نے کرنی ہے تو پھر وزارت داخلہ طالبان کو انٹیلی ایجنسی اداروں میں شامل کردے، بھارت اور اسرائیل کا نام لیکر ہم اپنی جان نہیں چھڑا سکتے ،سید خورشید شاہ ، میں نہیں مانتا یہ کارروائی طالبان نے نہیں کی ،اگر وہ ملوث نہیں تو مذمت ضرور کرتے ،حملہ آوروں کی خود کو اڑانے کی باتیں درست نہیں وہ 40منٹ تک لوگوں کو کلمہ پڑھا کر فائرنگ کرتے رہے ،قائد حزب اختلاف کا قومی اسمبلی میں خطاب،پمز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

مالاکنڈ حراستی مراکز سے اٹھائے گئے 35لاپتہ افراد میں سے مزید 5 سپریم کورٹ میں ان کیمرہ پیش، حراستی مرکز میں موجود دو افراد کو پیش نہ کیا جاسکا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا خارجہ پالیسی تبدیل کرنے پر شدید احتجاج ، امریکہ و سعودی عرب کی ایماء پر ایران پاکستان گیس پائپ لائن ے کو التواء کاشکار کرنے کا الزام، سعودی عرب دوست ملک ضرور ہے مگر بھارت سے دفاعی معاہدوں نے تشویش میں مبتلا کردیا ہے، عمران ظفر لغاری ، غلام احمد بلور ، صاحبزادہ طارق اللہ ، عائشہ گل لئی ، شازیہ مری کا اظہار خیال، شام سمیت کسی ملک میں مداخلت نہ کرینگے، ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک تنہائی کاشکار ہے ،مفادات کا تحفظ کرکے ملک کو عالمی تنہائی سے نکال لیں گے،سرتاج عزیز،امریکہ سے کہا ہے افغانستان انخلاء کے حوالے سے پاکستان کے مفادات کا خیال رکھا جائے اور ماضی کی طرح پاکستان کے لئے مشکلات نہ بڑھائی جائیں،ایک واقعہ سے پاک ایران تعلقات خراب نہیں ہوسکتے، گیس پائپ لائن صحیح ہے پابندیوں کے نرم ہوتے ہی منصوبے کو مکمل کرینگے ، قومی اسمبلی میں اظہار خیال

بھارتی فوج کا ایشیا کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کشمیری نوجوانوں پر تشدد ، ایک نوجوان کو تیز دھار آلے سے ذبح کردیا ، سینکڑوں طلباء کو پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر یونیورسٹی سے نکال دیا گیا

پاکستان نیپال کے راستے مجاہدین بھیج رہا ہے ، بھارت کا الزام ، دہشتگردی کا ڈھانچہ ختم ، ممبئی حملوں کے ملزما ن کو سزا دینے تک وزیراعظم من موہن سنگھ کا دورہ پاکستان ممکن نہیں ، بھارتی وزارت داخلہ

پرویز مشرف کے وکلاء کا چوہدری نثار سے برطرفی کا مطالبہ ، وزیر داخلہ کچہری واقعہ پر فوری مستعفی ہوں ، پرویز مشرف کسی صورت 11مارچ کو پیش نہیں ہونگے ، احمد رضا قصوری ، چوہدری نثار کی موجودگی میں خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ،فیصل چوہدری

اسلام آباد، کچہری واقعے میں جاں بحق تمام 11 افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی، تمام افراد کو ایک ہی طرح سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،رپورٹ

طالبان ہم سے اور ہم ان سے مذاق کر رہے ہیں،فضل الرحمان،وزیراعظم کوکئی بہتر مشورے دیئے مگر ان میں مشورے قبول کرنے کی صلاحیت نہیں،میڈیا سے بات چیت

وزیرداخلہ بلند بالا دعوے کرتے ہیں اور جب ناکام ہوتے ہیں تو بجائے شرمندگی کے الزامات لگادیتے ہیں کہ اپوزیشن سیاست کررہی ہے،اعتزازاحسن،وزیر داخلہ کو یہ بھی معلوم نہیں کہ حملہ آوروں کی تعداد کتنی تھی؟وہ وزیراعظم کی طرح ایوان سے مفرور ہیں، بارود سے بھری گاڑیاں وزیرستان سے کوئٹہ لاہور کراچی اور اسلام آباد نہیں آتیں ، وقت کا تقاضا ہے کہ مذاکرات چھوڑ کر اس جنگ کو اپنایا جائے ،سینٹ میں اظہار خیال

سینٹ میں اپوزیشن ارکان کی اسلام آباد کچہری کے واقعہ کی شدید مذمت،حکومت سے واضح پالیسی پیش کرنے اور دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائی،مذہبی و سیاسی جماعتوں کی مذمتی کانفرنس بلانے اور ایوان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ، اپوزیشن کا وزیرداخلہ کے نہ آنے پر بھی سخت احتجاج ،ایوان سے واک آؤٹ ، وزیر مملکت بلیغ الرحمان کی وضاحت سننے سے انکار کر دیا،وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ ایک سال میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ کر سکاتو استعفیٰ دیدوں گا،آٹھ ماہ ہوگئے ہیں ،رضاربانی،مذہبی جماعتیں اس وقت آستین کا سانپ بن چکی ہیں ،عبدالنبی بنگش، دہشت گرد صرف ایک جج کو مارنا چاہتے تھے لیکن جو سامنے آیا مارتے گئے،حاصل بزنجو،مذاکرات کس بات پر اور کیوں کئے جارہے ہیں ان کی آئینی حیثیت کیا ہے؟ بابر غوری

اپریل میں بجلی چوروں اور قومی خزانے کے اربوں روپے کے ڈیفالٹرز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرینگے ، عابد شیر علی، جن علاقوں میں ریکوریاں نہیں ہونگی وہاں کے ایس ڈی اوز سے لیکر اوپر تک کے حکام کو ملازمتوں سے فارغ کیاجائے گا ،بجلی چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوگا ، پاکستان کو اگر انرجی بحران سے نکالنا ہے تو پھر کنڈا سسٹم کا خاتمہ کرنا ہوگا ،صحافیوں سے گفتگو

فوج، حکومت کے درمیان اختلافات کا تاثر دینے والے خود دہشتگردوں سے خوفزدہ ہیں،پرویز رشید ،ماضی میں پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی تربیت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ، انہیں تربیت دینے کیلئے کچھ وقت چاہیے، ہم ڈرنے والے نہیں ملک میں امن اور استحکام قائم کرنا کا تہیہ کررکھا ہے مگر متعلقہ اداروں کی تربیت کیلئے کچھ وقت دینا ہوگا ، وزیر اطلاعات

حکومت پن بجلی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ مستقبل میں سستی بجلی سے ضروریات کو پورا کیا جاسکے، خواجہ آصف، تقریب کے موقع پر خطاب

کاروباری برداری کے تعاون سے ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے ، اسحاق ڈار،تاجر برداری کے تعاون سے معیشت کے تمام بڑے اعشاریے ملکی معیشت میں بہتر ی کو ظاہر کرتے ہیں، حکومت برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے اقدامات کرے گی ،تاجر برداری کے مسائل حل کریں گے، برآمدی ہدف کے حصول کیلئے تاجروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، حکومت بجلی و گیس کی فراہمی میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، گوجرانوالہ چیمبرکے وفد سے ملاقات میں اظہار خیال

پرویزمشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت آ ج تک ملتوی ،وکلاء کے یوم سوگ اور ہڑتال کی وجہ سے استغاثہ اور وکلا صفائی کی غداری کیس میں پیش ہونے سے معذرت ،خصوصی عدالت غیرمحفوظ ہے مشرف پیش نہیں ہو سکتے ، احمد رضا قصوری

توانائی بحران حل کرنے کی کوششوں سے ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکاہے،آنے والا وقت معاشی خوشحالی کا ہو گا؛جلیل عباس جیلانی،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں،قیامِ امن کیلئے مذاکرات اولین ترجیح ہے،امریکہ میں پاکستانی سفیر کاعشائیے سے خطاب

پا کستان ر یلوے کی نجکاری نہیں ہو گی، کبھی بخشش کی سیا ست نہیں کی ، خو اجہ سعد رفیق، اکا نو می کلاس سے تعلق اورسید ھا سادہ آ دمی ہو ں، ریلوے سے کر پشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ابھی مزید کا م کر نا ہے، خراب لو کو مو ٹو درست کئے جا ر ہے ہیں نئے خر ید نے کے لئے پیسہ نہیں ، گھوڑوں اور خچروں سے نظام نہیں چل سکتا ، ریلوے پر یم یو نین کی جا نب سے د ےئے گئے استقبا لیہ سے خطا ب

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی یوٹیوب سے پابندی ہٹانے کیلئے اقدامات کرنے کی سفارش، آئندہ اجلاس میں خصوصی بریفنگ طلب،فاٹا اور دیگر قبائلی علاقوں میں موبائل فون کی سروسز کی فراہمی اور پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم میں آئی ٹی کمپنیوں کے قیام کیلئے خصوصی رقم مختص کرنے کی بھی سفارش

پاکستان کیساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، امریکا کا عمران خان کے بیان پر درعمل، پا کستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور قریبی رابطے ہیں، ، جان کیری دوبارہ پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں،ترجمان امریکی دفتر خارجہ

بھارت خطرناک ممالک میں سرفہرست،بم دھماکوں میں افغانستان ،عراق کو بھی پیچھے چھوڑدیا،گزشتہ سال212 دھماکوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے،پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے دھماکوں میں بھارت کی شرح75 فیصد ہے، نیشنل ڈیٹا سنٹر کی رپورٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے 23 ایف سی اہلکاروں‌کی شہادت کے بعد حکومت طالبان مذاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا ہے جبکہ حکومت پر اب فوجی آپریشن کا دبائو بڑھ گیا ہے، آپ کے خیال میں‌کیا حکومت کو فوجی آپریشن کرنا چاہئے یا مذاکرات کو آخری موقع دینا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات مسئلے کا بہترین حل ہے، دونوں فریقوں کو جنگ بندی کر کے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
مذاکرات سے مسائل حل نہیں‌ہوں گے، حکومت کو فوجی آپریشن کر کے طالبان کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔