بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

تازہ ترین خبریں

ایشیاکپ :پاکستان نے ہندوستان سے ’مشرقی پاکستان ‘ فتح کرلیا، آفریدی کے چھکوں‌نے بھارتی قلعہ مسمار کر دیا ، بھارت کو بنگلہ دیش سے بھی نکال دیا ، پاکستان میں جشن ، انڈیا میں صفِ ماتم بچھ گئی

ایشیا کپ کے’ بارڈر‘ پر کرکٹ کے دو بڑے حریفوں پاکستان اور ہندوستان میں سنسنی خیز’جنگ‘ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی ہے ۔ اس طرح پاکستان نے ہندوستان کو سابق ’مشرقی پاکستان میں دو عشروں کے بعد شکست دی ہے ۔ اس سے پہلے بھارت کو پاکستان نے 1992 میں شکست سے دوچار کیا تھا ۔بھارت کی اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان نے ہندوستان کو مشرقی پاکستان (بنگلہ دیش ) سے باہر نکال دیا ہے  کیونکہ بھارت اب اس ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہوچکا ہے ،اس فتح پر پاکستان بھر میں جشن منایا جا رہا ہےجبکہ بھارت میں اس شکست کے بعد صفِ ماتم بچھ گئی ہے  ۔پاکستان کے کئی حصوں میں آتش بازی کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرکے بھی خوشی  کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی ٹیم کوبھارتی ٹیم کی طرف سے فتح کیلئے دیے جانے والے 246رنز کے ہدف پر ’نشانہ بازی‘ کرتے ہوئے شرجیل خان اور احمد شہزاد اوپنرآئے تھے ، شرجیل خان25 جبکہ احمد شہزاد 42 رنز بنا کر مجموعی طورپر 71 سکور  کیا، محمد حفیظ نے 75 ، عمر اکمل 4، مصباح الحق نے صرف ایک سکور کیا۔بوم بوم  شاہد آفریدی نے 33 گیندوں پر 34 رنز بنائے جس میں فتح سے ہمکنار کرنے والا چھکا بھی شامل ہے ۔ صہیب مقصود نے 38،عمر  گل نے 12،   جبکہ طلحہ اور سعید اجمل کوئی سکور نہ بنا سکے اور جنید خان ایک سکور کے ساتھ شاہد آفریدی کی طرح ناٹ آئوٹ رہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک ماہ کیلئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا،جنگ بندی کا اعلان جید علماء کرام کی اپیل اور طالبان کمیٹی کے احترام میں کیا گیا ،حکومت نے ہماری مذاکراتی کمیٹی کی تجاویز کامثبت جواب اور عملدر آمد کی یقین دہانی کرادی ،تمام طالبان گروپ معاہدے کی پاسداری کریں گے، شاہداللہ شاہد،حکومت اور طالبان کے درمیان گزشتہ کئی روز سے خفیہ روابط کاسلسلہ جاری تھا،جس کی روشنی میں طالبان مرکزی شوریٰ نے ایک ماہ کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا ،سمیع الحق کا مدینہ منورہ سے چوہدری نثار کو فون ، امن کی خوشخبری دی ،قوم سے جنگ بندی کرانے کا وعدہ کیا تھا اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا ہے، یوسف شاہ،کوشش ہوگی کہ یہ ایک ماہ کی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہوجائے، پروفیسر ابراہیم

تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ طالبان نے نیک مقاصد اور سنجیدگی کے ساتھ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا ہے،ہم ایک اصولی جماعت ہیں، ہر فیصلہ شوریٰ کے اتفاق اور امیر کی تائید کے ساتھ طے کرتے ہیں

خیبرایجنسی میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے،خاصہ دار فورس کے 11اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق،مرنے والوں میں باڑہ اور جمرود تحصیلوں کے لائن افیسرز بھی شامل

کوئٹہ ،ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے بم حملے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ، 3اہلکار جاں بحق ،6 شدید زخمی ہوگئے ، زخمی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ، تربت میں فرنٹیئر کور عملے نے 8غیر ملکیوں کو بازیاب کرا لیا، تین ایرانی ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن برآمد، سوئی میں نوا حی علاقے درینجن نالہ اوررستم بازارمیں شرپسندو ں اور فرنٹیئرکوربلوچستان کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے میں 15شرپسند ہلاک

بھارت پاکستان کے ساتھ جامع مذاکراتی عمل ٹریک پر لانے کا خواہاں ہے ،سلمان خورشید،مذاکراتی عمل میں جلد بازی ممکن نہیں ، پاکستان میں حالات نے صورتحال تبدیل کردی ،پاکستان کو بجلی کی فراہمی کا فیصلہ ابھی باقی ہے ، بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے 5سو میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی ،تقریب سے خطاب

طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے ، پرویز رشید،جمہوریت پاکستان کی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے جس کے بغیر ملک میں اعتدال ممکن نہیں ، ملک میں امن ہوگا تو معاشی ترقی ممکن ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان، صحافیوں سے گفتگو

طا لبان کی جانب سے جنگ بندی کا فیصلہ خوش آئند ہے،خو رشید شاہ ، یہ اچھی بات ہے کہ اگر طا لبان نے ریاست کی رٹ کو تسلیم کیا ہے ہمیں امن چا ہیئے چا ہے وہ کسی بھی صورت میں ملے ہو سکتا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی کا فیصلہ بڑھتے ہو ئے پریشر کی وجہ سے کیا ہو، میڈیا سے گفتگو

متنازع بجلی گھر کے معائنے سے انکار پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج،پاکستانی کمشنر سندھ طاس کا دو مارچ سے شروع ہونیوالا دورہ بھارت ملتوی

ایماندار حکومت وقت کا اہم ترین ضرورت ہے ، افتخار محمد چوہدری،انتخابات کے بعد ووٹرز کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے،ہر آنے والی حکومت اقربا پروری،رشوت اور بدعنوانی کو فروغ دیتی ہے،ملک پستیوں کی جانب جا رہا ہے ،ملکی ترقی کیلئے امیر اور غریب کے فرق کو ختم کرنا ہو گا،آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے مذاکرات سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے، ڈسٹرکٹ بار خانیوال کی تقریب سے خطاب

عبدالرشید قتل کیس،عدالت نے پرویز مشرف کو 15 مارچ کو طلب کرلیا،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز مشرف کو عدالت میں حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ منظور کرلیا

وفاق کا تحفظ جمہوریت سے ہی ممکن ہے،ملک نے متعدد آمرانہ تجربوں سے گزر چکا ہے، رضا ربانی ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی سیکورٹی کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار اداکیا، اگر وفاقی حکومت نے قومی سلامتی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کی تو حکومت کے خلاف تحریک استحقاق لائی جائے گی،صحافیوں سے گفتگو

طالبان کے اعلانِ جنگ بندی کے بعد وزیراعظم فوجی حملے روکنے پر غور کررہے ہیں،رپورٹ

جمشید دستی نے ایک مجرے کی ویڈیو حاصل کرلی، وزیر مملکت بھی موجود پائے گئے ہیں،ذرائع

پاکستان میں طویل عرصہ بعد یو ٹیوب کی ویب سائیٹ کھلنے کے امکانات ،حتمی فیصلہ وزارتی کمیٹی کرے گی

حکومت نے نیشنل بینک کے بورڈ آف گورنرز کے چار ارکان کو ہٹا دیا

اسکردو،برفانی تودے سے شہیدہونیوالے د وساہیوں کے جسدخاکی برآمد

تحریک طالبان مہمندایجنسی کی جنگ بندی کے اعلان کی حمایت

طالبان کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان مثبت اقدام اور مذاکراتی عمل میں بریک تھرو ہے،حکومتی کمیٹی ، حکومتی کمیٹی بدستور قائم ہے،طالبان کے اعلان پر غور کرے گی، عرفان صدیقی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

طالبا ن نے عارضی جنگ بندی کرکے قوم کو امن کے قیام کے لیے خوشخبری دی ہے،سمیع الحق، حکومت اور حکومت مذاکراتی ٹیم طے شدہ معاہدے پر عمل پیرا ہوکر اس عارضی جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل کردیں، تحریک طالبان نے امن کے قیام کے لیے ہر موڑ پر مثبت روئے اختیار کیاجو کہ امن کے قیام میں سنگ میل ثابت ہوگا ، جنگ بندی معاہدے کے خلاف چندقوتیں سازشوں میں مصروف ہوگئی ہیں،بے گھرقبائلیوں کو فوری طور پر ان کے گھروں میں بسایا جائے،امیر جمعیت علمائے اسلام س

پاکستانی جوہری ہتھیاروں کاکنٹرول اعلیٰ قیادت کے پاس ہی رہیگا،امریکی جریدہ ،پاکستان کی اعلیٰ قیادت جوہری ہتھیاروں پر پیشگی کمان یونٹ کمانڈروں کے سپرد نہیں کرے گی۔پاکستانی فوجی کمانڈرز خودکشی کو ترجیح دیں گے مگر جوہری ہتھیاروں کو ان ہاتھوں میں جانے نہیں دیں گے جن کے پاس نہیں ہونا چاہیے،’نیشنل جرنل‘ کا انکشاف ،کسی بھی جنگ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا اختیار فوج کے پاس ہے۔ دنیا کے تقریباً تمام ممالک کی طرح حتمی آپریشنل کنٹرول فوج کے پاس ہے ،اسی طرح پاکستان میں بھی ایسا ہی ہے۔ لیکن فوجی کمانڈروں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ بنیادی کنٹرول سویلین کے ہاتھ میں ہے،پاکستانی عہدیدار

پاکستان میں اپنی نوعیت کی منفرد پہلی 'بولتی کتاب'، کتاب میں صرف تحریر ہی نہیں، بلکہ آڈیو بھی موجود ہے جو خصوصاً پولیو جیسی خطرناک بیماری کیلئے تحریر کی گئی ،پاکستان بھر میں 5 ہزار پولیو سینٹرز میں اس کتاب کو رکھا گیا ہے والدین کو اس کتاب سے آگاہی پھیلائی جارہی ہے، جس سے اچھا تاثر مل رہا ہے،عامرہ اسلم

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے 23 ایف سی اہلکاروں‌کی شہادت کے بعد حکومت طالبان مذاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا ہے جبکہ حکومت پر اب فوجی آپریشن کا دبائو بڑھ گیا ہے، آپ کے خیال میں‌کیا حکومت کو فوجی آپریشن کرنا چاہئے یا مذاکرات کو آخری موقع دینا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات مسئلے کا بہترین حل ہے، دونوں فریقوں کو جنگ بندی کر کے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
مذاکرات سے مسائل حل نہیں‌ہوں گے، حکومت کو فوجی آپریشن کر کے طالبان کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔