بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

تازہ ترین خبریں

تحریک طالبان پاکستان نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی کااعلان کردیا. ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہداللہ شاہد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جنگ بندی کا اعلان ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے، ہر فیصلہ شوریٰ کے اتفاق اور امیر کی تائید کے ساتھ طے کرتے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نیک مقاصد اور سنجیدگی سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، ڈیڈ لاک کے خاتمے اور جنگ بندی کیلئے کمیٹی کو دی گئی تجاویز کا حکومت نے مثبت جواب دیا، ہماری تجاویز پر عمل درآمد کی پراعتماد یقین دہانی کرائی جا چکی ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے مزید کہا کہ اکابر علما، طالبان کمیٹی کے احترام، اسلام، پاکستان کے بہتر مفاد میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، طالبان قیادت تمام حلقوں کو جنگ بندی کے اعلان کی پاسداری کی ہدایت کرتی ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

موجودہ حکومت ملک کو درپیش چیلنجوں سے نبردآزما ہونے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہے،وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعظم یوتھ لون سکیم سے نہ صرف لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ، ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہو گا، پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا نام و نشان ختم کردیں گے،ترقی یافتہ قوموں کی ترقی میں 80فیصد نوجوانوں کا حصہ ہے، نوجوان اس سکیم سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا ہاتھ بٹائیں اور پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں، 38 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،تقریباً 6 ہزار درخواست گزاروں کو قرضے کے حصول کیلئے منتخب کیا گیا،یہ کام کرنے کا وقت ہے، نوجوان پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، انہیں ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی،وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی پہلی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب

۔وزیراعظم نے کہا کہ غریب کا بیٹا جس کے پاس ڈگری، ہنر، تجربہ ہے، وہ پراعتماد ہے کہ ملک کی خدمت کر سکتا ہے اور اس کے ذریعہ بال بچوں کا پیٹ پال سکتا ہے اور اس کے ساتھ دیگر لوگوں کو بھی روزگار فراہم کر سکتا ہو لیکن وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بے بس بیٹھا رہتا ہے

آپریشن کا فیصلہ چھپ چھپا کرنہیں ہوگا ، اس معاملے پر مشاورت کی جائے گی، چوہدری نثار ، ٹارگٹ آپریشن میں بے گناہ لوگ نشانہ نہیں بنیں گے ، لوگوں کو بے گھر نہیں کرنا چاہتے ، کابینہ میں نقل مکانی کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور سرحدی امو رکے وزیر کی زیر اہتمام کمیٹی بن چکی ہے، وزیر دا خلہ کا نکتہ ا عتراض پر جواب،شمالی وزیرستان سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں ، ان کے پاس رقم تک نہیں وہ بے سروسامانی کے عالم میں آرہے ہیں،شیخ رشید، میری تحریری سوال کو غلط طور پر شائع کیا گیا ہے ، اسد عمر ، انکوائری کی جائے گی ، ڈپٹی سپیکر

وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 2.73روپے کمی کردی،مٹی کاتیل 49اورلائٹ ڈیزل 31پیسے فی لیٹرمہنگاہوگیا،ہائی اوکٹین اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمتیں برقراررکھی گئی

اسٹیٹ بینک نے معیشت کی کیفیت پر مالی سال 2014ء کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی،معاشی اظہاریے سازگار رہے ،حقیقی جی ڈی پی نمو میں کچھ اضافہ دکھائی دیا، نمو کے تخمینے توقعات سے تجاوز کرگئے،اسٹیٹ بینک کا ملکی شرح نمو کی موجودہ رفتار برقرار رکھنے اور معیشت کو بلندتر نمو کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مالیات اور توانائی کے شعبوں میں ساختی اصلاحات کو تیز کرنے پر زور

وفاقی دارالحکومت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے اسلام آباد کے رورل ایریازون سے 7 مبینہ دہشتگردوں کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، تحقیقات شروع

چین وزیر دفاع جنرل چانگ وان کوآن کی وزیراعظم نواز شریف ، صدر ممنون حسین ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود ، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل طاہر رفیق سے ملاقاتیں،صدر نے چینی وزیر دفاع جنرل چانگ وان کوان کو ہلال پاکستان کا اعزاز بھی عطا کیا

طالبان اور حکومتی کمیٹیوں میں ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائیگا، قوم مایوس نہ ہو ، مولانا سمیع الحق ،عمرے کا آغاز قیام امن کی دعا سے کیا ہے ،امید ہے اللہ تعالیٰ ہمیں کامیابی سے ہمکنار فرمائیں گے،مولانا یوسف شاہ سے ٹیلیفونک گفتگو،مولانا سمیع الحق عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج وطن پہنچ رہے ہیں، مولانا یوسف شاہ ،طالبان قیادت اور سیاسی شوریٰ سے مولانا اور میرا رابطہ ہوا ہے آج جنگ بندی کی نوید قوم کو سنانے کی امید ہے،طالبان قیادت جنگ بندی کروانے پر راضی ہیں،جنگ بندی کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا،مذاکرات میں ڈیڈلاک بھی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خود بخودختم ہوجائے گا،رکن طالبان مذاکراتی کمیٹی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس،قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ،ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کیلئے سوئی سدرن ایلنگے کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرے گی، کمپنی کراچی میں 40 کروڑ کیوبک فٹ صلاحیت کا ایل این جی ٹرمینل تعمیر کرے گی

حکومت کا عسکریت پسندوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ ، حکومتی ، طالبان کمیٹیوں کے خفیہ اجلاس جاری ، تعطل شدہ مذاکرات جلد بحال ہونے کا امکان

کراچی کے بیشتر علاقوں میں طالبان کا راج ہے، الطاف حسین

کراچی ،بدامنی کا تسلسل جاری ،فائرنگ و پرتشدد واقعات میں متحدہ کارکن سمیت7افراد جاں بحق،رینجرزکی مبینہ فائرنگ سے شوہر جاں بحق ،بیوی زخمی ،33سالہ ذیشان الدین نامی شخص اپنی روٹھی ہوئی بیوی شافعہ کو منانے کی کوشش کررہا تھا کہ رینجرز اہلکار رحم نور نے فائرنگ کردی،رینجرز اہلکار نے خاتون کو اغواء سے بچانے کیلئے فائرنگ کی،ترجمان رینجرز

انتخا بات میں سندھ میں سو نا می لا نے کا موقعہ نہیں ملا ، عمران خان ،ہر ضلع میں جا ؤں گا ،انصاف کا پیغام پو رے پا کستان میں لے جائیں گے تبدیلی کا آغاز ہوچکا ،کے پی کے اور پنجاب کی طرح سندھ میں بھی پی ٹی آئی پھیل رہی ہے ،جلسے سے خطاب

چو ہدری نثار کا خون گرم ہے جو کبھی کبھی ذہن پر چڑ ھ جا تا ہے، خو رشید شاہ، قومی سلامتی پا لیس پڑھ رہے ہیں تا کہ پتہ چل سکے کہ کہیں یہ رحمان ملک والی تو نہیں ہے، جمشید دستی کی با توں پر میڈیا تو جہ نہ دے وہ کبھی ن لیگ میں ہو تے ہیں تو کبھی کہیں اور، قائد حزب اختلاف

وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ملاقات ،طالبان سے مذاکرات اور کارروائیاں بیک وقت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ، طالبان کے معاملے پر حکومتی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، عمران خان

وزیراعظم کی یوتھ لون سکیم سود سے پاک نہیں، پارلیمانی سیکرٹری خزانہ،ملک سے سودی نظام کے خاتمے کیلئے اسلامی بینک کی سرمایہ کاری میں حکومت مدد کررہی اسلامی بینک کی ترقی کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی،رانا محمد افضل، میلینئم گولز یو این او کا نہیں پاکستان کا ایجنڈا ہے، ایم ڈی جی گول طے کئے تھے جن میں سے صرف 10 گولز کا اہداف پورا کررہے ہیں، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کی نج کاری بھی 31 اداروں کی نجکاری کی فہرست میں شامل ہے، اٹھارہویں ترمیم کو پاس کرانے میں جلد بازی سے کام لیا گیا، احسن اقبال کا و قفہ سولا ت میں اظہا ر خیا ل

حکومتی وعدہ خلافی کے باعث ہمارے وزراء نے کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کی ، مولانا فضل الرحمن ، تحریک طالبان سے مذاکرات کیلئے جے یو آئی (ف) کا ہمیشہ اتفاق رائے رہا لیکن طالبان کیخلاف کارروائی اور جنگ پر کبھی بھی اتفاق رائے نہیں کیا، کسی دور میں چوہدری نثار علی خان بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوکر طالبان کے ساتھ جنگ کیخلاف تقریر کرتے تھے لیکن کرسی پر بیٹھ ان کے ڈائیلاگ بھی دوسروں کی طرح ڈائیلاگ ہی رہ گئے ، صحافیوں سے گفتگو

مشرف کے معاملہ پر رائٹ ٹرن لیا، یہ پوری فوج کا معاملہ ہے، چودھری شجاعت حسین ،کراچی میں بدامنی کا سلسلہ سیاسی طور پر ہی ٹھیک کیا جا سکتا ہے، حاجی عبد الرزاق یعقوب کے انتقال پر حاجی اقبال اور سلمان اقبال سے تعزیت، چودھری پرویزالٰہی کا بھی فون پر اظہار تعزیت

وقت گزرگیاہے،اب تبدیلی کیلئے ملک کے عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرناہے ، افتخار محمد چوہدری ، امیروں کوبہت ازمالیالیکن اب غریبوں پرمنحصرہے کہ وہ کس طرح کی تبدیلی کی چاہتے ہیں،سابق چیف جسٹس

ن لیگ سے ہاتھ ملانے کی بات ابھی رہنے دیں توبہتر ہے‘ پرویز الٰہی،الیکشن 2008 میں مشرف اور کونڈولیزانے (ق) لیگ کوہروایا‘ مشرف نے جوکچھ کیا آرمی چیف کی حیثیت سے کیا اورآرمی چیف کبھی غدار نہیں ہو سکتا

جلیل عباس جیلانی کی سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک کے ہمراہ امریکی سینیٹرجان مکین سے ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت امن اورافغانستان کے استحکام کے معاملات پرگفتگوکی گئی

پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی حرکتوں با رے الزاما ت بے بنیادہیں ، چوہدری نثار علی خان،دو روز کی تحقیقا ت میں کوئی ثبوت نہیں ملا۔پارلیمنٹ لاجز ہمارا گھر ہے ۔اراکین کو اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی نہیں مارنی چاہیے۔ معزز رکن کے ثبوت ہیں تو رابطہ کریں۔ پارلیمنٹ لاجز میں پارٹی یا مجرہ نما کوئی چیزممکن نہیں، وفاقی وزیر داخلہ کا ایو ان میں اظہا ر خیا ل ،مکمل تحقیقات تک ایوان میں اس معاملے پر بحث نہیں ہو سکتی ۔ ڈپٹی سپیکر ،جمشید دستی سے وضاحت بھی طلب

بلوچ سرزمین پر 2006ء سے ابتک 14ہزار بلوچوں کو قتل کیا گیا ،اقوام متحدہ و عالمی ادارے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں، براہمدغ بگٹی

پاکستان میں القاعدہ کی قیادت انتہائی کمزور ہوچکی،قبائلی علاقوں اور شمالی افغانستان میں اسکا نیٹ ورک موجود ہے،امریکی کمانڈر،افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلاء کیا گیا تودہشت گردی کے خطرے سے نمٹنا مشکل ہوجائیگا،کمانڈر ایڈمیرل ولیم میک ریون

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے 23 ایف سی اہلکاروں‌کی شہادت کے بعد حکومت طالبان مذاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا ہے جبکہ حکومت پر اب فوجی آپریشن کا دبائو بڑھ گیا ہے، آپ کے خیال میں‌کیا حکومت کو فوجی آپریشن کرنا چاہئے یا مذاکرات کو آخری موقع دینا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات مسئلے کا بہترین حل ہے، دونوں فریقوں کو جنگ بندی کر کے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
مذاکرات سے مسائل حل نہیں‌ہوں گے، حکومت کو فوجی آپریشن کر کے طالبان کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔