بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

تازہ ترین خبریں

پاکستان مخالف کسی بھی گروپ سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، چوہدری نثارعلی

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن اب بات ان سے ہی  کی جائے گی جو پاکستان کے خلاف نہیں ہوں گے۔گورنر ہاؤس پشاور میں وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم مسئلہ ملک کی سیکیورٹی صورت حال ہے، وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا سے ملک کی سلامتی کی صورت حال پر ان کی تفصیلی بات ہوئی ہے، اس سلسلے میں چند فیصلے بھی ہوئے ہیں جن کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں وزیر اعظم کی سربراہی میں تمام وزرائے اعلیٰ کا اجلاس ہوگا، جس میں قومی پالیسی کے حوالے سے وفاق اور صوبوں کا کردار واضح کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت امن کی بحالی کے لئے پرعزم ہے، حکومت سیاسی وابستگیوں اور مفادات سے بالاتر ہوکر اس مقصد کے حصول کی راہ  حائل ہر رکاوٹ کو ختم کرے گی۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی،تحت نیکٹا کا مضبوط بنایاجائے گا اور اس کے ماتحت دیگر ادارے قائم کئے جائیں گے، انٹیلی جنس رابطہ کیلئے مشترکہ ڈائریکٹریٹ ،ریپڈ ریسپانس فورس اور انسداد دہشت گردی فورس قائم ہوگی جسے ہیلی کاپٹر بھی دیئے جائیں گے،پہلے مرحلے میں چھ ماہ میں مذاکرات کا راستہ اپنایا اور دو ہفتے سے پالیسی پر نظرثانی کی گئی ہے کیونکہ اب خاموش نہیں رہ سکتے تھے،چوہدری نثار،جلد تمام پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلایاجائے گا جس میں تمام امور پر بات چیت ہوگی اور ان کی کنفیوژن کو دور کیا جائے گا،نوازشریف،جمہوریت ہی ملک کو درپیش مشکلات سے نکال سکتی ہے، ملک کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اور جمہوری قوتیں ہی اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گی،وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں مختصر خطاب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی طرف سے اٹھائے گئے بعض نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ حکومت نے مزید کنفیوژ کردیا ہے تو میں اپوزیشن لیڈر سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کی اس کنفیوژن کو دور کیا جائے گا

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ،وزیراعظم نے آرمی چیف کو شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا

طالبان سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو بھرپور فوجی آپریشن کیا جائے گا، حکو متی عہدیدار شمالی وزیرستان میں فوج موجود ہے ،آپریشن کے لیے صرف ان کو پوزیشن بتانا ہے۔کارروائی ہوئی تو حقانی نیٹ ورک بھی ختم ہوجائے گا‘طالبان سنجیدگی کامظاہرہ کر یں ،شہریوں کا قتل عام بند کیا جا ئے ، پا کستا نی عہدیدار کی واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو ،حکومت پاکستان شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے، تمام گروپوں کو بلا ا متیا ز نشانہ بنایا جائے گا‘ وا شنگٹن پو سٹ کا دعو ی

سپریم کورٹ نے تاسف ملک اغواء کیس میں انٹیلی جنس افسر میجر حیدر کو تفتیش کیلئے پولیس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا،تفتیش پولیس کا کام ہے بعد میں دیکھیں گے کہ مقدمہ کہاں چلائیں‘ عدالتی ریمارکس،میجر حیدر کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے تیار ہیں ‘ وزارت دفاع،سیکرٹری دفاع 10 مارچ کو تاسف ملک کی بازیابی کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کریں‘ جسٹس ناصرالملک،تفتیش کے نام پر کیس کو غیر ضروری طور پر طول دیا جارہا ہے‘ جسٹس عظمت

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کوٹری رینجز کا دورہ ، آرمی چیف نے فیلڈ فائرنگ اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا ، شریک دستوں کی تربیت اور معیار کی تعریف ، اہداف کو مہارت سے نشانہ بنانے کو سراہا ،قوم کی پشت پناہی کے ساتھ مادر وطن کو درپیش ہر قسم کے خطرے کو شکست دینے کا مشن پورا کرسکتے ہیں ، جنرل راحیل شریف

عمران خان کی جھنگ میں ضمنی انتخابات کے دوران ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی مداخلت کی مذمت ‘ الیکشن کمیشن کے کردار پر تحفظات کا اظہار، 3مارچ کو جھنگ کے عوام نظام کی تبدیلی کیلئے نکلیں گے اور نئے پاکستان کی تعمیر کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے،روایتی اور فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے عوام کو گھروں سے نکلنا ہوگا اور استحصالی نظام کے خلاف اپنا فیصلہ دینا ہوگا، جھنگ میں حلقہ PP-81میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم نے پاکستان میں چین کی جانب سے شروع کئے جانیوالے منصوبوں میں پیش رفت کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ، پاکستان میں چینی سرمایہ کاری غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے خوش آئند ہے،نواز شریف ،معیشت کی بحالی حکومت کیلئے ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت مشکل فیصلے کررہی ہے، بریفنگ میں گفتگو

فوجی آپریشن سے ہمیں بہت کم لیکن قبائلی عوام کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا جس سے ہمیں ان کی ہمدردیاں حاصل ہوں گی،ٹی ٹی پی کا دعویٰ،حکمران خوش فہمی میں ہرگز نہ رہیں کہ غیور قبائل انہیں پھر پھولوں کا ہار پہنائیں گے،شاہد اللہ شاہد،میڈیا ہماری کارروائیوں کے اعداد و شمار ضرورجاری کرے مگر بنیادی اسباب پر بھی توجہ دے، بیان

جو دائمی کنفیوژن کا شکار ہوں ان کی کنفیوژن کوئی بھی دور نہیں کر سکتا،چودھری نثار ، یہ حیران کن بات ہے خورشید شاہ نے داخلی سلامتی پالیسی کا مسوّدہ پڑھے اور سمجھے بغیر ہی اس پر تبصرہ شروع کر دیا ،اپوزیشن لیڈر کے بیان پر ردعمل

تحریک طالبان کی سیاسی شوریٰ سے رابطہ ہوا ہے ،طالبان قیادت نے امن مذاکرات جاری رکھنے کا عندیا دیدیا ہے،مولانا یوسف شاہ ، طالبان اور حکومت سے دونوں سے مطالبہ کرتے ہیں وہ جنگ بندی کردیں تاکہ امن مذاکرات کا سلسلہ بھر سے شروع ہوسکے،حکومت کی طرف سے قبائلی علاقوں بمباری کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، دونوں طرف سے بیانات کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ،امن مذاکرات کو ایک سازش کے تحت ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،میڈیا کے بات چیت

خورشید شاہ کا ملک میں امن و استحکام کیلئے حکومت سے بھرپورتعاون کا اعلان ، پارلیمانی لیڈروں کو بند کمرے کے اجلاس میں اعتماد میں لینے کا مطالبہ،حکومت اعتماد میں لے تو مایوس نہیں کرینگے،مذاکرات یا آپریشن ،حکومت کوئی واضح پالیسی نہیں دے سکی ،قومی اسمبلی میں قومی سلامتی پالیسی پیش کئے جانے کے بعد خطاب

بیوروکریٹس کی ترقیوں کا کیس،درخواستیں چیف جسٹس کوبھجوا دی گئیں،فیصلہ دینے والے دو ججوں کو بنچ میں شامل کرنے کی استدعا،یہ جج فیصلہ کریں گے کہ کیا سمری سپریم کورٹ کے 3 اکتوبر 2013ء کے فیصلے کے نتیجے میں جاری ہونے والی ہدایات کی روشنی میں تھی یا نہیں؟،لڑائی افسروں کے گروپوں میں ہے تحفظات سپریم کورٹ کے فیصلہ پر کئے جا رہے ہیں، بادی النظر میں فیصلہ 88بیوروکریٹس کے حوالہ سے تھاجسے دوسرے گروپوں نے متنازعہ بنادیا،جسٹس آصف سعید کھوسہ

تمام جماعتیں طالبان کیخلاف آپریشن نہیں ، مذاکرات پر متفق ہوئی تھیں ، مولانا فضل الرحمن، حکومت کی جانب سے آپریشن کے حوالے سے نیا اتفاق رائے پیدا کیا جارہا ہے ،سابق صدر مشر ف کی پالیسی کو بھی متفقہ پاس نہیں کیا گیا تھا ، صحافیوں سے گفتگو

بھارتی حکام نے 20پاکستانی قیدیوں کو ر ہا کردیا

ملک میں تیار ہونیوالی دفاعی مصنوعات کی درآمد پر پابندی کے بارے میں قانون سازی کی جائے ،دفاعی پیداوار کمیٹی، پیپرا رولز میں ترمیم کی بھی سفارش، وزارت دفاعی پیداوار کے اداروں کے دفاعی سازوسامان کی بیرون ملک ڈیمانڈ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، کمیٹی کو بریفنگ

کراچی بدامنی عمل درآمد کیس کی سماعت، پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کی رپورٹ جمع کرا دی،کراچی میں ٹارگٹ کلر کے گروہوں کے خاتمے کے لئے 171دن سے جاری کاروائیوں میں94پولیس اہلکار ٹارگٹ کلر گروہوں کا نشانہ بن گئے ، جرائم پیشہ عناصر کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے،کراچی کے 25ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں میں6ہزار اعلیٰ حکام کی سیکورٹی پر مامور3ہزار سے زائد تفتیش میں جب کہ 13ہزار کے قریب اہلکار مختلف تھانوں میں تعینات ہیں،16صفحات پر مشتمل پولیس رپورٹ

زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم، ان کی صورتحال میں بتدریج بہتری ملکی معیشت کیلئے صحت مند اشارہ ہے، اسحاق ڈار،مارچ کے آخر تک یہ ذخائر دوہرے ہندسے تک پہنچ جائیں گے ،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب ، ملک میں گندم کے وافر ذخائر ، 2.3ملین ٹن چینی اور تقریباً20روز کے پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر بھی موجود ہیں،ایف بی آر نے جولائی سے جنوری تک 1197ارب روپے اکٹھے کرلئے جو گزشتہ سال سے 17.2فیصد زائد ہیں،ای سی سی کو بریفنگ ، کمیٹی نے سونے کی درآمد پر عارضی پابندی کے ایس آر او 760کو 20مارچ تک توسیع دینے کی بھی منظوری دی

سندھ کے کچھ علاقوں میں100 فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے،عابدشیر علی کاانکشاف، اراکین اسمبلی سے تعاون مانگا مگر وہاں واپڈا اہلکاروں کو اغواء کر لیا جاتا ہے،پخود ن لیگ کے اراکین دو ارب کی بجلی چوری کررہے ہیں،پی پی پی کا جواب،اگر عابد شیر علی کام نہیں کر سکتے تو وزارت سے مستعفی ہو جائیں،ارکان کا مطالبہ

شمالی بحیرئہ عرب میں پاک بحریہ کے جنگی بیڑے کا میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ ، ایڈمرل آصف سندیلہ کانے نیول فلیٹ کی جنگی تیار ی پر اپنے اطمینان کا اظہار ،فائرنگ میں حصہ لینے والے اسکواڈرنز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

طالبان کی حمایت کو سنگین جرم قرار دیا جائے، حکومت مذاکرات ختم کر کے طالبان کے خلاف فوری آپریشن کرے‘ اینٹی طالبان اے پی سی کا مطالبہ

عمران فاروق قتل کیس، پاکستا ن کا دوگرفتارملزموں تک رسائی دینے کافیصلہ

امیدہے پاکستان گیس پائپ لائن معاہدے کا احترام کرے گا ،ایرانی نائب وزیرتیل

طالبان کے معاملے پر تحریک انصاف نے تنہا ہونے کی وجہ سے یوٹرن لیا‘چوہدری اعتزازاحسن

بھارت کی مختلف جیلوں میں قید20 پاکستانی قیدی واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے، ایک قیدی کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر دوبارہ بی ایس ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا

وزیردفاعی پیداوار کا پاکستان میں ڈرونز کی تیاری سے لاعلمی کا اظہار،تسلی ہی دے دیں،رکن کمیٹی آسیہ ناصر

1973 ء کا آئین قرآن و سنت کے مطابق ہے ،منورحسن، حکومت آئین کو اس کی روح کے مطابق نافذ کردے تو طالبان سمیت کسی کو اعتراض نہیں ہوگا ‘ آئین پر عمل درآمد کی راہ میں خود حکومتوں نے رکاوٹیں ڈالیں اور برسراقتدار جاگیر داروں،سرمایہ داروں اور وڈیروں نے آئین شکنی کا رویہ اختیار کیا‘ امیر جماعت اسلامی پاکستان

فوج کو ٹیک اوور کی دعوت دینے پر الطاف حسین کیخلاف آرٹیکل6 کا مقدمہ قائم ہونا چاہئے،خواجہ سعد رفیق

کابل سلنڈر دھماکہ ،جاں بحق8افراد کی لاشیں پاکستانی حکام کے حوالے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

اسلام آباد ، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کر رہے ہیں۔

بارسلونا ، ورلڈ‌موبائل کانگرس میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کے ہمراہ پاکستانی وفد اریکسن ..

راولپنڈی، بلوچ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کوئٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران راولپنڈی سے گزر رہے ہیں۔

اسلام آباد ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس فاٹا کے ارکان سے ان کے عہدوں‌کا حلف ..

اسلام آباد ، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ‌ ائیر ہیڈکوارٹرز میں میں سالانہ ائیر سیفٹی تقریب سے خطاب ..

اسلام آباد ، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ‌ائیر ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب تقسیم انعامات میں پی اے ..

اسلام آباد، مشیر خارجہ سرتاج عزیز مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

لاہور: تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے 23 ایف سی اہلکاروں‌کی شہادت کے بعد حکومت طالبان مذاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا ہے جبکہ حکومت پر اب فوجی آپریشن کا دبائو بڑھ گیا ہے، آپ کے خیال میں‌کیا حکومت کو فوجی آپریشن کرنا چاہئے یا مذاکرات کو آخری موقع دینا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات مسئلے کا بہترین حل ہے، دونوں فریقوں کو جنگ بندی کر کے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
مذاکرات سے مسائل حل نہیں‌ہوں گے، حکومت کو فوجی آپریشن کر کے طالبان کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔