بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل فروری

تازہ ترین خبریں

طالبان کوغیرمشروط جنگ بندی کرنا ہوگی، وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی جس کے مطابق طالبان کو غیر مشروط طور پر جنگ بندی کرنا ہوگی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ منظوری کے لئے پیش کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کابینہ کی جانب سے قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی جس کے مطابق طالبان کو غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا اعلان کرنا ہوگا، اکثریت پسند جہاں بھی حملہ کریں گے ان کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی جب کہ اگر کسی جگہ دہشت گردی کے منصوبہ بندی کے شواہد ملے تو وہاں بھی کارروائی کی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جمیعت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے وزرا اکرم درانی اور مولانا عبدالغفور حیدری شریک نہیں ہوئے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

اسد روف میچ فکسنگ میں ملوث نہیں: وندو دارا سنگھ
پاکستان اہم ہے، جمہوریت نہیں، فوج آپریشن کیلئے ٹیک اوور کر لے: الطاف حسین
اے آر وائی گروپ کے بانی و چیئرمین عبدالرزاق یعقوب کی نماز جنازہ مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ کے باہر ادا کردی گئی، جنازہ میں صحافیوں، تاجر رہنماؤں، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، صدر ، وزیر اعظم ، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے عبدالرزاق یعقوب کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی
ایف سی اہلکاروں کی لاشوں پر امن کا محل کھڑانہیں کرسکتے ،خرم دستگیر ،طالبان سے مذاکرات ،جنگ کرنے والوں سے جنگ کریں گے ،ہرکسی سے ان کی زبان میں بات کرناجانتے ہیں،ڈرون حملے بند ہونے کے باجودجنگجوؤں کی مہلک کارروائیاں جاری ہیں، طالبان کو بیرونی فنڈنگ سے روکنا ،اپنی سرحدوں کو محفوظ بناناہوگا،وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر کی گفتگو

آج کا اخبار

مذاکرات کیلئے پہلے بھی تیار ہوئے ، اب بھی تیار ہیں ، ملا فضل اللہ ، مذاکرات کیلئے حکومت نے پہل کی تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے ، ملک بھر میں ہمارے ساتھیوں کو قتل کرنے والوں کو جانتے ہیں لیکن قوم کی خاطر خاموش ہیں ، کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ کی اُردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو

اُردو پوائنٹ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے مُلا فضل اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کون ہمارے ساتھیوں کو بے دردی سے مار رہا ہے، ہم قوم کی خاطر خاموش ہیں ، انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے اسلام آباد میں ہمارے ایک ساتھی کو قتل کیا گیا بعد ازاں یہ سلسلہ پورے ملک میں پھیل گیا

شمالی وزیرستان‘گاڑی پر فائرنگ،طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین 3ساتھیوں سمیت ہلاک،عصمت اللہ شاہین کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی شوریٰ کا سابق امیر تھا

پشاور، ایرا نی قو نصلیٹ کے قریب ایف سی چیک پو سٹ پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،فا ئر نگ کے نتیجے میں 3ایف سی اہلکار جاں بحق،4ایف سی اہلکاروں سمیت 10افراد شدید زخمی ،کالعدم حزب المجاہدین نے پشاور خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،کرم ایجنسی میں خان کنڈاؤ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،فائرنگ کے تبادلے میں 7 اہلکار زخمی‘ متعدد دہشت گرد ہلاک ،لوئرکرم کے علاقے خاون کنڈاوریس فورسزکی کارروائی میں 7شدت پسندہلاک ،5زخمی

عمران خان نے طالبان کے خلاف آپریشن کی مشروط حمایت کردی،مذاکرات بچانے کیلئے طالبان سیزفائرکااعلان کریں،عمران خان ،وزیرستان میں آپریشن کے بجائے جن طالبان نے فوجی شہیدکیے،ان کیخلاف کارروائی ہو،میڈیا سے گفتگو

ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا،چوہدری نثار علی خان ،یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان میں کھیل نہیں ہوسکتا ، طالبان چاہیں تو میچ کھیلنے کیلئے تیار ہیں ، ایک میچ ہوجائے تو امید ہے نتیجہ مثبت نکلے گا ، نمائشی میچ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو،کالعدم تحریکِ طالبان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی کرکٹ میچ کھیلنے کی پیشکش ٹھکرا دی ،ہمیں تو کرکٹ پسند ہی نہیں، یہ کھیل نوجوان نسل کو جہاد سے دور لے جانے کا ذمہ دار ہے ، ترجمان شاہد اللہ شاہد

وفا قی حکو مت نے طالبان سے دوبا رہ مذاکرات کے لئے جنگ بندی کی شرط عا ئد کر دی ،طالبان کمیٹی کو جلد غیراعلانیہ رابطوں کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا،مولانا سمیع الحق ،مولانا یوسف شاہ اور پروفیسر ابراہیم خان کو آئندہ 24گھنٹوں کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے یہ باور کرادیاجائے گاکہ انتہاء پسندی کی راہ پر چلنے والوں کی جانب سے کارروائیوں کے جواب میں کسی نرمی کی ہرگز توقع نہ رکھی جائے، ذرائع

امریکہ نے وزیراعظم کی درخواست پر ڈرون حملے معطل کئے ہوئے ہیں،سرتاج عزیز کا انکشاف، طالبان کے ساتھ مذاکرات دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے متاثر ہوئے،شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں کہ کس طرح کا آپریشن کیا جائے،شام کے حوالے سے خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،افغانستان سے ان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے پر جواب مانگا ہے،بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کا آغازتو نہیں ہوا مگر کچھ مذاکرات شروع ہوگئے ،مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو

حکومت ایک بار پھر 80 ء کی دہائی والی غلطی کرنے جارہی ہے ، شام کے معاملے پر خارجہ پالیسی تبدیل کردی گئی مگر ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ،خورشید شاہ، طالبان کے حوالے سے بھی وزیراعظم ایوان کو آگاہ کریں لیڈر بن کر فیصلہ کریں ،وزیراعظم شام کی صورتحال اور طالبان مذاکرات پر ایوان کو اعتماد میں لیں، بتایا جائے فوج کس کے کہنے پر شمالی وزیرستان گئی ،شاہ محمود قریشی، جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس اور ایم کیو ایم نے آپریشن کا مطالبہ کردیا ، ایوان کو ہر معاملے پر اعتماد میں لیا جائے گا،وفاقی وزیر زاہد حامد کی یقین دہانی،حکومت کی غیر سنجیدگی پر بطور احتجاج شیخ رشید ایوان سے واک آؤٹ کرگئے

پاکستان اور افغانستان کا تجارت، سرمایہ کاری، زراعت و لائیو سٹاک،توانائی ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے،پاکستان کی امداد سے افغانستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور راہداری تجارتی سمجھوتے پر مکمل عملدرآمد پر اتفاق ،پاکستان کا افغانستان کیلئے ترقیاتی امداد ساڑھے 39کروڑ سے بڑھا کر 50کروڑ ڈالر اور تعلیمی وظائف کی تعداددو سے بڑھا کر تین ہزار کرنے کا اعلان،پاکستان کی راہداری تجارتی سمجھوتے کو تاجکستان تک توسیع دینے کی تجویز، پاکستان بلاتفریق افغانستان کے تمام علاقوں کے عوام کیساتھ اچھے تعلقات چاہتاہے ، اسحاق ڈار

سعودی عرب کا شامی باغیوں کیلئے پاکستان سے اسلحہ خریدنے پر غور ، غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ، معاملات طے پانے پر سعودی عرب طیارہ شکن میزائل اور اینٹی ٹینک راکٹ خریدے گا ، اسلحہ اردن میں ذخیرہ کیا جائے گا ، وزارت خارجہ کا ردعمل ظاہر کرنے سے انکار ،سیاسی جماعتوں کا اظہار تشویش ،مذکورہ اقدام سے پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ، حکومت سے پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ، حکومت ایسا کوئی اقدام نہ کرے جس سے ملکی ساکھ متاثر اور عالمی دباؤ بڑھے ،پاکستان پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور اے این پی کا ردعمل ،شامی باغیوں کے لیے پاکستانی اسلحے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پاکستان،میڈیا خود ہی ایسی خبریں بنا لیتا ہے جن میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی،شامی باغیوں کواسلحہ کی فراہمی کی اطلاعات بے بنیاد اور فضول ہیں،تسنیم اسلم

حکومتی کمیٹی نے رابطہ نہیں کیا،آپریشن سے لاکھوں بے گھر ہونگے،پروفیسر ابراہیم، الطاف حسین پاکستان اپنے لوگوں سے ملنے نہیں آ سکتے لیکن لندن میں بیٹھ کر آپریشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، بیا ن

اعلیٰ عدلیہ میں 33ججوں کی اسامیاں خالی ہیں،قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش،نیب نے عدالتوں میں 46 ریفرنس داخل کئے 32 ریفرنسز کا فیصلہ‘ 19 میں سزا اور 11 ریفرنسوں میں برطرفیاں ہوئیں،وقفہ سوالات میں تحریری جواب

طالبان کی حمایتی جماعتوں پر پابندی لگنی چاہیے، پوری قوم طالبان کے خلاف متحد ہے، شرجیل انعام میمن،پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا دہشتگردی کے خلاف موقف واضح ہے، ہم ہر حال میں امن چاہتے ہیں،تمام صحافیوں کو سیکورٹی فراہم کریں گے، ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں،بچوں کی مشقت کے خلاف قوانین موجود ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات

حکومت کاپٹرولیم مصنوعات پر 9روپے 40پیسے لیوی اور 17فیصد جی ایس ٹی وصول کرنے کا اعتراف،ایران پر عالمی پابندیوں کے باعث گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہیں ہوسکتا ، وزیرپٹرولیم،پابندیاں ختم ہوں گی تو تین سال میں منصوبہ مکمل کرلینگے ، تہران کو آگاہ کردیا، قطر سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، زبانی بات چیت ہوئی ، مافیا نہیں چاہتا کہ توانائی بحران ختم ہو، قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں جوابات

جموں کی امپالا جیل میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے پسرور کے نوجوان شوکت علی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک ، بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر پر شوکت علی کی ڈیڈ باڈی پاکستانی حکام کے حوالے کر دی، میرا بیٹا نفسیاتی مریض تھا جو غلطی سے ورکنگ باؤنڈری پار کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوا ،میرابیٹا خود کشی نہیں کر سکتا اسے قتل کیا گیا ہے ۔برکت علی

کراچی بدامنی کیس،سپریم کورٹ کا پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار،زمینوں پر قبضوں سے متعلق رپورٹ پر ایس پی انسداد تجاوزات کو طلب کرلیا، کراچی میں دس ہزار ملزمان گرفتار جبکہ 175 کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائے گئے،شاہد حیات کا عدالت میں بیان، راوٴ انوار کی ایس ایس پی ملیر تعیناتی پر آئی جی سندھ کو نوٹس جاری، سزائیں ملنے تک جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں، جسٹس خلجی عارف حسین، آپ ملزمان کو جیل بھیجتے ہیں جہاں وہ جیل میں موبائل استعمال کرتے ہیں جو دہشت گردی کا باعث بن رہا ہے،چیف جسٹس

پولو گراوٴنڈ ریفرنس ، آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،پولو گراوٴنڈ ریفرنس کی ابتدائی تفتیش نیب کے بجائے ایف آئی اے نے کی جو غیر قانونی ہے،گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سے متعلق تفتیشی افسر کے اپنے بیان میں تضاد ہے‘ فاروق ایچ نائیک، بریت کی درخواست پر سماعت چھ مارچ تک ملتوی

`ججز نظربندی کیس ، مشرف کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،عدالت نے آئندہ سماعت پر مشر ف کی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی ، مشرف کی مستقل حاضری سے متعلق درخواست پر میرٹ پر فیصلہ ہوگا‘ جج عتیق الرحمان

قومی اسمبلی کی قومی صحت خدمات ذیلی کمیٹی کی وزارت کوکسی مخصوص کمپنی کی بجائے پولیو ویکسین کی خریداری میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کو ترجیح دینے کی ہدایت، ای پی آئی مہم کی کوریج کو یقینی بنانے کیلئے موبائل فون کا استعمال اور پولیو کے قطروں کی بجائے جلد انجکشن متعارف کرائے جارہے ہیں،سندھ اور بلوچستان میں پولیو مہم کے دوران علاقوں کی کوریج میں کمی جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اضافہ ہو اہے،کمیٹی کو حکام کی بریفنگ،کمیٹی کی سندھ میں ایمرجنسی لگا کرمارچ میں خسرہ کیخلاف خصوصی مہم چلانے کی سفارش

حکومت کے ساتھ ملاقات یا کمیٹی کے اجلاس کو فی الحال طلب نہیں کیا گیا، رحیم اللہ یوسفزئی

وزارت دفاع کی قومی اسمبلی میں ڈرون حملوں بارے تفصیلات جمع کرانے پر معذرت،ڈرون بارے تفصیلات پولیٹیکل وزارت سفیروں کو دیتے ہیں‘ وزارت دفاع،دور دراز علاقوں میں ہونے والے ڈرون حملوں کی تفصیلات فوج کی فارمیشنز سے حاصل کرتے ہیں‘ قومی اسمبلی میں جواب

حکومت لوڈ شیدنگ کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے‘ عابد شیر علی،توانائی بچانے کیلئے انرجی سیور تقسیم کئے جارہے ہیں‘ مختلف کمپنیوں کو 77 لاکھ انرجی سیور فراہم کر چکے ہیں‘ قومی اسمبلی میں بیان

کراچی پولیو مہم ، والدین کابچوں کوقطرے پلانے سے انکار

پنجاب حکومت کا غریب گھرانوں کے لئے ایک اور انقلابی اقدام‘ 23 مارچ سے خدمت کارڈ کے اجراء کا فیصلہ،خدمت کارڈ کے ذریعے انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی‘ صحت اور تعلیم کی بھی سہولتیں ملیں گی،وزیراعلیٰ خودروزگار سکیم کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا‘ روزگار بینک کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی تشکیل،غریب گھرانوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبے کے 4اضلاع سے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء کیا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب

شمالی وزیرستان میں آپریشن کافیصلہ نہیں ہوا،جب ہوگاتوباقاعدہ اعلان کرینگے ،پرویز رشید،عمران خان کے موٴقف میں مثبت تبدیلی آئی ہے،کیلاش کے بھائیوں کویقین دلاتاہوں انہیں مکمل تحفظ دیاجائیگا،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

سیالکوٹ‘ پاکستان رینجرز نے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے پر بھارتی جاسوس کو پکڑ لیا

طالبان عالمی سازش کا حصہ بن کر ملک توڑنے کیلئے مکتی بانی کا کردار ادا کر رہے ہیں، رحمن ملک، پاکستان میں امن کی کنجی افغان طالبان کے ہاتھوں میں ہے، جب تک افغانستان سے بات چیت نہیں ہو گی تب تک ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا، کراچی اور خیبر پختونخوا کو طالبان نے اپنا گڑھ بنا لیا ہے، سوات طرز پر آپریشن کر کے طالبان کو جڑ سے اکھاڑنا ہو گا، پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کو طالبان کیخلاف کارروائی کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینا ہو گا، طالبان اگر مذاکرات کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں تو دہشت گردی نہ کرنے کا اعلان کریں۔ صحافیوں سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے 23 ایف سی اہلکاروں‌کی شہادت کے بعد حکومت طالبان مذاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا ہے جبکہ حکومت پر اب فوجی آپریشن کا دبائو بڑھ گیا ہے، آپ کے خیال میں‌کیا حکومت کو فوجی آپریشن کرنا چاہئے یا مذاکرات کو آخری موقع دینا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات مسئلے کا بہترین حل ہے، دونوں فریقوں کو جنگ بندی کر کے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
مذاکرات سے مسائل حل نہیں‌ہوں گے، حکومت کو فوجی آپریشن کر کے طالبان کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔