بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر فروری

تازہ ترین خبریں

مذاکرات کیلئے پہلے بھی تیار ہوئے ، اب بھی تیار ہیں ، ملا فضل اللہ ، مذاکرات کیلئے حکومت نے پہل کی تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے ، ملک بھر میں ہمارے ساتھیوں کو قتل کرنے والوں کو جانتے ہیں لیکن قوم کی خاطر خاموش ہیں ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ کی اُردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ نے کہا ہے کہ وہ پہلے بھی مذاکرات کیلئے تیار ہوئے اب بھی مذاکرات کیلئے مکمل طور پر سنجیدہ ہیں ، لیکن حکومت کو اب پہل کرنا ہو گی ، نامعلوم مقام سے اُردو پوائنٹ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کون ہمارے ساتھیوں کو بے دردی سے مار رہا ہے، ہم قوم کی خاطر خاموش ہیں ، انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے اسلام آباد میں ہمارے ایک ساتھی کو قتل کیا گیا بعد ازاں یہ سلسلہ پورے ملک میں پھیل گیا تا کہ مجاہدین آپس میں دست و گریباں ہو جائیں لیکن ہم ان سب کے باوجود مذاکرات کیلئے تیار ہوئے اور اب بھی مذاکرات کیلئے ہم مکمل سنجیدہ ہیں ، لیکن حکومت کو پہل کرنی ہو گی ۔ حکومت کے پہل کرنے پر ہم قوم کی خاطر دو قدم آگے بڑھائیں گے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -

کراچی، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 10افراد ہلاک ہوگئے، دستی بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں متعدد افراد زخمی، رینجرز نے مری گوٹھ میں کارروائی کرکے بارود سے بھری موٹر سائیکل برآمد کرلی، 11 ملزمان گرفتار، تعلق تحریک طالبان سے ہے
امریکی سی آئی اے چیف کی عسکری قیادت سے ملاقاتوں کاعلم نہیں،شام سمیت کسی ملک میں مداخلت نہیں چاہتے، پرویز رشید، مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے،آپریشن کا فیصلہ ہوا توباقاعدہ ا علان کیاجائیگا،دعا ہے تمام بچھڑے ہوئے لواحقین کو ان کے اپنے مل جائیں،پیپلزپارٹی نے سوات میں فوجی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایاہوتاتوشاید آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے بات چیت
ترقیاتی منصوبوں پرکام مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے، نواز شریف، منصوبوں کیلئے افرادی قوت کا استعمال میرٹ پر کیا جائے، وزیراعظم کا اعلی سطحی اجلاس سے خطاب
نائیجیریامیں بوکوحرام کا تازہ حملہ،37افرادہلاک ہوگئے،لوگوں میں خوف ہراس، صوبے پلاتو میں ایزگہ نامی علاقے میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا،مقامی حکام

آج کا اخبار

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب سڑک کنارے بم کے پھٹنے سے 13 افراد جاں بحق، 10 زخمی ، دھماکے کی جگہ پر 10 فٹ گہرا گڑھا بن گیا ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،دھماکہ ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر اسی کا عنصر لگتا ہے،آئی جی کے پی کے ،صدر وزیر اعظم و دیگر کی دھماکے کی مذمت

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم سڑک کنارے نصب تھا اور دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی۔ واقعے کے بعد مقامی افراد اور سیکورٹی فورسز نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا

خیبر ایجنسی ،وادی تیراہ میں جنگی طیاروں کی بمباری،38 دہشت گرد ہلاک، دیسی ساختہ بم بنانے والی فیکٹری سمیت بڑے پیمانے پر اسلحہ‘ بارودی مواد اور خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے،شمالی وزیرستان میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ، خلاف ورزی پر گولی مارنے کا حکم

پاکستان کو اندرونی وبیرونی سازشوں کا سامنا ہے اوراس کی سلامتی خطرے میں ہے، الطاف حسین، مسلح افواج ، حکومت اور عوام ایک صفحہ پر نہ آئے تو خدانخواستہ پاکستان دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا،یہ عظیم الشان ریلی مسلح افواج، رینجرز، ایف سی، لیویز اور پولیس سے یکجہتی کااظہارہے ، کراچی میں طالبانائزیشن کی بات کی تو میری باتوں کو پختونو ں اور سندھ کے خلاف قراردیا گیا، پاکستان داخلی طور پر مضبوط ومستحکم ہوگا تو کوئی بھی بیرونی طاقت اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گی ، کراچی میں عظیم الشان اور تاریخ ساز”یکجہتی ریلی“سے ٹیلی فون پر خطاب

مولانا یوسف شاہ نے طالبان قیادت اور شو ری سے رابطوں کی رپورٹ مولاناسمیع الحق کے حوالے کردی، مولانا سمیع الحق طالبان کمیٹی کا جلد اجلاس بلاسکتے ہیں‘ فضائی حملوں سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے‘ مولانا یوسف شاہ، با ر بار ر ابطے کے با وجود حکو متی کمیٹی نہیں مل رہی شا ہد انہیں حکو مت یا فو ج سے اجا زت نہیں مل رہی ، پروفیسر ابراہیم ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیابہت جلد مشاورت کیلئے اجلاس بلارہے ہیں،رحیم اللہ یوسفزئی

جنداللہ تنظیم کی مولانا فضل الرحمن سمیت بائیں بازو کی جماعتوں کو قائدین کو نشانہ بنانے کی دھمکی

پا کستان ، افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے ،اسحاق ڈار، افعانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون جاری ر ہے گا ، نوازشریف کی دانشمندانہ قیادت میں حکومت نے سیکیورٹی ،معاشی اورتوانائی کے پاکستان کودرپیش چیلنجزسے چھٹکاراپانے کیلئے ایک روڈمیپ دیا ہے، یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کوجی ایس پی پلس کادرجہ دیناپاکستان کی سماجی واقتصادی پالیسیوں پراعتمادکامظہرہے،وزیر خزانہ کا پا ک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے نویں اجلاس سے خطاب ، دونوں ملکوں کے باہمی مفادکیلئے تجارتی واقتصادی تعلقات کوفروغ دینے کی ضرورت ہے،افغان وزیر خزانہ

حکومت کے فضل اللہ، سجنا گروپوں سے بیک چینل رابطے ،آئندہ چند روز میں جنگ بندی کا امکان،تحریک طالبان مہمند،ازبک و دیگر غیرملکی شدت پسندوں کے خلاف فضائی حملے جاری رہ سکتے ہیں۔ذرائع

طالبان کے ساتھ مذاکرات یا آپریشن پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، رچرڈ اولسن

پاکستان کا بھارت سے تمام سزا پوری کرنے والے قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، دفترخارجہ کا بھارت کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار،قیدیوں پر بھارتی حکام اتنا تشدد کرتے ہیں کہ یا وہ حواس کھو بیٹھتے ہیں یا خودکشی کرلیتے ہیں ، ترجمان

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات

2030 تک خوراک کی طلب 35 فیصد ، توانائی کی طلب 50 فیصد تک بڑھ جائے گی، پاکستان ،پانی و توانائی کے تعلق کو روزگار ، صحت ، تعلیم، خوراک کے تحفظ ، زراعت ، صنعت ، ماحولیاتی تبدیلی کے تناظر میں دیکھا جانا چاہئے،اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیرمسعود خان کا جنرل اسمبلی میں خطاب

حکومت ملک میں امن قائم کرے،ہم سے رابطہ کرے یا نہ کرے اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں، خورشید شاہ،ہم نے حکومت کو مینڈیٹ دے رکھا ہے،چیف الیکش کمشنر کی تقرری کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ایک ماہ کے اندر ہی تقرری ہونی چاہئے،خصوصی گفتگو

بلوچستان سے کارواں لاپتہ افراد کے ورثاء کے پیدل مارچ کے 100 دن مکمل ،قافلہ دینہ پہنچ گیا،(آج )اسلام آباد پہنچنے کا امکان،لاپتہ افراد کے حوالے سے سپریم کورٹ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، سب کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھیں گے ، ماما قدیر بلوچ ،کسی سیاسی جماعت نے رابطہ کیا نہ ہم کسی سے ملاقات کریں گے،خصوصی گفتگو

ویژن2025ء کے ذریعے من پسند اداروں اور افراد کا مستقبل چمکانے کی تیاریاں مکمل، مختلف سکیموں اور پروگراموں کے ذریعے کروڑوں روپے سے نوازے جانے کاا مکان،منصوبے کی سکیموں کی مکمل نگرانی خود وفاقی وزیر منصوبہ بندی کررہے ہیں، ذرائع

چین سے 9 ریلوے انجنوں کی پہلی کھیپ (کل) کراچی پہنچ جائے گی،تجرباتی طور پر استعمال کیا جائیگا ،کامیابی پر مزید انجن حاصل کئے جائینگے،ذرائع محکمہ ریلوے

پانچ سال میں ملک میں گیس سرپلس کردیں گے، شاہد خاقان عباسی ،آئندہ سال گھریلو صارفین کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، ایل این جی کی قیمتوں کے تعین کے بارے میں تمام خبریں بے بنیاد ہیں،نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال

سیکولر اور مغربی لابیاں ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے میں مصروف ہیں،منورحسن، نواز شریف طالبان اور حکومتی کمیٹیوں سے خود ملاقات کرکے ملک میں امن کی راہ ہموار کریں،امیرجماعت اسلامی پاکستان

حکومت طالبان مذاکرات کا ڈیڈ لاک وزیر داخلہ کے ایک سطری بیان سے ختم ہو سکتا ہے ،مفتی کفایت اللہ،چوہدری نثار اگر بیان جاری کر دیں کہ جیلوں میں قید یوں کو ماورائے عدالت قتل نہیں کیا جائے گا تو مذاکرات بحال ہو سکتے ہیں،وزیراعظم اگر مولانا فضل الرحمان کی تجاویز پر عمل کریں تو ملک میں بدامنی ختم ہو سکتی ہے، شریعت کے نام پر قیدیوں کا قتل آئین اور شریعت کے منافی ہے توجیل سے قیدیوں کو نکال کرا نھیں مارنا کہاں کاانصاف ہے ،پریس کانفرنس

افغانستان،طالبان کے فوجی چوکی پر حملے میں 20فوجی ہلاک،سات یرغمال بنا لئے گئے ، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

امریکہ ‘ بھارت اور اسرائیل طالبان کیساتھ مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں‘ مولانا سمیع الحق،مذاکرات سے ہی ملک میں امن قائم ہوسکتا ہے‘ ملک کی سیکولر قوتیں اس کی مخالفت چھوڑ دیں‘ مشرف کی غلط پالیسیوں کا آج خمیازہ بھگت رہے ہیں‘ پرائی جنگ کا حصہ نہ بنتے تو آج ملک کے یہ حالات نہ ہوتے‘ طالبان کیساتھ مذاکرات بہت ہی نازک امتحان ہے اور ہم پل صراط پر کھڑے ہیں‘ انٹرویو

5 احتساب ریفرنسز میں زرداری کی بریت کی درخواست پر وکلاء حتمی دلائل (کل)دینگے،فرد جرم عائد کیے بغیر سابق صدر کو بری نہیں کیا جاسکتا،نیب نے درخواستوں پر جواب داخل کردیا

مولانامسعود اظہرحکومت پاکستان کی آشیر باد سے اپنی سرگرمیاں چلا رہے ہیں،بھارت کا الزام

افغانستان سے طالبان کشمیر میں داخل ہوئے تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا، بھارتی فوج کی بھڑک،ایسے امکانات کم ہیں کہ اتحادی فوج کے انخلاء کے بعد طالبان کشمیر کا رخ کریں گے تاہم رواں سال مجاہدین کے حملوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،جنرل گرمیت سنگھ

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ریلی میں مسلح افواج ، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں سے مکمل اظہار یکجہتی کی قرارد اد پیش

چوہدری نثار کا ایف آئی اے کو انسداد ہیومن سمگلنگ کیخلاف جاری مہم کو مزید تیز، گھناوٴنے کاروبار میں ملوث بڑے مجرموں ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم

بے ضابطگیوں کے باعث قومی ایئر لائن ملکی معیشت کیلئے سفید ہاتھی بن گئی، شہباز شریف کو حالیہ دورہ چین سے واپس لانے کیلئے بوئنگ 777 طیارہ بھیجاگیا، و زیراعظم نواز شریف کے دورہ ِ ترکی پر بوئنگ 777 طیارہ انکے زیرِ استعمال رہنے سے چھ دن تک فلائٹ شیڈول سے باہر رہا،بوئنگ 777 طیارے امریکا اور یورپ کی پروازوں کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں ، پی آئی اے امریکا کی ایک پرواز سے دس کروڑ روپے کماتی ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے 23 ایف سی اہلکاروں‌کی شہادت کے بعد حکومت طالبان مذاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا ہے جبکہ حکومت پر اب فوجی آپریشن کا دبائو بڑھ گیا ہے، آپ کے خیال میں‌کیا حکومت کو فوجی آپریشن کرنا چاہئے یا مذاکرات کو آخری موقع دینا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات مسئلے کا بہترین حل ہے، دونوں فریقوں کو جنگ بندی کر کے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
مذاکرات سے مسائل حل نہیں‌ہوں گے، حکومت کو فوجی آپریشن کر کے طالبان کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔