بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

تازہ ترین خبریں

مذاکرات گلی کوچوں میں خون بہانے کا سلسلہ بند ہونے پرآگے بڑھیں گے،چوہدری نثار ، دہشتگردی کے پے درپے واقعات کے بعد وزیراعظم نے عسکری قیادت سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا کہ اب ڈائیلاگ آگے بڑھانا زیادتی ہو گی ، فوج سے اپنے دفاع میں کارروائی کرنے کا حق واپس نہیں لے سکتے،حکومت نے ستمبر سے اب تک کوئی فوجی کارروائی نہیں کی اور معمول کی نقل و حرکت بھی روک رکھی ہے ، حکومت اور کون سی جنگ بندی کرے،اسلام آباد محفوظ شہر ہے ، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں داخلی سیکیورٹی پالیسی منظور ہو جائیگی جو صوبوں سے شیئر کی جائیگی ، وزیر داخلہ کی وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب ۔ تفصیلی خبر

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گا لیکن مذاکرات کا سلسلہ اس وقت آگے بڑھے گا جب گلی کوچوں میں خون بہانے کا سلسلہ بند کیا جائے، دہشتگردی کے پے درپے واقعات کے بعد وزیراعظم نے عسکری قیادت سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا کہ اب ڈائیلاگ آگے بڑھانا زیادتی ہو گی، فوج سے اپنے دفاع میں کارروائی کرنے کا حق واپس نہیں لے سکتے،حکومت نے ستمبر سے اب تک کوئی فوجی کارروائی نہیں کی اور معمول کی نقل و حرکت بھی روک رکھی ہے ، حکومت اور کون سی جنگ بندی کرے،اسلام آباد محفوظ شہر ہے ، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں داخلی سیکیورٹی پالیسی منظور ہو جائیگی جو صوبوں سے شیئر کی جائیگی ، اس وقت دہشتگردی کا مقابلہ صرف ناکے لگا کر نہیں کیا جا سکتا اسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز آئندہ چند ہفتوں میں ہوگا،ہمیں طعنے دینے والوں نے دہشتگردوں کیخلاف اپنے دور میں فوجی آپریشن کیوں نہیں کیا ، ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے ان گروپوں سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے جو مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں ،بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو پروٹوکول دینے پر امریکہ اور برطانیہ سے احتجاج کیا ہے۔جمعرات کی شب پنجاب ہاؤس میں وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ گزشتہ روز قائمہ کمیٹی داخلہ میں دی گئی بریفنگ کو میڈیا پر دیکھ کر مجھے بہت حیرانی ہوئی ،پاکستان اور اسلام آباد کو خطرات آج سے نہیں کئی سال سے ہیں میں ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ اسلام آباد محفوظ شہر ہے.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

تحریک طالبان ’اصولی طور‘ پر جنگ بندی پر تیار ہے،شاہداللہ شاہد ، طالبان رہنماوٴں کے مابین مفاہمت بھی ہو چکی ہے لیکن طالبان قیدیوں کی بوری بند لاشوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے،طالبان ترجمان ، جنگ بندی دونوں اطراف سے ہوگی، یک طرفہ جنگ بندی کا حکومتی کمیٹی کا مطالبہ درست نہیں،پروفیسر ابراہیم،طالبان سے منسوب شرائط میڈیا نے مفروضوں کے تحت پیش کئے ہیں،مولانا یوسف شاہ، طالبان کمیٹی کوبتادیا جنگ بندی کے اعلان تک مذاکرات نہیں ہوسکتے ،کمیٹی کے معاملات جہاں رکھے ہیں وہیں پرہیں ،عرفان صدیقی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ کہ اصولی طور پر تحریک طالبان جنگ بندی کے لیے رضامند ہے اور اس سلسلے میں طالبان رہنماوٴں کے مابین مفاہمت بھی ہو چکی ہے لیکن طالبان قیدیوں کی بوری بند لاشوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے

حکومت کی خواہش ہے امن بغیر کسی جھگڑے کے قائم ہو ، پرویز رشید،ہمارے دشمن بھارت کے پاس 90ہزار قیدی تھے اس نے گردنیں نہیں کاٹیں ، شریعت لانے والے بتائیں قیدیوں کے ساتھ شریعت کے مطابق سلوک کیا ہے ،میڈیا سے گفتگو

اسلام آبادانتہائی خطرناک شہر قرار دے دیا‘ وفاقی دارالحکومت میں القاعدہ‘ لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان کے سلیپر سیل موجود ہیں‘ کالعدم تنظیموں کے یہ سیل کسی بھی وقت بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں،وزارت داخلہ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ، اسلام آباد اور پنجاب براہ راست لشکر جھنگوی اور تحریک طالبا ن،سندھ کو لشکر جھنگوی، القاعدہ، ٹی ٹی پی اور قوم پرست جماعتوں سے سنگین خطرات لاحق ہیں، قائمہ کمیٹی داخلہ میں انکشاف ، بلوچستان سمیت ملک کی اندرونی سیکورٹی کو 60سے زیادہ کالعدم تنظیموں سے خطرات کا سامنا ہے ،بھارت کی وجہ سے آزاد کشمیر کی سیکورٹی ہائی رسک پر ہے، بیرونی سیکیورٹی کے خطرات بھی پہلے سے بڑھ چکے ہیں،وزارت داخلہ ،کمیٹی نے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے لئے پیش کیے جانے والا بل مسترد کر دیا ،عدالتوں میں بڑی تعداد میں زیر التواء کیسز پر بھی تشویش کا اظہار

پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے میں نمایاں تبدیلی کا باعث بنے گا،ممنون حسین،دونوں ممالک کے عوام اور خطے کے قریباً3ارب لوگوں کیلئے اس منصوبہ سے ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی،صدر مملکت کی چینی صدر ژی جن پنگ سے ملاقات میں گفتگو

مشرف غداری کیس، ججز کے متعصب ہونے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ ،عدالت رہنما اصول مرتب کرے گی کہ کن حالات میں جج کو سماعت سے الگ ہونا چاہئے، جسٹس فیصل عرب

کل جماعتی کانفرنس کے بعد سے اب تک 460معصوم لوگ شہید ہوئے ، 114فوجی شامل ہیں ،سکیورٹی حکام

سانحہ مہمندایجنسی کے بعدطالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی میں اختلافات پیداہوگئے ،کمیٹی کے رابطہ کارعرفان صدیقی مذاکرات جاری رکھنے کے خواہاں،مگردیگرتین ارکان کی رائے مختلف ہونے پرمذاکرات تعطل کاشکارہوئے،سانحہ کے بعدطالبان کمیٹی سے نشست ملتوی ہونے پرخوش نہیں تھا،دیگرارکان کی رائے کااحترام کرتے ہوئے ملتوی کیا،وزیراعظم سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا،عرفان صدیقی کی کالم نگارسے گفتگو

شمالی وزیرستان ، مقامی طالبان گل بہادر گروپ کے قافلے پر حملہ،8کمانڈر ہلاک،5زخمی

بلدیاتی اداروں کو سیاسی نہیں انتظامی ہونا چاہئے،140 اے کو آئین میں شامل کرنے کی کیا منطق تھی؟،چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی،آسان کام تو یہ تھا کہ انیس سو چوہتر میں حلقہ بندیوں کا قانون بنا، اس میں بلدیاتی انتخابات کی بات بھی شامل کر دی جاتی، سندھ اورپنجاب میں حلقہ بندیوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس،سماعت آج دوبارہ ہوگی

طالبان کے مزید حملے برداشت نہیں کریں گے، عابد شیر علی ، اب انہوں نے حملہ کیا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، دو ٹوک جواب دیں گے، پارلیمنٹ میں موجودہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کررہے ہیں ، بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے، سیسکو میں بجلی چوروں کی سیاسی لوگ سرپرستی کرتے ہیں اور کنڈے ڈلواتے ہیں، بجلی چوری کے کلچر کوختم کرنا ہے ،میڈیا سے بات چیت

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سے امریکی جنرل آسٹن کی ملاقاتیں‘ افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ میکنزم پر بھی بات چیت،محفوظ و پرامن افغانستان پاکستان سمیت پوری دنیا کے مفاد میں ہے،جنرل آسٹن،امریکی سینٹکام کے سربراہ جنرل آسٹن کی پاکستانی حکام سے کامیاب ملاقاتیں،وطن واپس روانہ ہوگئے

وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ،دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستانی عوام کی خواہش ہے امریکہ پاکستانی مفاد ات کا تحفظ کو یقینی بنائے،چودھری نثار

مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کے نام مراسلہ ، آزاد کشمیر کے عبوری آئین میں مزید ترامیم کا مطالبہ، موجودہ آئین معینہ مدت کیلئے تھا ، کشمیری عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے اس میں کشادگی اور مزید بااختیار بنایا جائے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششوں کو مزید تیز کیا جائے، دونوں جانب مسئلہ کشمیر کے باعث بے چینی پائی جاتی ہے، چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی

اہم کیسوں کی تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مضبوط کیا جائے‘ قمر زمان چوہدری ،انکوائری‘ تحقیق اور تفتیش کیلئے نئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز جاری کئے جائیں‘ چیئرمین نیب

خیبر پختونخوا حکومت نے 15 لاپتہ افراد کے کوائف پر مبنی رپورٹ تیار کرلی ،رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی

قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے ہاؤسنگ و تعمیرات نے 625 نئے منصوبوں کو مسترد کردیا،وزارت ہاؤسنگ کو45فیصد مکمل منصوبوں کو جلد مکمل کرکے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت، وزارت خزانہ عوامی منصوبوں کیلئے فوری فنڈز جاری کرے،کمیٹی ، فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ٹھیکیداروں نے کام بند کردیاہے، قومی خزانے کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے، وزارت ہاوسنگ حکام ،کمیٹی نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے اعلان کردہ مندرہ چکوال شاہراہ منصوبے کو مستر د کردیا،کمیٹی نے وزارت ہاؤسنگ اراکین اسمبلی کو فی الفور رہائش گاہیں اور پاک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے اور منصوبوں کے مکمل ہونے کیلئے سرٹیفکیٹ دینے کے بھی احکامات جاری کردیئے، اگر ہم سرکاری ملازمین کو ہی تنخواہ نہیں دلوا سکتے تو پھر عوامی ایوانوں (پارلیمنٹ) میں بیٹھنا بلا جواز ہے، رکن کمیٹی نوابزادہ مظہر علی کا موقف ، کمیٹی نے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سیکرٹری ہاؤسنگ و سیکرٹری خزانہ کو خط لکھ دیا

ملک میں ہونے والی دہشتگردی کے درجنوں واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ سامنے آ چکاہے،منورحسن،مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے ان کی طرف سے افغانستان کے طالبان ، ملا عمر ، حامد کرزئی کا تعاون بھی حاصل کیا جاتا تو اس کے نتائج حوصلہ افزا ہوتے ،ا میر جماعت اسلامی پاکستان

سپریم کورٹ میں سندھ اورپنجاب میں حلقہ بندیوں کے مقدمے کی سماعت، بلدیاتی اداروں کو سیاسی نہیں انتظامی ہونا چاہئے ایک سو چالیس اے کو آئین میں شامل کرنے کی کیا منطق تھی، آسان کام تو یہ تھا کہ انیس سو چوہتر میں حلقہ بندیوں کا قانون بنا، اس میں بلدیاتی انتخابات کی بات بھی شامل کر دی جاتی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے ریمارکس، چیئرمین اور میئر کا انتخاب الیکٹورل کالج کے ذریعے ہونا انتظامی نہیں سیاسی یونٹ ہوگا، سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ نکال کر پڑھ لیں ، آرٹیکل دو سو بائیس کے تحت حلقہ بندیاں کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ ،شفاف حلقہ بندیاں نہ ہوں تو ایسی صورت میں بلدیاتی انتخابات کیسے شفاف ہو سکتے ہیں۔جسٹس خلجی عارف حسین ،سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج دوبارہ ہو گی

سپریم کورٹ نے مستقل چیف الیکشن کمشنر ‘فیڈرل سروسز ٹربیونلز کے چیئرمین اور ممبران کی عدم تعیناتی کا نوٹس لے لیا،حکومت سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب،وفاقی حکومت اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں ادا نہیں کررہی،جسٹس میاں ثاقب نثار،مستقل چیف الیکشن کمشنر نہ ہونے کی وجہ سے جسٹس ناصرالملک کو سپریم کورٹ کے اہم ترین مقدمات کو چھوڑ کر الیکشن کمیشن جانا پڑتا ہے،بہتر ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرے بصورت دیگر ہم کوئی حکم جاری کرنے پر مجبور ہوں گے‘ریمارکس،حکومت کو ہماری پریشانی‘ تحفظات اور اسکی آئینی ذمہ داریوں سے آگاہ کریں،اٹارنی جنرل کو حکم

کسی صورت طالبان جیسے ظالم دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں،شرجیل انعام میمن،امید ہے وفاقی حکومت جلد طالبان کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کریگی ،صوبائی وزیر اطلاعات

ملائشیا حکومت کی طرف سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاوٴن میں سینکڑوں پاکستانی گرفتار کر لئے گئے، ورک پرمٹ اور ویز ہ کے حامل درجنوں افراد بھی جیلوں میں بھیج دئیے گئے،کمیونٹی ایجنٹوں کے جھانسے میں آنے کی بجائے برائے راست سفارتخانہ رابطہ کرے، ہائی کمشنر ندیم خان کی صحافیوں سے گفتگو

سندھ ہائی کورٹ،پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے والی خصوصی عدالت کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

33 دن تک معطل رہنے کے بعد آر پار تجارت آج پھر شروع ہوگی‘ درجنوں ٹرک امن برج کراس کریں گے‘ تاجروں کی جانب سے فیصلے کا خیرمقدم‘ سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ڈرائیور کی رہائی تاحال ممکن نہ ہوسکی‘ ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع‘ اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطے کی اجازت

پاکستان،افغانستان ،کرغزستان،تاجکستان کے درمیان ”کاسا1000“ معاہدے پر دستخط ہوگئے،معاہدے کے تحت پاکستان کو700 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی

صدرممنون حسین کا دورہِ دیوار چین ، فن تعمیرکے شاہکار کے مختلف حصے دیکھے ،عظیم دیوار چین انسانی عجوبہ ہے، اس تاریخی مقام کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوئی ہے،ممنون حسین

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے 23 ایف سی اہلکاروں‌کی شہادت کے بعد حکومت طالبان مذاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا ہے جبکہ حکومت پر اب فوجی آپریشن کا دبائو بڑھ گیا ہے، آپ کے خیال میں‌کیا حکومت کو فوجی آپریشن کرنا چاہئے یا مذاکرات کو آخری موقع دینا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات مسئلے کا بہترین حل ہے، دونوں فریقوں کو جنگ بندی کر کے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
مذاکرات سے مسائل حل نہیں‌ہوں گے، حکومت کو فوجی آپریشن کر کے طالبان کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔