بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل فروری

تازہ ترین خبریں

طالبان کی جانب سے پر تشدد کارروائیاں بند ہونے تک مذاکرات کا فائدہ نہیں، حکومتی کمیٹی

طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم حکومتی کمیٹی نے کہا ہے کہ جب تک طالبان کی جانب سے پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ بند نہیں کیا جاتا تو اس وقت تک طالبان کمیٹی سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ذرائع  کے مطابق حکومتی کمیٹی نے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں انہیں مذاکرات کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بریفنگ دی، اس موقع پر حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف کو بتایا کہ جب تک طالبان کی جانب پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ مکمل طور بند نہیں کیا جاتا تو اس وقت تک مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا، کراچی اور مہمند ایجنسی کے واقعات سے مذاکرات کے عمل کو شدید نقصان پہنچا ہے، گزشتہ 13 دنوں میں طالبان کی جانب سے دہشت گردی کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں، ایسی صورت حال میں طالبان کمیٹی سے مذاکرات بے نتیجہ ہوں گے، اس طرح مذاکرات کر کے ملک و قوم کا وقت اور پیسہ برباد نہیں کر سکتے۔حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ ملک و قوم کے لئے ان کی خدمات حاضر ہیں اس حوالے سے وہ جو بھی فیصلہ کریں گے کمیٹی اس پر عمل کرے گی

آج کا اخبار

طالبان کے ہاتھوں شہید ایف سی اہلکاروں کی نعشیں افغان صوبہ کنڑ سے برآمد،زیر حراست دہشتگردوں کے قتل سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں، سیکورٹی حکام ،وزیر اعظم نواز شریف کی ایف سی اہلکاروں کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت،پاکستان اس طرح کی خونریزی کامزید متحمل نہیں ہو سکتا، ہم نے سنجیدگی اور نیک نیتی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا، جب بھی حوصلہ افزاء موڑ پر پہنچے تو اس عمل کو سبو تاژ کر دیا ،بیان

گزشتہ روز شہید ہونے والے ایف سی کے 30جوانوں میں سے26کی نعشیں افغان سرحد کے اُس پار روڈباراول کنڑ سے برآمد ، پاکستانی سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری اہلکار اور مہمند ایجنسی کے امن لشکر کے اہلکار افغان صوبہ کنڑ پہنچ چکے ہیں جہاں سے نعشیں آج رات پاکستان منتقل کئے جانے کی توقع ہے

طالبان اورحکومت کے مذاکرات کھٹائی میں پڑگئے ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کر لی ،ایف سی اہلکاروں کے قتل کے واقعے کے بعد مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں ہے، عرفان صدیقی، طالبان کمیٹی کے احساسات حکومتی کمیٹی سے مختلف نہیں، مولانایوسف ،طالبان باضابطہ طورپرجنگ بندی کااعلان کریں،اب کوئی معجزہ ہی مذاکرات کوواپس لاسکتاہے ،رستم شاہ مہمند،حکومت پر دباوٴ بڑھ گیا ہے‘اب حکومت کو ہی فیصلہ کرنا ہے کہ مذاکراتی عمل کو روکا جائے یا وضاحتیں طلب کی جائیں،رحیم اللہ یوسفزئی

طالبان مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طے کرنے کے بعد عین وقت پر حکومتی کمیٹی کے اکوڑہ خٹک نہ آنے پر شدید افسوس کا اظہار ،حکومتی کمیٹی نے ہمیں بھی طالبان قرار دیدیا ہے ، ہم مشاورت سے مسائل کا حل چاہتے ہیں ، ان حالات میں مشاورت کیلئے مل بیٹھنا فرض عین بن جاتا ہے، اگر کسی قسم کا آپریشن کیا گیا تو اس سے بڑا جانی و مالی نقصان ہوگا ، آج تک کوئی آپریشن بھی مفید ثابت نہیں ہوسکا،کمیٹی اجلاس کے بعد کمیٹی کے ارکان پروفیسر محمد ابراہیم اور مولانا یوسف شاہ کی میڈیا سے بات چیت ،مل کر فیصلے کرنا نہایت ضروری ہے وزیراعظم نواز شریف کوچاہیے کہ وہ دونوں کمیٹیوں سے بریفنگ لیں ،مشترکہ بیان، ہم انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں ہم نے میرانشاہ کا سفر کرکے بڑی پیش رفت کی تھی،پروفیسر ابراہیم

پاکستان نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو اپنی فوج ہمسایہ ملک میں داخل کردیں گے‘ ایران

پاکستان اور سعودی عرب کا دہشت گردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی، توانائی، تجارت، دفاع، سرمایہ کاری اورزراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری ،شہزادہ سلمان بن عبدالعز یز وطن واپس روانہ ہو گئے ،پاکستان اورسعودی عرب علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پرایک جیسے خیالات رکھتے ہیں ،وزیراعظم ،پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان اتحادکومضبوط بنانے کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کی حمایت کرتاہے،سعودی ولی عہد سے ملاقات،وزیر اعظم نے عشائیہ بھی دیا

غداری مقدمہ کی سماعت آج، سابق صدر کی خصوصی عدالت میں پیشی متوقع ،مشرف کی عدالت میں پیشی ،خبریں قیاس آرائیاں ہیں،آج سرپرائز دینگے، قصوری

مہمند ایجنسی واقعہ ہمارے زیر حراست ساتھیوں کے قتل کی وجہ سے ہوا‘ ٹی ٹی پی،ایجنسی والوں سے اس معاملے پر آخری بات چیت کریں گے‘ شاہد اللہ شاہد

سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس،حکومت بتائے اب مذاکرات کی کیا افادیت رہ گئی ہے، خورشید شاہ،کیا حکومت آئین اور قانون کو بالائے طاق رکھ کر مذاکرات کرنا چاہتی ہے؟ بیان میں سوال

سعودی ولی عہد سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل راشد محمود کی ملاقا تیں، دونوں ملکوں کے دفاعی شعبوں میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

سپریم کورٹ میں سی این جی پر 9 فیصد اضافی ٹیکس کیخلاف حکومت کی جانب سے دائر کردہ نظرثانی کی درخواست خارج،سی این جی پر اضافی ٹیکس کا کوئی قانونی جواز نہیں‘ حکومت 9 فیصد اضافی ٹیکس وصول نہیں کرسکتی‘عدالت کا فیصلہ،کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پس رہے ہیں اوپر سے دوہرا ٹیکس ان کی زندگیوں کو اور بھی اجیرن بنادے گا اس طرح کا ٹیکس غیرقانونی ہے‘ دوہر ٹیکس اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سبب بنتا ہے،جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریمارکس

سینیٹرز کو بکاؤ مال کہنے پر ایوان بالا میں اراکین کا عمران خان کے بیان پر شدید احتجاج،26ارکان نے عمران خان کے خلاف تحریک استحقاق ایوان میں پیش کر دی، ڈپٹی چیئرمین نے منظور کرتے ہوئے کمیٹی کو بھجوادی،عمران خان آئینہ میں دیکھیں، شیشے کے گھر میں رہتے ہوئے پتھر نہ پھینکیں، شوکت خانم کے پیسے کھانیوالے کس طرح سینیٹرز کو بکاؤ مال قرار دیتے ہیں،ارکان سینٹ زاہد خان، عبدالنبی بنگش، سعید غنی، کامل علی آغا ودیگر کا اظہار خیال

ڈی جی ایف سی کے پی کے نے اپنے اہلکاروں کے طالبان کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کے بعد وفاقی حکومت سے راست اقدام کی اجازت مانگ لی

افغان صدر کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، حامد کرزئی نے انقرہ مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا

کشمیری حریت پسندوں کیساتھ آئین کے دائرے میں رہ کر بات ہوسکتی ہے‘ بھارتی وزیراعظم،جموں و کشمیر میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں‘ فوج و دیگر سکیورٹی ادارے کنٹرول لائن پر دراندازی روکنے میں کافی حد تک کامیاب ہوگئے‘ من موہن سنگھ

خیبر پختونخواہ کا بلدیاتی انتخابات اپریل میں کرانے کا اعلان ، فروری میں انعقاد ناممکن تھا ، تیاریاں نہیں تھیں اب تیار ہیں ، عنایت اللہ

جدید سازوسامان کی اہمیت اپنی جگہ مگر دشمن کا مردانہ وار مقابلہ جارحانہ حکمتِ عملی اورمسلسل تربیت سے ہی ممکن ہے،ایئرچیف،مستقبل میں اگر کوئی جنگ ہوئی تو وہ فضائی قوت کی پوری طاقت ، رفتار اور جدید صلاحیت کے ساتھ ہو گی، 43ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی تقریب سے خطاب

چین میں مقیم پاکستانیوں کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ نہ ملنے پرازخود نوٹس کی سماعت،سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو 19فروری کو وضاحت کیلئے ذاتی طور پر طلب کر لیا،چین کا سفارتخانہ وزارت خارجہ سے چند قدم کے فاصلے پر ہے اور وہ ابھی تک چند سطروں کا لیٹر نہیں لکھ سکا،چیف جسٹس ،جب عدالت اخبار پڑھ کر ازخود نوٹس لے سکتی ہے تو وزارت خارجہ نے کیا کیا ہے خبر تو اس نے بھی پڑھی ہو گی،ریمارکس

سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا خضدار میں اجتماعی قبروں پر تشویش کا اظہار ،معاملے کی تحقیقات کیلئے سینیٹر فرحت الله بابر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم، کراچی آپریشن میں ماورائے عدالت قتل پر بھی تشویش کا اظہار، سیکرٹری داخلہ سندھ کا اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار‘کمیٹی کا کراچی جاکر وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات اورانٹیلی جنس اداروں‘ ڈی جی رینجرز‘ سیکرٹری داخلہ سندھ کو بھی طلب کرنے کااعلان، لاپتہ افراد کے ورثاء کا اسلام آباد میں بھرپور استقبال اور اس معاملہ کی عوامی سماعت کا بھی فیصلہ

پاک سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے اوربھائی چارے کے جذبے میں جڑے ہوئے ہیں ،پرویز رشید، دونوں ممالک ہم آہنگی اور یکجہتی کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، جمہوری حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،سعودی ہم منصب سے ملاقات میں اظہار خیال

طالبان نے مذاکرا ت کو مذاق بنا لیا، اب فیصلے کا وقت ہے، الطاف حسین ،حکومت اور فوج 48 گھنٹوں میں حتمی فیصلہ کر کے قوم کو آگاہ کریں،بیان

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا ملک میں زرعی مالکاری کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایکشن پلان کا اعلان ، زراعت ہماری معیشت کا بے حد اہم شعبہ ہے،معیشت کے دوسرے شعبوں کے ساتھ اس کے رابطے ہیں جس کے بہت اہم معاشرتی اور معاشی اثرات ہیں، دوسرا سب سے بڑا شعبہ ہے جو جی ڈی پی کے 21 فیصد سے زیادہ کا حامل ہے، اپنے ایکشن پلان کا خاکہ بیان

پاکستان میں ڈروں حملوں کیلئے امریکا کی متبادل حکمت عملی ، امر یکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے بعدڈرون وسط ایشیاء کے ہوائی اڈے سے اڑینگے

حکومت نے طالبان اتھارٹی کو تسلیم کرلیا ہے ، اعتزاز احسن ، حکومت نے طالبان کو مذاکرات کی دعوت دی ، جواب میں 23ایف سی اہلکار قتل ہوئے ، عمران خان اور حکومت کو اپنے موقف پر غور کرنا ہوگا ، عمران حکومت سے زیادہ طالبان کو اسٹیٹس دینا چاہیے تھے ، میڈیا سے گفتگو

سابق دور میں اداروں کی اتنی لوٹ کھسوٹ کی گئی ہے کہ ہم چاہیں بھی تو ایساا نہیں کر سکتے ، سینیٹر مشاہد اللہ خان ، ملک کو کھوکھلا کیا گیا،حکومت منافع بخش اداروں کی نجکاری نہیں کر رہی ،ملک میں نجکاری کے نام پر پوائنٹ سکورنگ کی جا رہی ہے،پیپلز پارٹی کا اپنا منشور ہے کہ پوری اکانومی پرائیویٹائز کریں گے، 24 اپریل 2011ء کو پیپلزپارٹی نے سی سی آئی میں 31 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیاہم اس فیصلے کو آگے بڑھا رہے ہیں ، آج مخالفت کرنے والے ارکان نے اس وقت شور کیوں نہیں مچایا، ہم پیپلزپارٹی کے گند کو صاف کر رہے ہیں، حکومت مزدوروں کو جیلوں میں ڈالے گی نہ ہی یونینز پر پابندی لگائی جائے گی، نجکاری کرتے ہوئے کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنائیں گے، ایوان بالا میں نجکاری پالیسی پر تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

خواجہ آصف کی کراچی اور مہمند ایجنسی کے واقعات کی شدید مذمت، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،ذمہ داران کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،بیان

کراچی میں جب تک جرائم پیشہ افراد، ٹارگٹ کلرز اور دہشتگرد موجود ہیں ٹارگٹڈ ایکشن جاری رہے گا، شر جیل میمن ،دبئی میں آصف زرداری نے مجھے ایم کیو ایم سے مزاکرات کا کوئی ٹاسک نہیں دیا ، اس سلسلے میں خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پیپلز پارٹی مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ہم اپنے شریک چیئرمین کی ہر ہدایت پر کام کررہے ہیں، کراچی میں جاری ٹارگٹڈ کارروائیاں کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے،صحافیوں سے بات چیت

عبدالباسط بھارت میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینا ت،آئندہ چند روز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

بھارتی بحریہ کے ایک اہلکار کے خلاف پاکستانی اداروں کے ساتھ خفیہ سازشوں میں ملوث ہونے اور حساس معلومات کے تبادلے بارے مقدمے کا آغاز کردیا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیلئے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں میں ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جبکہ ابھی تک حکومت اور طالبان میں‌جنگ بندی نہیں‌ہوئی اور ملک میں دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے،آپ کے خیال میں ان واقعات میں کون ملوث ہے اور مذاکرات کس حد تک کامیاب ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے، ملک میں‌امن و امان کیلئے دونوں‌فریقوں کو لچک دکھانی پڑے گی۔
مذاکرات میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن ملکی سالمیت اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔
شدت پسندوں‌ کیخلاف کارروائی ہی آخری حل ہے، مذاکرات میں کامیابی ممکن نظر نہیں آتی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔