بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

تازہ ترین خبریں

حکومت اور فوج میں مذاکرات پر مکمل ہم آہنگی ہے، وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے معاملے پر حکومت اور فوج میں مکمل ہم آہنگی ہے ، مذاکرات کے دوران کارروائیاں بند ہونی چاہئیں ،ہر وہ راستہ آزمانا چاہتے ہیں جس سے امن قائم ہو، انہوں نے یہ بات ترکی سے واپسی پر جہاز میں صحافیوں سے گفت گو کے دوران کہی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے طالبان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی اور بڑے خلوص سے بات چیت کا عمل شروع کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کی قتل ہے ، مذاکرات کے دوران کارروائیاں بند ہونی چاہئیں ، طالبان کی کمیٹی نے حکومتی کمیٹی سے کہا تھا کہ کوئی دہشت گردی کرے تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے اور افغان مسئلے پر فوج اور حکومت کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے

مسعود احمد بھٹی کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا‘ عمران خان،پی ٹی آئی کے سربراہ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ڈیفنس میں قصور سے پارٹی کے رہنما کی رہائشگاہ آمد ، فاتحہ خوانی کی
پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں29,040 افراد نے قومی پرچم بنایا، گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے لیووگر نے ریکارڈ کا اعلان کیا ،دوسرا عالمی ریکارڈ 19 فروری کو پنجاب یونیورسٹی میں ڈیڑھ لاکھ افراد قومی پرچم لہر اتے ہوئے قومی ترانہ پڑھ کر قائم کریں گے ۔ تفصیلی خبر
امن کے لیے ہر راستہ آزمائیں گے،مذاکرات خلوص کے ساتھ شروع کیے لیکن طالبان کارروائیوں سے امن عمل کو دھچکا لگا،نوازشریف،جوکچھ ہورہاہے اس پر مضطرب ہیں، ملک کو درست سمت میں چلانے کی کوشش کررہے ہیں،امن قائم ہونے سے پاکستان تیزی سے ترقی کرسکتاہے،اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے ،پرویز مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں ہے ،عدالتیں ان کے بارے میں جوبھی فیصلہ کریں گی قبول ہوگا،افغانستان کے لیے سہ فریقی کانفرنس میں سب ملکر بیٹھے،مسائل کے حل کے لیے آئندہ بھی اکٹھے ہوتے رہیں گے ،تیس ،چالیس سال پہلے بھارت سے جوجنگیں ہوئی تھیں وہ کافی ہیں اب ہمیں آگے بڑھنا ہے ،ایل اوسی پر امن قائم ہوچکاہے، سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے ، ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،دورے کو کسی اورتناظر میں نہ دیکھا جائے،وزیراعظم نواز شریف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم ہوتے ہی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا،حمزہ شہباز شریف ،صوبائی وزیر رانا مشہود اور دیگر کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ، ایک دوسرے کو مبارکباد دی

آج کا اخبار

طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کا دوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ، امن کی خاطر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، دونوں کمیٹیوں کا امن منافی کارروائیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،طالبان امن کے منافی کارروائیاں بند کریں کراچی جیسے واقعات سے مذاکرات مشکل ہوں گے، حکومتی کمیٹی، مذاکرات کے دوران طالبان کی ثالثی کمیٹی کا حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے مطالبات پر طالبان کی مرکزی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ ، ثالثی کمیٹی کو مثبت جواب ملا،جس سے فوری طور پر حکومتی کمیٹی کو آگاہ کیاگیا،حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کا اعلان چند روز میں متوقع ہے،مولانا سمیع الحق

مولانا سمیع الحق نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکمل سیز فائر سے ہی معاملات حل ہوں گے اور ہم نے بات چیت کا آغاز کرکے ڈیڈلاک ختم کردیا ہے،قوم مایوس نہ ہو، مذاکرات کامیاب ہوں گے

حکومتی کمیٹی کی درخواست ، سیز فائر پر اتفاق رائے کیلئے طالبان شوریٰ کا اجلاس طلب ، سیز فائر کا اعلان کل طالبان کمیٹی کے علماء اجلاس کے بعد متوقع

کراچی ، کورنگی قیوم آباد میں رینجرز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے،بم حملے میں 6کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ،حملہ آوار کی عمر20سے25سال تھی ،رینجرز نے حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی،رزاق آبادپولیس ٹریننگ سینٹر پولیس بس پر حملے میں شہید پولیس اہلکار اپنے اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک ،کراچی میں ایلیٹ فورس کے جوانوں کی بس پر حملے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملافضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کے خلاف درج کر لیا گیا

اتحادی سپورٹ فنڈ کی ادائیگی علاقائی سیاسی تقاضوں کی تکمیل کیلئے ضروری،فنڈ کے اجراء کے عمل کو تیز اور صحیح خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، سینیٹر اسحاق ڈار، پاکستان کو خطے میں سلامتی کی پیچیدہ صورتحال پر تشویش ہے، سیاسی حکومت اور مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے حصول کے سلسلے میں سٹریٹجک آپشنز کی ترجیحات کیلئے اکٹھے ہیں، امریکی ہاؤس ایپرو پری ایشن کمیٹی کے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب

وزیراعظم سے ترکی کی اہم کاروباری شخصیات کی ملاقات، دفاع ، تجارت اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

شہبازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ملاقات‘ سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال،پاک فوج نے دفاع پاکستان کے لئے بیش بہا قربانیاں دے کر ایک نئی داستان رقم کی ہے،پاک فوج کو سیاسی پارٹیوں اور عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے، وزیراعلیٰ پنجاب ، سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کی استعداد اور صلاحیتوں کے بارے میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہیے، فوجی آپریشن کی صورت میں کامیابی کے 40فیصد امکانات کا حوالہ سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے، وزیرداخلہ

انقرہ سہ فریقی کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری،افغان مہاجرین کے پاکستان میں2015ء تک قیام میں توسیع کا خیرمقدم‘ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے باہمی تعاون جاری رکھنے‘ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر اتفاق‘ افغانستان میں امن و استحکام‘ عالمی امن کیلئے ناگزیر قرار‘ عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد،ترکی کا چنارگروپ گڈانی میں 660میگاواٹ پاورپلانٹ قائم کرنے پررضامند،گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات میں فوری طورپرمنصوبے پرکام شروع کرنے کی پیشکش

سیکرٹری خارجہ سے امریکی ارکان کانگریس کے وفد کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم ہم سے اور ہم ان سے خوشخبری سننے کے منتظر ہیں،تحریک طالبان،حکومت جنگ بندی کا اعلان کریگی تو مثبت جواب دینگے،حکومتی کمیٹی کے اراکین جب چاہیں وزیرستان آسکتے ہیں ۔ مکمل سکیورٹی فراہم کرینگے،ترجمان طالبان شاہد اللہ شاہد

گورنر سٹیٹ بینک یاسین انور نے کسی دباؤ کے تحت استعفی نہیں دیا، اپنی مرضی کے تحت باہر گئے ہیں، اسحاق ڈار ، حکومت ڈالر کی غیر قانونی طریقے سے منتقلی روکنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کررہی ہے ۔سٹیٹ بینک کے نئے گورنر کا تقرر90 دن کے تحت کر دیا جائیگا۔ سینٹ میں فرحت اللہ بابر کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

راولپنڈی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودکاپاکستان ائیرونائیکل کمپلیکس کامرہ کادورہ

حا لیہ واقعات کے بعد طالبان سے مذکرات کر نے کی گنجا ئش با قی نہیں رہی ‘ خورشید شاہ،نواز شریف کو لیڈر بن کر فیصلہ کرنا ہوگا‘ مذاکرات کیلئے بھاگنا نہیں چاہئے‘ قائد حزب اختلاف کی سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

خیبر پختونخواہ کی حکومت حالات کنٹرول نہ کرنے کی پر ذمہ دار ہے،سینیٹر رضا ربانی ، پشاور دوسری جنگ عظیم کا منظر پیش کررہا ہے رذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے ۔پختونخوں کے ساتھ اگر رویہ تبدیل نہ کیا گیا تو وہاں بھی بلوچستان جیسی سوچ پیدا ہوگی ۔ صوبائی حکومت فوری طور پر مستعفی ہو جائے،سینیٹ میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال ،ڈیورنڈ لائن کے دونوں طرف پختونخوں کو قتل کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ س نے ان علاقوں کا دورہ کرنا مناسب نہیں سمجھا،افراسیاب خٹک،حکومت کسی بھی مسئلے پر کوئی بیان نہیں دے رہی ۔عمران خان لوگوں اور عوام کے مورال کو ڈاؤن کررہے ہیں،زاہد خان،وزیر اعظم قوم کو یقین دلائیں کہ ہماری افواج کسی بھی ملک دشمن سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس سے ہماری افواج انڈر مائن ہو گی ا ور دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہو گی۔بابر اعوان

پاک بھارت وزارت خارجہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی مذاکرات میں تعطل کی ذمہ دارہیں، خرم دستگیر

9روز قبل راولپنڈی سے اغواء ہونیوالے ڈرون مخالف سرگرم کارکن کریم خان کو نامعلوم اغواء کار تھانہ ترنول کی حدود میں پھینک کر فرار ،اغواء کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بنایاگیا اور ملزمان نے میڈیا سے بات کرنے کی صورت میں دوبارہ اغواء کرنے کی دھمکی دی ہے،وکیل کریم خان ، آج دورے پر یورپ جائیں گے، ہالینڈ جرمی اور برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

مشروب ساز کمپنیوں کا اپنی آمدن کا نیٹ ٹیکس25فیصدتک لانے پر آمادگی کا اظہار

فورسز کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر کا اغواء ہونا افسوسناک ہے ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،ثابت ہوتا ہے ہماری سیکورٹی فورسز کچھ علاقوں میں مفلوج ہے ، آپریشن کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ، مذاکرات سے ضلعی انتظامیہ کی بازیابی چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کی سیمینار میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن سلطان عبدالعزیز آج پاکستان پہنچیں گے،تین روزہ دورے کے دوران صدر‘ وزیراعظم سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے

اسلحہ خریداری سکینڈل میں سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ امیر حیدر ہوتی نے اپنا بیان احتساب عدالت میں ریکارڈ کرایا

شاہ زیب کو بہترین علاج فراہم کیا جارہا ہے،امریکی محکمہ خارجہ، امریکی اور پاکستانی سفارت خانے شاہ زیب کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں، وہ شاہ زیب کے ویزے کی توسیع میں رکاوٹ نہیں ہیں، شاہ زیب امریکا میں کب تک رہیں گے،اس کا فیصلہ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو کرنا ہے،بریفنگ

کراچی،سی آئی ڈی اینٹی ٹیرر ازم پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی ،القاعدہ وابستہ 3مبینہ کارکنوں کو گرفتار اوراسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ

زبردستی مسلمان بنانا غیر اسلامی ہے، عمران خان ، دین میں کوئی زبردستی نہیں،پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو دھمکانا قابل مذمت ہے ،پیغمبر اسلام ﷺنے میثاقِ مدینہ میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا تھا، ٹوئٹر پیغام

طالبان کالعدم جماعت ہے ،آئین کے مطابق مذاکرات نہیں ہوسکتے ،اعتزازاحسن،ملافضل اللہ کی خلافت پاکستان کومنظورنہیں ،طالبان اورحکومت مذاکرات کامیاب ہوئے توقوم کیلئے معجزہ ہوگا،نجی ٹی وی کوانٹرویو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیلئے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں میں ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جبکہ ابھی تک حکومت اور طالبان میں‌جنگ بندی نہیں‌ہوئی اور ملک میں دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے،آپ کے خیال میں ان واقعات میں کون ملوث ہے اور مذاکرات کس حد تک کامیاب ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے، ملک میں‌امن و امان کیلئے دونوں‌فریقوں کو لچک دکھانی پڑے گی۔
مذاکرات میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن ملکی سالمیت اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔
شدت پسندوں‌ کیخلاف کارروائی ہی آخری حل ہے، مذاکرات میں کامیابی ممکن نظر نہیں آتی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔