بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

تازہ ترین خبریں

حکومتی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ختم، طالبان امن کےمنافی کارروائیاں بند کریں کراچی جیسے واقعات سے مذاکرات مشکل ہوں گے، حکومتی کمیٹی

طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی نے کالعدم تحریک طالبان سے امن کے منافی کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع  کے حکومتی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد ہوا جس میں حکومتی کمیٹی کے چاروں ارکان جب کہ طالبان کمیٹی کی طرف سے مولانا سمیع الحق، پروفیسر ابراہیم اور کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شریک ہوئے۔ حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان اجلاس کے مشترکہ اعلامئے میں دونوں کمیٹیوں نے امن منافی کارروائیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے امن کی کوششوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔اجلاس کے دوران حکومتی کمیٹی نے کراچی میں گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کی بس پر حملے کا حوالے دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ  اس قسم کے واقعات سے امن مذاکرات جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا لہذا طالبان سے فوری طور پر واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا جائے کہ ہر قسم کی امن منافی کارروائی بغیر کسی تاخیر کے بند  کی جائیں

میرا کی کیپٹن نوید کیساتھ ویلنٹائن ڈے منانے کی کوشش ناکام
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات‘ سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال،پاک فوج نے دفاع پاکستان کے لئے بیش بہا قربانیاں دے کر ایک نئی داستان رقم کی ہے،پاک فوج کو سیاسی پارٹیوں اور عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے‘ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف، سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کی استعداد اور صلاحیتوں کے بارے میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہیے، فوجی آپریشن کی صورت میں کامیابی کے 40فیصد امکانات کا حوالہ سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے‘وزیرداخلہ
جاوید میانداد نے پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،پی سی بی ترجمان کی تصدیق،چیئرمین کو استعفے کے ساتھ بورڈ میں ہونیوالے جھگڑوں پر ایک خط بھی ارسال کیا ہے ‘ذرائع
وزیر اعظم ہم سے اور ہم ان سے خوشخبری سننے کے منتظر ہیں،تحریک طالبان،حکومت جنگ بندی کا اعلان کریگی تو مثبت جواب دینگے،حکومتی کمیٹی کے اراکین جب چاہیں وزیرستان آسکتے ہیں ۔ مکمل سکیورٹی فراہم کرینگے،ترجمان طالبان شاہد اللہ شاہد

آج کا اخبار

کراچی:پولیس کی بس کے قریب دھماکہ،13 اہلکار جاں بحق ، 50 سے زائدزخمی،زخمیوں میں سے متعددکی حالت تشویشناک،دھماکے کا شکار ہونے والی بس میں 70 اہلکار سوار تھے جو ڈیوٹی کیلئے بلاول ہاوٴس جارہے تھے، پولیس حکا م ، دھماکے میں 15 سے 20 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ،تحریک طالبان نے کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاوٴن میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر سے چند ہی میٹر کے فاصلے پر خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو پولیس بس ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 13اہلکار جاں بحق اور متعدد اہلکاروں سمیت کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی اور دھماکے سے قریبی عمارتیں بھی لرز گئیں

انقرہ، پاکستان،ترکی اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ،افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کی صورت حال پرغورکیاگیا،پاک ،افغان ترکی کا علا قائی امن واستحکام،مفاہمت کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھنے اورپاکستان وافغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں مل کرختم کرنے کا عزم ، افغانستان میں امن و استحکام اور کیلئے ہرممکن تعاون جاری ر کھیں گے ،کانفرنس کامقصدبھی رکاوٹیں تحفظات اورغلط فہمیوں کاخاتمہ تھا،نوازشریف ، پاکستان ،افغانستان کو دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے مل کرکام کرناہوگا، حامد کرزئی، علاقے میں امن واستحکام اورتجارتی واقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے اپناکرداراداکرتے رہیں گے،ترک صدر کا سہ فریقی سربراہ اجلاس کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

وزیر داخلہ کا کراچی میں مصروف دن، مختلف وفود سے ملاقاتیں ، اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت،ٹارگٹڈ آپریشن بغیر کسی دباوٴ کے جاری رکھا جائے گا ،وفاقی و سندھ حکومت،جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی،پولیس کو درآمد شدہ گاڑیاں اور دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کے آلات فوری فراہم کیے جائیں گے ،وفاقی اور صوبائی اداروں میں تعاون کیلئے رابطہ کار کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلے، دہشت گردی اور مذاکرات اکٹھے نہیں چل سکتے ،چوہدری نثار ،کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے بین الاقوامی رابطے ہیں، ان سب کو صاف کرنے میں تھوڑا صبر سے کام لینا ہوگا، کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف تیسرا مرحلہ واضح اور موثر بنانے کیلئے صوبائی حکومت سے ٹائم فریم طے کرلیا ہے،تیسرے مرحلے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تیزی سے بڑھنا پڑے گا، پولیس کو مزید متحرک کریں گے، طالبان سے مذکرات میں مثبت پیغام ملاہے ،عمران خان کا ملٹری آپریشن کے متعلق بیان پر افسوس ہے، وفاقی وزیر داخلہ کی صحافیوں سے گفتگو

کوئٹہ ،نامعلوم مسلح افراد ڈپٹی کمشنر کیچ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو مسلح گارڈ ز کی حفاظت سے اغواء کرکے لے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار ،حکام سے فوری رپورٹ طلب

پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری تعاون کی اطلاعات کو بے بنیاد قراردیدیا،پاکستان اور بھارت نے کنٹرول لائن پر تجارت کے دوران کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ روکنے کیلئے نظام بنانے پر اتفاق کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ، پاکستان نے تجارتی امور پر کچھ وضاحتیں مانگی تھیں بھارت نے جواب نہ دیا اور بھارتی وزیرتجارت نے دورہ ملتوی کر دیا،نیٹو سمیت کسی کے ساتھ بھی معاہدے افغانستان کا اندرونی معاملہ ہیں، دفتر خارجہ میں بریفنگ

حکومتی کمیٹی نے طالبان شوریٰ کے خط کا جواب دیدیا ، تشدد کے خاتمے کا مطالبہ، طالبان شوریٰ ایسے بیانات سے گریز کرے جن سے مذاکراتی ماحول متاثر ہو ،حکومتی کمیٹی،حکومتی کمیٹی کی جانب سے لکھا گیا خط موصول نہیں ہوا، مذاکرات میڈیا کے ذریعے نہ کئے جائیں،خط کے مندرجات پہلے ہمیں بتائے جاتے تو اچھا تھا،مولانا سمیع الحق، خط دوبارہ فیکس کردیا ہے، یوسف شاہ نے وصول ہونے کی تصدیق کردی ہے،مندرجات نہیں بتاسکتے، سمیع الحق کے بیان کے کچھ دیر بعد عرفان صدیقی کی وضاحت

الطاف حسین کی صدارت میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا مشترکہ اجلاس ،اجلاس میں متفقہ طورپر پولیس اہلکاروں کی بس پر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت ،دہشت گردی میں متعددپولیس اہلکاروں کے شہید وزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہار

طالبان ترجمان سے انٹرویوکو تبدیل کرکے چھاپا گیا،تحریک طالبان کا وضاحتی بیان ، انٹرویو میں مولانا فضل اللہ کیلئے خلیفہ کا لفظ استعمال نہیں کیایہ میڈیا کی اختراع ہے،ترجمان

سپریم کورٹ نے ایل پی جی نظرثانی کیس میں بیرسٹر اعتزاز احسن کے پیش ہونے کی استدعاء مسترد کر دی ، خودکش جیکٹ پہن کر عدالت پر خودکش حملہ کرنے سے تو ر ہا ،عدالت نے بعض مقدمات میں کونسل تبدیل کرنے کی اجازت دی تھی انہیں بھی اجازت دی جائے، اعتزاز احسن،سو ری ،، بیرسٹر اعتزاز احسن‘ آپ کو نظرثانی کیس میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے، عدا لتی ریما رکس ، جوائنٹ ایڈونچر کے وکیل طارق رحیم سے ایک ہفتے میں کیس کا تمام ریکارڈ طلب

بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت، سیکرٹری دفاع پیش ، سیکرٹری داخلہ 20 فروری کو طلب ، وزارت دفاع کو لاپتہ افراد کی گمشدگی میں مبینہ طور پر ملوث ایف سی اور فوجی افسران اور اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے فوجی افسران و اہلکاروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت ہی کارروائی کی جاسکتی ہے‘ جسٹس ناصرالملک،بلوچستان کا مسئلہ اور بھی گھمبیر ہوتا جارہا ہے‘ اب تو متاثرین کو باہر سے بھی ہمدردیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں‘جسٹس گلزار احمدکے ریمارکس

نیب قوانین میں بہتری کی گنجائش موجود ہے ، سفارشات تیار کر کے پارلیمنٹ کو بھجوائیں گے ، چوہدری قمر زمان ،سابق صدر زرداری کے خلاف کیس متعلقہ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کیسوں کا معاملہ ہائی کورٹ میں ہے ، فیصلہ آنے پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا ،نیب 31 جنوری 2014 تک قومی خزانے سے لوٹی گئی 30 ارب روپے سے زائد کی رقم رضا کارانہ اور پلی بارگین کے ذریعے حاصل کی ہے ، اس کام پر اب تک 11 ارب روپے کے اخراجات آئے ہیں ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اپنے وکیل کے ذریعے نیب کی تفتیش میں پانچ مرتبہ شامل ہو چکے ہیں اور وکیل کے ذریعے تحقیقات میں شامل ہونے کی سہولت سب کو حاصل ہے ،نیب کے زیر اہتمام میڈیا سے انٹرایکٹو ڈسکشن کے موقع پر سوالوں کے جواب

اسلام آباد،پاکستان اورآذربائیجان کے دوطرفہ فوجی تعاون 2014ء کے معاہدے پردستخط ،دستخط فوجی تعاون پرآذربائیجان پاکستان کے ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس میں کئے گئے

سپریم کورٹ نے مالاکنڈ سے اٹھائے گئے 35 لاپتہ افراد کے مقدمے میں آفس کو وزارت دفاع کی نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے لگانے کا حکم،عدالت کا کیس میں نئے وکیل کو پیش ہونے کی اجازت دینے سے انکار،جو وکیل اصل مقدمے میں پیش ہوتا ہے وہی نظرثانی کی درخواست دائر کرسکتا ہے اور اسے ہی پیش ہونا ہوتا ہے،عدالت کا حکم

نیٹو سے تعلقات کی نوعیت کیا ہوگی یہ فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے: نک ولیمز، طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فوج کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں،نیٹو افواج کے افغانستان میں کردار کے حوالے سے پاکستان میں کافی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، خطا ب

چین کی کمپنی ڈونگ فونگ سے لوکو موٹو کی خریداری کا منصوبہ منسوخ کرنے سے ریلوے کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں جن کی واپسی ممکن نہیں،خواجہ سعد رفیق کا انکشاف، ریلوے کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ اسے چور اور اچکوں سے بچانا ہوگا ، ڈالیان کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے پر چین ناراض ہے مگرتمام تر دباؤ کے باوجود اس کمپنی کو ریلوے نے بلیک لسٹ کردیا ہے ،ریلوے کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ،پاکستان نے ایٹم بم تیار کرلیا تو ریلوے کے انجن نہ بنانے کی کیا وجوہات ہیں،قاری یوسف،خواجہ سعد رفیق اور رکن کمیٹی شیخ رشید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے الفاظ کی جنگ بند کرادی

پاکستان کی شہریت کے ایکٹ کا قبائلی علاقوں پر اطلاق نہیں ہوتا ،وزیرمملکت کا سینٹ میں انکشاف،ارکان چونک اٹھے،وزیر مملکت نے آئین کی غلط تشریح کی، یہ بھی آئین سے غداری ہے،اعتزازاحسن، چیئرمین نے یہ معاملہ سینٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا

سینٹ اجلا س ، اپو زیشن کا حکو مت اور طالبا ن کے ما بین جا ری مبہم مذاکراتی عمل پر اظہا ر تشو یش ، وزیراعظم سینٹ کا بائیکاٹ ختم کرکے ایوان میں آئیں اور طا لبا ن سے مذاکرات با رے ایوان کو اعتماد میں لیں، ور نہ حکو مت طالبان کے حوالے کر کے ایوان میں قائد کی تصویر ہٹا کر ملا عمر کی تصویر لگا دی جا ئے، رضا ربانی،سینیٹر زاہد خان نکتہ اعتراض پر اظہا ر خیا ل

اپوزیشن نے نجکاری کو آئی ایم ایف کی فرمانبرداری قراردیدیا،یہ قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچنے کی سازش ہے، ارکان کا سینٹ میں اظہار خیال،بدحال اقتصادی صورتحال کی ذمہ داری گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں ،حکومتی ارکان،پی آئی اے کے آٹھ فیصد حصص قرض کے بدلے مسلم کمرشل بینک کو دیئے گئے ہیں، رضاربانی کا انکشاف،پانچ برس میں پنجاب حکومت کے کسی پروگرام پر بدعنوانی کی ایک بھی الزام نہیں آیا، چوہدری جعفراقبال،خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری بہت ضروری ہے،نسرین جلیل

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، پشاور ہائی کورٹ کے 9ایڈیشنل ججز کو مستقل اور دو کی مدت میں توسیع کرنے کی منظوری

پاکستان کے قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بلوچ قومی سوال کے حل کیلئے بلوچ مزاحمت کاروں کو مذاکرات کی ٹیبل پر لانے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے قبل ساز گار ماحول بنا رہے ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، مخلوط حکومت میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے اختلافات اور تحفظات کو دور کرنے کیلئے معاملے طے کرلینگے ہمیں قانون شکنی اور وی آئی پی کلچر کو ختم کرکے قانون کی پاسداری کو اپنانا ہوگا ، رویئے میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ،تقریب سے خطاب، صحافیوں سے بات چیت

صدر آزاد جموں و کشمیر سے دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ اور ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی کشمیر ہاؤس صدارتی سیکرٹریٹ میں ملاقات، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر ہونے والی پیشرفت ، امت مسلمہ کی حمایت ، پاک بھارت مذاکرات ، کنٹرول لائن کے آر پار تجارت اور بس سروس سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی

سپریم کورٹ نے پشاور چرچ حملہ کیس میں چاروں صوبوں کی جانب سے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تفصیلات اور سکیورٹی بارے مفصل رپورٹ 20فروری تک طلب کرلی، اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے، جسٹس گلزار احمد

چیئرمین پی ٹی اے کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ، سعودی ٹیلی کام کمپنیوں کو تھری جی آکشن میں حصہ لینے کی دعوت

وزیراعظم نواز شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے بعد انقرہ سے استنبول پہنچ گئے،وزیراعظم تاجروں سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینگے،میڈیا رپورٹس

شاہ زیب کا ویزا تبدیل یا اس کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے، جلیل عباس جیلانی،مریکی حکام نے معاملہ جلدحل کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے ،معاملہ جلد حل ہوجائے گا، نجی ٹی وی سے گفتگو ، شاہ زیب کے علاج کے لیے پاکستانی حکومت نے کوئی امداد نہیں دی ہے،بھائی شاہ ریز

کراچی واقعہ کی ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کر نے کے بعدثا لثی کمیٹی کی افا دیت ختم ہوگئی ہے، خورشید شاہ ، نواز شریف مو جودہ حالات میں حکو مت اور اقتدار کو سامنے رکھ کر نہیں عوام کو سامنے رکھ کر فیصلہ کر یں کیو نکہ عوام کو سا منے رکھ کر کیا گیا، فیصلہ وزیر اعظم کا نہیں قوم کے لیڈر کا ہوگا ، نجی ٹی وی سے گفتگو

46فیصد عوام نے نواز شریف کی قیادت میں حکومت پر اعتماد جبکہ49فیصد لوگوں نے عدم اطمینان کا اظہار کردیا،53فیصد عوام مطمئن، 42 فیصد غیرمطمئن نہیں۔خاص طور پر 18سے35 سال کے نوجوان جمہوریت سے کم مطمئن ہیں، 50فیصد خواتین جمہوریت سے مطمئن ہیں جبکہ44 فیصد مطمئن نہیں ،پلڈاٹ کی جانب سے جمہوریت کے بارے میں رپورٹ جاری

ہمارے پاس کوئی اختیارات نہیں، ہم ثالث بالخیرہیں ، پروفیسر ابراہیم

طالبان سے مذاکرات ناکام ہوئے توتباہی پھیلے گی ، رستم شاہ مہمند ، آپریشن کاآپشن استعمال ہواتوحکومت کوعام لوگوں کے تحفظ کوبھی یقینی بناناہوگا،نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو

طالبان اورحکومت کے درمیان جنگ بندی ہونی چاہئے ،عمران خان ،قومی اداروں کی نجکاری کیخلاف تاریخی احتجاج کریں گے ،امن کیلئے وفاقی حکومت سنجیدہ اقدامات کرے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیلئے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں میں ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جبکہ ابھی تک حکومت اور طالبان میں‌جنگ بندی نہیں‌ہوئی اور ملک میں دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے،آپ کے خیال میں ان واقعات میں کون ملوث ہے اور مذاکرات کس حد تک کامیاب ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے، ملک میں‌امن و امان کیلئے دونوں‌فریقوں کو لچک دکھانی پڑے گی۔
مذاکرات میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن ملکی سالمیت اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔
شدت پسندوں‌ کیخلاف کارروائی ہی آخری حل ہے، مذاکرات میں کامیابی ممکن نظر نہیں آتی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔