بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر فروری

تازہ ترین خبریں

ذکا اشرف برطرف ، نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی منتخب، چارج سنبھال لیا ، چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے میرا انتخاب آئین کے مطابق ہے ، نجم سیٹھی

حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کو تحلیل کرنے کے بعد ذکا اشرف کو عہدے سے برطرف کرکے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت بین الصوبائی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تحلیل کرکے ذکا اشرف کو بھی چیئرمین کے عہدے سے فارغ کردیا ہے عبوری کمیٹی نے ممبران سے تبادلہ خیال کے بعد سابق عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کو ایک بار پھر چیرمین پی سی بی مقرر کردیا۔نجم سیٹھی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پی سی بی چیئرمین آفس میں نام کی تختی بھی تبدیل کر دی گئی۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے تمام اراکین نے مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔ مجھے پی سی بی کے آئین کے تحت منتخب کیا گیا۔ لاہور میں قذافی سٹیڈیم کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نو منتخب چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے تمام اراکین نے مجھے ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے میرا انتخاب آئین کے مطابق ہے.سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے دور میں بگ تھری کیخلاف کیس درست طریقے سے نہیں لڑا گیا۔ ان تمام معاملات کو اب درست کرنا پڑے گا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

ٹیکس گوشوار ے جمع نہ کرانے پر پنجاب اسمبلی کے 26ارکان کے نام آویزاں ،مسلم لیگ (ن) کے 22،تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے 2،2اراکین اسمبلی شامل ہیں
رحیم یار خان، دہشت گردی کے باعث تباہ کی جانے والی گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا کام جاری،80 سالہ خاتون سمیت متعدد مویشی ہلاک، درجنوں گھر ،فصلیں،باغ جل کر خاکستر ، علاقہ متاثرین کا نقصان کے ازالہ کے لیے احتجاج، مرمت کا کام بند کرواکر مشینری پر قبضہ کرلیا،انتظامیہ کے متاثرین سے مذاکرات، نقصان کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی پر مرمت کا کام دوبارہ شروع کردیاگیا،بحالی کا کام 36 گھنٹوں میں مکمل ہونے کا امکان
طالبان سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے پرامید ہوں ، مولا نا سمیع الحق ، پرامید ہوں مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہونگے،عظیم بحران منٹوں میں حل نہیں ہوسکتا ، امیر جے یو آئی س،طالبان سے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کے ہونیوالے مذاکرات کی تفصیلات قومی امانت ہے قبل از وقت تفصیلات نہیں بتا سکتے،میڈیا سے بات چیت
رحیم یارخان میں دھماکے سے تباہ کی گئی گیس پائپ لائنوں کی مرمت کاکام 48 گھنٹے میں مکمل کرلیا جائیگا ، شاہد خاقان عباسی ،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،وفاقی وزیر پٹرولیم کی میڈیا سے گفتگو

آج کا اخبار

طالبان شوری کی مذاکراتی کمیٹی کے رہنماؤں سے ملاقات،طالبان نے مذاکرات کو ناکام بنانے کی کسی بھی کوشش کا حصہ بننے سے انکار کردیا،شوری اجلاس میں حکومتی شرائط کوطالبان نے قبول کر لیا،ہمارے تمام قیدی رہا،فوجیوں کی واپسی ،متاثرہ خاندانوں معاوضہ دیا جائے، طالبان کی ابتدائی شرائط،حکومت طالبان کمیٹیوں کی اگلے چند روز میں اہم ملاقات متوقع، ثالثی کمیٹی نے حکومت کے مطالبات طالبان تک پہنچادیئے،حکومت کا افغان طالبان اور حقانی گروپ سے بھی رابطے کا فیصلہ،طالبان قیادت کا اپنی نامزد کمیٹی کو مکمل مذاکراتی اختیارات تفویض کرنے پر اتفاق،اعلان آئندہ 24سے 48گھنٹوں میں متوقع ،حکومتی کمیٹی سے دوسری ملاقات سے قبل طالبان سیز فائر کا اعلان کرسکتے ہیں، ذرائع

طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رہنماؤں کی وزیرستا ن میں طالبان رہنماؤں کے ساتھ ملاقات اتوار کو دوسرے روز بھی جاری رہی اور ان کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت اور حکومتی مصروفیات سامنے رکھ دی گئیں۔ طالبان نے شریعت کے نام پر مذاکرات کو ناکام بنانے کی کسی بھی کوشش کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔طالبان کا قیدیوں کی رہائی ،فوجی آپریشن سے ہونے والے نقصان کا معاوضہ اور فوج کی واپسی کا مطالبہ کر دیا

رحیم یار خان کے قریب گیس کی3 مین لائنیں دھماکے سے تباہ ہوگئیں،گیس پائپ لائن 24 انچ، 18 انچ اور 16 انچ قطرکی ہیں، ان لائنوں سے رحیم یارخان، ملتان، بہاولپور، لاہور اور فیصل آباد کو گیس دی جاتی ہے،صارفین گیس چولہے، ہیٹر اور گیزر فوری بندکردیں،، لائنوں کی مرمت میں 24 سے 36گھنٹے لگ سکتے ہیں،یم ڈی سوئی ناردرن

کراچی، بلدیہ ٹاوٴن میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی آستانے پر فائرنگ، باپ، بیٹی سمیت8افراد جاں بحق اور14زخمی ، تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک،پولیس اور رینجرز نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی،کالعدم تحریک طالبان نے واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

ہمارے کارکنوں اور مہاجروں کا ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، آرمی چیف او ر ڈی آئی ایس آئی نوٹس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں، الطاف حسین ،ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر فوج کو ایم کیو ایم کے خلاف استعمال کرنے کی سازش کی جارہی ہے،ظلم وبربریت کا سلسلہ بند نہ ہوا اور مہاجر قوم میرے ہاتھ سے نکل گئی اور کچھ باغی بن گئے تو پھر اس کی ذمہ داری مجھ پر نہیں، اس کھیل کی سازش کرنے والوں پر عائد ہوگی، میں جنگ کی بات کرنے والا آخری شخص ہوں گا، ماضی میں نواز شریف نے خصوصی عدالتیں بنائی تھیں، جس کا وہ خود شکار ہوئے۔ اب بھی ان سے کہتا ہوں کہ وہ ہوش کے ناخن لیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ کہیں وہ اس قانون کا خود شکار ہوجائیں، ٹیلی فونک پریس کانفرنس سے خطاب

آئی ایم ایف کا پاکستان میں معاشی اصلاحات اور اقتصادی استحکام کے لئے کئے گئے اقدامات پر مکمل اطمینان کااظہار، 54کروڑ50لاکھ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دیدی،پاکستان پر اداروں کی نجکاری کے لئے دباؤ نہیں ڈال رہے تاہم یہ پالیسی پاکستان کیلئے فائدہ مند ہے، جیفری فرینک،پاکستان کو حالیہ 1.1 ارب ڈالر ملے لیکن ہم نے 1.9 ارب ڈالر واپس کئے،اسحاق ڈار،سال کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر کو 6 ارب ڈالر تک لے جائیں گے ،151 ارب روپے کی بجلی کے شعبے کو سبسڈی دی ہے، مشترکہ پریس کانفرنس

کوئٹہ،نصیر آباد کے علاقے میں گھر پر حملے کے نتیجے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

ڈالر کے پجاریوں نے ڈالر لیکر بیگناہ پشتونوں کا خون بہایا اور ملک کو میر صادق اور میر جعفر کی طرح بیچ ڈالا، عمران خان ، گرین پختونخوا مہم کے د وران صوبے میں 2بلین درخت لگائے جائیں گے ،نیشنل پارکس قائم کئے جائیں، پانی سے سستی بجلی بھی پیدا کی جائیگی،مہم کی کامیابی کیلئے عوام کو بھی میدان میں آنا ہوگا ۔، گرین پختونخوا مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بیرونی سرمایہ کاری کے لئے پاکستان انٹرنیشنل بزنس اینڈانویسٹمنٹ کونسل قائم ،وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان کو معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں،اسحاق ڈار،بیرونی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع فوائد حاصل ہوں گے ، اسحاق ڈار کا دبئی میں پاکستان بزنس فورم سے خطاب،پاکستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کونسل تاجروں اور پروفیشنلز کو باہمی تجارتی روابط کے مواقع فراہم کرے گی، جاوید ملک سفیر برائے سرمایہ کاری،دبئی میں پاکستان بزنس سیمینار میں پاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کی بھرپور شرکت ، جاوید ملک کی کاوشوں کو خراج تحسین

کسی بیرونی طاقت نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو یہ سب سے بڑی ملک دشمنی ہوگی،چودھری نثار ،دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کو مکمل سیکورٹی اور مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانا پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے،مذاکرات بارے اب تک پیش رفت مثبت اور اطمینان بخش ہے، وفاقی وزیر داخلہ کی مولانا سمیع الحق سے ٹیلفونک گفتگو

کراچی، ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کی ہدایت پر متحدہ کے کارکن فہدعزیزکو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا، حکومت سندھ نے فہد عزیز پر تشدد کا نوٹس لے لیا ، آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر واقعہ کی دو روز میں رپورٹ طلب کر لی ،گورنرسند ھ کا چوہدری نثار سے رابطہ ،کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن پر تشدد اور ٹارگیٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال،ایم کیو ایم کے کارکن پر مبینہ تشدد کی انکوائری کرائی جائے گی،وزیر داخلہ کی یقین دھانی

طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے پاکستان پر کوئی بیرونی دباؤ نہیں ہے، سرتاج عزیز، ماضی میں شدت پسندوں سے کئے معاہدے کئے گئے جوکامیاب نہ ہوسکے،افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد طالبان حکومت کے قیام کا کوئی امکان نہیں ہے،پاکستان نے افغانستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کیلئے پاکستانی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے، پاکستان، چین اور افغانستان کے باہمی تعلقات کے حوالےسے کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت

شمالی وزیرستان میں طالبان کمیٹی کے طالبان رہنماؤں سے مذاکرات کے دوران ڈرون طیاروں کی پروازیں، فریقین کوبارباربات چیت کامقام تبدیل کرناپڑا،طالبان مذاکراتی کمیٹی آج واپس اسلام آباد آئے گی

مولانا سمیع الحق کی امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے قرآن کریم اور بخاری شریف کے ختم کی اپیل ،یہ سیاست بازی پوائنٹ سکورنگ اور نئے سوالات و خدشات اٹھا کرمباحثوں میں الجھنے کا وقت نہیں،ہر پاکستانی نار نمرود کو بجھانے کیلئے حصہ ڈالے اور استعماری قوتوں اور غیر ملکی طاقتوں کی لگائی آگ کو مزید پھونکیں مار کر بھڑکانے سے گریز کرے، بیان

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی ثالثی نامنظور،کشمیر اٹوٹ انگ ہے تھا اور رہے گا،بھارت،اقوام متحدہ کے جس ترجمان نے بیان جاری کیا وہ پاکستانی باشندہ ہے ،بھارت نے ایسے کئی بیانات پہلے بھی ردی کی ٹوکری میں پھینکے اور آئندہ بھی یہی حال ہوگا، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

کراچی پولیس یومیہ بھتہ کی مدمیں22کروڑ لے رہی ہے،پوری مہاجر قوم کو دہشت گرد قراردیا جارہا ہے،ایم کیو ایم رہنما ؤں کا الزام ،ہمارے کارکنان کو پولیس حراست میں کرنٹ لگا کر اوردیگر طریقوں سے تشدد کا نشانابنایا جارہے ہے،بھاری رقوم رشوت میں لینے کے بعد رہا کیا جاتاہے،بے گناہ نوجوانوں کو بلاجواز گرفتاراور تشدد کرکے مجرم بنایا جارہاہے ، خالد مقبول صدیقی، انجینئر ناصر جمال اور عباس رضوی کی فہد عزیز کی عیادت کے بعد صحافیوں سے گفتگو

امریکہ اور بھارت کی تمام تر سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجودمذاکرات کامیاب ہونے کی امید ہے،منورحسن ،ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ،دنیا بھر کی نظریں حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر لگی ہوئی ہیں ، صحافیوں کے وفد سے گفتگو

خطیب لال مسجدو طالبان کے اعتراضات مسترد ، آئین کو اسکی روح کے مطابق نافذ کیا جائے تو خود بخود شریعت نافذ ہوجائیگی،جماعت اسلامی، ملک میں قانون سازی قرآن و سنت کے منافی نہیں ہوسکتی، مجلس وحدت مسلمین، آئین پر انگلی اٹھانے والے باغی ہیں، سنی تحریک ،کسی کو بندوق کے زور پر شریعت کے نفاذ کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،جے یو آئی

مشرف نے نائن الیون کے بعد امریکہ سے کیا کچھ طے کیا؟،وفاقی حکومت کا معلومات کیلئے خصوصی عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ

وفاقی حکومت نے معیشت کو بہتر بنانے اور ادائیگیوں میں توازن پیدا کرنے کے لئے اصلاحاتی ایجنڈا تیار کر لیا ،مختلف ذرائع سے رقوم اکٹھے کر کے ملکی معیشت کو سہار ادیا جائیگا، ذرائع وزارت خزانہ

پاکستان کا موجودہ آئین غیر اسلامی ہے‘ مولانا عبدالعزیز

سابق چیف جسٹس کے عتاب کا نشانہ بننے والے عظیم آفریدی بے گناہ نکلے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہری پور تعینات کردیا گیا،12 فروری کو چارج سنبھالیں گے

کوہستان وڈیواسکینڈل میں نظرآنے والی پانچ لڑکیاں قتل کی جا چکی ،افضل کوہستانی کے تینوں بھائیوں کوناحق قتل کیا گیا،اس وقت عدالتی کمیشن کوگمراہ کرنے کے لئے موجودہ ایم پی اے مولانا عصمت اللہ ،سابقہ تحصیل ناظم ملک حیدر،سابقہ ڈسٹرکٹ نائب ناظم مفتی عبید الرحمٰن اور دیگر سیاسی شخصیات نے لکھ کر دیا تھا کہ لڑکیاں زندہ ہیں جو کہ صد فیصد جھوٹ پہ مبنی بیان تھا،لوئر کوہستان کی 27اقوام پہ مشتمل 52رکنی کمیٹی کا اعلیٰ عدلیہ،حکومت کے پی کے ،وزیراعظم پاکستان،تمام سیاسی،سماجی ،مذہبی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے انصاف کی اپیل

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیلئے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں میں ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جبکہ ابھی تک حکومت اور طالبان میں‌جنگ بندی نہیں‌ہوئی اور ملک میں دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے،آپ کے خیال میں ان واقعات میں کون ملوث ہے اور مذاکرات کس حد تک کامیاب ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے، ملک میں‌امن و امان کیلئے دونوں‌فریقوں کو لچک دکھانی پڑے گی۔
مذاکرات میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن ملکی سالمیت اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔
شدت پسندوں‌ کیخلاف کارروائی ہی آخری حل ہے، مذاکرات میں کامیابی ممکن نظر نہیں آتی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔