بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

تازہ ترین خبریں

حکومت اورطالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل ہوگا،حکومتی کمیٹی ڈی جی آئی ایس آئی سے بھی ملاقات کرے گی،طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیاجائیگا

حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس اب کل(جمعرات کو) ہو گا،حکومتی کمیٹی کل ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام سے بھی ملاقات کرے گی جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب سے واپسی پر ان سے بھی ملاقات متوقع ہے ،جس میں مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تعطل کے بعد دونوں کمیٹیوں میں رابطہ ہوا اور اب مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل ہوگا، حکومتی کمیٹی کے ارکان کل ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام سے بھی ملاقات کریں گے جس میں مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،حکومتی کمیٹی آرمی چیف کی سعودی عرب سے واپسی کے بعد ان سے بھی ملاقات کرے گی۔واضح رہے کہ دونوں کمیٹیوں کے درمیان ملاقات چار فروری کو ہونا تھی جو کہ حکومتی کمیٹی کی جانب سے وضاحتیں طلب کیے جانے کے بعد ملتوی کر دی گئی تھ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

گھگھر پھاٹک کے قریب ٹرین بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم ، ٹرین بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی نے قبول کرلی ہے اور ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت
بغیرامیگریشن لڑکیاں باہر بھجوانے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل،ملزمان روپوش ہوگئے، ایف آئی اے کے گرفتار کانسٹیبل شہزادکاتین روزہ جسمانی ریمانڈ،سابق ایم این اے کے بیٹے کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماراگیا
عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی نزاکت کا احساس کرے، اقوام متحدہ اپنے دیرینہ وعدے پورے کرے،شیریں مزاری، کشمیر کا تنازعہ علاقائی یا بین الریاستی مسئلہ نہیں ،عالمی قصہ ہے مستقبل میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری یا ابتری کا پیمانہ بن چکا ہے، وفاقی حکومت اہل کشمیر سے یکجہتی کے اظہار کیلئے روایتی بیان بازی سے باہر نکلے، مقبوضہ وادی کے کروڑوں انسانوں کے حق خوداردیت کے حصول کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کرے،تقریب سے خطاب
مظفر آباد اور میر پور کو دوہری شاہراہ کے ذریعے جی ٹی روڈ سے ملایا جائے گا ، وزیراعظم نواز شریف ، اسلام آباد ایکسپریس وے کو مظفر آباد تک توسیع دی جائیگی،اسلام آباد تا مظفر آباد ٹرین سروس بھی ہونی چاہئے،اجلاس سے خطاب

آج کا اخبار

پشاور ، قصہ خوانی بازار میں خود کش دھما کہ، 8 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ،ھماکا ہوتے ہی پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا،قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ، تحریک طالبان نے پشاور دھماکے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

نجی ٹی وی کے مطابق خود کش حملہ آور گذشتہ روزصبح قتل کئے گئے مذہبی رہنما کی نماز جنازہ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم سیکیورٹی انتظامات بہتر ہونے کے باعث حملہ آور اس علاقے میں چھپ گیا اور عشاء کی نماز ادا کرکے نکلنے والے لوگوں پر خود کش حملہ کردیا

2وزراء سمیت 9حکومتی ارکان تحویل میں دیں ، براہ راست مذاکرات کے لئے تیار ہیں ،طالبان کی پیشکش،9 طالبان کمانڈرز پرمشتمل مذاکراتی ٹیم خیرپختونخواہ کے بندوبستی علاقوں میں آنے کیلئے تیارہے تاہم اس کے بدلے میں حکومت کی طرف سے 9 رکنی ٹیم جس میں دووفاقی وزراء بھی شامل ہوں قبائلی علاقے میں طالبان کی تحویل میں رہے گی ،مذاکرات کے خاتمے کے بعد دونوں اطراف ایک دوسرے کے افراد کی بحفاظت واپسی یقینی بنائیں گے ،ا گرعسکری قیادت بھی اپنے نمائندے بندوبستی علاقوں میں ہونے والے براہ راست مذاکرات میں شامل کرنا چاہے تو کئے جاسکتے ہیں، طالبان

طالبان کی کمیٹی مکمل اورمذاکراتی امور واضح ہونے تک اجلاس کا فائدہ نہیں، حکومتی کمیٹی،حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان کمیٹی سے ملنے سے معذرت کرلی ، عرفان صدیقی نے مولانا سمیع الحق کو آگاہ کر دیا ،بعض وضاحتوں سے پہلے طالبان کی کمیٹی سے باضابطہ اور بامقصد مذاکرات کا آغاز لاحاصل ہو گا،حکومتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ، تمام مساجد طالبان کے دفتر ہیں ، طالبان کی جانب سے حتمی رابطہ کار کمیٹی ہے، اگر حکومت مذاکرات آگے بڑھاتی تو طالبان کو اسلام آباد بھی بلا سکتے تھے ، ہم بااختیار لیکن حکومتی کمیٹی بے اختیار ہے ، مولانا سمیع الحق،کالعدم تحریک طالبان کا سہ رکنی کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار

طالبان کا کوئی اپنا بندہ بھی براہ راست مذاکرات میں شامل ہونا چاہیے ، نواز شریف ،عمران خان کا پیچھے ہٹنا سمجھ سے بالاتر ہے ، سمیع الحق سمیت طالبان کمیٹی کے نامزد ارکان ہمارے ہی لوگ ہیں ، ملک میں دہشت گردی پیچیدہ مسئلہ ہے کوئی ایک جماعت یا گروہ حل نہیں کر سکتا، ہم ملک میں شفاف اورمیرٹ کی بنیادپرنظم ونسق کانظام قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم کی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں بات چیت ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب

کراچی، شالیمار ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹری پر دھماکے سے الٹ گئیں،متعدد مسافر زخمی ،علاقے میں اندھیرے کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ،وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں گھگھر ریلوے پھاٹک پر دھماکے کا سخت نوٹس،تفصیلی رپورٹ طلب

چار رکنی حکومتی مذاکرتی ٹیم کی وزیر داخلہ سے ملاقات ،عرفان صدیقی کی جانب سے حکومتی اقدامات بارے بریفنگ دی گئی

سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری اور 10جنوری 2014ء کو ضابطہ فوجداری سے متعلقہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ، سپریم کورٹ میں دائر دو مختلف آئینی درخواستوں میں وفاقی حکومت اور خصوصی عدالت کو اس کے رجسٹرار کے ذریعے فریق بن گیا

سپریم کورٹ میں خفیہ اجتماعی قبر کیس میں ڈی سی عبدالوحید شاہ کی اجتماعی قبروں کی تصدیق، ایک شخص نے نام نہ بتانے کی شرط پر قبروں کی نشاندہی کی ہے‘ مجموعی طور پر 4 قبروں سے 13 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘ انسانی اعضاء پر کوے اور گدھ منڈلارہے تھے‘ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاپتہ افراد کے لواحقین سے بھی رابطہ کیا تھا۔ ‘ ڈی این اے کی ٹیسٹ رپورٹ ۶ فروری کو ملے گی، ڈی سی عبدالوحید شاہ ، عدالت کا بلوچستان حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار ، سماعت 7 مارچ تک ملتوی کمیشن اور ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹس عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت

جرمنی کے پاکستان اور افغانستان کیلئے نمائندے مائیکل کور کی چوہدری نثار اور سرتاج عزیز سے ملاقات، پاکستان خطے میں سلامتی بارے افہام و تفہیم کے لئے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے،چودھری نثار،ا فغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء بارے پاکستان اور عالمی برادری کے درمیان تعاون کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی ضرورت ہے، جرمنی کے خصوصی نمائندے سے ملاقات

وزیرخزانہ کی متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے دبئی میں ملاقات،وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

طالبان سے مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے پختہ عزم اور ارادے کی ضرورت ہے ، سید خورشید شاہ ،عمران خان اگر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوتے تو وہ آسانی سے مذاکرات کو کامیاب کراسکتے تھے ، طالبان کی مذاکراتی کمیٹی میں دی گئی فہرست سے دو ممبران کا شمولیت سے انکار شروع میں ہی سیٹ بیک ہے ، سیاسی جماعتیں سنجیدگی کا ثبوت دے رہی ہیں حکومت کو اس سے فائدہ لینا چاہیے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو

رینٹل پاور کیس، نیب نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف نندی پور پاور پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا بیان ریکارڈ کر لیا ،نیب کی جانب سے کیس کے حوالے دستاویزی ثبوت بھی عدالت میں پیش کیے گئے، آئندہ سماعت کے موقع پر وکیل صفائی جرح کریں گے،سماعت26فروری تک ملتوی ،رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز شرف کیخلاف کوئی دستاویزی ثبوت نہیں،فاروق ایچ نائیک،میرے خلاف بائیس ارب کی کرپشن کا الزام بغیر تحقیق کے لگایا گیا کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا‘صرف الزامات کی بنا پر میڈیا ٹرائل نہ کیا جائے،پرویز اشرف

توقیر صادق تقرری کیس ، یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت 6نامزد ملزمان کو نوٹس جاری، اگلی سماعت پر عدالت میں طلب، قومی احتساب بیورو( نیب ) نے اوگرا کرپشن کیس میں تفصیلی ریفرنس عدالت میں جمع کروا دیا ، مقدمہ کی سماعت18فروری ملتوی

سب کو ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا، دہشت گرد بیرونی قوتوں کے اشارے پر ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،حکومتی و اپوزیشن اراکین سینٹ ،تحریک طالبان پاکستان شریعت کی بات کرتے ہیں یہ ملک بنا ہی اسلام کے نام پر ہے، امن کی فاختہ اڑانے سے کچھ نہیں ہوگا، سینیٹر کلثوم پروین،حکومت ایسی قانون سازی نہ کرے جس سے آئین کی بے حرمتی ہو ایسی قانون سازی نہ کریں جو کہ آپ کیلئے پھندہ بن جائے،سینیٹر بابر اعوان، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے لوگوں کے سکون غارت ہورہے ہیں معیشت زبوں حالی کا شکار ہے،رفیق رجوانہ

ملک میں ایڈز ‘ ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے گلوبل فنڈ جون 2014 ء تک صوبوں کو منتقل ہوجائے گا ، بلیغ الرحمن ، پروگرام کے تحت اگلے ایک سال کے دوران 9.8 ملین ڈالر ایڈز کے خاتمے کیلئے فراہم کئے جائیں گے،سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

مسئلہ کشمیر پر بھارت سے نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں ، اعزاز احمد چوہدری، افغانستان میں طالبان کیساتھ مفاہمتی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے کوشش کررہے ہیں ، افغانستان اور امریکہ کا معاہدہ اندرونی معاملہ ہے،اس سے کسی تیسرے ملک کے مفادات پر اثرات مرتب نہیں ہونے چاہیے ، سیکرٹری خارجہ کی صحافیوں سے گفتگو

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد منظور، مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھا یا جائے، اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرنے کے لئے سفارتی ذرائع استعمال کئے جائیں،حکومتی و اپوزیشن کے ارکان کی تجویز

انڈیا کی جانب سے پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے ، دریاؤں کا رخ موڑنے اور بے تحاشہ ڈیم بنانے کے معاملے کو بین الاقوامی عدالت میں چیلنج کرنے کیا جائے ، ماضی میں بھارت کے ساتھ فوجی آمر نے سندھ طاس معاہدہ کیا، اس معاہدے کا ازسرنو جائزہ لیا جائے،قومی اسمبلی کا مطالبہ

مضاربہ سکینڈل میں تبلیغی جماعت نے کمپنیاں رجسٹرڈ کرائیں ،رانا محمد افضل ، بلیک منی کو وائٹ کرکے مضاربہ کمپنیوں کو پیسے دیئے گئے ہیں چوروں پر مور پڑ گئے ہیں،یہ اکتیس ارب روپے کا فراڈ ہوا ہے اس میں آٹھ ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ چند تاحال سامنے آنے سے گریزاں ہیں، پارلیمانی امور برائے خزانہ کے سیکرٹری کا اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس کا جواب

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا وزارت نجکاری کی جانب سے بریفنگ پر شدید تحفظات کا اظہار،کمیٹی نے نجکاری کمیشن کے بورڈ ممبران کی مکمل معلومات نجکاری کی فہرست میں شامل اداروں کی نفع ، نقصان کے حوالے سے مکمل تفصیلات طلب،سیکرٹری نجکاری کمیٹی کو نجکاری پالیسی پر جواب نہ دے سکے ،تحریک انصاف نے حکومت کی نجکاری پالیسی کی کھل کر حمایت کردی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ،سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بنایا جانے والا قانون کالا قانون ہے ،سینیٹر رضا ربانی ، اپوزیشن مل کر اس میں ترامیم لائے گی کسی بھی قانون کے تحت شہری کے بنیادی حقوق کی پامالی نہیں کی جاسکتی ،سینٹ میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

حکومت کو نجکاری کا شوق ہے اسلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بھی نجکاری کردی گئی ہے،رضا ربانی،کوئی بھی حکومتی رکن مذاکراتی ٹیم میں شامل نہیں ،حکومت وضاحت کرے کہ مذاکرات کیلئے کیا طریقہ کار ہو گا،پارلیمانی لیڈر پی پی پی

امریکا کو پاکستان کے حوالے سے روش بدلنا ہو گی،حسین حقانی ، یقین نہیں کسی اعلیٰ عہدیدار نے اسامہ کو پاکستان میں چھپنے میں مدد دی، آج تک پاکستانی عوام کو درست تاریخ نہیں بتائی جاتی، حقیقت بیان کرکے پاکستان کی خدمت کر تارہوں گا،انٹرویو

پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں (آج) یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا،مختلف شہروں میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائینگی‘ کوہالہ سمیت پاکستان سے ملانے والے تمام پلوں کے دونوں اطراف انسانی ہاتھوں کی زنجیر مناکر بھارتی بربریت کی مذمت‘ مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائیگا‘ امریکہ‘ برطانیہ‘ جرمنی و دیگر ممالک میں مقیم کشمیری بھی احتجاجی مظاہرے کرینگے‘ وزیراعظم نواز شریف‘ وزیر امور کشمیر آج مظفرآباد جائینگے

نواز شریف اچھی نیت کے مالک‘ ایماندار انسان اور طالبان بدنیت ہیں‘ رحمن ملک،میاں صاحب نے اب گیند طالبان کی کورٹ میں پھینک دی ہے‘ میڈیا سے گفتگو

ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کا ممبئی پریس کلب کے باہر پاکستانی صوفی بینڈ پر دھاوا،بینڈ کو واپس پاکستان بھیجنے کا مطالبہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیلئے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں میں ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جبکہ ابھی تک حکومت اور طالبان میں‌جنگ بندی نہیں‌ہوئی اور ملک میں دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے،آپ کے خیال میں ان واقعات میں کون ملوث ہے اور مذاکرات کس حد تک کامیاب ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے، ملک میں‌امن و امان کیلئے دونوں‌فریقوں کو لچک دکھانی پڑے گی۔
مذاکرات میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن ملکی سالمیت اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔
شدت پسندوں‌ کیخلاف کارروائی ہی آخری حل ہے، مذاکرات میں کامیابی ممکن نظر نہیں آتی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔