بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر فروری

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کے بعدجمعیت علماء اسلام (ف) نے بھی طالبان کی مذاکراتی کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کر لی ، عمران خان اور مولانافضل الرحمن کی معذرت کے بعد تحریک طالبان نے مرکزی شوریٰ کا اجلاس کل طلب کر لیا، صحافی اوریا مقبول جان ، انصار عباسی کے ناموں‌پر غور

جمعیت علماء اسلام کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں منعقد ہوا اس میں مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بعد میں مرکزی شوریٰ نے طالبان کی مذاکراتی کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کر لی ہے۔ بعد میں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مذاکرات کیلئے ہم سے پہلے سے مشاورت نہیں کی گئی لیکن ہم پھر بھی دعا گو ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہو جائیں ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن کاکہنا تھاکہ ایسے حالات میں مذاکرات کی کامیابی کا امکان بہت کم ہے۔ تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کے طالبان کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل نہ ہونے کے اعلان کے بعد طالبان نے مرکزی شوریٰ کا اجلاس کل طلب کر لیا طالبان ذرائع کے مطابق کمیٹی کیلئے نئے ناموں پر غور کیا جائے گا کمیٹی میں حکومت کے نمائندوں اور اتحادیوں کو شامل کئے جانے کا امکان ہے.  دوسری طرف تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے میڈیا کو نمائندوں کو ٹیلیفون پر بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کو خود پر اعتماد نہیں، جو افسوسناک ہے، لیکن اب بھی مرکزی شوری کی مشاورت جاری ہے، اور شوری میں صحافی اوریا مقبول جان اور انصار عباسی کے نام پر مشاورت کی جا رہی ہے، جنہیں مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

پشاور ،قصہ خوانی بازار کے قریب پکچر ہاؤس سینما میں دوگرنیڈبم دھماکے ، 6 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ، ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ،ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ،صدر ، وزیر اعظم ، سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی مذمت ، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،سینما میں حملے کی دھمکی دی گئی ،انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا ، غفلت پر کارروائی کرینگے ، صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان

اتوار کی شب صوبائی دارالحکومت پشاور میں قصہ خوانی بازار اور تھانہ رزاق خان کے قریب پکچر ہاؤس سینما میں شو کے دور ان دو یکے بعد دیگرے بم دھماکوں کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق سینما میں 100سے زائد افراد فلم دیکھ رہے تھے سی سی پی اوپشاور کے مطابق سینما میں حملے دستی بم کے ذریعے کے گئے ایس پی سٹی کے مطابق حملہ آور پگڑی میں گرنیڈ چھپا کرلایا تھا

طالبان کا حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کیساتھ طالبان کی جانب سے مذاکرات کیلئے پانچ رکنی وفد کاباضابطہ اعلان ،اپنی عملداری والے علاقوں میں مذاکراتی وفود کو سکیورٹی فراہم کریں گے تحریک طالبان پاکستان کی سیاسی شوریٰ مذاکراتی کمیٹی کی مکمل رہنمائی اور نگرانی کرے گی  ترجمان شاہد اللہ شاہد ،سیاسی شوریٰ کا اعلان، طالبان کی طرف سے مذاکرات سے قبل22شرائط کی فہرست تیار ، جیلوں میں موجود تمام ملکی و غیر ملکی طالبان قیدیوں کی رہائی،قبائلی علاقوں سے فوج کی واپسی،ملک بھر میں خواتین کے جنز پہننے اور پردے کے بغیر گھر سے نکلنے پر مکمل پابندی شرائط میں شامل

طالبان کی جانب سے مذاکرتی کمیٹی کا اعلان اہم پیش رفت ہے،چودھری نثار ، پہلی مرتبہ دونوں اطراف سے مذاکرات کے ذریعے بحالی امن کے سنجیدہ اقدامات سامنے آئے ہیں جو خوش آئند ہے، حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لئے بنائی گئی کمیٹی مکمل بااختیار ہے تاہم طالبان کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی خود مختاری بارے وضاحت سامنے نہیں آئی، مذاکرات کے لئے جید علماء کے کردار کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، وفاقی وزیر داخلہ کا بیان، بلا تاخیر اورسنجیدہ مذاکرات کا سلسلہ شروع کر نے کے لئے طا لبان کی کمیٹی کے گرین سگنل کے منتظر ہیں،عرفان صدیقی،طالبان کی نامزد کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو روز میں بلالیا جائے گا‘ پروفیسر ابراہیم، طالبان بہت جلد مذاکرات کیلئے اپنی 9 رکنی کمیٹی کا اعلان کریں گے، مولانا سمیع الحق

بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک کی بجائے منڈیوں تک بلا امتیاز ر سائی دینے پر غور،باہمی تجارت کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کسی غیر متنازعہ متبادل نظام پر غور کیاجاسکتا ہے،وزیرتجارت کی تصدیق،تاحال بھارت کا موقف سامنے نہیں آیا،ذرائع

مشرف کی 7فروری کو پیشی کا امکان بھی مسترد،مشرف کوئی عام شخص نہیں کہ فوج ایسے ہی انہیں پولیس کے حوالے کردے گی‘ احمد رضاقصوری

17وفاقی وزارتوں اور محکموں کے ملازمین کی صوبوں کو منتقلی کا فیصلہ، قانون سازی10 فروری کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کی جائے گی،ذرائع

مشرف غداری کیس ‘ چوہدری شجاعت کو شامل تفتیش کرنے پر غور‘ پراسیکیوشن نے سوچ بچار شروع کردی

الطاف حسین کی کردار کشی کرنے والے ”گورے انگریزوں“ کو بہت جلد اپنا بیان واپس لینا پڑے گا، رابطہ کمیٹی

توقیر صادق کے خلاف اربوں روپے کے کرپشن سکینڈل میں حتمی ریفرنس (کل) دائر کرنے کی تیاریاں مکمل،شواہد اکٹھے کر لئے گئے،یوسف رضاگیلانی سمیت جو ملزم بار بار طلب کئے جانے کے باوجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے ان کے مستقبل کا فیصلہ بھی اب عدالت ہی کرے گی،ذرائع نیب

طالبان کی جانب سے نامزد کردہ پانچ رکنی کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہیں،پرویز خٹک،امن کی خاطر جو بھی قدم بڑھائے گا ہم ان کا ساتھ دیں گے ،عمران خان نے کور کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس میں طالبان کی جانب سے نامزد کردہ کمیٹی سمیت ملکی صورت کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے، ہم نے جے یوآئی(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے تفصیلی بات چیت کی ہے، جس میں ملک کی موجود ہ صورتحال اور طالبان سے مذاکرات سمیت اہم امور زیر بحث آئے، "صحت کا انصاف" پروگرام کے ذریعے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک اور وعدہ پور ا کیاہے، میڈیا سے بات چیت

عمران خان طالبان کی کمیٹی کا حصہ نہیں بن سکتے،اعجاز چوہدری،مذاکرات کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے،میڈیا سے گفتگو

عد ل وانصاف کے بغیر امن میسر نہیں آسکتا،منورحسن، جہاں ظلم ، ناانصافی اور زیادتی ہوگی وہاں انار کی اور انتشار پھیلے گا ، امریکی بالادستی سے نکلے بغیر امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے ، اسلامی جمعیت طلبہ کے61 ویں سالانہ اجتماع سے خطاب

امریکہ پوری دنیا میں اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے،مولانا فضل الرحمن،مذاکرات بارے عوام کو قبائلی جرگہ پر اعتماد ہے تو پھر نظر انداز کیوں کیا جارہا ہے،طالبان کی جانب سے باہر سے نام لئے گئے ،آج کے اجلاس میں ان ناموں پر غور کرینگے، فیصل آباد میں پریس کانفرنس

پولیو مہم کو موثر اور کامیاب بنانے کیلئے حکومت نے امام کعبہ کی خدمات حاصل کرلیں، جلد دورہ پاکستا ن کا امکا ن ، امام کعبہ اس تاثر کو زائل کرینگے کہ پولیو کے قطرے حرام ہیں، ذرائع

آئندہ حکومت کسی کی بھی ہو پاکستان سے دوستی کا سفر جاری رہے گا‘ بھارتی وزیر خارجہ،مسئلہ کشمیر کا حل خود بھارت کے اپنے مفاد میں ہے‘ دونوں پڑوسی ملکوں کو خطے میں امن کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے‘ بلوچستان میں دہشت گردی کا پاکستانی الزام بے بنیاد ہے‘ سلمان خورشید

دفاع پاکستان کونسل کا حکومت ،طالبان مذاکرات کے حوالے سے اہم اجلاس آج طلب ،آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیاجائیگا

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، عمران خان صدارت کریں گے ،اجلاس میں عمران خان کی طالبان مذاکراتی ٹیم میں شامل ہونے یا نہ ہونے بارے فیصلہ کیا جائیگا

سرینگر‘ مظفرآباد بس سروس 17 روز معطل رہنے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگی،مقبوضہ کشمیر میں پھنسے ہوئے 49 ٹرکوں کی واپسی کیلئے کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
بنوں میں ایف سی کے قافلے پر بم دھماکے کےبعد ملک بھر میں بم دھماکوں‌کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد فوج نے وزیرستان میں بمباری میں متعدد طالبان رہنمائوں‌کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے، سیاسی رہنما طالبان سے مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دے رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں دہشتگردی کا حل مذاکرات ہے یا فوجی آپریشن؟۔
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں‌ کیخلاف فوجی کارروائی ہی بہتر حل ہے۔
اپنے لوگوں‌ پر فوج کشی سے کچھ حاصل نہیں‌ہو گا، مذاکرات کے ذریعے دہشتگردی کو روکا جا سکتا ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔