بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

تازہ ترین خبریں

طالبان کی مرکزی شوری کا اجلاس، حکومتی کمیٹی میں شامل میجر ریٹائرڈ عامر ، رستم شاہ مہمند پر تحفظات کا اظہار، 22 شرائط پر مشتمل فہرست تیار ، اجلاس آج بھی جاری رہے گا

طالبان ذرائع کے مطابق ہفتے کو بھی طالبان کے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا، اور بعد میں ڈپٹی امیر شیخ خالد حقانی کی سربراہی میں شوری کا مرکزی اجلاس شروع ہوا، جو اب تک جاری ہے، اس اجلاس میں طالبان کے دونوں شوری کے علاوہ چھوٹوں بڑے گروپ کمانڈروں نے شرکت کی، اجلاس میں حکومتی کمیٹی کے 2 ناموں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا،جن میں میجر عامر  اور رستم شاہ مہمند کا نام شامل ہے، اجلاس میں گروپ کمانڈروں کی دی گئی تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور 22 شرائط کی فہرست تیار کر لی گئی، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران طالبان سربراہ مولوی فضل اللہ بھی موجود تھا، اجلاس کو کل تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے، توقع ہے کہ اتوار کو طالبان کی طرف سے کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا، کمیٹی کا اعلان ہوتے ہی دونوں اطراف سے ملاقاتوں کا آغاز ہو جائے گا، جن کیلئے دونوں اطراف سے تیاریاں کی جا رہی ہیں، طالبان رہنمائوں نے جید علما کرام اور سیاسی شخصیات سے رابطے کر رہے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ طالبان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، سینئر وزیر خیبرپختونخوا سراج الحق ، جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق سمیت متعدد رہنمائوں کو بطور معاونین شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

طالبان سے مذاکرات کامیاب ہو تے ہیں تو ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا‘حمزہ شہبازشریف.... پرویز مشرف کے مستقبل کا فیصلہ عدالتیں کریں گی‘پرویزمشرف کے حوالے سے صرف یہی کہوں گا ’سینئر صحافی اختر حیات کو پنجاب حکومت کی جانب سے 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ‘ایمرااور اینکا کوسالانہ گرانٹ دینے کی تقریب سے خطاب
چیئرمین پی سی بی کا آئی سی سی بگ تھری کے معاملے پر پیٹرن چیف وزیر اعظم نواز شریف کو خط ، صورتحال سے مکمل آگاہی دینے اور مشاورت کیلئے ملاقات کا وقت بھی مانگ لیا ‘ ذرائع
عدلیہ آئین کے مطابق بلا خوف و خطر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی‘ چیف جسٹس آف پاکستان ،انصاف کی فراہمی میں بنچ اور بار کا کردار انتہائی اہم ہے ‘ جسٹس تصدق حسین جیلانی کا ہائیکورٹ بار سے خطاب
کالعد م تحریک طالبان کاجے یو آئی (س)کے سربراہ سے رابطہ ،طالبان مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں ،امید ہے حکومت بھی اسی طرح کا مظاہرہ کریگی‘ سمیع الحق کی رابطے کی تصدیق،مولانا سمیع الحق کا نام شامل کرنے کے مطالبے پر کچھ نہیں کہہ سکتے ،صورتحال واضح ہونے کے بعد رد عمل دینگے‘ ترجمان

آج کا اخبار

غداری مقدمہ ،سابق آمر پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، بیرون ملک علاج کی استدعا کو مسترد ، 25لاکھ روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ،سات فروری کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات ، آئی جی اسلام آباد کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ داخل کروانے کی بھی ہدایت جاری،جنرل پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے فیصلے کو جانبدارانہ قرار دے دیا

سابق آمر پرویز مشرف کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت غداری مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سابق صدر کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں اور سات فروری کو ملزم پرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

وزیراعظم نے طالبان سے مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی کو گائیڈ لائن دے دی،مذاکراتی عمل کو فوری طور پر شروع کیا جائے‘ وزیراعظم کی کمیٹی کو ہدایت،عرفان صدیقی کمیٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر‘ وزیر داخلہ اور وزیراعظم کو پیشرفت سے براہ راست آگاہ کریں گے‘ وزیر داخلہ کی کمیٹی کو بریفنگ‘ بات چیت کے ذریعے امن قائم کرنا چاہتے ہیں‘ کمیٹی کو بات چیت کا مکمل اختیار ہوگا، وزیر دا خلہ کمیٹی کو مطلوبہ و سائل اور خفیہ معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، وزیراعظم نواز شریف ،چوہدری نثار کی کمیٹی کو حکومتی اقدامات پر بریفنگ،مذاکراتی کمیٹی نے طالبان سے بات چیت کیلئے مذاکرات کرنے والے نمائندوں کے نام طلب کرلئے ،عرفان صدیقی

عوامی خدمت میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کا کردار دوسری پارٹیوں کیلئے مشعل راہ ہونا چاہئے، وزیراعظم، منصوبہ حکومت سندھ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے، ملکی ترقی و خوشحالی‘ امن قائم کرنے‘ غربت اور بیروزگاری ختم کرنے کا معاملہ آئے تو اس وقت تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک ہوجانا چاہئے، تھر میں تقریب سے خطاب ،تھرکول منصوبے سے سندھ میں ترقی ہوگی، آصف علی زرداری، آج کندھے سے کندھا ملا کر نہیں چلے تو مستقبل میں کبھی نہیں ساتھ چل سکیں گے ،سابق صدر

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی 3رکنی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس جمعے کے روز بھی جاری رہا، گروپ کمانڈروں کی طرف سے حاجی عبدالوہاب ، مولانا سمیع الحق ، داکٹر عبدالقدیر خان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی نمائندوں کو مذاکراتی عمل میں شامل کر نے کی تجویز پر غور

کوئٹہ ،ضلع آواران کے علاقے جھاؤمیں زلزلہ متاثرین بحالی ٹیم کی سیکورٹی پرمامور فرنٹیئر کور بلوچستان کی گشتی پارٹی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 4اہلکار شہید، 3زخمی

الطاف حسین برطانوی شہری ، انکے خلاف ہونے والی تحقیقات برطانیہ کا اندرونی معاملہ ہے،سید خورشید شاہ ،عدالت کی جانب سے مشرف کی پیشی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اس سے قبل ما ضی میں دو منتخب وزیر اعظم بھی عدالت میں پیش ہو چکے ہیں ،آج جب عدلیہ پرویز مشرف کو بلا رہی ہے تو انہیں بھی پیش ہو نا چاہئے، طالبان سے مذاکراتی ٹیم کا اعلان وفاقی حکومت کا خوش آئندہ فیصلہ ہے‘ مذاکرات ناکام ہوئے تو ن لیگ کی حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی‘ سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

حکومت نے پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو معیشت کا بیڑا غرق ہو جائیگا، اپوزیشن اراکین ،بلوچستان میں ہونے والی لاشوں نے قوم کو اضطراب میں مبتلا کر دیا‘اگر یہ واقعہ کسی اور مہذب معاشرے میں رونما ہوتا تو ایک قیادت کھڑی ہو جاتی،عالیہ کامران ،موجودہ حکومت کاکام صرف قوم کو الجھانا رہ گیا، اسد عمر ، سندھ فیسٹیول پر بلاول بھٹو زرداری مبارکباد کے مستحق ہیں،ماوری میمن اور دیگر کا نقطہ اعتراض پر اظہار خیال

عمران خان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی ملاقات ، مذاکراتی عمل سے عوام اور میڈیا کو باخبر رکھا جائے، سربراہ تحریک انصاف

چینی کارکنوں کی حفاظت کیلئے ہرقسم کے اقدامات کئے جائیں گے ،چوہدری نثار علی خان ،وزارت داخلہ غیرملکی خصوصاًچینی کارکنوں کی حفاظت کیلئے ٹاسک فورس کومزیدمضبوط کرے ،وزیرداخلہ کی چینی سفیرسے ملاقات میں وزارت داخلہ کوہدایت

لاپتہ افراد کیس،پنجاب پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،معاملہ پہلی مرتبہ عدالت نہیں آیا۔ عدالتوں میں آ کرایسا کرنا ہے تو یہی کہوں گا کہ پولیس اپنی ڈیوٹی درست انجام نہیں دے رہی،جسٹس جواد ایس خواجہ

اسلام آباد،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خاموشی سے عوام پربجلی گرادی،200سے زائدیونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی ختم کرکے 300ارب کابوجھ ڈالنے کی منظوری

نواز شریف اور آصف زرداری کا اکٹھا بیٹھنا ملک کیلئے اچھا اقدام ہے،فضل الرحمن ، قبائلی علاقوں کے روایات کو مد نظر رکھا جائے، میڈیا سے گفتگو

ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتل سامنے آ نی چاہیے، بلیغ الرحمن ، دیکھنا پڑے گا پاکستان کے ساتھ برطانیہ کا ملزمان کے حوالے سے معاہد ہ ہے یا نہیں ، وزیر مملکت برائے داخلہ

مدارس نصاب کو معیاری بنانا وزارت مذہبی امور کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ، آئندہ حج سیزن کے لیے حج پالیسی کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ کوئی کمی یا کوتاہی نہ رہے ،سردار محمد یوسف، وفاقی حکومت نے کنٹرول جنرل آف پرائسز کے اختیارات صوبائی حکومتوں ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز اور تمام ضلعی رابطہ افسران پر عائد کی گئی ہے ، راؤ محمد اجمل خان،خوراک و زراعت کے تخمینے کے مطابق 30سے 40 فیصد اناج ، سبزیاں اور پھل ہر سال دنیا میں ضائع ہورہے ہیں،رجب علی بلوچ و دیگر کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

اشرف محمود وتھرا قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک مقرر

حکومت کی عملداری کے قیام کیلئے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،رچرڈ اولسن

مشرف کے امریکہ کے سامنے ڈھیر ہونے کی وجہ سے ڈرون اور خود کش حملوں کا عذاب قوم سہ رہی ہے ۔ خواجہ سعد رفیق، ملک کو ملٹری سٹیٹ بنانے والا مشرف خدا کی پکڑ میں ہے جو بہت سخت ہوتی ہے ، حسینہ واجد کی بنگلہ دیش میں پاکستانی حامیوں کیخلاف کارروائیوں پر تشویش ہے یہ غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے،میڈیا سے گفتگو

مشرف کے پاس عدالت میں پیش ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں‘ قانونی ماہرین،وہ سپریم کورٹ میں لیو ٹو اپیل کر سکتے ہیں‘ سعید الزمان صدیقی،حتمی فیصلے تک سپریم کورٹ میں اپیل نہیں ہوسکتی‘ جسٹس طارق

مسئلہ کشمیر کا حل خود بھارت کے مفاد میں ہے،بھارتی سیکریٹری خارجہ ،کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں،پاکستان اور بھارت کو تیسرے ملک کی مداخلت کے بغیرمسئلے خود حل کرنا ہوں گے، پاکستانی میڈیا کے وفد سے بات چیت

جسٹس دوست محمد خان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا،چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے حلف لیا‘ سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 17 ہوگئی‘ جسٹس فصیح الملک چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر

امریکہ، طالبان اور پاکستانی حکومت جنگ بندی کا اعلان کریں،امریکہ ڈرون حملے، طالبان خودکش حملے اور حکومت ملٹری آپریشن روک دے،جماعت اہلسنّت کے ایک سو پچاس علماء و مشائخ کی اجتماعی اپیل

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
بنوں میں ایف سی کے قافلے پر بم دھماکے کےبعد ملک بھر میں بم دھماکوں‌کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد فوج نے وزیرستان میں بمباری میں متعدد طالبان رہنمائوں‌کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے، سیاسی رہنما طالبان سے مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دے رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں دہشتگردی کا حل مذاکرات ہے یا فوجی آپریشن؟۔
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں‌ کیخلاف فوجی کارروائی ہی بہتر حل ہے۔
اپنے لوگوں‌ پر فوج کشی سے کچھ حاصل نہیں‌ہو گا، مذاکرات کے ذریعے دہشتگردی کو روکا جا سکتا ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔