بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

تازہ ترین خبریں

ہمیں ملک کی سالمیت سب سے زیادہ عزیز ہے ،دہشتگردی کو ہر صورت ختم کرینگے ،وزیر اعظم نواز شریف ،مستونگ میں زائرین کی بس پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائیگی ، حکومت زائرین کو فضائی اور بحری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے ،پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلائی جائینگی ، وزیر اعظم کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے گفتگو

وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کی سالمیت سب سے زیادہ عزیز ہے ،دہشتگردی کو ہر صورت ختم کرینگے ، مستونگ میں زائرین کی بس پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائیگی ، حکومت زائرین کو فضائی اور بحری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے ،پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلائی جائیگی ۔وہ جمعرات کو کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کے اراکین و دیگرشرکاء کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زائرین کو فضائی اور بحری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ زائرین کے لئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلائی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فرقہ واریت قتل وغارت اورامن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے سنگین مسائل درپیش ہے ۔ امن وامان کا مسئلہ صرف بلوچستان کا نہیں پورے ملک کودرپیش ہے اس پر جلد قابو پانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے شکار ہونے والے بلوچستان کے عوام یہ نہ سمجھیں کہ ہم اکیلے ہیں بلکہ حکومت اور پوری قوم ان کے درد و غم میں برابرکے شریک ہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

لاہور میں شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ اور موٹروے بند، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
الطاف حسین اور ایم کیوایم کو نقصان پہچانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر میڈیا ٹرائل کیاجارہا ہے، بی بی سی کی دستاویزی فلم بددیانتی پر مبنی ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل اور تحقیقات کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بے بی افضاء کے لیپ ٹاپ اور الطاف حسین کے جمع کردہ کوائن کو منی لانڈرنگ اور تحقیقات کا حصہ بنایاجارہا ہے ،ڈاکٹرعمران فاروق کیس میں جن دو افرادکا نام لیاجارہا ہے ان کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے اورنہ ہی عاطف صدیقی نامی شخص کوایم کیوایم جانتی ہے، ایم کیوایم کے مخالفین کی جھوٹی اطلاعات پر عمل کرنے کے بجائے برٹش پولیس اور اتھارٹیز خود اپنی معلومات اکھٹی کریں ،بیرسٹرفروغ نسیم،پرہجوم پریس کانفرنس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ڈاکٹرمحمدفاروق ستاراوربیرسٹرفروغ نسیم کاخطاب ۔ تفصیلی خبر
ڈیرہ اللہ یار، مقامی ہوٹل کے قریب دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 16افراد زخمی ،دھماکہ ٹائم بم ڈیوائس سے کیا گیا ، شدید زخمیوں کو لاڑکانہ اور جیکب آباد سول ہسپتال منتقل
آئندہ تین سالوں میں ہزاروں میگا واٹ سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی،چوہدری برجیس طاہر ، آزادکشمیر حکومت کے غیر ترقیاتی اخراجات 81فیصد ہیں ، ایک لاکھ بچے کھلے آسمان تلے بے یارومددگارہیں،وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان

آج کا اخبار

وزیراعظم کا ایک بار پھر طالبان سے مذاکرات کا اعلان،چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، قوم پردہشت گردی کا عذاب ایک غیر آئینی حکومت اورایک آمر کے فیصلوں کا نتیجہ ہے،سیاسی قیادت اپنی آراء اور تجاویز دے ہم مل کر مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں،حکومت کا بنیادی فریضہ ہے کہ عوام کو خوف سے نجات دلائے، اُن کو جان کا تحفظ حاصل ہو،پاکستان سے سعودی عرب تک تمام علما متفق ہیں کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں،مذاکرات کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کی وارداتوں کو فوری طور پر بندہوجانا چاہیے کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی سا تھ ساتھ نہیں چل سکتے ،وزیراعظم نوازشریف کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان، 4رکنی کمیٹی میں عرفان صدیقی  میجر عامر  رحیم اللہ یوسفزئی اور رستم شاہ مہمند شامل

وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایک بار پھر طالبان سے مذاکرات شروع کرنے اور اس مقصد کیلئے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کا یہ عذاب گزشتہ چودہ سال سے برداشت کر رہی ہے۔بنیادی طور پر یہ ایک غیر آئینی حکومت اورایک آمر کے فیصلوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے پاکستان کو فساد کا گھر بنا دیا۔سیاسی قیادت اپنی آراء اور تجاویز دے ہم مل کر مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں

اصل مذاکرات حکومت اور طالبان نمائندوں کے درمیان ہونگے،ہم صرف رابطہ کار ہیں،ارکان حکومتی کمیٹی، کچھ لوگ جنگ بندی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرینگے لیکن ہمیں مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے جنگ بندی کرنی چاہیے،رستم شاہ مہمند،وزیراعظم کی درخواست پر امن کمیٹی میں شمولیت اختیار کی،رحیم اللہ یوسفزئی،حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل کھلے دل سے کرنا چاہتی ہے، عرفان صدیقی ،تحریک طالبان پنجاب کا وزیراعظم محمد نواز شریف کے مذاکرات کے فیصلے کا خیر مقدم،حکومت کی طرف سے مذاکراتی ٹیم کے اعلان کا شوری اجلاس میں سنجیدگی سے جائزہ لینگے،کالعدم تحریک طالبان، ہم سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، ماضی میںآ نے والے قاصدوں کا احترام کیا اور ان کو مثبت جواب دیے ہیں،شاہد اللہ شاہد

کراچی ، ناظم آباد میں یکے بعد دیگرے2بم دھماکوں اور نارتھ ناظم آباد میں خودکش حملہ، رینجرز اہلکار سمیت3افراد جاں بحق ،10 زخمی، علاقے میں خوف وہراس ،پولیس ،رینجرز کی اضافی نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب،کو جائے وقوعہ سے انسانی اعضاء اور موٹر سائیکل کے پرزے اکھٹے کر لئے گئے،ینجرز ہیڈکواٹر کی اطراف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لئے بند

آئین کے تحت تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے‘ اگر کوئی ادارہ غیر فعال ہوگا تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی‘چیف جسٹس،سابق آرمی چیف نے تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے ایمرجنسی خود لگائی تھی‘ سابق وزیراعظم نے سمری نہیں بھیجی،ججز پر متعصب ہونے کا الزام تو لگایا جاتا ہے ثبوت نہیں دئیے جاتے‘ جسٹس تصدق حسین جیلانی کے ریمارکس،مشرف اپنی مرضی کا بنچ اور فیصلہ چاہتے ہیں تاکہ وہ ایک بار پھر آئین کو روند سکیں‘ جسٹس جواد ایس خواجہ،شریف الدین پیرزادہ کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر متعصب ہونے کا الزام عدالت نے مسترد کردیا،ابراہیم ستی کی جانب سے سابق وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط کے مندرجات عدالت میں پیش ‘ سپریم جوڈیشل کونسل کا ادارہ غیر فعال ہوگیا‘ججوں کو ہر قسم کے احتساب سے بالاتر سمجھ لیا گیا‘ معاشی نظام تباہ ہوکر رہ گیا‘ غیر ضروری ازخود نوٹسز نے بھی اداروں کی کارکردگی کو بے حد متاثر کیا‘ ریاست کے تین ستون اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام نہیں کرررہے تھے‘ ابراہیم ستی،دلائل مکمل ہونے کے بعد آج فیصلہ جاری کئے جانے کا امکان

کھل کر حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے اپوزیشن کبھی اس پر سیاست کرتی نظر نہیں آئے گی،خورشید شاہ،عمران خان کاطالبان سے مذاکرات کے اعلان کا خیرمقدم، حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی، ان گروپوں کو الگ کیاجائے جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، وزیراعظم کو ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں آپ کو ”مس“ کررہے تھے،عمران خان،مذاکراتی عمل کیلئے کوئی مقررہ دورانیہ ہونا چاہئے،خورشید شاہ،وزیراعظٰم کا اتفاق، مذاکرات کی بات کرتے ہوئے دورانیہ کی بات کو مناسب نہیں سمجھا،مذاکرات کے آغاز کے بعد اس پر بات ہو سکتی ہے،نوازشریف

35 لاپتہ افراد کیس، وفاقی اور کے پی کے حکومت سے پیشرفت رپورٹس طلب، ریاست کے کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کی پامالی نہیں ہونے دینگے، جسٹس جواد،مزید تحمل کا یارا نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومت کے اختیارات سے معاملہ تجاوز کرچکا ہے توعدالت کو بتا دیں،ریمارکس

مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے تیار ہیں ، بھارت ، نواز شریف بھارت سے تعلقات میں سنجیدہ ، وقت آگیا ہے کہ پرانی سوچ ترک کرکے نئے راستے پر آگے بڑھا جائے ، دونوں ممالک کی قیادت کو تعلقات کی بہتری کیلئے اہم فیصلے اور جامع مذا کرات کو بحال کرنا ہوگا ، بھارت پاکستان کے راستے ایران اور وسط ایشیا سے گیس لینے کے لیے تیار ہے ۔ تجارتی تعلقات کی رسائی میں توسیع ہونی چاہیے، فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے اس سے کشیدگی کا ماحول بنتا ہے ، پاکستان دہشتگردی کے ہاتھوں بری طرح شکار ہمیں اسکا احساس ہے، بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی صحافیوں سے گفتگو

کوئٹہ،افغانستان کے ممتاز عالم دین سبزل روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق

حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے حوالہ سے جے یو آئی (ف) کو اعتماد میں نہ لیا،مولانا فضل الرحمان کاقومی اسمبلی میں انکشاف،تعاون کی یقین دہانی، ماضی میں پارلیمنٹ اور سیاسی حکومتیں فیصلے کرتی رہی ہیں لیکن ان پر کوئی عملدرآمد نہ ہوا،حکومت اگر مذاکرات کا فیصلہ کرچکی ہے تو لب و لہجہ بھی ویسا ہی اختیار کرے،اعتدال کے ساتھ بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانا ضروری ہے،اگر کسی کو اعتراض تھا تو وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیتے، قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر خطاب، صحافیوں سے گفتگو

پرویز مشرف کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست کی سماعت کے باعث سنگین غداری مقدمہ کی سماعت روکنے کی استدعا مسترد،سپریم کورٹ نے کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کیا اس لئے سماعت نہیں روکی جا سکتی ،جسٹس فیصل عرب، پراسیکیوٹر کی طرف سے اے آئی ایف سی کے سربراہ کی طلبی اورتفصیلی میڈیکل رپورٹ پر اعتراضات کی درخواستوں پر سابق صدر کے وکیل کو نوٹس جاری

طالبان سے مذاکرات پر پارلیمانی جماعتوں کو باخبر رکھنے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ ،وزیرداخلہ کی اسمبلی اجلاس میں عمران خان، شیخ رشید ،فضل الرحمان اور دیگر سے ملاقاتیں

لاہور،طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومت کاسیزفائر،پنجاب میں جاری سرچ آپریشن روک دیاگیا

پاکستان آرپار تجارت بحال کرنے میں سنجیدہ نہیں‘ بھارت کا الزام،الزامات اور حیلے بہانوں سے معاملات حل نہیں ہوں گے‘ تجارت بحالی میں رکاوٹ بھارتی الزامات ہیں‘ پاکستان

7016 پاکستانی دنیا کی مختلف جیلوں میں قید ہیں ، سعودی عرب میں پا کستانی سفارتخانہ کی کاوشوں سے 8 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو روزگار پر دوبارہ مستقل کردیا گیا ہے، بیرون ممالک میں پاکستانی ایسے جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں جن کا دفاع کرنا مشکل ہوجاتا ہے، دہشت گردی کے خاتمے تک ملک میں سیاحت کو فروغ نہیں دیا جاسکتا ، پی ٹی ڈی سی میں قواعد کے خلاف بھرتیوں کا معاملہ نیب کو بھجوایا جارہا ہے ، قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزراء کے جوابات

ایم کیوایم کی طرف سے مذاکرات کی مخالفت،مذاکراتی کمیٹی پر تحفظات ہیں ،وزیراعظم کے بیان پر دلی دکھ ہوا ،حیدر عباس،وزیراعظم بات چیت کا آپشن بہتر سمجھتے ہیں تو پھر ان کیلئے دعا کے علاوہ اور کیا کیا جاسکتا ہے؟فاروق ستار

حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے، اسحاق ڈار ،روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دےئے جانے کے لئے ضروری ہے کہ پاکستانی تاجروں کے بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کے اند ر تکنیکی تعلیم کو فروغ دیا جائے اور ہنر مند افراد پیداکئے جاسکیں،مختلف وفود سے گفتگو

گلگت بلتستان سے 59 ہزار میگاواٹ بجلی اور صرف دریائے سندھ سے 45 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، آزاد جموں و کشمیر میں جاری بجلی کے منصوبوں سے 8671 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی اگر موثر پالیسی کے مطابق دونوں منصوبوں پر کام کیا جائے تونہ صرف ملکی ضرورت کو پورا کیا جاسکتا ہے بلکہ کثیر تعداد میں زر مبادلہ کمانے کے ساتھ ملک میں پانی کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے،سیکر ٹری امور کشمیر کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کو بریفنگ

نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے ساڑھے چھ ارب روپے کے مضاربہ مشارقہ سکینڈل کے مرکزی کردار مفتی احسان کے خلاف عبوری ریفرنس کی منظوری دیدی، بزنس ٹرین کے ٹھیکہ میں کروڑوں روپے کینقصان ،شعبہ مواصلات و تعمیر ات پنجاب میں جعلی ادائیگیوں اور سابقہ پرنسپل بولان میڈیکل کالج کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور خورد برد کے الزامات پر تین الگ الگ انکوائریوں کا فیصلہ

طالبان سے مذاکرات کیلئے طالبان ہی کو بھیجا جارہا ہے‘ بلاول بھٹوزرداری،کمیٹی کے اراکین کا جان کر دھچکا لگا یہ تو سابق مڈنائٹ جیکال ہیں‘ چیئرمین پی پی پی کا ٹوئیٹر پیغام

افغان قوم نے آج تک کسی کا قبضہ قبول نہیں کیا،ایک سپر پاور کے بعد دوسری کو شکست کا سامنا ہے، اپنے مسائل بھی انہیں خود ہی حل کرنا ہیں، افغانی بھائیو ں کو جب بھی ضرورت ہوئی پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہوگی، ہمسائیہ و تمام ممالک اور بیرونی مزاحمت کار گروپ افغانستان سے نکل جائیں اور مداخلت بند کردیں تو امن قائم ہوجائیگا،دنیا کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہے، افغانستان میں امن و مفاہمت کانفرنس کے شرکاء کا خطاب، اسامہ شہید الشہداء ہے، بن لادن نے امہ کی خدمت کی ہے، امریکہ اسامہ پر کوئی مقدمہ قائم نہیں کرسکا، سید منور حسن

صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ بھر پورمعاونت کرے گی ،پرویز خٹک،امن کے لیے جو بھی سنجیدہ کوشش کی جائے گی صوبائی حکومت بھر پور تعاون کرے گی، وزیر اعظم نواز شریف نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ملاقات میں اعتماد میں لیا تھا، مذاکراتی ٹیم سنجیدہ ، قابل، غیر جانبدار اور سمجھ دار اور خطے کے ماہرین پر مشتمل ہے ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی میڈیا سے گفتگو

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا پاک افغان سرحد پر مینجمنٹ سسٹم نہ ہونے پر تشویش کا اظہار، فوری بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب ، جرگہ سسٹم بحال کرنے کی سفارش،جب تک سرحد پر سرگرمیوں کو کنٹرول نہیں کیا جائے گا الزام تراشی جاری رہے گی ۔ بھارت کے افغانستان سے معاہدے اندرونی معاملہ ہے اس کا پاکستان پر اثر نہیں ہوگا ۔ اویس لغاری

ترک فضائیہ کے کمانڈرکا پی اے ایف اکیڈ می ا و رپی اے سی کامرہ کا دورہ ، اکیڈمی کے تنظیمی اور تربیتی ڈھانچے کے بارے بریفنگ میں شرکت، کالج آف فلائنگ ٹریننگ اور کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ کا دورہ ، تربیتی سہولیات اور ائیروسپیس اور ایوی اونکس لیبارٹریز کو بھی دیکھا، ترک وفد کا پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ ، PACبورڈاور اس کی فیکٹریوں کے کام سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، JF-17اورSuper Mushshak کی تیاری کے آخری مراحل اور فلائٹ ٹیسٹنگ کی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہا ر

اسلام آباد،کوہستان ویڈیوکیس میں دکھائی جانیوالی پانچوں لڑکیوں کو قتل کردیاگیا،قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے،فرزانہ باری

پاکستان میں توانائی کے بڑے وسائل ہیں جن سے ملک میں تیز تر اقتصادی ترقی وخوشحالی لائی جاسکتی ہے؛ امریکی وزیر توانائی ڈاکٹر ارنسٹ مونیز ، امریکہ قابل تجدید توانائی کے شعبے کی مزید ترقی کیلئے پاکستان کوتیکنیکی معاونت فراہم کرے گا،وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے ملاقات

القاعدہ کا خاتمہ کردیا مگر چھوٹے چھوٹے گروپ مختلف ملکوں میں جڑیں پکڑ رہے ہیں جو خطرہ بن سکتے ہیں،مقابلہ کیلئے حلیف ملکوں کو مستحکم بناتے رہیں گے،بارک ،دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرون حملوں میں کمی کی ہے ورنہ متاثرہ ملکوں سے ہمیں بھی خطرہ ہو سکتا ہے،12سال سے جاری افغان جنگ ختم کر رہے ہیں اورگوانتانامو جیل بھی بند کر دینگے،ایران کو دس سال میں پہلی مرتبہ جوہری ہتھیارکی طرف سے پیشرفت سے روک دیا ،ایران کے خلاف مزید پابندیوں کا کوئی اور بل میرے پاس بھیجا گیا تو اسے ویٹو کر دوں گا،صرف انٹیلی جنس اور فوجی کارروائی کے ذریعے دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتے بلکہ ہمیں آئینی نظریات پر بھی کاربند ہونا اور دنیا کے سامنے مثال بننا ہوگا،امریکی صدر باراک اوباما کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب

پاکستان نے ایٹمی اثاثوں سے متعلق امریکی اخبار میں شائع رپورٹ مسترد کردی،پاکستان بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے مقرر کردہ قواعد اور معیار پر عمل پیرا ہے،اس کے جوہری اثاثے محفوظ ہیں اور انکو درپیش تمام خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،دفتر خارجہ

نوشہرہ،جہانگیرہ میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے نائب امیرخالدحقانی کے بھائی عبدالوہاب گرفتار،خفیہ اطلاع پرکارروائی میں ایک دہشتگردکوگرفتارکیاگیا،جس کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ،میڈیارپورٹس

پاکستان سکول نہ جانے والے بچوں کی آبادی والادوسرابڑاملک بن گیا،اقوام متحدہ،نائیجیریادوسرے نمبرپرہے ،پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد54لاکھ ہوگئی ،گلوبل رپورٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
بنوں میں ایف سی کے قافلے پر بم دھماکے کےبعد ملک بھر میں بم دھماکوں‌کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد فوج نے وزیرستان میں بمباری میں متعدد طالبان رہنمائوں‌کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے، سیاسی رہنما طالبان سے مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دے رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں دہشتگردی کا حل مذاکرات ہے یا فوجی آپریشن؟۔
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں‌ کیخلاف فوجی کارروائی ہی بہتر حل ہے۔
اپنے لوگوں‌ پر فوج کشی سے کچھ حاصل نہیں‌ہو گا، مذاکرات کے ذریعے دہشتگردی کو روکا جا سکتا ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔