بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

تازہ ترین خبریں

کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس موبائلوں پردستی بم حملہ اور فائرنگ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق، بم حملے، فائرنگ مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ کے باہر ہوئے

کراچی کے علاقے لانڈھی  میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں 3 اہلکاروں سمیت4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ لانڈھی تھانے کی حدود میں ہی فائرنگ کےدوسرے  واقعے میں بھی 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پہلا واقعہ  لانڈھی نمبر 6 میں پیش آیا جہاں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق موبائل پر سڑک کی دوسری جانب سے نامعلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا،حملے کے نتیجے میں پولیس موبائل تباہ ہوگئی اور ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے 2 اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

جوڈیشل افسران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ،پراسیکیوشن اورتفتیشی ادار وں کی طرف سے ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوتاہی کی صورت میں آگاہ کیا جائے‘ جسٹس عمر عطا بندیال
شہباز شریف کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ پر امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس، انسداد دہشت گردی فورس امن و امان کے قیام و سماج دشمن کے خلاف انتہائی موثر ہتھیار ثابت ہوگی، وزیر اعلیٰ پنجاب، غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیں، امن وامان کی صورتحا ل کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا،انسداد دہشت گردی فورس کی تربیت کے لیے علیحدہ سکول بنایاجائے گا،فورس کا پہلا بیچ رواں سال تک تربیت کا عمل مکمل کرلے گا ،دوران ایلیٹ فورس کو انسداد دہشت گردی فورس کے طورپر استعمال کیا جائے گا، ایلیٹ فورس کو اس کے حقیقی چارٹرکے مطابق فرائض تفویض کیے جائیں گے ، شہباز شریف
عمران خان نے انڈر 17کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور صحت کا انصاف مہم کا آغاز کر دیا،کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت بہترین کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کیلئے تیار کیا جائیگا،صحت کا انصاف پروگرام کے تحت تین ماہ میں پشاور کے آٹھ لاکھ بچوں کیلئے 9بیماریوں سے بچاؤ کی کٹ فراہم کی جائیگی، رضا کاروں کے سفری اخراجات،کھانے کے اخراجات اور سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہو گی،عمران خان ،خیبر پختونخو ااور فاٹا کے نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے، کسی نے صحیح طرح سے سامنے لانے کی کوشش نہیں کی،شکیل آفریدی اور سی آئی اے نے پولیو مہم کی آڑ میں جو کیا اس سے لاکھوں پاکستانی بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں،چیئرمین تحریک انصاف کی صحافیوں سے گفتگو/ تقریب سے خطاب
حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے صوبے میں جلد امن قائم ہو جائے گا،شوکت یوسفزئی،صوبے میں امن و امان کے قیام ، عوام اور ڈاکٹروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر منصوبہ بندی کر لی ہے،صوبائی وزیرصحت کاپشاورمیں تقریب سے خطاب،صوبائی حکومت کی طرف سے صحت پالیسی اور لوکل گورنمنٹ پالیسی بارے مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،سیکرٹری داخلہ

آج کا اخبار

پرویز مشرف کی صحت سے متعلق تفصیلی میڈیکل رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش،سابق صدر کی زندگی بچانے کے فوری انجیو گرافی ناگزیر ہے پرویز مشرف امریکہ میں اپنی مرضی کے ہسپتال سے علاج کرنے کے خواہاں ہیں ، رپور ٹ میں استدعا ، عدالت کی پراسیکیوٹر اکرم شیخ کو میڈیکل رپورٹ پر اعتراضات 27جنوری تک داخل کروانے کی ہدایات،سماعت 29جنوری تک ملتوی ، کسی ملزم کو ملک سے باہر علاج کرانے کا اختیار نہیں دیا جاسکتا،پرویز رشید، پرویز مشرف اپنی جان کا رسک لے کر 45 منٹ کی مسافت طے کرنے کے بعد اپنی مرضی سے اے ایف آئی سی گئے ، حیرت ہے کہ اب انہیں یہاں پر اینجیو گرافی پر اعتماد نہیں، بیان

سابق فوجی آمر پرویز مشرف کی صحت سے متعلق سربمہر تفصیلی میڈیکل رپورٹ غداری مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں پیش کر دی گئی،رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی زندگی بچانے کے فوری انجیو گرافی ناگزیر ہے جس کے لئے پرویز مشرف امریکہ میں اپنی مرضی کے ہسپتال سے علاج کرنے کے خواہاں ہیں

اصغر خان کیس، وزیراعظم کا ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرانے سے انکار ، وزیراعظم کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے 14 جنوری کی تاریخ دی گئی تھی

سندھ کے مختلف علاقوں میں بیک وقت کریکرحملوں نے پولیس کی نیندیں اڑادیں ،24کریکرحملوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

بلوچستان میں لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا،فیصلہ اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا‘ انچارج وزیراعلی بلوچستان ہوں گے

امریکی وزیر دفاع نے پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پینتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کے بقایاجات کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے،رچرڈ اولسن ، یہ رقم چھ فروری تک پاکستان کو جاری کردی جائے گی، اسحاق ڈارسے ملاقات میں گفتگو، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے سٹریٹیجک مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

سپریم کورٹ اوگرا نیب عملدرآمد کیس ،بدعنوانی چھوٹا معاملہ نہیں چھوڑا نہیں جاسکتا ، اپنی حدود جاننے میں بے تاب ہیں ،ادارے سو جائیں تو کیا عدالتیں بھی آنکھیں بند کر لیں ، جسٹس جواد ایس خواجہ ،45دن کا ٹائم تھا ،26مہینے گزر گئے مہربان کہتے ہیں جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرسکتے، آسٹریلیا نے اپنے قانون میں لکھ دیا ہے تحقیقاتی ادارے تساہل سے کام لیں تو عدالت کو نوٹس لینے کا اختیار ہے ، ریمارکس ، قانونی نکات کو ان کے دلائل ہی سمجھا جائے، ا علیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی رو سے عدلیہ کو جوڈیشل رویوں کا مکمل اختیار حاصل ہے، کے کے آغا ، سماعت 28 جنوری تک ملتوی

ہماری کوششوں کو غیر سنجیدہ قرار دینے والے خود سنجیدہ نہیں ‘مذاکرات حکومت کی خواہش ہے تو سنجیدگی دکھائے ‘تحریک طالبان

امریکہ کاشمالی وزیرستان میں ممکنہ فوجی آپریشن پرتشویش کااظہار،آپریشن ہمسائیہ ملک میں آئندہ انتخابات کومتاثرکرسکتاہے ،امریکہ ،افغانستان آپریشن سے بھاگنے والے دہشتگردوں کواپنے ملک میں پناہ نہ دے ،پاکستان کاموٴقف

نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ مرے مکلی کی صدر ممنون حسین ، مشیر خارجہ، وزیر خزانہ سے ملاقاتیں،پاکستان نیوزی لینڈ مختلف شعبوں میں تعاون پر متفق،پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے،صدر ممنون حسین ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تعاون پرمبنی قریبی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے خیالات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے،نیوزی لینڈ کے تاجرسرمایہ کاری کے مواقع اور تجارت' توانائی ' بنیادی ڈھانچے 'زراعت اور ڈ یری فارمنگ میں سرمایہ کاری کے لئے مراعاتی پیکیج سے فائدہ اٹھائیں، نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ مرے مکلی سے گفتگو

خورشید شاہ کے شاہ زین بگٹی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے‘ شاہ زین بگٹی کاسندھ بلوچستان شاہراہ کھولنے کا اعلان

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی،”بدقسمتی“ کا لفظ زبان کی لغزش تھی‘ عدالت کی توہین ہرگز مقصد نہ تھا‘ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے‘ وفاقی وزیر کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان،عدالت نے ان کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس نمٹادیا

سپریم کورٹ لاپتہ افراد کیس : عدالت نے خاور محمود کی بازیابی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو 7 روز کی مہلت دے دی ،وفاق اور صوبے میں ایک ہی سیاسی جماعت کی حکومت ہے جو لاپتہ شخص کی بازیابی کی ذمہ دار ہے ، حکومت اور عدالت کا کام لاقانونیت کو روکنا ہے ، حکومت ذمہ داری پوری نہیں کرتی تو اعلیٰ عدالت اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں ہوسکتی ، سپریم کورٹ ، آئین سے انحراف سے ملک میں لاقانونیت کی جڑیں مضبوط ہوئی، شہریوں کی آزادی کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ، عدالت کا کام حکومت چلانا نہیں یہ کام منتخب عوامی نمائندوں کا ہے ، جسٹس جواد ایس خواجہ

وزیر اعظم کو دہشت گردی کے خلاف جلد فیصلہ کرنا ہوگا،پیپلزپارٹی ہر فیصلے کی حمایت کرے گی‘ سید خورشید شاہ،کسی جماعت کو پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہئے سب حکومت کا ساتھ دیں ،ریاست دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے۔ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کریں،صحافیوں سے گفتگو

جیٹ طیاروں کی بمباری سے امن قائم ہوسکتاہے نہ ہی خود کش حملوں سے شریعت نافذ ہوسکتی ہے ،سیدمنور حسن

سابق صدر کے خلاف غداری مقدمہ کی سماعت ، کمرہ عدالت میں فریقین کے وکلاء درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ،احمد رضا قصوری نے اکرم شیخ کو بھی انڈیا کا ایجنٹ قرار دیا ، اختر شاہ ایڈووکیٹ نے مقدمہ کے پراسیکیوٹر کو ٹانگیں چیرنے کی دھمکی دیدی،عدالتی سربراہ کا وکلائے صفائی کے رویہ پر سخت برہمی کا اظہار برہمی

حکو مت کا متاثرین دہشتگردی کے لئے 5 ارب سے کفالت فنڈ قائم کرنیکا فیصلہ، پروگرام کا ابتدائی مسودہ تیار کرنیکے لئے20رکنی ٹاسک فورس جلد قائم کردی جائے گی جس کے سربراہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ہوں گے،جاں بحق شخص کے لواحقین اور معذور ہونے والوں کو ملازمت یا وظیفہ دیا جائے گا، ذرائع

مولانا سمیع الحق کو طالبان کیساتھ روابط بڑھانے کیلئے ڈاکیے کا کردا ادا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا‘رانا ثناء اللہ

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط و استحقاق کا وزارت پٹرولیم کی طرف سے سابقہ ایم ڈی پی ایس او کی تعلیم ، شہریت ، تنخواہ بمعہ الاؤنسز اور 2008 میں پی ایس او میں مستقل، عارضی، ڈیلی ویجز پر بھرتی اور تھرڈ پارٹی بنیاد پر بھرتیوں کے بارے میں مفصل تفصیلات فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار ،سابقہ ایم ڈی پی ایس او سابق وفاقی وزیر اور بورڈ کے خلاف عدالتی کارروائی کیلئے قانونی ماہرین سے مشورہ کر کے انکوائری کی تفصیلی رپورٹ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت

حکومت نے صو بہ کے پی کے میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے قائم خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کو دس ارب روپے کا فنڈ دینے اور تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز کرنے کیلئے تیار کردہ ایکشن پلان کی منظوری دیدی ، واپڈا یا پیسکو کا کنٹرول مطلوبہ اختیارات کے ساتھ صوبائی حکومت کو حوالے کرنے سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لئے کنسلٹنسی فرم کی تقرری کی بھی اصولی منظوری

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے31 جولائی کے عدالتی فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کیلئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردئیے

سری نگر مظفرآباددوطرفہ تجارت آر پار حکام کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، بھارتی حکام اپنے حکام پر بضد ،مسئلہ حل ہونے کے بجائے سنگین صورت حال اختیار کر گیا ، ایک ارب سے زائد کی مالیت کی ہیروئین برآمدگی کا تنازعہ حل نہ ہو سکا

امن وامان کی خراب صورتحال ، آئی ایم ایف کا سہ ماہی جائزہ کیلئے پاکستان آنے سے انکار ،پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے باعث آنا ممکن نہیں ، سہ ماہی جائزہ کسی اور ملک میں کیا جائے گا ،پاکستانی حکام سے جامع مذاکرات سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں فروری میں ہونگے جس کیلئے پرعزم ہیں ، نائب ترجمان آئی ایم ایف

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 10فروری کو طلب کرلیا ،میاں نواز شریف اجلاس کی صدارت کرینگے ، چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہونگے ، ملک میں مردم شماری ، نجکاری کی سمری پیش کرنے سمیت اہم فیصلے زیر غور آئینگے

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی بنائی جائے ،ڈاکٹرعبدالمالک،بلوچستان میں بیرونی سازش ہورہی ہے ،انتہاء پسندطاقتورہیں وہ آئین پاکستان کونہیں مانتے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

سعودی عرب ،700غیرقانونی تارکین وطن گرفتار ،پاکستانی بھی شامل

امریکی اخبار کا پاکستانی معیشت کی ترقی کا اعتراف، وزیراعظم نواز شریف نجکاری کی پالیسی کے ذریعے سرکاری اداروں کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں،رپورٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مذہبی اختلافات کی بنیاد پر تشدد اور امتیازی رویوں میں اضافہ ہوا ہے‘براعظم امریکا میں بھی مذہبی اختلافات بڑھے ہیں‘حکومتوں اور مخالف مذہبی گروپوں کی جانب سے امتیازی سلوک اور تشدد گزشتہ چھ برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے‘امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
بنوں میں ایف سی کے قافلے پر بم دھماکے کےبعد ملک بھر میں بم دھماکوں‌کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد فوج نے وزیرستان میں بمباری میں متعدد طالبان رہنمائوں‌کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے، سیاسی رہنما طالبان سے مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دے رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں دہشتگردی کا حل مذاکرات ہے یا فوجی آپریشن؟۔
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں‌ کیخلاف فوجی کارروائی ہی بہتر حل ہے۔
اپنے لوگوں‌ پر فوج کشی سے کچھ حاصل نہیں‌ہو گا، مذاکرات کے ذریعے دہشتگردی کو روکا جا سکتا ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔