بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

تازہ ترین خبریں

مستونگ میں زائرین کی بس پر حملے میں 22 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، شیعہ علما کونسل اور تحفظ عزادار کونسل کا ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

مستونگ کے علاقے کوشک میں زائرین کی بس کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور خواتین، بچوں اور لیویز اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق کوشک کے مقام پر ایران سے براستہ تفتان کوئٹہ آنے والی زائرین کی بس کو نامعلوم حملہ آوروں نے نشانہ بنایا، دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، مسلح افراد نے بس پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بعض زخمیوں کی حات انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

اہم خبریں -

آج کا اخبار

راولپنڈی،آراے بازار میں خودکش حملہ،6اہلکاروں ،3بچوں سمیت 10افراد جاں بحق 29سے زائد زخمی ، بیشتر کی حالت تشویشناک ، دھماکے سے کئی گاڑیاں بھی تباہ ، قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ، تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ،لال مسجد آپریشن کا بدلہ ہے ، مزید کارروائیاں کرینگے ،طالبان ترجمان ، خود کش حملہ آور سائیکل پر سوار تھا ،5 سے 8کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، ڈی سی او راولپنڈی ،صدر ، وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت ، دہشتگرد عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ، ان کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے ، صدر /وزیراعظم

آر اے بازار پیر کی علی الصبح اس وقت دھماکے سے گونج اٹھا جب سائیکل پر سوار خود کش بمبار نے حساس ادارے کے ملازمین کے قریب جا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد راول پنڈی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ عسکری ذرائع کے مطابق دھماکا 7 بج کر 35 منٹ پر ہوا، جس کی آواز 2 کلو میٹر دور تک سنی گئی

وفاقی کابینہ نے بھارت سے بجلی درآمد کرنے اور ترکی سے مختلف شعبوں میں تعاون کے پانچ منصوبوں کی منظوری دے دی،اندرونی سکیورٹی پالیسی کی منظوری موٴخر کر دی ، داخلی سکیورٹی پالیسی کے تحت انسداددہشت گردی اتھارٹی کی زیرنگرانی انٹیلی جنس معلومات کے تبادلوں کا جدید میکانزم تیارکیاجائے گا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت اور ان کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،شدت پسند عناصر کی خفیہ نگرانی کے نظام اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے ذرائع روکنے سے متعلق بھی جامع حکمت عملی تیار کریں گئے، وزیر داخلہ کی وفا قی کا بینہ کو بر یفنگ ،ملکی بقاء کے لئے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے انتہائی سخت اقدامات اٹھانے کی ضررورت ہے،ملکی دفاع اور معیشت کی مضبوطی پاکستان کی بقاء کے اہم ستون ہیں جن پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے، وزیر اعظم کا کا بینہ اجلا س سے خطا ب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،سونے کی درآمد پر 30 دن کیلئے پابندی لگانے کا فیصلہ

غداری کیس کی سماعت ، مشرف کے وکیل انور منصور کے خصوصی عدالت کے قیام کے خلاف اعتراضات پر دلائل جاری، خصوصی عدالت کے قیام بارے سابق چیف جسٹس سے مشاورت نہیں ہونا چاہیئے تھی کیونکہ افتخار چودھری پرویز مشرف بارے متعصب تھے،خصوصی عدالت کے غیر جانبدار ہونے تک ملزم کو انصاف نہیں مل سکتا، انور منصور کا موقف ، سماعت آج منگل تک ملتوی

سینیٹ، اپوزیشن کی ملک میں دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں پر حکومت پر کڑی تنقید ، راولپنڈی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت ، حالیہ دنوں ملک کی جو صورتحال نظر آرہی ہے اور اس پر حکومت کی خاموشی قابل تشویش ہے، حکومت گوں مگوں کی کیفیت سے دوچار ہے ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا یا جائے، امریکہ میں بل کی منظور ی پر وزارت خارجہ اور حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے،سینیٹر رضا ربانی کا نکتہ اعتراض پر اظہارخیال ، پاکستان میں ریاست کے اندر ریاست بنی ہوئی ،جنرل ضیاء کے بعد ریاست چھلک رہی ہے ،سینیٹرافراسیاب

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف کا ٹیلی فونک رابطہ ، سیاسی ، عسکری قیادت کے درمیان دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال ، عسکری قیادت کی جانب سے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی ، وزیراعظم کا بنوں، راولپنڈی آرائے بازا ر میں سکیورٹی فورسز پر حملوں پر افسوس کا اظہار ، عسکری قیادت کے حوصلے بلند ہیں ، ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرینگے ، سکیورٹی انتظامات کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے ، جنرل راحیل شریف ،وزیراعظم کا شدت پسندی سے نمٹنے کیلیے فرنٹ سے لیڈ کرنیکا فیصلہ

لاپتہ افراد کیس:عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو وزیر اعظم ،وزیراعلیٰ پختونخواہ کو طلب کرینگے،سپریم کورٹ،ہمارے پاس بندوق یا چھڑی نہیں ،مگر قانون ہے ،حکومت نے عدالتی حکم پر اگر عمل نہ کیاتوہین عدالت کی کارروائی کرینگے،جسٹس جواد ایس خواجہ،کیا یہ اسلامی حکومت ہے ؟لاپتہ جوان کا والد غم سے مرگیا ،والدہ مرنے والی ہے ،فوج اور حکومت کے لوگ انسان ہیں تو انہیں سکون کی نیند کیسے آجاتی ہے؟،اگرکوئی یہ سمجھتا ہے کہ اسی طرح معاملات چلتے رہیں گے تو وہ شدید غلط فہمی کا شکار ہے،اب مقدمے میں مزید6 ماہ نہیں لگنے دیں گے،دوران سماعت ریمارکس ،لاپتہ افراد بارے ان کیمرہ تفصیلات دینے کو تیار ہیں،7 افراد کی تلاش جاری ہے، 100سے زائد لوگوں کو ان کے خاندانوں سے ملاقات کرادی ،اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ،مزید سماعت کل ہوگی،سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر لیگل وزارت دفاع کو 3 فروری کو طلب کر لیا،ہر سماعت پر نئی وضاحت آجاتی ہے ،ایسا کب تک چلے گا،جسٹس ناصر الملک،وزارت دفاع بتائے لاپتہ افراد کہاں گئے،زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا؟حکومت احساس کرے،زیادہ دیر یہ ٹال مٹول کی پالیسی نہیں چلے گی ،عدا لت آنکھیں بند نہیں کر سکتی ،کسی کو آئین و قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے،جسٹس ثاقب نثار کے دوران سماعت ریمارکس

آرمی چیف کا ملٹری ہسپتال کادورہ ، دھماکے میں زخمیوں کی عیادت ،ڈاکٹروں نے زخمیوں کے متعلق جنرل راحیل شریف کوبریفنگ دی

مسلم لیگ ن کی حکومت نے تین بار وزارت عظمیٰ ،چھ دفعہ پنجاب میں حکومت کی تجربہ ہونے کے باوجود ملک کے لئے کچھ نہ کر سکی ،عمران خان،موجودہ آٹھ مہینوں کے اندر کوئی بھی بہتری نظر نہیں آرہی ، عوام کے ہاتھوں سے روزگار بھی چھینا جا رہا ہے، نواز شریف نے تو کوئی قدم نہ اٹھایا ، پاکستان تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی بند کر دی ہے ، قوم کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلائیں گے، اگر حکمران عوام اور ملک کے ساتھ مخلص ہیں تو بیرون ممالک میں رکھی رقم کو پاکستان لیکر آئیں،حلقہ این اے 69کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں گراؤنڈ مویشی منڈی میں خطاب

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ، 30 جنوری کو پٹرول کی قیمت 1روپیہ 45پیسے ، مٹی کا تیل 4روپے 20پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے 48پیسے ، ہائی اوکٹین 2روپے 89 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل میں 3روپے کمی کا امکان

ہماری سیکورٹی فورسزکے جوانوں کے خون کاہرقطرہ قیمتی ہے ، چوہدری نثار ،ملک کے دفاع اورسلامتی کوہرقیمت پریقینی بنایاجائیگا،ملک کی سالمیت کی قیمت پرکوئی بات چیت نہیں کی جائے گی ،مسلح افواج اورپاکستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں،وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ بنوں،بم دھماکے میں زخمیوں کی عیادت ،بریفنگ کے دوران خطاب

سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ سلیمان بن سلطان بن عبدالعزیز کی وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقاتیں، پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کیلئے نئے سٹریٹجک تعلقات کے ایک نئے دور کی ضرورت ہے،وزیراعظم ، اسلامی ممالک کے مابین تعاون کے لیے اسلام آباد ہر کوشش کی حمایت کرے گا، موجودہ چیلنجوں کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے، سعودی نائب وزیردفاع سے گفتگو

طالبان کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی خوش آئند ہے ،مولانا سمیع الحق،حکومت خاموشی کی بجا ئے طا لبا ن سے مذاکرات کے لئے فی الفور سنجیدہ اقدام اٹھائے، دونوں اطراف سے جانی نقصان ہورہاہے، وزیراعظم، مقتدر حلقوں سے اللہ اور رسول کا واسطہ دیکر اپیل کرتاہوں کہ فوجی آپریشن سے گریز کیا جائے ، طاقت کا استعمال کیاگیا تو ایسی آگ لگے گی جو بجھائے نہ بجھے گی، امن مذاکرات کے ذریعے ہی قائم ہوسکتاہے، مذاکرات کے حوالے سے مایوس نہیں مو جو دہ وقت پوائنٹ سکورننگ کا نہیں انسانیت کو بچانے کا ہے، مولانا سمیع الحق کا وزیراعظم کو خط

طالبان سے مذاکرات کے سوا کوئی دوسرا آپشن امن کے حصولوں کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیگا، وقت آگیاہے،فضل الرحمان ، ان حالات کا سدباب کیا جائے جس نے طالبان کو جنم دیا، طالبان کے ساتھ ساتھ آئین سے بغاوت کرنیوالے بھی قصور میں برابر کے شریک ہیں، بندوق کے زور پر شریعت کے نفاذ کے قائل نہیں لیکن اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد میں بیورو کریسی رکاوٹ ہے، ایک فون پر ملک کو دہشتگردی کی آگ میں جھونکنے والوں کیلئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں ،بیان

جی ایس پی پلس، یورپی یونین کے اعتماد کا مظہر ہے،صدر ممنون حسین ، جی ایس پی پلس کی سکیم سے پاکستان کی برآمدات میں صرف اضافہ ہی نہیں معیشت کو بھی تقویت ملے گی،یورپی سفیروں سے ملاقات

عمران خان دہشتگردی کی مذمت تو کرتے ہیں ، ان کا نام لینے سے گھبراتے ہیں ، پرویز رشید ،تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا ہ میں بجلی کے بلز کی وصولی سو فیصد یقینی بنائیں ، بچوں کووپولیو کے قطرے پلانے پر توجہ دیں ، دنیا میں پشاور پولیو کے حوالے سے مشکوک ہوگیا ہے ، میڈیاسے گفتگو

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، نئی قومی سلامتی پالیسی پر وزراء اور وزارتوں کی کم علمی اور مناسب تیاری نہ ہونے پر وزیراعظم برہم ، سرزنش کردی، متعلقہ وزارتوں کو اہم قومی معاملے پر باہمی مشاورت اور تعاون میں اضافے کی ہدایت کردی،اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کا معاملہ زیر بحث آیا،کابینہ کا کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہ کرنے کا فیصلہ ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے معاملہ اٹھایا

سو سے زائد لاپتہ افراد کی ان کے لواحقین سے ملاقات کرائی گئی ،اٹارنی جنرل،ٹاسک فورس نے وزیراعظم کی ہدایت پر قانون سازی کے حوالے سے سفارشات تیار کرلیں جو 27 جنوری کے اجلاس میں پیش کی جائینگی، عدا لت میں بیا ن

راولپنڈی دھماکہ : تحریک طالبان راولپنڈی ، اسلام آباد کے نائب امیر ندیم انتقامی کے ملوث ہونے کا امکان ، محرم الحرام میں امام بارگاہ حملے میں بھی ملوث ہے ، تعلق لشکر جھنگوی سے تھا ، کمانڈر طارق آفریدی کی ہلاکت کے بعد تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کی

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی نے آئی پی پیز کو 480ارب روپے کی ادائیگیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی ،پیسکو حکام کی جانب سے بجلی کی تقسیم لاسز اور ریکوری کی رپورٹس کو غیر تسلی بخش قرار،25دن میں تفصیلی رپورٹ طلب،فاٹا میں ریکوری صرف چار فیصد ہوتی ہے فاٹا میں 140بڑے نادہندگان کے کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں ۔ ایڈیشنل سیکرٹری پانی و بجلی

صاف اور شفاف نجکاری کے ذریعے معاشی خسارے پر قابو پانے کا ایجنڈا وفاقی حکومت کا اپنا ایجنڈا ہے، محمد زبیر ، اس کا آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی حکومت اپنے منشور کے تحت ،پرایئوٹائزیشن کو فروغ دے رہی ہے،خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری پر غیر ضروری تنقید میں کوئی حقیقت نہیں، وفاقی وزیر مملکت نجکاری

مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو حکومت بندوق کا جواب بندوق سے دے گی،سعد رفیق ،دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مذاکرات پہلی ترجیح ہیں،بندوق اٹھانے والوں سے بندوق کے ساتھ نمٹا جائے گا،امریکہ کی جنگ پاکستان پر مسلط کردی گئی ہے،وفاقی وزیر ریلوے

پاکستان کا امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے کے بل کی منظوری پرمایوسی کااظہار،شکیل آفریدی پرملکی قوانین کی خلاف ورزی کاالزام ہے ، کسی قسم کی امریکی امدادکامعاملہ اس کیس سے جوڑنادونوں ممالک کے درمیان تعاون کی روح کے منافی ہے، امید ہے پاک امریکہ قریبی تعاون کہ یہ عمل تعمیری اندازمیں آگے بڑھتارہے گا،دفتر خارجہ

راولپنڈی ،آر اے بازار میں خود کش حملہ کرنے والے شخص کا ساتھی زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو سے گرفتار کرلیا گیا ، نامعلوم پر منتقل کردیا گیا ،ہسپتال میں زخمیوں کی شناخت کے عمل کے دوران گرفتار کیا گیا ، تعلق افغانستان سے ہے ،ایس پی پوٹھوہار ڈویژن کی آر اے بازار دھماکے میں 6فوجی جوانوں سمیت14افراد کی شہادت کی تصدیق ،دھماکہ7بجکر45منٹ پر اس ٍوقت ہوا جب دفتری اور سکول کالج کے اوقات کار کی وجہ سے یہاں انتہائی رش ہوتا ہے ،ایس پی ہارون جوئیہ

حکمران نجکاری کی آڑ میں بڑے قومی اداروں کو در پردہ خرید رہے ہیں،طاہر القادری ،نام نہاد نجکاری کمیشن رات کے اندھیرے میں قومی اثاثے بیچ کر ڈاکہ زنی کرے گا، خریدار خبردار رہیں ، عوام پر امن انقلاب کے بعد نجکاری کی تمام ڈیلیں منسوخ کر دیں گے، عوام گھروں میں بیٹھنے کی بجائے کرپشن اورلوٹ مار کے خلاف کراچی سے پشاور تک حقیقی تبدیلی کیلئے نکلیں،پریس کانفرنس

حکومت ملک کو درپیش دہشتگردی کے ناسوراورانرجی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ،رانا ثناء اللہ،تاہم دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے سیاسی قیادت سمیت تمام طبقات کو اتفاق رائے اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ اس چیلنج میں کامیابی حاصل کی جاسکے،صوبائی وزیر قانون

بجلی پہلے ہی مہنگی ہے اس پر اووربلنگ ایک ظلم ہے ،چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ،بجلی چوری اور اوور بلنگ کیخلاف درخواست کی سماعت7 فروری تک ملتوی

این ایچ اے کی جانب سے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں،آرمی ویلفیئر ٹرسٹ ،ٹاپ سٹی اور ممتاز سٹی سکیموں کو موٹروے پر انٹرچینج دینے پر شدید اعتراض ، اگر یہ 3 کلو میٹر بعد موٹروے پر انٹر چینج بنائے جارہے ہیں تو موٹروے بنانے کا کیا فائدہ ہے،کمیٹی ، 2005 ء میں موٹروے پر انٹر چینج کے این او سی جاری کرنے پر سیکرٹری وزارت کی صدارت میں کمیٹی تشکیل، 10 روز میں رپورٹ طلب ، کوئٹہ چمن روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہونے اور سابقہ ٹھیکیدار کو واجبات کی عدم ادائیگی کا نوٹس بھی لے لیا گیا، وزارت کو 10 روز کے اندر متعلقہ ٹھیکیدار کو واجبات ادا کرنے کی ہدایت

ڈھاکہ، تحریک طالبان پاکستان کے تین ارکان بنگلہ دیش سے گرفتار

2ماہ سے وزیراعظم کو تلاش کر رہاہوں،وہ ملاقات کا ٹائم ہی نہیں دے رہے،پرویز خٹک،اے پی سی کے متفقہ فیصلوں پر(ن) لیگ کنفیوژ ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

اسلام آباد ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا پاکستان کے دورہ پر آئے سعودی نائب وزیر دفاع سلیمان بن سلطان بن عبدالعزیز ..

اسلام آباد ، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں ارکان اسمبلی کا وفد ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون ..

راولپنڈی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اے آر بازار خودکش حملہ میں زخمی ہونے والے ایک بچے کی عیادت کر رہے ہیں۔

بنوں ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں‌کی ..

کشمور ، نوابزادہ شاہ زین بگٹی دیگر بگٹی قبیلے کے افراد کے ہمراہ علاقہ میں‌داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر میڈیا سے ..

راولپنڈی، آر اے بازار خودکش حملہ میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہیں، آرمی چیف جنرل ..

راولپنڈی، آر اے بازار میں خودکش حملہ کے بعد پاک فوج کے اہلکار جائے وقوعہ کو گھیرے میں‌لئے ہوئے ہیں۔

کراچی ، ملیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں‌بحق ہونے والے افراد کی نعشیں مقامی ہسپتال میں رکھی جا رہی ہیں۔

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، ہائیکورٹ‌کے مطابق پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے، آپ کے خیال ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر پاکستان سے باہر جا سکیں گے؟ کیا غداری کیس کی سماعت کر رہی خصوصی عدالت انہیں علاج معالجے کیلئے باہر جانے کی اجازت دے دے گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پرویز مشرف کی ناساز طبیعت کے باعث انہیں‌ بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔
خصوصی عدالت غداری کیس کی سماعت مکمل ہونے تک مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دےگی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔