بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

تازہ ترین خبریں

تیسرا ٹیسٹ: پاکستانی بلے بازوں کی ناقابل یقین کارکردگی، 302 رنز کا ہدف حاصل کر کے سری لنکا سے فتح کا نوالہ چھین لیا، اظہر علی کی شاندار سنچری، مصباح الحق کی شاندار بیٹنگ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے کھیل کے آخری روز ناقابل یقین طور پر 302 رنز کا ہدف حاصل کر کے سری لنکا سے فتح کا نوالہ چھین لیا اور 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے، میچ میں فتح سے قومی ٹیم نے ایک بار پھر خود کو دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم ثابت کر دیا ہے۔ اظہر علی کی شاندار سنچری، کپتان مصباح الحق کی نصف سنچری اور سرفرار احمد کے جارحانہ 48 رنز کی بدولت پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی۔ شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز سری لنکا نے دوسری اننگز میں 204 رنز بنائے اورپاکستان کو جیت کیلئے 302 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے تاہم اظہر علی اور سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 89 رنز جوڑے۔ دونوں کھلاڑیوں کے کھیلنے سے یوں محسوس ہوا کہ یہ ٹیسٹ میچ نہیں بلکہ ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے

آج کا اخبار

بنوں چھاؤنی میں میران شاہ جانے کیلئے تیار سیکورٹی فورسز کے قافلہ میں دھماکہ،22کے قریب اہلکار شہید،25سے زائد زخمی، بعض کی حالت تشویش ناک،صدر، وزیراعظم اور سیاسی قائدین کی طرف سے شدید مذمت،واقعہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے ،حکومت اسے بے نقاب کرے،منور حسن،دھماکہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی، فوجی چھاوٴنی پر خود کش حملے کی تحقیقات فوج کرے گی، وزیر داخلہ کا اعلان

فوجی ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب درجنوں گاڑیوں کا ایک قافلہ بنوں سے میران شاہ جانے کیلئے تیار تھا۔ اس قافلہ کیلئے ہفتہ اور اتوار کو بنوں سے میران شاہ تک رو ڈ پر کرفیو لگادیا جاتا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔مختلف میڈیا اطلاعات کے مطابق شروع میں کہا جا رہا تھا کہ یہ ایک خودکش حملہ ہے

قوم کو متحد ہو کر فیصلہ کرنا ہوگا طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا فوجی آپریشن سے مسائل حل کر نا ہیں، چوہدری نثار ،ملکی دفاع کی مضبوطی،شدت پسندی کے خاتمے اور امن و امان کیلئے اندرونی سیکورٹی پالیسی آج کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، سیکورٹی پالیسی کا پہلا حصہ خفیہ،دوسرا حصہ سٹرٹیجک اور تیسرا ملک و قوم کے دفاع کو مضبوط کرنے پر مشتمل ہے،بنوں حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، واقعہ پر آئی جی ایف سی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، دفاعی اور حساس معاملات کو سیاست میں زیر بحث کہیں نہیں لایا جاتا ، حساس معاملات پر 13برس کے ناکام سیاست دان اپنی سیاست چمکا رہے ہیں،امن قائم کرنے کے لئے اگر کوئی بھی ہم سے بہتر کردار ادا کرسکتا ہے تو اس کو پورے اختیارات دینے اور ان کی قیادت میں چلنے کے لئے تیار ہیں، ملک میں 26سول و ملٹری خفیہ ایجنسیاں کام کر رہی ہے مگر بدقسمی سے ان کے درمیان رابطہ بارے آج تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا،میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

بنوں حملہ کی ذمہ داری قبول،مزید حملوں کی دھمکی کے ساتھ ساتھ حکومت کو طالبان کی مذاکرات کی پیش کش، بیان میں کراچی سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر اور مہران بیس پر حملہ کی ذمہ داری بھی قبول کی،شریعت کی جس آواز کو تم بندوق کے زور پر دبانا چاہتے ہو وہ تمہارے ایونوں میں ضرور گونجے گی ، شاہد اللہ شاہد کا بیان

بنوں میں فورسز پر حملے کا دکھ ہوا اس کی ذمہ داری نوازشریف پر عائد ہوتی ہے،عمران خان ،10سال سے پاکستان امریکہ کی جنگ لڑ رہا ہے، جنگ سے 100ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے ، اسکے مقابلے میں امریکی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں، پاکستان حالت جنگ میں ہے جبکہ وزیر اعظم ن دنیا کی سیر کرنے میں مصروف ہیں،جنگ سے پاکستان کا قرضہ 15000ارب تک جا پہنچا ہے ، ہر پاکستانی بچہ 90000کا مقروض ہو چکا ہے امن کی بات کرنے والوں کو طالبان کا حامی کہا جاتا ہے ،خیبر پختونخواہ کے عوام 6ماہ سے تبدیلی کے عمل کو محسوس کر رہے ہیں،خیبر پختونخواہ میں اگر بجلی کا نظام ہمارے حوالے کیا جائے تو نہ صرف بجلی کی قیمت کم کر کے دکھائیں گے بلکہ بجلی چوری کا بھی خاتمہ کر دینگے، جلسے سے خطاب

سابق صدر پرویز مشرف کے اسپتال میں19دن مکمل،عدالتی حکم پر میڈیکل بورڈ (آج) چیک اپ کرے گا،ذرائع،اہلیہ کی مشرف سے ملاقات،ڈاکٹرز کی ٹیم بیرون ملک بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہ کر سکی

دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور بنوں میں پاک فوج پر حملہ، وزیر اعظم نے دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ کر دیا ، قوم دہشتگردی و انتہا پسندی کیخلاف متحد ہے،شہریوں اور امن وامان نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دی جائیں گی، نواز شریف

پاک ایران گیس منصوبے کو آگے بڑھانے پر حکومت کی معذوری،منصوبے کو ختم کرنے کی باتیں کوئی نئی نہیں ، ایران کو دسمبر کو آگاہ کردیا گیا تھا ،منصوبے میں بڑی رکاوٹ امریکہ اور یورپی یونین کی پابندیاں ہیں،شاہد خاقان عباسی،منصو بہ ختم بارے ایران کو آگاہ کرنے بارے کوئی اطلاع نہیں،دفتر خارجہ کا موقف

وفاقی کابینہ (آج) خصوصی اجلاس میں ملکی سیکورٹی پالیسی کی منظوری دے گی،کابینہ بھارت سے بجلی کی درآمد سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لے گی

سابق چیئرمین نادرا نے وفاقی وزیر داخلہ پر الزامات کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا

دہشت گردی کے خلاف حکومتی کوششیں ناکام ہونے کا اندیشہ،مذہبی جماعتیں تقسیم،ایک دھڑا طالبان سے مذاکرات ،دوسرا آپریشن کا حامی تیسرے نے پورے معاملے سے خود کو الگ کر لیا

کابل ،ریسٹورنٹ پر حملے میں سرحد پارایجنسیاں ملوث ہیں، افغانستان

ایک ارب مالیت کی ہیروئن برآمدگی کا بھارتی الزام،دونوں اطراف کے حکام کے درمیان مذاکرات ناکام ،سرینگر مظفرآباد تجارت اور بس سروس بھی معطل

کراچی ، کالعدم تنظیموں کے خلاف رینجرز کا بڑے پیمانے پر آپریشن شروع ، فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال ،ٹارگٹ کلرز سمیت27 ملز مان گرفتار ،فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے

تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف متحد ہونے کافیصلہ،دہشت گردی، امن و امان کی ابتر صورتحال، مہنگائی، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ولوڈ مینجمنٹ سمیت دیگر ایشوز پرعوام میں جانے کا فیصلہ ، تحریک انصاف کے جماعت اسلامی اور عوامی تحریک سے رابطے شروع

ملک کی سرحدوں و ہوائی اڈوں سے غیر قانونی طریقے سے کروڑوں ڈالربیرونِ ملک منتقل ہورہے ہیں،گورنرا سٹیٹ بنک یاسین انور، اسٹیٹ بنک کی نشاندہی پر ایف آئی اے منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے گا،میڈیا سے گفتگو

ایف بی آر کی ہدایت پر ملک کی یوٹیلٹی کمپنیوں کی رجسٹرڈ صنعتی وکاروباری یونٹس سے بجلی و گیس کے بلوں پر پانچ فیصد اضافی سیلز ٹیکس وصولی کاانکشاف، یوٹیلٹی کمپنیوں کو ڈیٹا درست کرنے کے احکامات وپانچ فیصد اضافی سیلز ٹیکس کے ساتھ وصول کردہ بل کواگلے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے یا اضافی رقم ریفنڈ کی جائے؛ چیئرمین ایف بی آرکو کراچی چیمبر کاخط

ملک کے36 فیصد افراد ماہانہ تین سو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، سبسڈی نہ دی گئی تو مہنگائی کی شرح مزید بڑھ سکتی ہے؛ اسٹیٹ بنک کی انرجی سیکٹرکی ر پورٹ، تین سویونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ 420 روپے تک سبسڈی ملتی ہے، صوبائی حکومتوں و نجی شعبے کے ذمے واجبات کو وصول کرنے کیلئے فوری اقدمات کئے جائیں

میر علی گن شپ ہیلی کاپٹرز کی فائرنگ ‘ تین جاں بحق‘ دو زخمی

غداری کیس میں عوامی رائے ہموار نہ کرنے اور قوم کو تقسیم ہونے سے بچانے سے ناکامی پر وزیراعظم اپنی میڈیا ٹیم سے سخت ناراض ، وزیر اطلاعات سمیت وزیراعظم ہاؤس میں میڈیا سیل میں آئندہ چند دنوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

کشمور ،بگٹی برادری کے قافلے کو سیکورٹی اہلکاروں نے ڈولی چائنا چیک پوسٹ پر روک دیا

شمالی وزیرستان میں پولیوکے 4کیسزسامنے آگئے

امریکی فوجی روبوٹ کمپنی پاکستان کو سڑک کنارے نصب بموں کی نشاندہی اور ناکارہ کرنے والے روبوٹ فراہم کرے گی،پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے آرڈر کی مالیت 78 لاکھ ڈالر ہے،کائنیٹک کا اعلان

پاکستان اورمراکش نے دوطرفہ تجارتی وکاروباری تعلقات کوفروغ دینے پراتفاق ،دونوں ممالک فوری بنیادوں پرترجیحاتی تجارتی معاہدے کوحتمی شکل دیکرتجارتی اورکاروباری تعاون کوفروغ دینے کوترجیح دیں گے

سنندا کی پراسرار موت، بھارتی وزیر ششی تھرور نے بیان ریکارڈ کرادیا

فاٹا میں دہشتگردی کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہے،شوکت یوسفزئی،وفاقی حکومت کی سنجیدگی عابد شیرعلی کے بیان سے واضح ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، ہائیکورٹ‌کے مطابق پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے، آپ کے خیال ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر پاکستان سے باہر جا سکیں گے؟ کیا غداری کیس کی سماعت کر رہی خصوصی عدالت انہیں علاج معالجے کیلئے باہر جانے کی اجازت دے دے گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پرویز مشرف کی ناساز طبیعت کے باعث انہیں‌ بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔
خصوصی عدالت غداری کیس کی سماعت مکمل ہونے تک مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دےگی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔