بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

تازہ ترین خبریں

بنوں ، سیکورٹی فورسز پردھماکے میں شہادتوں کی تعداد22 ہو گئی، بارودی مواد ایف سی کی جانب سے کرائے پر لی گئی نجی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، کالعدم تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے میں دھماکے سے 22 اہلکار شہید اور 30 زخمی ہوگئے۔ بارودی مواد ایف سی کی جانب سے کرائے پر لی گئی نجی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر نے20شہادتوں اور30اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، 15کا تعلق شوال رائفلز جبکہ 5کا تعلق پاکستان آرمی سے ہےسیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں سے ہر ہفتے اور اتوار کو فورسز کے قافلے اہل کاروں کی تعیناتی اور سامان کی ترسیل کے لیے شمالی وزیرستان جاتے ہیں۔ یہ عمل روڈ آپریشنل ڈیپلائے منٹ کہلاتا ہے اور اس مقصد کے لیے نجی گاڑیاں بھی کرائے پر لی جاتی ہیں۔ اتوار کی صبح بھی میران شاہ جانے کے لیے فورسز کے قافلے میں شامل گاڑیاں بنوں کینٹ میں رزمک گیٹ پر جمع ہورہی تھیں۔ اس دوران 8 بجکر 45 منٹ پر قافلے میں شامل ایک نجی گاڑی میں دھماکا ہوگیا۔ھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔ ترجمان شاہد اللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بتایا کہ ہم اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں سیکورٹی فورسز ہمارے خلاف کاروائیاں کرتے ہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -

آج کا اخبار

پاکستان او ر بھارت کا دوطرفہ تجارت کو معمول پر لا کر انہیں وسعت دینے پر اتفاق ، تجارتی تعلقات کی بہتری کے لیے مل کر کام کیا جائے گا ، تجارتی ویزوں کے اجراء کو آسان بنایا جائے گا ،دونوں ملک ایک دوسرے کی منڈیوں تک رسائی کو آسان بنائینگے ، پاک بھارت وزراء تجارت ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری ،واہگہ بارڈر24گھنٹے کھلا رہے گا،خرم دستگیر

پاکستان اور بھارت نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو معمول پر لا کر انہیں وسعت دینے اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے سمیت باہمی تجارت کے فروغ کے لئے کئے گئے فیصلوں پر فروری 2014ء سے پہلے عملدرآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے ، تجارتی ویزوں کے اجراء کو آسان بنانے سمیت آئندہ فروری کے وسط میں مشترکہ کاروباری فورم کا تیسرا اجلاس پاکستان میں منعقد کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے جبکہ بھارتی وزیر تجارت آنند شرما نے فروری میں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی قبول کرلی ہے

نائن الیون میں کسی پاکستانی کا کوئی کردار نہیں تھا ، خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا،جنگ سے دنیا محفوظ اور پاکستان غیر محفوظ ہو گیا، چوہدری نثار علی خان، پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے ،اندرونی سیکیورٹی کی پالیسی کل کابینہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی،انسداد دہشتگردی کی پالیسی کے نفاذ سے حالات بہتر ہوں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جائے ،حکومت امن کی بحالی کے لئے کوششیں جاری رکھے گی،ملک میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور دہشتگردی کے چیلنجز نے سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داریاں بڑھا دی ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس غیر معمولی کردار ادا کرنا ہوگا ، فوج کے شانہ بشانہ لڑ کر اس جنگ کو جیتنا ہوگا، پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب

شکیل آفریدی دو امداد لو، امریکی صدر نے مالیاتی بل پر دستخط کر دیئے،امریکی صدر نے 11 کھرب ڈالر کے مالیاتی بل پر دستخط کر دیئے، پاکستان کے لئے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالڑ کی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کر دی گئی ، بل کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی

کرپشن کیسز میں آصف علی زرداری پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت میں حاضری سے مستقل استثنی دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ، پانچوں ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر عدالت کا فریقین کو نوٹس جاری ، سماعت 3فروری تک ملتو ی، میرے موٴکل و سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں اور نہ ہی کوئی گواہ موجود ہے ،عدالت میرے موٴکل کو عدم ثبوتوں کی بناء پر بری کرے،فاروق نائیک

امریکی صدر کا افغانستان سے فوجی انخلاء سے قبل سٹرٹیجک پارٹنر شپ آفس قائم کرنے کا اعلان ، کابل ، اسلام آباد اور واشنگٹن میں آفس قائم ہونگے

کوئی ریاستی ستون اپنی حد سے تجاوز کرے تو عدلیہ مداخلت کرتی ہے ، تصدق حسین جیلانی ، آئین ملک میں جمہوری نظام دیتا ہے ، ریاستی ستون اپنی حدود اور قانونی اتھارٹی کے اندر رہ کر قائم کریں ، چیف جسٹس کا تقریب سے خطاب

غازی عبدالرشید قتل کیس، پرویز مشرف کو استثنیٰ دینے کی درخواست منظور، آئندہ سماعت پر ملزم کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ طلب ، مدعی مقدمہ اور ان کے وکیل کو سیکورٹی خدشات کی بناء پر مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادسے جواب طلب کر لیا ،مقدمہ کی سماعت یکم فروری کو ہوگی

خیبر پختونخواہ حکو مت نے مرکز ی حکو مت کی نجکا ری پا لیسی کے خلا ف مزا حمت کا اعلان کر دیا، حکو مت آئی ایم ایف سے تا ر یخ کا بڑ ا قر ضہ لینے کے لے اُن کے تمام شرا ئط مان چکی ہے ،65قو می صنعتی اد ار وں کی نجکا ر ی کا فیصلہ ہو چکا، ہزا ر و ں افرا د بے رو ز گا ر ہو جا ینگے،سراج الحق کی پریس کانفرنس

نوازشریف کو امن سے کوئی دلچسپی ہے نہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں،منورحسن ، طالبان سے مذاکرات کے لیے دوبارہ اے پی سی کی ضرورت نہیں ، حکمران خود مذاکرات نہیں چاہتے،پیلی ٹیکسی سکیم کی طرح یوتھ لون سکیم بھی چند لوگوں کو نوازنے اور قومی خزانے کا بیڑا غرق کرنے کا سبب بنے گی ، منصورہ میں پریس بریفنگ

خیبرپختونخوا میں پولیو سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ حیران کن ہے، عمران خان ، پولیو کیخلاف سابق حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ خراب ہوئی ہے، ٹوئٹر پر پیغام

توانائی بحران کا حل حکومتی ترجیح ہے،اسحق ڈار ، امید ہے ا مریکہ اتحادی امدادی فنڈ کے بقایاجات کی ادائیگی کا عمل تیزکر دے گا، رابن رافیل سے ملاقات

وزیراعظم نے میڈیا ہاوٴسزکی سیکورٹی مسائل پردورکنی کمیٹی قائم کردی،کمیٹی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید پر مشتمل ہو گی

بلوچستان سے گرفتار و لاپتہ افراد کے لواحقین پیدل لانگ مارچ کرتے ہوئے پنجاب میں داخل ، روجھان مزاری میں سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی و عوام کی جانب سے والہانہ استقبال

مشرف کی غلطیوں نے فوج کے تشخص کو بہت نقصان پہنچایا ہے ،احسن اقبال،پرویز مشرف موقف میں سچے ہیں تو سینہ تان کر عدالت میں پیش ہوں،اقتصادی ایجنڈا کی تکمیل کے لیے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، مقابلہ مضمون نویسی کے شرکا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

حکومت مشرف کو پھانسی نہیں چاہتی، صرف مثال بنانا چاہتی ہے،امریکی اخبار ،طبی وجوہ پر مشرف کو ملک سے جانے سے عدالتوں،فوج اورحکومت کی فیس سیونگ کا رستہ نکل سکتا ہے۔مشرف کے خلاف غداری مقدمے نے حکومت اور فوج کے درمیان دوبارہ کشیدگی کے خدشات پیدا کردیئے ۔اگر مشرف مجرم ٹھہرایا گیا تو پھانسی کے ذریعے انہیں سزائے موت کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ سزا کی صورت میں حکومت کے لئے فوج کے ساتھ تصادم کا رستہ نکل سکتا ہے،عدالتوں کے لئے اس طرح کی سزا بے چینی کے سوالات کھڑے کردے گی ،’وال اسڑیٹ جرنل کی رپورٹ

میرے انتخابی حلقے میں بجلی کاٹنے کے ذمہ دار عابد شیر علی ہیں ، شاہ فرمان ،وزیر مملکت میرے خلاف سیاسی بنیادوں پرکام کررہا ہے ، ان کیخلاف عدالت میں جائینگے، عوام علاقہ مشتعل نہ ہوں صبر سے کام لیں ، میڈیا سے گفتگو

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر نظر ثانی سمیت ملک بھر میں300 تربیتی اداروں کے کنٹریکٹ منسوخ کرکے نیاٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ،ادارے کے چیئرمین نے میڈیا مہم، وسیلہ حق ، وسیلہ روزگار میں مبینہ کرپشن کے کیسز نیب کو بھجوا دیئے

سرحد پار تربیتی ڈھانچے کی موجودگی کشمیر میں امن کیلئے بدستور خطرہ بنے ہوئے ہے، اے کے انتھونی،پاکستان ایک طرف مذاکرات کی وکالت کررہا ہے،دوسری طرف سیز فائر کی خلاف ورزی میں ملوث ہے،بیان

پاک امریکا اسٹرٹیجک مذاکرات27 جنوری کو واشنگٹن میں ہونگے،سرتاج عزیز اور کیری نمائندگی کرینگے، دفاع،معیشت،توانائی ودیگرامور زیربحث آئینگے ،پاکستان کیساتھ سٹرٹیجک مذاکرات دونوں ملکوں کے مفادمیں ہیں :امریکہ، پاکستان اور امریکہ حکومت اور عوام کی سطح پر رابطے جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے سابق صدر پرویز مشرف کے ٹرائل میں احتیاط سے کام لیا ہے،سینیٹر پرویز رشید،،سپریم کورٹ کے حکم پر ٹرائل ہورہا ہے،عدالت فیصلے کرے گی،قوم کو پریشان نہیں ہونا چاہئے،وفاقی وزیر اطلاعات کی نجی ٹی سے گفتگو

صحافی برادری کی د ل آزاری پر معذرت خواہ ہوں،احمدرضا قصوری،3نومبر کا اقدام ،سابق چیف جسٹس کیخلاف بھی ٹرائل کیا جائے،مشرف بیرون ملک جلد روانہ ہوجائیں گے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

بھارتی وزیر ششی تھرور اور ان کی اہلیہ کے درمیان کیا ہوا مجھے نہیں معلوم،مہرتارڑ،بھارتی حکام نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا،بھارتی میڈیا اس کو پاک بھارت کا مسئلہ قرار دے رہا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکرکی آخری رسومات ادا کردی گئیں ،ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت اچانک اور غیر فطری ہے۔ ڈاکٹروں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، جسم پر زخموں کے نشانات تھے‘ ڈاکٹر کا تفصیل بتانے سے گریز،” اہلیہ کی وفات کا صدمہ یا گرفتاری کا ڈر“، بھارتی وزیر ششی تھرور دل کی تکلیف میں مبتلا ،ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل، بھارتی وزیر کی اہلیہ کی پرسرار موت کی تحقیقات شروع ، ہوٹل کے عملہ سے پوچھ گچھ ، موبائل فون کال کا ریکارڈ، ٹویٹر پیغامات کی چھان بین کے علاوہ ہوٹل کے کمرے کی بھی تلاشی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، ہائیکورٹ‌کے مطابق پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے، آپ کے خیال ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر پاکستان سے باہر جا سکیں گے؟ کیا غداری کیس کی سماعت کر رہی خصوصی عدالت انہیں علاج معالجے کیلئے باہر جانے کی اجازت دے دے گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پرویز مشرف کی ناساز طبیعت کے باعث انہیں‌ بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔
خصوصی عدالت غداری کیس کی سماعت مکمل ہونے تک مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دےگی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔