بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

تازہ ترین خبریں

پاکستان حالت جنگ میں ہے ، نائن الیون کے بعد پاکستان غیر محفوظ اور دنیا محفوظ ہوگئی ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،پولیس کو حکومت کے بجائے ریاست کا وفادار ہوناچاہیے ، پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنا ہوگا ،ملک میں حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو گئی ،ملک کو ہیروز کی ضرورت ہے ، تقریب سے خطاب

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے پاکستان حالت جنگ میں ہے ، نائن الیون کے بعد پاکستان غیر محفوظ اور دنیا محفوظ ہوگئی ،پولیس کو حکومت کے بجائے ریاست کا وفادار ہوناچاہیے ، پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنا ہوگا ،ملک میں حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو گئی ،ملک کو ہیروز کی ضرورت ہے ،ہفتہ کو یہاں اسلام آباد میں پولیس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ نائن الیون واقعات کے بعد پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا۔ ہزاروں قربانیوں کے باوجود عالمی برادری نے پاکستان کا کردار تسلیم نہیں کیا۔ نائن الیون واقعات کے بعد دنیا محفوظ مگر پاکستان غیر محفوظ ہوگیا۔چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ 9 ستمبر کو امریکہ میں حملے کے بعد دنیا کے بہت سے مقامات محفوظ ہوچکے ہیں تاہم بدقسمتی سے پاکستان جس کا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا پاکستان نائن الیون کے بعد لگنے والی آگ میں آج تک جل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ امن و امان کے لئے پولیس کا کردار کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ پولیس کو پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنا ہوگا۔ پولیس کو حکومت کے بجائے ریاست کا وفادار ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس جنگ میں پاکستان نے 26 ہزار سے زائد خواتین، بچوں، سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور سویلینز کی قربانیاں دیں اس جنگ میں پاکستان کو سپورٹ کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں

قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -عجیب و غریب -

آج کا اخبار

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے3کارکنوں، جمعیت علماء اسلام سمیع الحق کے3رہنماوٴں سمیت8افراد جاں بحق، طالبان نے نجی ٹی وی چینل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب نامعلوم افراد نے نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار ڈرائیور ،گارڈ اور ٹیکنیشن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے

پشاور پولیو وائرس کا سب سے بڑا گڑھ ہے،عالمی ادارہ صحت،ملک میں اس مرض سے متاثرہ بچوں کے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ نوے فیصد پولیو وائرس کا تعلق ’جینیاتی طور‘پشاور سے جڑا ہوا ہے،رپورٹ

کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی پیٹری پر دھماکہ 5 افراد جاں بحق 30سے زائد زخمی ، 10 کی حا لت تشو یشنا ک ، دھماکے سے ٹرین کی 5بوگیاں الٹ گئیں ،بارودی مواد کوٹ مٹھن اور کوٹ بہرام سٹیشن کے درمیان نصب کیا گیا تھا ،کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، وفاقی وزیر ریلوے کا دھماکہ میں جا ں بحق ہونے والوں کو پانچ ، پانچ لاکھ روپے اور زخمی ہونے والوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان، حا دثہ کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی گئی

غداری کیس: مشرف کو علامتی حراست میں لینے کی استدعا مسترد ، کسی کی پسند کا فیصلہ نہیں دے سکتے ،24 جنو رے کو میڈیکل بو رڈ کی رپو رٹ کا جا ئزہ لے کر مشر ف کی گرفتا ری کا فیصلہ دیں گے، مشرف کا نام ای سی ایل میں مو جو د ہے مزید کسی حکم کی ضرورت نہیں ،جسٹس فیصل عرب ، ایمرجنسی کا نفاذ فرد واحد کے طور پرنہیں بلکہ اجتماعی طور پر کیا گیا ، نواز شریف اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پرویز مشرف کے ساتھ ذاتی عناد ہے،انور منصور کے دلا ئل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا پالیسی ریٹ 10 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ ، ٹیکس محاصل میں ممکنہ کمی، شعبہ توانائی کے گردشی قرضوں کے پھر سر ابھارنے اور مقررہ بیرونی رقوم کی آمد میں تاخیر سے مالیاتی نظا م کو خطرات لاحق ہیں ،سٹیٹ بنک

رینٹل پاور کیس، احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ، راجہ پرویز اشرف کا صحت جرم سے انکار ، رینٹل پاور کیس میں فرد جرم پیپرا قوانین کی خلاف ورزی،ای سی سی سے منصوبے کی منظوری لیتے ہوئے صحیح حقائق فراہم نہ کرنا ، مشینری کو شفٹ کراتے وقت 75 لاکھ روپے کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے ، سابق وزیراعظم نے بجلی گھروں میں کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا ،الزامات بے بنیاد ہیں ثابت ہوگیا انہوں نے ملکی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا ، فاروق ایچ نائیک ، میرا میڈیا ٹرائل انتہائی افسوسناک ہے ،میری کردار کشی کی جارہی ہے ، جلد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا ، عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے ، راجہ پرویز اشرف

وفاقی حکومت دے دی جائے تو ملک میں امن قائم کر لیں گے، عمران خان،وفاقی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور دہشتگردی کو قابو پانے میں ناکام ہو چکی ، حکومت نے انتخابی دھاندلیوں کو چھپانے کے لئے سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کو ہٹانے کے لئے ہرطرح کے حربے استعمال کئے، چیف جسٹس آف پاکستان سابق چیئرمین نادرا کے معاملے اور انتخابی دھاندلیوں کے معاملے کا از خود نوٹس لیں ۔اگر حکومت نے انتخابی دھاندلیوں کے تصدیق کے عمل میں رکاوٹ پیدا کی یا روڑے اٹکانے کی کوشش کی تو تحریک انصاف پوری طاقت کے ساتھ سڑکوں پر آئے گی، حکومت کو چلنے نہیں دے گی پریس کانفرنس سے خطاب

نیب کا بزنس مینوں کو کلین چٹ دینے کا آغاز ،اقبال زیڈ احمد اور ایم این بیگ کے نام رینٹل پاور کیس سے نکال دیئے ،احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 9ملزمان پر رینٹل پاورکیس میں فرد جرم عائد کردی ،سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پانچ ریفرنس میں فرد جرم پر آج فریقین کے وکلاء بحث کا آغاز کریں گے

پاک بھارت فوجی حکام کے درمیان ملاقات،کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کو روکنے پر اتفاق ، بریگیڈئر لیول کے افسران کے درمیان کنٹرول لائن پر راولا کوٹ پونچھ سیکٹر میں ملاقات ہوئی

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے سری لنکا کے وزیر آبپاشی کی ملاقات ، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ، تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی ،پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں ،باہمی تجارتی حجم کے اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، جامع اقتصادی پالیسی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ، عالمی فورمز پر سری لنکا کی حمایت جاری رکھی جائے گی ،وزیراعظم نواز شریف، پرجوش استقبال کر نے اور سری لنکن صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ، سر سری لنکن وزیرنمل سری پال ڈی سلوا

نئے اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، باقاعدہ کا م کا آغاز کردیا ، پہلے دن لاء افسران سے ملاقاتیں ،دفتر پہنچنے پر آفس ملازمین کا پرجوش استقبال ، تمام لوگوں سے فرداً فرداً تعارف کروایا گیا ، وزیراعظم سے کوئی قریبی تعلق نہیں ، حکومت کا نہیں آئین اور قانون کا ملازم ہوں ، سلمان ا کبر بٹ ، چیف جسٹس سے جلد ملاقات کرونگا ،موجودہ لاء افسران بہترین کام کررہے ہیں ، تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ، ہر معاملے میں آئین اور قانون کو فالو کرنے پر یقین رکھتا ہوں ، پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ، صحافیوں سے امید ہے وہ مثبت رپورٹنگ کرینگے، میرے دروازے ہر وقت میڈیا کیلئے کھلے ہیں ، تمام معاملات پر میڈیا کو مکمل آگاہ رکھا جائے گا ، صحافیوں کی نئے اٹارنی جنرل کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار

خیبر پختونخواہ حکومت کرپٹ وزیروں کو تحفظ فراہم کرنا چھوڑ دے ، عابد شیر علی ،صوبائی حکومت بجلی کے پیسے نہیں دے گی تو بجلی نہیں ملے گی ،کے پی کے بہت سے علاقے پیسکو ملازمین کیلئے نو گو ایریاز بن چکے ہیں ، صرف10فیصد لوگ بجلی کا بل دیتے ہیں، عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں سپین باؤلنگ ہمیں بھی کرانا آتی ہے ، ڈیم پاکستانی عوام کی ملکیت ہیں ، کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہیں ، ٹرانسپرنسی کی باتیں کرنے والے اب کہاں گئے ، میڈیا سے گفتگو

انسداددہشتگردی کی پالیسی پربحث کیلئے سب سے بہترجگہ اسمبلی ہے ، بلاول بھٹو زرداری ،اب وقت آگیاہے کہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایاجائیے ،ٹویٹرپرپیغام

ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی جسٹس دوست محمد خان کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس میاں فصیح الملک کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس کرنے کے حوالے سے فیصلہ نہ کر سکی ،اراکین نے دونوں ججز کے حوالے سے مزید معلومات مانگ لیں۔کمیٹی کا اجلاس 2 فروری کو دوبارہ ہو گا۔مزید معلومات ملنے کے بعد فیصلہ کیا جائیگا

لاہور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سربجیت سنگھ قتل کیس میں دو ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ، استغاثہ کے گواہان کو 20 جنوری کو طلب کرلیا گیا ، دونوں ملزمان کا صحت جرم سے انکار

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، دفاعی امور میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور

وفاقی کابینہ جب ہی ملکی گرڈ کو بھارتی گرڈ سے جوڑنے کی اجازت دے دے گی ، بھارت سے بجلی خریدنے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی‘وفاقی وزیرتجارت

سینیٹ نکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لانگ مارچ کی حمایت کردی، وزیراعظم لاپتہ افراد کی بازیابی اور وزارت انسانی حقوق کی بحالی کو یقینی بنائیں، کمیٹی کا اس حوالے سے انہیں خط لکھنے کا فیصلہ، یو ٹیوب کھولنے کیلئے ہم تیار ہیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خط لکھ دیا ہے۔پی ٹی اے، حکومت یو ٹیوب کو سیاسی مصلحت کا شکار نہ بنائیں اسے کھولنے کے احکامات جاری کئے جائیں،فنکشنل کمیٹی، ضلع بدین میں ہندو کی لاش کی بے حرمتی کرنے اور وفاقی دارالحکومت میں ماحولیات کے نظام کو موثر بنانے کے حوالے سے دو ذیلی کمیٹیاں قائم کردیں

حکومت عوام کوزندگی بچانے والی ادویات کم قیمت پرفراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ،اسحاق ڈار،عام آدمی کوصحت کی بہترسہولتیں فراہم کریں گے ،وزیرخزانہ کی کینسرادویات کمی بارے اجلاس میں گفتگو

سیالکوٹ ، چپراڑ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، چنا ب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی ، بھارتی توپیں خاموش کردیں

وزیراعظم نواز شریف ڈاکٹر بن گئے ، گورنمنٹ یونیورسٹی لاہور نے اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری دی ، اب میں ڈاکٹر نواز شریف ہوگیا ہوں ،ڈگری میرے لئے اعزاز ہے ، نواز شریف ،کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے ، حکومت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پرعزم ہے ، نواز شریف، نوجوانوں کو قرضہ سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ، سالانہ ایک لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو قرضہ دیا جائیگا، ملکی وسائل کا رخ عام آدمی کی طرف موڑنا ہوگا ۔ نوجوانوں پر اعتماد کیا ہے وہ بھی مجھے مایوس نہیں کرینگے ۔ ہگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں 12ویں کانووکیشن سے خطاب

چیئرمین نادرا کا تقرر حکومت کا استحقاق ہے ، بلیغ الرحمن،نادرا میں قائم مقام چیئرمین لگانے اور چیئرمین کے دوہری شہریت کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے ،۔ اسلام آباد پولیس کے 53 افسران کو سزائیں دی جارہی ہیں 148 افسران کو سائیڈ لائن کیا گیا ہے ،سینٹ وقفہ سوالات میں گفتگو،تین سے چار سال میں ریلوے کا خسارہ صفر ہوجائے گا پہلے چھ ماہ میں 76ارب روپے کا بزنس کیا ہے جو سال کے اختتام تک مزید بڑھ جائے گا ۔ ریلوے کے منافع کا واحد ذریعہ فریٹ ہیں ۔ وزیر ریلوے

طارق ملک کو بیٹیوں کی دھمکی دے کر استعفیٰ لیا گیا ہائی کورٹ نے بھی ان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے،اعتزاز احسن ،طارق ملک کو دھمکی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،پرویز رشید

اعتزاز احسن چوروں کے وکیل ہیں ،سعد رفیق کا الزام

لگتا ہے کہ عمران خان نے دہشتگردوں سے مک مکا کررکھا ہے،سنیٹر زاہد خان، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے ڈی جی آئی ایس آئی ایوان کو ان کیمرہ بریفنگ دیں ،رحمان ملک

مشرف کے معاملے پر حکمران یا کوئی سیاسی جماعت مدعی نہیں،پرویز رشید،کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہی ہے ، میڈیا سے گفتگو

پرویز مشرف تمام حالات کا سامنا کریں گے، بزدلوں کی طرح ملک سے نہیں بھاگیں گے، بیر سٹر سیف،اکرم شیخ کی اپنی حکومت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے،فوجداری قوانین کے تحت علامتی تحویل میں لینے کاکوئی ضابطہ یا طریقہ موجود نہیں، یہ محض اکرم شیخ کی ذاتی رائے ہے، ذاتی رائے پر فیصلے نہیں ہو ا کرتے، سابق صدر کی صحت بارے تفصیلی میڈیکل رپورٹ 24جنوری کو پیش کیے جانے کی توقع ہے،آصفہ بھٹو کے بیان پر تبصرہ نہیں کر سکتا ،مشرف مکمل صحت یاب ہونے کے بعد پہلے کی طرح عدالتی کاروائی کا سامنا کریں گے، میڈیا سے گفتگو

امریکی نائب وزیر خارجہ ولیم برنز کی امریکہ میں نو منتخب پاکستانی سفیر جلیل عباس سے ملاقات،آئندہ ہونے والے سٹرٹیجک مذاکرات سمیت اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال،پاکستان کے ساتھ تعمیری کام پر مبنی تعلقات کا فروغ موجودہ وقت کا تقاضا ہے، ولیم برنز،امریکہ کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں،جلیل عباس جیلانی

چیئرمین سینٹ نے گزشتہ سیشن میں سینیٹر رضا ربانی کی طرف سے آرڈیننسوں کے ایوان میں پیش نہ ہونے کے حوالے سے تحریک استحقاق مسترد کردی، حکومت کو چاہیے کہ آرڈینسوں کو بروقت ایوان میں پیش کرے ۔ رولنگ سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے، ایوان میں رولنگ

سینٹ کے اجلاس میں وزراء کی جانب سے تیاری کرکے نہ آنے اور ضمنی سوالوں کے جواب نہ دینے پر اپوزیشن کا احتجاجاً واک آؤٹ، وزراء اسی طرح سے بغیر تیاری کے آتے رہے تو پھر ایوان میں شرکت کرنے کے پابند نہیں رہیں گے اور سینٹ باہر چلائیں گے،اعتراز

تبلیغی مرکز میں ہونیوالے بم دھماکے کی تفتیشی رپورٹ جاری، عینی شاہدین کی مدد سے مشکوک نوجوان کا خاکہ تیار کرنے کا فیصلہ

آئی ایم ایف قرض کے بدلے ہر قسط سے پہلے اپنی شرائط منواتا ہے، بجلی کی قیمت میں موجودہ ایک روپیہ فی یونٹ اضافہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ، منورحسن ،جعلی پولیو مہم چلا کر امریکہ کے ناپاک عزائم پورے کرنے والے ڈاکٹر کی وجہ سے ملک میں پولیو مہم کو سخت نقصان پہنچا ہے،اجتماع سے خطاب

اسلام آباد،سیکورٹی سے متعلقہ امورپرپیشرفت کے جائزہ کیلئے پاک فرانس سیکورٹی کمیشن کااجلاس،دونوں اطراف سے متعلقہ شعبوں میں جاری باہمی تعاون پرتسلی بخش پیش رفت کااظہارکیاگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) شدید اندرونی تنازعات کا شکار ہوگئی،مایوس ارکان قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ق) کے صدور چوہدری برادران کے ساتھ رابطے کرنے شروع کردیئے

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی شارجہ سے جعلی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچ گئی‘امیگریشن حکام نے لڑکی کو ڈی پورٹ کر دیا

بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ پراسرار طور پر ہلاک، دہلی کے ایک ہوٹل میں مردہ حالت میں برآمد ، سنیندا پشکار نے ایک روز قبل ہی اپنے شوہر کے پاکستانی لڑکی سے معاشقے کا بھانڈا پھوڑا تھا ، ”او خدایا، سنیندا یہ کیا ہو گیا؟” مہر تارڑ کا سنیندا کی موت کی خبر پر ٹوئٹ

داؤدی بوہر جماعت کے پیشوا محمد برہان الدین بھارت میں انتقال کر گئے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، ہائیکورٹ‌کے مطابق پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے، آپ کے خیال ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر پاکستان سے باہر جا سکیں گے؟ کیا غداری کیس کی سماعت کر رہی خصوصی عدالت انہیں علاج معالجے کیلئے باہر جانے کی اجازت دے دے گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پرویز مشرف کی ناساز طبیعت کے باعث انہیں‌ بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔
خصوصی عدالت غداری کیس کی سماعت مکمل ہونے تک مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دےگی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔