بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

تازہ ترین خبریں

ضابطہ فوجداری کا اختیار ہے وارنٹ جاری کر سکتے ہیں‘خصوصی عدالت ‘ مشرف کی حاضری بارے حکم امتناعی کی درخواست مسترد،خصوصی عدالت نے ضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، اپنے فیصلے کیخلاف کوئی حکم جاری نہیں کر سکتے‘خصوصی عدالت نے سابق صدر کے وکلاء کا موقف مسترد کر دیا

خصوصی عدالت نے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں ضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خصوصی عدالت کے پاس ضابطہ فوجداری کا اختیار ہے،عدالت پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے جبکہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے وکلاء کی جانب سے عدالت طلبی کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ تین رکنی خصوصی عدالت کی جانب سے دو روز قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ جمعہ کو سنایاگیا- خصوصی عدالت نے وکیل استغاثہ اکرم شیخ اور پرویز مشرف کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد بدھ کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا خصوصی عدالت میں نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ خصوصی عدالت کے پاس ضابطہ فوجداری کا اختیار ہے۔عدالت پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر سکتی ہے عدالت کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کے ایکٹ میں جہاں کہیں بھی سقم پایا گیا وہاں ضابطہ فوجداری کا قانون لاگو ہوگا ۔ ادھر کلاء صفائی کے رکن ڈاکٹرخالد رانجھا نے کہاکہ پرویزمشرف کاٹرائل صرف ملٹری کورٹ میں کیاجاسکتاہے دوسری کوئی عدالت اس کا ٹرائل کرنے کی مجاز نہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

کراچی، لیاری ایکسپریس وے پردھماکے کے نتیجے میں کراچی پولیس کے افسانوی کردار ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم سمیت 3پولیس اہلکار شہید ،کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار،حملہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا،پولیس

کراچی کے علاقے لیاری ایکسپریس وے پردھماکے کے نتیجے میں کراچی پولیس کے افسانوی کردار ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم سمیت 3پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔وہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے اور 1992کے آپریشن میں بھی ان کا فعال کردار رہا ہے ۔انہوں نے اپنی شہادت سے قبل جمعرات کی صبح منگھوپیر میں کالعدم تنظیم کے 3دہشت گردوں کو مقابلے میں ہلاک کیا تھا ۔کالعدم تحریک طالبان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی۔

غداری کیس،میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر سابق صدر کے مزید استثنیٰ کی استدعا مسترد ، 16 جنوری عدالت نے طلب کر لیا،ضابطہ فوجداری کی دفعات (سی آر پی سی )کے اطلاق پر فیصلہ آ ج جاری کیا جائے گا، مشرف 16 جنوری کو عدالت میں حاضر نہ ہوئے تو مناسب حکم جاری ہوگا،عدالت کا حکم، میڈیکل رپورٹ میں کوئی بھی ایسی بیماری نہیں جس کی بنیاد پر پیشی سے استثنیٰ دیا جا سکے، اکرم شیخ کی خصوصی عدالت سے استدعا ،مشرف کی صحت اس قابل نہیں کہ عدالت میں پیش ہو سکیں،شریف الدین پیرزادہ، میرے کے خاندان کو شدید دھمکیاں دی جا رہی ہیں،ملزمان نے فون پر ڈرائیور کو بھی دھمکی دی،عدالت میرے خاندان کو سیکورٹی فراہم کرے،انور منصورکی استدعا

سابق صدرکی میڈیکل رپورٹ میں کوئی بھی ایسی بیماری نہیں جس کی بنیاد پر انہیں عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیا جا سکے ،مقدمہ کے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی خصوصی عدالت سے استدعا ،مشرف شدید علالت میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹر ان کی صحت یابی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں،ان کی صحت اس قابل نہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہو سکیں،پرویز مشرف کے سینئر کونسل شریف الدین پیرزادہ کا عدالت میں مئوقف،کراچی میں مقیم میرے کے خاندان کو شدید دھمکیاں دی جا رہی ہیں،نامعلوم ملزمان نے فون پر ڈرائیور کو بھی دھمکی دی،عدالت میرے خاندان کو سیکورٹ فراہم کرے، مشرف کے وکیل انور منصورکی استدعا

قوم سے جھوٹ نہیں بولوں گا،توانائی بحران ختم نہیں صورتحال بہتر ہوئی ہے، نواز شریف،وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جس میں بڑے اور چھوٹے کیلئے الگ الگ قانون ہوں،،اللہ تعالیٰ نے ناانصافی کی حکومت کی اجازت نہیں دی،ہمارے دور میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائیگا،6 ماہ میں بدعنوانی کا کوئی سکینڈل سامنے آیا اور نہ ہی ایسا ہوگا، حکومت کے پاس پیسے نہیں،مشکل سے نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم شروع کی ،وزیر اعظم کا بہاولپور میں قرضہ سکیم کی تقریب سے خطاب

سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت کے روبرو پیش، فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالتی ریکارڈ پر کوئی ایسا ثبوت نہیں جس سے میر ے موکل پر الزام ثابت ہو، نہ ہی عدالت کو ان کے خلاف گواہان کی فہرست فراہم کی گئی ،ایسے میں فردجرم عائد نہیں کی جاسکتی ، وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک،سابق صدر پولو گراوٴنڈ ریفرنس میں مرکزی ملزم نہیں بلکہ شریک ملزم ہیں ،سابق صدر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں چاہے وہ بیمار تھے یا جیل میں تھے‘ سما عت کے بعد میڈیا سے گفتگو ،مقدمہ کی سماعت 18جنوری تک ملتوی

نجکاری کمیشن اجلاس ،حبیب بینک ، یونائیڈ بینک ، الائیڈ بینک ، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کی نجکاری کی منظوری، فوری مالیاتی مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ

آرٹیکل 6کے معاملے پر میں نے جوموٴقف کل بیان کیاتھا آج بھی اسی پر قائم ہوں،الطاف حسین،میں نے ابتداء میں بھی ملک کے تمام آئینی وقانونی ماہرین کو آرٹیکل 6 کے معاملے پر مناظرے کی کھلی دعوت دی تھی جسے کسی نے قبول نہیں کیاتھا، جاری بیان

بھارتی فوجی کے سر کاٹنے کے الزامات ایک بار پھر مسترد،ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،بھارت نے باہمی اور تیسرے فریق سے تحقیقات کی پیشکش قبول نہیں کی،بھارتی الزام بے بنیاد ہیں،ترجمان دفترخارجہ،سعودی عرب کے وزیرداخلہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے کئی سمجھوتوں پر دستخط متوقع ہیں، امریکہ کے ساتھ سٹرٹیجک ڈائیلاگ جلد ہوں گے،سرتاج عزیز پاکستان کی نمائندگی کرینگے،دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی انتخابات کیس ، حکو مت بتائے کیا اگلی صدی میں انتخابات کرا ئے گی ، سپریم کو رٹ ، پارلیمنٹ اگر دو سال تک آئینی ترامیم منظور نہیں کرے گی تو آپ کیا انتخابات نہیں کرائیں گے، ا نتخا بی قانون متنازعہ تھا تو پھر سپریم کورٹ کو انتخابات کے لارے میں حکومت نے کیوں رکھا ، چیف جسٹس کے ریما رکس ،حکومت انتخابات کرانے میں مخلص ہے۔ جیسے ہی پارلیمنٹ بل پاس اور صدر مملکت دستخط کریں گے ہم انتخابات کرادیں گے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، اسلام آباد میں بھی بلدیاتی انتخابات کا معاملہ 16 جنوری تک ملتوی

پاک چین مشترکہ توانائی گروپ اجلاس توانائی بحران حل میں معاون ثابت ہوگا،خواجہ آصف،پاک چین دوستی کومزیدمضبوط کرنے کی طرف شرکت پیداہوگی ،پاکستان چین دہائیوں سے تعاون کررہے ہیں ،وفاقی وزیرکااجلاس کے موقع پربیان

بجلی چوری پر قابو پانا خیبر پختونخوا حکومت کی نہیں واپڈا کی ذمہ داری ہے،پرویزخٹک،عابد شیر علی خود بجلی چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ، وفاقی حکومت بنوں کی بجلی بند کر کے دکھائے، وزیراعلی خیبرپختونخوا

سول،ملٹری تعلقات میں توازن قائم کرنے میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،سینیٹر فرحت اللہ بابر،سیاستدانوں اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ نے سکیورٹی کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے فارن پالیسی میں غیر ریاستی عناصر کو استعمال کیا ،ملک میں جب بھی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے سیاسی قوت حاصل کی انہوں نے معاشی اور زمینوں کی لین دین کی سرگرمیوں میں دلچسپی لی ،سیمینار سے خطاب

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا تعارفی اجلاس اختلافات کی نذر ،تحریک انصاف کا چیئرمین کمیٹی کی جانب سے بلائے گئے ماہرین پر اعتراض ،مریکن مائینڈ سیٹ کے لوگ امریکہ کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے بریف کریں گے،پی ٹی آئی ،کمیٹی نے افغانستان سے تعلقات کیلئے سفارشات مرتب اور تجاویز دینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی،وزارت خارجہ کا بریفنگ میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے حوالے سے تشویش کا اظہار

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے ہنگو میں خودکش حملہ ناکام بنانیوالے طالب علم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی سفار ش

میڈیاکو پرویز مشرف کے علاوہ عوام کے دیگر مسائل کو بھی اجاگر کرنا چاہیے،مولانافضل الرحمن،سابق صدر کا معاملہ اب عدالت میں ہے، عدلیہ ہی یہ معاملے طے کریگی،بیان

امریکہ،پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی کانگریس کی امور خارجہ کی کمیٹی کے ارکان سے الگ الگ ملاقاتیں،پاکستانی سفیر نے پاکستانی قیادت اور عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،دونوں ارکان کو دورہ پاکستان کی دعوت

قبائلی علاقوں میں شدت پسندی کے مقابلہ کا واحد راستہ سماجی معاشی ترقی ہے،حکومت اور فوج ایک صف میں ہیں،آرمی چیف

امیرجماعت اسلامی پاکستان کے انتخاب کے لیے تین ناموں کا اعلان کر دیا گیا، منورحسن ، سراج الحق اور لیاقت بلوچ کے نام تجو یز

مشرف کو سابق چیف جسٹس افتخار حسین نے 3 سال کیلئے آئین میں ترمیم کا اختیار دیا تھا،چودھری شجاعت ،آرمی چیف کو غدار کہنے پر سیاچن میں بیٹھا فوجی کیا سوچے گا اور کسی فوجی کا بیٹا سویلین کلاس فیلو کو کیا جواب دے گا، یوتھ لون سکیم اچھی ہے ،مہنگائی سمیت تمام قومی مسائل پر سیاسی جماعتوں سے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے،میڈیا سے گفتگو

سوئی سدرن و سوئی نادرن گیس کمپنیوں نے گھریلو و صنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کی درخواست اوگر کو ارسال کردی،سوئی سدرن کی گیس کی قیمت میں 4سے1 روپے 26 پیسے ،سوئی نادرن کی 96 روپے 80 پیسے فی مکعب اضافے کی درخواست ،سماعت 26 جنوری کو کی جائے گی،اوگرا

یو ٹیوب پر قابل اعتراض مواد روکنے کیلئے جہاں حکومت نے فلٹر لگایا ہے وہاں آپریٹر نے نہیں لگایا اور جہاں آپریٹر نے لگایا ہے وہاں حکومت نے نہیں لگایا ،انوشہ رحمان،ہماری کوشش ہے کہ یو ٹیوب کو کھول سکیں یہ مواد پہلے ایچ ٹی پی پی کے ذریعے نظر آتا تھا اب ایچ ٹی پی پی ایس کے ذریعے بھی نظر آنا شروع ہو گیا ہے،وزیر مملکت کا سینیٹ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بیان

کسی آمر صدر کا جمہوری اور منتخب صدر سے موازنہ کرنا زیادتی ہے، رحمن ملک، آصف زرداری نے عدالت میں پیش ہوکر عدالتوں کے احترام کرنے کا واضح ثبوت پیش کیا،پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو مقدمات میں پھنسا نے کی ذمہ دار ایک سیا سی جما عت ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی نہیں بلکہ پوری دنیا کی ہے،میڈیا سے گفتگو

بھارت کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی پاکستان کے مقابلے میں انتہائی بدتر ہے ، امریکی تھینک ٹینک ، ایٹمی صلاحیت کے حامل 25ممالک میں بھارت 23ویں ، پاکستان 22ویں او رچین 20ویں نمبر پر ہے ، پاکستان نے ا پنے ایٹمی اثاثوں کی فزیکل فٹنس کیلئے نئے قواعد وضوابط متعارف کرائے ،رپورٹ

شہیدبچوں کوٹیوشن کیلئے لیکر جانے والے تھے کہ دفترسے فون آگیا،اہلیہ چوہدری اسلم ،وہ صبح ہی دہشتگردی کیخلاف آپریشن کے بعدگھرآئے ،اورسوگئے تھے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، ہائیکورٹ‌کے مطابق پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے، آپ کے خیال ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر پاکستان سے باہر جا سکیں گے؟ کیا غداری کیس کی سماعت کر رہی خصوصی عدالت انہیں علاج معالجے کیلئے باہر جانے کی اجازت دے دے گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پرویز مشرف کی ناساز طبیعت کے باعث انہیں‌ بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔
خصوصی عدالت غداری کیس کی سماعت مکمل ہونے تک مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دےگی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔